Tag: بھارت

  • بھارت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر بےجا مداخلت کررہاہے، سرتاج عزیز

    بھارت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر بےجا مداخلت کررہاہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر بے جامداخلت کر رہا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےمشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ذکی الرحمان کا کیس پاکستان کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    سرتاج عزیر نے کہا کہ لکھوی کےمعاملےسے بھارت سے مذاکرات پراثر نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو یاد دلایا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر بھی تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

     مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھار ت کے ساتھ آبی تنارع پر اپنے حقوق کا تحفظ کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ تاپی منصوبے پر اگلے سال سے کام شروع ہوجائے گا۔

    مشیر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان نے تاپی منصوبے میں سیکیورٹی کیلئے یقین دہانی کرائی ہے۔

  • بھارت کا بھکاری کڑوڑ پتی بن گیا

    بھارت کا بھکاری کڑوڑ پتی بن گیا

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں ایک بھکاری کا صرف ایک فلیٹ 80 لاکھ روپے کا ہے اور وہ ہر ماہ کم از کم 75000 روپے کماتا ہے۔

    ہندوستان کا سب سے امیر بھارت جین نامی بھکاری ممبئی شہر کی کئی گلیوں میں بھیک مانگا کرتا ہے، یہ شخص چھتری شیوا جی ٹرمنس یا آزاد میدان میں اکثر بھیک مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارت جین بغیر کچھ کئے صرف بھیک مانگ کر آٹھ سے دس گھنٹے میں  دو ہزار سے ڈھائی ہزار روپے جمع کرلیتا ہے۔

     اس بھیکاری کی ہر ماہ کی کمائی تقریباً 75000 روپے ہے جو ہندوستان کی کسی وزیر اعلیٰ کو ملنے والی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے۔

     ممبئی کے شہری علاقے بھانڈپ میں اس بھکاری کی ایک دکان بھی ہے ، اس بھکاری نے اپنی دکان کو 10000 روپے فی ماہ کے کرایہ پر لگا رکھا ہے۔

     بھارت جین نامی بھکاری شادی شدہ ہے اور اس کے دو بیٹے جن میں ایک بارہویں اور ایک دسویں کلاس میں پڑھتا ہے، بھارت جین کا بھائی اور والد بھی اس کے 80 لاکھ روپے کے ایک بی ایچ کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں ۔

  • ورلڈ کپ: بھارت نے آئرلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: بھارت نے آئرلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

    ہیملٹن: ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن بھارت کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے اپنے پانچویں میچ میں آئرلینڈ کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    آئرلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے  260 رنز کا ہدف دیدیا ہے، آئرلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں  259 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں بھارتی اوپنرز ہی حریف ٹیم پر بھاری پڑگئے، شیکھر دھون اور روہت شرما کے درمیان پہلی وکٹ کے لئے ایک سو چوہتر رنز کی شراکت نے آئرلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیردیا۔

    دھون سینچری بناکر آؤٹ ہوئے، روہت شرما نے چونسٹھ رنز بنائے۔

    بھارت نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔

    اس سے قبل ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ اور پال سٹرلنگ نے ٹیم کو 89 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

    آئر لینڈ کے نائل او برائن نے 75 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی، نیل اوبرائن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

    نیل اوبرائن نے 75 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ ولیم پورٹر فیلڈ نے 67، پال اسٹرلنگ نے 42 اور اینڈریو بیلبرائن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بھارت کی جانب سے ایشون اور شامی دو، دو جبکہ یادو، شرمات جدیجا اور رائنا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    بھارت  اب تک واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے، بھارت نے پاکستان، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے اور کوارٹر فائنل میں جگہ بھی بنالی ہے۔

    آئرش ٹیم نے زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی،اس سے قبل آئرلینڈ ویسٹ انڈیز کو ہارا کر ایک اپ سیٹ کر چکی ہے۔

  • ورلڈ کپ 2015، بھارت اورآئرلینڈ آج مد مقابل ہوں گے

    ورلڈ کپ 2015، بھارت اورآئرلینڈ آج مد مقابل ہوں گے

    ہیملٹن : کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں آج دفاعی چمپیئن بھارت کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔

