Tag: بھارت

  • ورلڈٹی20، جنوبی افریقہ کی افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    ورلڈٹی20، جنوبی افریقہ کی افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سنسنی خیزمقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج پہلا میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے ٹیموں کےدرمیان جاری ہے۔

    قبل ازیں ورلڈ ٹی 20 کے بیسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ایک، ایک میچ ہار چکی ہیں۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈی کوک، ہاشم آملہ، ڈوپلیسز، ڈویلیئرز، ڈومنی، ملر، مورس، ایبٹ، رباڈا اور عمران طاہر شامل ہیں۔

    افغانستان کی ٹیم میں محمد شہزاد، نور علی زردان، اصغر، گلبدین، محمد نبی، سمیع اللہ، شنواری، نجیب اللہ، راشد، امیر حمزہ ، دولت اور شاہ پورزردان شامل ہیں۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،  بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    کولکتہ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

    کولکتہ کے  ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر118رنز بنائے، اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تو پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا پاکستان کے شرجیل خان 8 ویں اورر میں 38 کے مجموعی سکورپر 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

    احمد شہزاد 28 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بمرا کا شکار بنے ۔ کپتان شاہد آفریدی نے ایک دفعہ پھر قوم کو مایوس کیا اور 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دیگرکھلاڑیوں میں عمراکمل نے  22،شعیب ملک نے 26،سرفراز احمد  نے 8اور محمد حفیظ  نے 5رنز بنائے ۔

    بھارت کی جانب سے بمبرا ،نہرا ،جڈیجا ،پانڈیا  اور رائنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

    ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 18اوورز میں 119رنز کا ہدف دیا تھا ۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا آغاز اچھا نہ کیا بھارت کی جانب سے روہت شرما صرف دس رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے، شیکھر دھون بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر پر کلین بولڈ ہوگئے ،سریش رائنا کو بھی محمد سمیع نے پہلی گیند پر کلین بولڈ کر دیا، دیگر بلے بازوں میں یووراج سنگھ نے 24اور  دھونی نے13رنز سکور کیے ۔

    پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے 2جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

    بھارت نے مقررہ ہدف سات گیندوں قبل چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا  جبکہ ویرات کوہلی ناقابل شکست 55رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔

    واضح رہے کہ کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور آئی سی سی کی جانب سے میچ کے اوورز کم کر کے 18 کر دیا گیا تھا۔

    میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ گایا گیا ، پاکستان کا قومی ترانہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے گایا جبکہ بھارت کا ترانہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے گایا۔

     


    براہ راست اپڈیٹ


     

     


    بھارت اننگز


     

    اوور نمبر 16 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  119/4 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)

    اوور نمبر 15 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  106/4 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی)

    اوور نمبر 14 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  99/4 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر)

    اوور نمبر 13 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  91/4 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی)

    اوور نمبر 12 ہدف کے تعقب میں بھارت نےایک کھلاڑی کے نقصان پر 10 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  84/4 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض )

    چوتھی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی یوراج سنگھ 24 رنز بنا کر  وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 14 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  74/3 ہوگیا۔ ( بالر شعیب ملک )

    اوور نمبر 10 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  60/3 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض )

    اوور نمبر 09 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  54/3 ہوگیا۔ ( بالر شعیب ملک)

    اوور نمبر 08 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  46/3 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی )

    اوور نمبر 07 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 12 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  40/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

    اوور نمبر 06 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  28/3 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی )

    اوور نمبر 05 ہدف کے تعقب میں بھارت نےدو کھلاڑیوں کے نقصان پر 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  23/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

    تیسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی شریش رائنا بغیر کوئی رنز بنا کر محمد سمیکی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    دوسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی شیکھر دھون 6 رنز بنا کر محمد سمیکی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 04 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 2 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  18/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان )

    اوور نمبر 03 ہدف کے تعقب میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر بھارت نے 2 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  16/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

    پہلی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی روہت شرما 10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 02 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 10 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  14/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان )

    اوور نمبر 01 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  4/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )


    پاکستان اننگز


     

    اوور نمبر 18  کے اختتام پر پاکستان نے 7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  118/5 ہوگیا۔ (محمد حفیظ اور سرفراز احمد)

