Tag: بھارت

  • بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے، سرتاج عزیز

    بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعات پر قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائےگا۔ بھارتی الزامات پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے،پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔

    انہوں نے کابل بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،تحریک طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سہولت کار کا کردار نبھاتا رہےگا۔

    انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لئےساٹھ سے ستر فیصد مندوبین نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔

    علاوہ ازیں ترجمان قومی اسمبلی نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وفد کی شرکت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے انحراف ہوگا۔

    بھارت کی وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے وفد کو مدعو نہیں کیا جائےگا۔

  • پوری دنیا میں لوگ مجھے بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں، عدنان سمیع

    پوری دنیا میں لوگ مجھے بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں، عدنان سمیع

    پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان کو "انسانی ہمدردی کی بنیاد” پر غیر معینہ مدت تک کے لیے ہندوستان میں رہنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    عدنان سمیع نے کہا کہ پاکستان میں لوگ اس خبر سے خوش نہیں ہوں گے ، پتلے جلائے جائیں گے لیکن اُنہیں اس سے کوئی سروکار نہیں ۔

    واضح رہے کہ عدنان سمیع خان نے رواں برس 26 مئی کو ہندوستانی وزارت داخلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہندوستان میں قیام کی درخواست کی تھی۔

    عدنان سمیع نے درخواست منظور پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ بالآخر اپنا گھر ڈھونڈلیا، درخواست پر غور کرنے پر بھارتی حکومت کا شکرگزار ہوں لیکن اس دن کا انتظار ہے جب حکومت مجھے اپنا شہری قراردے گی ، ابھی تک کسی ملک کا باشندہ نہیں کیونکہ پاکستانی شہریت بھی اب ختم ہوجائے گی ۔

    ستائیس مئی 2010 کو جاری کیے گئے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015 کو ختم ہوگئی جسے حکومت پاکستان کی جانب سے از سر نو جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد انھوں نے ہندوستانی حکومت سے انڈیا میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی۔

    عدنان سمیع کاکہناتھاکہ بھارت میں ملنے والی محبت اور گرمجوشی کی وجہ سے اس ملک کا انتخاب کیا، پوری دنیا میں لوگ انہیں بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں،وہ کسی اور ملک کا بھی انتخاب کرسکتے تھے لیکن دل بھارت میں ہے اور ہمیشہ ہی رہے گا۔

  • گلوکارعدنان سمیع کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل گئی

    گلوکارعدنان سمیع کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل گئی

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان کو انسانی ہمدردی کے تحت بھارت میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق غیر ملکیوں کے قانون برائے 1946 کے سیکشن 3اے کے تحت عدنان سمیع خان ولد ارشد سمیع خان  کو ڈی پورٹیشن کے عمل سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

    اور یہ حکم اُس وقت تک نافذ رہے گا جب تک اس حوالے سے دوسرے احکامات جاری نہ کیے جائیں۔ واضح رہے کہ 46 سالہ عدنان سمیع خان نے رواں برس 26 مئی کو ہندوستانی وزارت داخلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہندوستان میں قیام کی درخواست کی تھی۔

    عدنان سمیع 2001 میں پاکستان سے بھارت گئے تھے، اور بعد ازاں وہ اپنے ویزے میں وہاں رہنے کی مدت میں اضافہ کرواتے رہے۔

  • بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی چھوڑدیا

    بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی چھوڑدیا

    اسلام آباد: بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا، دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ سے آج بیس ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔

    بھارت نے ہری کے ہیڈ ورکس سے دریائے ستلج میں ستاسی ہزار چار سو چوہتر کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے، اس سے پہلے بھارت نے اکھنور سے ایک لاکھ تیراسی ہزار کیوسک ریلہ چھوڑا تھا۔ ریلا پیر کی شام تک گنڈا والہ کے مقام پر پاکستان پہنچے گا۔

    بھارت نے چناب میں چھیالیس ہزار کیوسک کا ریلا بھی چھوڑ ا تھا، دو روز میں بھارت پاکستان کی طرف چھ بار پانی چھوڑ چکا ہے، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر نالہ ڈیک اور بئیں پہلے ہی طغیانی کا شکار ہیں۔

    دو روز پہلے این ڈی ایم اے نے خبردار کیا تھا بھارت نے پانی چھوڑا تو مزید تباہی کا خطرہ ہے، بھارت میں مون سون عروج پر ہے اور بھارت کے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔

  • بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے پھر انکار

    بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے پھر انکار

    کراچی: گرداسپور میں دہشت گردی کے حملوں نے ایک بار پھر پاک، بھارت کرکٹ کو نشانے پر لے لیا ہے، بھارتی بورڈ کے سکریٹری کہتے ہیں پاک بھارت سیریز امن ہونے تک نہیں ہوگی۔

    ابھی یہ حتمی تعین بھی نہیں ھوا کہ حملے کس نے کئے لیکن بھارتی بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کرکٹ پر  نشانہ لگایا۔

    یہ کوئی نئی بات نہیں ہے جب جب بھارت میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو گا، کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی ملے گی۔

    انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک امن نہیں ہو گا کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر جنوری میں متحدہ عرب امارات میں سیریز ہونی ہے، لیکن سکریٹری خارجہ کی سطح پر جب مذاکرات ہوں گے تو کرکٹ ہو گی کی بات ہوگی ۔