    پول بی کا اہم میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

    بھارت اگرمذکورہ میچ جیت گیا تو گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالے گا اور کوارٹر فائنل میں ممکنہ طور پر اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب آئرلینڈ کی ٹیم تین کامیابیوں کے ساتھ گروپ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ آئرلینڈ بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو آئرش ٹیم پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔

  • ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سرتاج عزیز

    ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    افاف کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال ہوئی ہے، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

     پاک بھارت مذاکرات پر ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سےسرحدی کشیدگی کم ہوگی، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام امورپر مذاکرات ہوں گے۔

     سرتاج عزیز نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھارت نےملتوی کیے، اسی نے بحال کیے۔

  • بھارت نےیو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

    بھارت نےیو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

    پرتھ : ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے با آسانی نو وکٹوں سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے ایک سو تین رنز کے جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر18.5اوورز میں پورا کرلیا ۔

    میچ کا ٹاس یو اے ای نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس کے باعث کپتان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

    یو اے ای کی ٹیم بتیسویں اوور میں ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے روی چندرن ایشون نے چار اور رویندر جڈیجا نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر داھون چودہ رنز بنا کرمحمد نوید کی بال پر روہان مصطفیٰ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ روہیت شرما ستاون اور ویرات کوہلی تینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • ورلڈ کپ : یو اے ای کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ٖفیصلہ

    ورلڈ کپ : یو اے ای کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ٖفیصلہ

    پرتھ : عالمی کرکٹ کپ کا اکیسواں میچ یو اے ای اور بھارت کے درمیا ن کھیلا جارہا ہے،  بھارت اور یو اے ای کے درمیان میچ سے قبل ٹاس میں یو اے ای نے ٹاس  جیت کر پہلے بیٹبنگ کا فیصلہ کیا  ہے۔

    بھارتی کرکٹ تیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ یو اے کی ٹیم کو جلد سے جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

  • سرتاج عزیز کی یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات

    سرتاج عزیز کی یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے یورپی پارلیمنٹ اور امریکی آرمڈ سروسزکمیٹی کے وفد نے ملاقاتیں کی،دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں جین لیمبرٹ کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارتی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپربات ہوئی ۔

     مشیرخارجہ نے یورپی یونین سے تجارتی روابط میں مزید بہتری کی خواہش کا بھی اظہار کیا، اس سے قبل امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر جیک ریڈ کی قیادت میں سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سینئر حکام نے سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں خطے کی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔

     سرتاج عزیز نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے پاکستان کے جامع اقدامات سے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو آگاہ کیا، امریکی سینٹر جیک ریڈ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

  • بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف

    بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف کی ہندوستان کو تنبیہ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کی خواہش کو ہمار ی کمزوری نہ سمجھے۔

    اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی برادری پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے اور چار بے گناہ شہریوں کی جانیں لینے کے واقعے کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے سربراہ کےحالیہ بیان اورپاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کے اعتراف نے بھارتی حکومت کے مؤقف کی نفی کر دی ہے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح مختلف واقعات میں پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے اور اب پاکستانی کشتی تباہ کر کےچار بے گناہ شہریوں کی جانیں لے کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • سلامتی کونسل کیلئےبھارت کو لمبا سفر طے کرنا ہوگا،سعیدہ وارثی

    سلامتی کونسل کیلئےبھارت کو لمبا سفر طے کرنا ہوگا،سعیدہ وارثی

    لاہور : سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کا مرحلہ انتہائی سخت ہے، بھارت کو اس کیلئے لمبا سفر طے کرنا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے تاہم ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں۔

    انہوں نے داعش کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطرہ یورپ میں بھی موجود ہے، اگرچہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کا مرحلہ نہایت سخت ہے۔

    بھارت کو اس کیلئے ابھی لمبا سفر طے کرنا ہو گا۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ ان کا سیاسی مستقبل برطانیہ سے وابستہ ہے، اس حوالے سے ان کی پارٹی برطانیہ میں رواں سال ہونے والے انتخابات کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی برطانیہ میں بڑی خدمات ہیں اور وہاں کے لوگ انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