    اوور نمبر 17  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 8 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  111/5 ہوگیا۔ (محمد حفیظ اور سرفراز احمد)

    پانچویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک 26 رنز بنا کر نہرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 8 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  103/4 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور سرفراز احمد)

    چوتھی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی عمر اکمل 22 رنز بنا کر جدیجہ  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  کے اختتام پر پاکستان نےدو چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  95/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 15  کے اختتام پر پاکستان نےدو چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  95/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 14  کے اختتام پر پاکستان نےدو چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  82/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 13  کے اختتام پر پاکستان نے 2 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  67/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 12  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 11 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  65/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفریدی 8 رنز بنا کر پانڈیا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11  کے اختتام پر پاکستان نے 3 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  54/2 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 10  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 9 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور   51/2 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور عمر اکمل)

    دوسری وکٹ: پاکستان کے اوپنر  احمد شہزاد 25  رنز بنا کر جدیجہ  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 09  کے اختتام پر پاکستان نے 3 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  ایک کھلاڑی کے نقصان پر 42/1 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 08  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  ایک کھلاڑی کے نقصان پر 39/1 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور احمد شہزاد)

    پہلی وکٹ: پاکستان کے اوپنر  شرجیل خان 17  رنز بنا کر رائنا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 07  کے اختتام پر ایک چوکےکی مدد سے پاکستان نے 6 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 34/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 06  کے اختتام پر پاکستان نے 4 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 28/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 05  کے اختتام پر ایک چوکےکی مدد سے پاکستان نے 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 24/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 04  کے اختتام پر ایک چوکےکی مدد سے پاکستان نے 7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 19/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 03  کے اختتام پر ایک چوکےکی مدد سے پاکستان نے 7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 12/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 02  کے اختتام پر پاکستان نے صرف 2 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 5/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 01  کے اختتام پر پاکستان نے صرف 3 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 3/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

     


    ٹاس


     

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایڈن گارڈن میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ احمد شہزاد اور حفیظ اچھی فارم میں ہیں، بیٹنگ لائن چل گئی تو کامیابی ہماری ہوگی، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کرینگے، انہوں نے کہا کہ 160سے اوپر رنز اچھا سکور ہوگا۔

    بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باولر ہیں۔ میچ اچھا رہے گا۔ہر میچ نیا ہے اس کیلئے تیاری بھی نئی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کتنے میچ ہارے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

     


     ٹیم


    پاکستانی سکواڈ کپتان شاہد آفریدی سمیت ، شرجیل خان، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، ، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد سمیع شامل ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی سکواڈ میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، شیکھر دھاون، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یوراج سنگھ ، رویندرا جدیجا، ہردک پانڈیا، روی چندرا ایشون، جسپریت بمرا، اشیش نہرا شامل ہیں۔

     

     

  • بھارت کا پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بنگلہ دیش میچ دیکھنےکی اجازت دینے سے انکار

    بھارت کا پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بنگلہ دیش میچ دیکھنےکی اجازت دینے سے انکار

    نئی دہلی: مودی سرکار نے پاکستانی سفارتکاروں کوپاک بنگلہ دیش میچ دیکھنےکی اجازت دینےسےانکار کردیا، پاکستانی ہائی کمشنرکاکہناہے چھ سفارتکاروں نےاجازت مانگی تھی صرف ایک کوملی۔

    پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط کو تاحال کولکتہ جانے کی اجازت نہیں ملی، پاکستانی ہائی کمیشنر نے بھارتی وزارت خارجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کے لئے کوکتہ جانے کی اجازت طلب کی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے ساتھ سفارتکاروں کی کولکلتہ جانے کی اجازت طلب کی گئی تھی، ساتھ میں سے دوپاکستانی سفارتکاروں کو کلکتہ جانے کی اجازت دیدی گئی، بھارت کی جانب سے اب تک صرف دو پاکستانی اہلکاروں کو کولکتہ جانے کی اجازت دی گئی ہے جو شام پانچ بجے موصول ہوئی مگر ان دو اہلکاروں کا بھی کولکتہ جانا، بھارت کی جانب سے اجازت میں تاخیر کے باعث فلائٹس میں کینسلیشن کے بعد اب ریبکنگ اور فلائٹس اوور بکڈ ہونے کی وجہ سے ان دو اہلکاروں کا جانا بھی مشکل ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کیمطابق پانچ سفارتکاروں کو انکے وزارت دفاع سے تعلق کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی، کل پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں مزید دس اہلکاروں کی کولکتہ جانے کی اجازت بھی طلب کی گئی۔