  • نابینا بھارتی پروفیسر مسلمان ہونے کے باعث کرائے کے گھر سے محروم

    نابینا بھارتی پروفیسر مسلمان ہونے کے باعث کرائے کے گھر سے محروم

    نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کی مسلمان نابینا پروفیسر خاتون کو مسلمان ہونے کی بناء پر گھر کرائے پردینے سے انکار کر دیا گیا، خاتون پروفیسر نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کی حکومت بننے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے لئے زندگی مشکل سے مشکل ترین بنا دی گئی،انتہا پسند ہندوؤں کے حوصلے مزید بڑھ گئے، مسلمانوں کو زندگی کی ہر بنیادی سہولت اور حق سے محروم کرنے کی مہم میں  تیزی آگئی۔

    کیرالہ کی رہائشی مسلمان نابینا خاتون پروفیسر ریم شمس الدین کا دہلی یونیورسٹی سے ملحقہ کالج میں تبادلہ کیا گیا نئی دہلی پہنچی تو سر چھپانے کے لئے ٹھکانہ نہ ملامسلمان ہونے کی وجہ سے کرائے پر لیا گیا مکان بھی چھین لیا گیا، ریم شمس الدین نےایک فلیٹ کا ایڈوانس کرایہ دیکر معاملہ طے کیا،والدہ کے ساتھ سامان لیکر پہنچی تو مکان مالکہ نے چابی دینے سے انکار کر دیاکہا تم مسلمان ہو فلیٹ نہیں مل سکتا۔

    ریم شمس الدین نے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کے نام اپ لوڈ کیا ریم شمس الدین کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرا مسئلہ نہیں یہ ہزاروں مسلمانوں کا مسئلہ ہے جنہیں مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

    ریم شمس الدین نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ اروند کیجریوال اپنے منشور کے مطابق ہر اسٹوڈنٹ اور دوسری ریاستوں سے آنے والوں کو انصاف مہیا کریں۔

  • بھارت میں بزرگ خاتون کو چڑیل قرار دے کرقتل کردیا گیا

    بھارت میں بزرگ خاتون کو چڑیل قرار دے کرقتل کردیا گیا

    نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام کے ایک گاوٗں میں دیہاتیوں نے 63 سالہ بزرگ خاتون کا سربغدے سے قلم  کردیا، دیہاتیوں کا ماننا ہے کہ مذکورہ خاتون جادوگرنی تھی۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے سات افراد کو مونی اورنگ نامی پانچ افراد کی بزرگ ماں کو ایک مقامی پجاری کے کہنے میں آکرقتل کیا۔

    حملہ آور بغدوں اور آگ لگانے کے سامان سے مسلح تھےانہوں نے خاتون کو گھر سے بزورِ قوت نکالا اور بے رحمی سے سر تن سے جدا کردیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کا سر جدا کر کے ان کے ہاتھ پاؤں قطع کیے گئے اور اس کے بعد ان کی لاش کو آگ لگادی۔

    گرفتاریوں کے خلاف دیہاتیوں نے تھانے کا گھراؤ کرلیا، ان کا مطالبہ تھا کہ  مونی ایک جادوگرنی تھی  جوکہ اپنے دشمنوں پر جادوئی منترپھونکا کرتی تھی۔

    ایک مقامی شخص کے مطابق مونی کے ساتھ جو کچھ ہوا ٹھیک ہوا  کیونکہ وہ ایک جادوگرنی تھی اور ان کے گاؤں میں ایسے کسی شخص کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

     دوسری جانب مقتولہ شوہرکا کہناہے کہ ان کی بیوی بےقصورہےانہوں نے پجاری کو واقعے کے ذمہ دار قرار دیا جس نے ان کی بیوی کے بارے میں شکوک پیدا کیےاور عوام کو اکسایا۔

    بھارت کے قبائلی سماج میں جادو پر یقین رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اورکچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ نے اس قسم کی کاروائیوں کی روک تھام کے لئے خصوصی قوانین وضع کئے ہیں۔

  • اداکارہ ہیما مالنی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    اداکارہ ہیما مالنی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں ہیں ۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے صوبے راجستان میں پیش آیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اپنی گاڑی میں راجستان سے جے پور جارہی تھیں کہ راستے میں ایک دوسری گاڑی سے ان کی گاڑی کی ٹکر ہوگئی۔

    واقع کے نتیجے میں ہیما مالنی شیدد زخمی ہوگئیں ، اطلاعات کے مطابق ہیما مالنی گاڑی خود چلارہی تھیں ۔

    حادثے کے بعد ہیما مالنی سمیت دیگر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، گاڑی کی ٹکر سے ایک دو سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔

  • آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے، چوہدری نثار

    آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے۔

     پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں انکی اپنی سابقہ حکومت کی کارکردگی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ طرزسیاست خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ قابل مذمت بھی ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں مسلح افواج اوراسکی قیادت کی عزت عوام کے دل میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی کوتاہیاں اورکمزوریاں چھپانےکیلئےاہم قومی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

  • بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے،حافظ محمد سعید

    بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے،حافظ محمد سعید

    لاہور : جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی مضبوط دفاع کے ساتھ مشروط ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

    لاہور میں مشرقی پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بھی اس وقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکتی ہے، جب ملک دفاعی طور پر مضبوط ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ چین بھی تسلسل والی پالیسیوں کا پاکستان چاہتا ہے، کشمیری پاکستانی رویئے سے مایوس ہو گئے ہیں۔

    حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا ہو گا اور جدوجہد آزادی میں ان کی مدد کرنا ہو گی۔