    واضع رہے کہ یہ دس اہلکار صرف کل کے عشائیہ کے لئے کولکتہ جارہے تھے، میچ دیکھنے نہیں۔

  • بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل آفریدی کی طبیعت خراب

    بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل آفریدی کی طبیعت خراب

    کولکتہ: بنگلادیش کے خلاف میچ سے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی لیکن اب بوم بوم فٹ ہیں اور میچ کھلیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کل بنگلادیش کے خلاف میچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور قومی ٹیم کی کپتانی شاہد آفریدی ہی کریں گے اس سے پہلے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ کپتان شاہد آفریدی کو ہلکے بخار کی شکایت ہے جس کی وجہ سے وہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہ لے سکے جب کہ قومی ٹیم بنگال ٹائیگرز سے ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی سپہ سالار کے بغیرقومی کھلاڑیوں نے ایڈن گارڈنز میں پریکٹس کی اورکپتان نے ہوٹل میں آرام کیا، بخارکے باعث آفریدی پری میچ کانفرنس میں بھی نہ آئے اور ہیڈ کوچ کویہ ذمہ داری انجام دیناپڑی۔

    تاہم ٹیم مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ آفریدی کی طبیعت اب ٹھیک ہے، بخار اتر گیا ہے، بنگلادیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • بھارت کے حق میں بیان ، شاہد آفریدی کو وضاحت دینی پڑھ گئی

    بھارت کے حق میں بیان ، شاہد آفریدی کو وضاحت دینی پڑھ گئی

    کلکتہ: بھارت میں زیادہ پیار ملنے کے بیان پر شاہدآفریدی نے وضاحت دے دی انہوں نے کہا کہ بیان مثبت تھا منفی انداز میں لیاگیا۔

    شاہد آفریدی نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ غلط نہیں کہا لوگوں نے غلط سمجھ لیا، میں نے مثبت پیغام دیا تھا، منفی سوچ والوں کومیری بات غلط لگے گی۔

    آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کپتان نہیں، پورے پاکستان کی طرف سے بھارت آیا ہوں، پاکستان ہی میری پہچان ہے، افسوس کچھ صحافی بیان توڑ نےمروڑنے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔

    If we demanded peace instead of another television set, then there would be peace in the world. Alas some journalist are born to deliberately misinterpret an innocent statement. Be positive, be true! Posted by Shahid Afridi Official on Monday, March 14, 2016
    بوم بوم نے کہا کہ میں نے یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ یہاں کرکٹ کو بہت عزت ملتی ہے، عمران خان ،وسیم اکرم، وقاریونس اور انضمام الحق بھی یہی کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ آفریدی نے کولکتہ پہنچے پرپریس کانفریس میں کہا تھا بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیارملا، لالا کے بیان پر لاہور کے وکلا نے تو قانونی نوٹس بھی بھجوادیا کہ آفریدی کرکٹ کھیلنے کے بجائے پاکستانی شائقین کے جذبات سے کھیل گئے۔

  • ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا

    ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا

    ڈھاکہ: ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج سابق چیمپیئن بھارت اورمیزبان بنگلادیش کےدرمیان کھیلاجائےگا۔

    ڈھاکا کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں کون بنےگا شیر اورکون ہوگا ڈھیر فیصلے کی گھڑی آگئی،بنگال ٹائیگرزکےپاس ایشین چیمپیئن بنےکاسنہری موقع ہے مارو یا مرجاؤ، بھارت اوربنگلادیش میں آج گھمسان کارن پڑے گا۔

    بھارتی سورماایونٹ کےافتتاحی میں بنگال ٹائیگرزکے ارمان ٹھنڈے کرچکےہیں، بنگلادیش اس شکست کابدل لےکرتاریخ رقم کرواسکتی ہے، بھارت نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں جگہ تو بنگلادیش کو صرف ایک میچ میں شکست ہوئی۔ میزبان ملک نےسری لنکا اورپاکستان کوہراکرفائنل میں جگہ بنائی۔

    فائنل کیلئے بنگلادیشی ٹیم میں ایک تبدیلی کاامکان ہے، بھارت ٹیم میں روی چندرایشون، راویندر جدیجا اور اشیش نہرا کی واپسی ہوگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

  • بھارت داعش کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث ہے، امریکی اخبار

    بھارت داعش کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث ہے، امریکی اخبار

    واشنگٹن : خود کو امن کا داعی کہلانے والا بھارت داعش کو مہلک ہتھیار کی فراہمی میں ملوث نکلا، تفصیلات کے مطابق سفاکی ،خوف اور دہشت کی علامت داعش کو اسلحہ کہاں سے ملتا ہے راز کھل گیا۔

    امریکی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ داعش کو بھارت بھی اسلحہ فراہم کرتا ہے، معروف امریکی اخبارکے مطابق بھارت داعش کوہتھیاردینے والا دوسرا بڑاملک بن گیا۔

    شام میں تباہی مچانے والے بیشترہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں، بھارت داعش کو بارودی مواد سیفٹی فیوز ، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر تباہ کن اسلحہ فراہم کر تا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کا اسلحہ ترکی، شام اور دوسرے ممالک سے ہوکر داعش کے جنگجوؤں کے پاس پہنچتا ہے۔

    اخبار کے مطابق داعش جنگجو شام میں 20 ممالک کی 51کمپنیوں کے ہتھیار اوردیگر جنگی سامان استعمال کررہے ہیں۔ان ممالک میں امریکا،روس،چین، برازیل، ایران، بلجیم، نیدرلینڈ اورجاپان شامل ہیں۔

    ایک جانب بھارت بار بار پاکستان پر حریت پسندوں کی مدد کا الزام عائد کرتا ہے اور دوسری جانب داعش کو اسلحہ کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

    ہیں کو کب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
    دیتے ہیں دھو کہ یہ بازی گر کھلا

  • ایشا کپ 2016:  بھارت نےسری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایشا کپ 2016: بھارت نےسری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ڈھاکہ:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں  بھارت نےسری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

    سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 6 رنز کے مجموعی اسکور پر چندیمل 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ تیسرے نمبر پر آنے والے شیہان جے سوریا بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے، دلشان بھی 18 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    کپتان اینجلو میتھیوز اور چمارا کپوگیدرا نے چوتھی وکٹ کے لیے 26 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن میتھیوز 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کپوگیدرا نے سری وردانے کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی، دونوں کھلاڑی بالترتیب 30 اور 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تسارا پریرا 17، دسون شناکا 1 اور نوان کولاسیکرا 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا، ہاردک پانڈیا اور اشیون نے 2،2 جب کہ اشیش نہرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں مقررہ ہدف بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا دھون 1 اور شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد رائنا اور کوہلی نے تیسرے وکٹ کے لیے 54 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

    رائنا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوہلی نے یووراج کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 51 رنز بنائے، یووراج 35 رنز پر پویلین لوٹے تاہم ویرات کوہلی 56 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

     


    براہ راست اپڈیٹ


     


    بھارت اننگز


     

    اوور نمبر 19  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 13 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 138/5 ہوگیا۔ (ویرات کھولی اور دھونی )

    اوور نمبر 18  ہدف کے تعقب میں بھارت نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 3 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 125/5 ہوگیا۔ (ویرات کھولی اور دھونی )

    پانچویں وکٹ: بھارت کے کھلاڑی  پانڈیا 2  رنز بنا کر ہیرات کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 17  ہدف کے تعقب میں بھارت نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 10 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 122/4 ہوگیا۔ (ویرات کھولی اور پانڈیا )

    چوتھی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی  یوراج سنگھ 35  رنز بنا کر پریرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 112/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 15  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 9 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 105/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 14  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 96/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 13  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 15 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 92/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 12  ہدف کے تعقب میں بھارت نے  ایک کھلاڑی کے نقصان پر 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 77/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    تیسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی  شریش رائنا 25  رنز بنا کر شناکا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 70/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 10  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 66/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 9  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 58/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 8  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 50/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 7  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 42/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 6  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 12 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 37/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 5  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 25/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 4  ہدف کے تعقب میں بھارت نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 20/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    دوسری وکٹ: بھارت کے اوپنر  روہت شرما 15  رنز بنا کر کولاسیکرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 03  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 16/0 ہوگیا۔(آر جی شرما اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 02  ہدف کے تعقب میں بھارت نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر  5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 11/1 ہوگیا۔(آر جی شرما  )

    پہلی وکٹ: بھارت کے اوپنر  شیکھر دھون 1  رنز بنا کر کولاسیکرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 6/0 ہوگیا۔(آر جی شرما اور شیکھر دھون )

     


    سری لنکا اننگز


     

    اوور نمبر 19  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  127/8 ہوگیا۔ ( بالر ایشون)

    آٹھویں وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی پریرا 17  رنز بنا کر ایشون کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 18  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  115/7 ہوگیا۔ ( بالر بومرا )

    ساتویں وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑیچمارا 30  رنز بنا کر بومرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 17  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  104/6 ہوگیا۔ ( بالر ایشون )

    چھٹی وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی ایم ڈی شناکا 1  رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    پانچویں وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی شری وندنا 22  رنز بنا کر ایشون کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  سری لنکا کے اسکور میں 9 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  100/4 ہوگیا۔ ( بالر پانڈیا )

    اوور نمبر 15  سری لنکا کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  91/4 ہوگیا۔ ( بالر ایشون )

    اوور نمبر 14  سری لنکا کے اسکور میں 9 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  84/4 ہوگیا۔ ( بالر رائنا )

    اوور نمبر 13  سری لنکا کے اسکور میں 13 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  75/4 ہوگیا۔ ( بالر روندر جدیجا )

    اوور نمبر 12  سری لنکا کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  62/4 ہوگیا۔ ( بالر ایشون )

    اوور نمبر 11  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  57/4 ہوگیا۔ ( بالر پانڈیا )

    چوتھی وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی میتھیو 18  رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 10  سری لنکا کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  47/3 ہوگیا۔ ( بالر روندر جدیجا )

    اوور نمبر 09  سری لنکا کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  41/3 ہوگیا۔ ( بالر پانڈیا )

    اوور نمبر 08  سری لنکا کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  35/3 ہوگیا۔ ( بالر یوراج سنگھ )

    اوور نمبر 07  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 1 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  32/3 ہوگیا۔ ( بالر پانڈیا )

    تیسری وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی دلشاند 18  رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 06 سری لنکا کے اسکور میں  9 رنز کا اضافہ  ، سری لنکا کا مجموعی اسکور  پر 31/2 ہوگیا۔( بالر بومرا )

    اوور نمبر 05 سری لنکا کے اسکور میں  7 رنز کا اضافہ  ، سری لنکا کا مجموعی اسکور  پر 22/2 ہوگیا۔( بالر نہرا )

    اوور نمبر 04  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  15/2 ہوگیا۔ ( بالر بومرا )

    دوسری وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی جے سوریا 3  رنز بنا کر بومرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 03  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ،سری لنکا  کا مجموعی اسکور  9/1 ہوگیا۔ ( بالر نہرا )

    پہلی وکٹ: سری لنکا کے اوپنر چندیمل 4  رنز بنا کر نہرا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 02 سری لنکا نے صرف 1  رن بنائے ، سری لنکا کا مجموعی اسکور  پر 5/0 ہوگیا۔( بالر بومرا )

    اوور نمبر 01 سری لنکا نے 4 رنز بنائے ، سری لنکا کا مجموعی اسکور  پر 4/0 ہوگیا۔( بالر نہرا )

     


           ٹاس


    ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے

     


    ٹیم


    کپتان انجیلو میتھیوز کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جب کہ سری لنکن اسکواڈ میں تلکرانے دلشان، دشمندا چمیرا، دنیش چندیمل،نروشن ڈکویلا، لیستھ ملنگا،رنگانا ہیرات،شیہان جے سوریا،چمارا کپوگیدرا، تھسارا پریرا، سچترا سینانایاکے، دسون شناکا،ملندا سری وردانا اورجیفری وینڈرسے شامل ہیں۔

    بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں انڈین اسکواڈ روہٹ شرما، اجنکایا ریہانے، ویرات کوہلی، یوراج سنگھ، سریش رائنا، روندرا جدیجا،شیکردھاون، ہربھجن سنگھ، بھونیشور کمار، روی چندرن ایشونت،جیسپرٹ بھومرا،پاون نیگی، اشش نہرا، پارتھیو پٹیل اور ہاردک پانڈے شامل ہیں۔

     

     

  • بھارت کےخلاف رنزکچھ زیادہ ہوتےتونتیجہ مختلف ہوتا، وقار یونس

    بھارت کےخلاف رنزکچھ زیادہ ہوتےتونتیجہ مختلف ہوتا، وقار یونس

    ڈھاکہ: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے بھارت کے خلاف رنز کچھ زیادہ ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

    ڈھاکہ میں میچ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میچ میں تیس سے چالیس رنز کم بنائے۔ہدف چوراسی رنز کا ہو تو حریف ٹیم بہت محتاط ہوکر کھیلتی ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ عامر نے کمال کی بولنگ کی۔ لیکن کوہلی اور یووراج کی شراکت میچ ہم سے دور لے گئی، میچ میں دن ہمارا نہیں تھا۔

    وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ ایسی ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، وقار یونس نے ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا، آئندہ میچز میں ٹیم ضرور کم بیک کرے گی۔

  • براہ راست اپڈیٹ:‌ بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ:‌ بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ڈھاکہ: ایشیا کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔

    شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پاکستان کی اننگز کا آسان انتہائی مایوس کن رہا اور پروفیسر محمد حفیظ میچ کی چوتھی گیند پر صرف 4رنز سکور کر کے کیچ آﺅٹ ہو گئے ۔

    شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی  پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 83 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی پاکستان کی جانب سےصرف دو کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور بنا سکے سرفراز احمد 25 رنز بنا کر جبکہ خرم منظور 10 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔

    شرجیل خان صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، خرم منظور 10 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے، شعیب ملک صرف 4 رنز بنا سکے،عمر اکمل صرف 3 رنز شاہد آفریدی 2 وہاب ریاض نے 4  محمد سمیع نے 8 جبکہ محمد عامر نے 1 رن بنایا ۔

    بھارت کی جانب سے پانڈیا نے 3،جڈیجہ نے 2 جبکہ اشیش نہرا ،بمرا اور یوراج سنگھ نے  ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

    ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم آغاز میں مشکلات کا شکار رہی لیکن یووراج اور کوہلی نے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ روہت شرما اور اجینکا رہانے نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عامر نے دوسری ہی گیند پر شرما اور چوتھی گیند پر رہانے کو آؤٹ کرکے میچ میں دلچسپی پیدا کردی۔

    محمد سمیع نے دوسرے اوور میں 4 رنز دیے جب کہ محمد عامر نے تیسرے اوور میں سریش رائنا کو ایک رنز پر آؤٹ کرکے بھارتی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، عامر نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض نے 9ویں اوور میں 15 رنز دے کر بھارت کے لیے ہدف مزید آسان کردیا۔

    ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ویرات کوہلی 49 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ یووراج 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور کپتان دھونی نے وننگ شارٹ کھیلا وہ 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد عرفان اور محمد سمیع نے شاندار بولنگ اسپیل کیے، عامر نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3، محمد سمیع نے 16 رنز دے کر 2 اور عرفان نے بغیر کوئی وکٹ لیے 4 اوورز میں 16 رنز دیے۔

     

     


    براہ راست اپڈیٹ


     


    بھارت اننگز


     

    اوور نمبر 15  ہدف کے تعقب میں بھارت نےدو کھلاڑی کے نقصان پر 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  80/5 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی)

    پانچویں وکٹ: بھارت کے کھلاڑی ایچ ایچ پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    چوتھی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی ویرات کھولی 49 رن بناکر محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 14 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  76/3 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض)

    اوور نمبر 13 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  69/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)

    اوور نمبر 12 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  63/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی)

    اوور نمبر 11 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  58/3 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض)

    اوور نمبر 10 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 3 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  53/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی)

    اوور نمبر 09 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 15 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  50/3 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض)

    اوور نمبر 08 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  35/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)

    اوور نمبر 07 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  29/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر)

    اوور نمبر 06 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 1 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  21/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)

    اوور نمبر 05 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  20/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

    اوور نمبر 04 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  13/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)

    اوور نمبر 03 ہدف کے تعقب میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر  بھارت نے 3 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  9/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

    تیسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی سریش رائنا 1 رن بناکر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 02 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  6/2 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

    اوور نمبر 01 ہدف کے تعقب میں دو کھلاڑی کے نقصان پر بھارت نے 2 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  2/2 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

    دوسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی رہانے  بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    پہلی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی شرما بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

     


    پاکستان اننگز


     

    آخری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی محمد عامر 1  رنز بناکر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    نویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی محمد سمی 8  رنز بناکر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 17 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں  12 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  83/8 ہوگیا۔ (محمد سمی اور محمد عامر )

    اوور نمبر 16 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں صرف 1 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  71/8 ہوگیا۔ (محمد سمی اور محمد عامر )

    آٹھویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی سرفراز احمد 25  رنز بناکر جدیجا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 15 پاکستان کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  70/7 ہوگیا۔ (محمد سمی اور سرفراز احمد)

    اوور نمبر 14 پاکستان کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  63/7 ہوگیا۔ (محمد سمی اور سرفراز احمد)

    اوور نمبر 13 پاکستان کے اسکور میں 2 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  58/7 ہوگیا۔ (محمد سمی اور سرفراز احمد)

    اوور نمبر 12 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  56/7 ہوگیا۔ (محمد سمی اور سرفراز احمد)

    ساتویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی وہاب ریاض 4  رنز بناکر جدیجا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11  پاکستان کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  51/6 ہوگیا۔ (وہاب ریاض اور سرفراز احمد)

    اوور نمبر 10  پاکستان کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  47/6 ہوگیا۔ (وہاب ریاض اور سرفراز احمد)

    اوور نمبر 09  پاکستان کے اسکور میں صرف 1 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  43/6 ہوگیا۔ (وہاب ریاض اور سرفراز احمد)

    اوور نمبر 08  دو کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  42/6 ہوگیا۔

    چھٹی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفریدی 2  رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    پانچویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی  عمر اکمل 3  رنز بنا کر یوراج سنگھ  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 07  ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  35/4 ہوگیا۔(عمر اکمل اور سرفراز احمد)

    چوتھی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی  شعیب ملک 4  رنز بنا کر پانڈیا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 06  ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  32/3 ہوگیا۔(عمر اکمل اور شعیب ملک)

    تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی  خرم منظور 10 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 05  پاکستان کے اسکور میں 2 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  28/2 ہوگیا۔(خرم منظور اور شعیب ملک)

    اوور نمبر 04  ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 8 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  26/2 ہوگیا۔(خرم منظور اور شعیب ملک)

    دوسری وکٹ: پاکستان کے اوپنر  شرجیل خان 7  رنز بنا کر بومرا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 03  پاکستان کی جانب اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ اسکور میں 13 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور  18/1 ہوگیا۔(خرم منظور اور شرجیل خان)

    اوور نمبر 02  پاکستان نے اس اووز میں کوئی رن نہیں بنایا ، پاکستان کا مجموعی اسکور  5/1 ہوگیا۔(خرم منظور اور شرجیل خان)

    اوور نمبر 01  پاکستان کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر 5 رن بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 5/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: پاکستان کے اوپنر  محمد حفیظ 4  رنز بنا کر نہرا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

     


           ٹاس


    ایشیا کپ کے بڑے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


    ٹیم


    پاکستانی سکواڈ کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ، خرم منظور، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، خالد لطیف، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، انور علی، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد نواز اور محمد سمیع شامل ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی سکواڈ میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، شیکھر دھاون، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یوراج سنگھ، اجنکیا راہانے، رویندرا جدیجا، ہردک پانڈیا، روی چندرا ایشون، ہربھجن سنگھ، جسپریت بمرا، پاون نیگی، اشیش نہرا شامل ہیں۔