Tag: بھارت

  • محمد حفیظ انجری کا شکار، وارم اپ میچز سے باہر

    محمد حفیظ انجری کا شکار، وارم اپ میچز سے باہر

    ویلنگٹن: پاکستان ٹیم کےاوپنر محمد حفیظ پنڈلی کی انجری کا شکارہوگئے۔ ورلڈ کپ کے ورام اپ میچز سے باہر، بھارت کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی مشکلات بڑھتی جارہی ہے، ورلڈ کپ میں فٹنس پر شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پنڈلی کی انجری کا شکار حفیظ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز سے باہر ہوگئے ہے۔

    ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، حفیظ کی شرکت بھارت کیخلاف بھی مشکوک قرار دے دی گئی ہے۔

     حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ چھ فروری کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی نہ دے سکے تھے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پندرہ فروری کو بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

  • بھارت سلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا، سرتاج عزیز

    بھارت سلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کا مخالف ملک سلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا۔

    نئی دلی میں امریکی صدر کی جانب سے بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن بنانے کی خواہش پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادکا مخالف ملک سلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کونیوکلئیرسپلائرگروپ کی رکنیت دینے کی بھی مخالفت کرتاہے۔ نیوکلیئرمعاہدہ جنوبی ایشیامیں استحکام پراثرات ڈالےگا،امریکاجنوبی ایشیامیں استحکام،توازن کیلئےمثبت کرداراداکرے۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان امریکہ کےساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت سمجھوتاایکسپریس حملے کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لائے۔،

  • نئی دلی :66ویں جمہوریہ کی تقریبات، براک اوباما مہمان

    نئی دلی :66ویں جمہوریہ کی تقریبات، براک اوباما مہمان

    نئی دلی: بھارت میں سڑسٹھواں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے، نئی دلی میں تقریب میں امریکی صدربراک اوباما مہمان خصوصی تھے۔

    بھارت میں آئین کی منظوری کے دن کو یومِ جمہوریہ کے طورپر منایا جاتا ہے، سڑسٹھویں یومِ جمہوریہ کی تقریب میں امریکی صدر براک اوباما بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

    براک اوباما وہ پہلے امریکی صدر ہیں، جنہوں نے بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر متعدد ممالک کے سفیر اور اعلی بھارتی سول وفوجی حکام بھی موجود تھے، امریکی صدر کی آمد اور یومِ جمہوریہ پر سیکورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے تھے اور دوگھنٹے تک چار سو کلومیٹر تک کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ امریکی صدربراک اوباما اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

    دورۂ بھارت کے اختتام پر امریکی صدرسعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ شاہ عبداللہ کے انتقال پرتعزیت اور نئے سعودی فرمانروا سے ملاقات کریں گے۔

    گزشتہ روز امریکی صدر بارک اوباما نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کا اعلان کردیا، دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے تو نئی دہلی ائیر پورٹ پر نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد امریکی صدرباراک اوباما کا بھارتی صدارتی محل آمد پر بھی شاندار استقبال کیا گیا، صدارتی محل میں باراک اوباما کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    امریکی صدر نے مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری بھی دی۔

  • پیٹرول پاکستان سے بھارت اسمگل ہونے کا قوی امکان

    پیٹرول پاکستان سے بھارت اسمگل ہونے کا قوی امکان

    اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم کے زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پٹرول مہنگا ہونے کے باعث پاکستان سے اسمگنگ کا قوی امکان ہے، جو پنجاب میں پٹرول کی قلت کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔

    وزارت پیٹرولیم زرائع کے مطابق پورے ملک میں پیٹرول کی ترسیل معمول کے مطابق تھی اور طلب بھی کنٹرول میں رہی، مگر پنجاب میں ایسا کیا ہوا کہ پیٹرول غائب ہوگیا۔

    اعداد وشمار کے مطابق یکم جنوری کو ملک بھر میں چالیس ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا اور اس میں سے اکتیس ہزار ٹن صرف پنجاب میں فروخت ہوا۔

    زرائع کے مطابق عین ممکن ہے کہ پنجاب سے بڑی مقدار میں پیٹرول بھارت اسمگل ہو رہا ہو اور یہ اسمگلنگ چولستان کی سرحد سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارت اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع فرق اس بات کو مزید تقویت دیتا ہے۔

  • بھارت کے خلاف سلواوور ریٹ، آسٹریلوی کپتان جارج بیلی ایک میچ کے لئے معطل

    بھارت کے خلاف سلواوور ریٹ، آسٹریلوی کپتان جارج بیلی ایک میچ کے لئے معطل

    میلبرن: آئی سی سی نے بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے سبب آسٹریلوی کپتان جارج بیلی پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی،ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

     میلبرن میں بھارت کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا۔

    تین سال میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کا مرتکب ہونے پر آئی سی سی نے آسٹریلوی کپتان جارج بیلے کو ایک میچ کے لئے معطل کردیا ہے اور ان پر میچ فیس کا بیس اور دیگر کھلاڑیوں پر دس فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

    میچ کے دوران روہت شرما سے جھگڑا کرنے پر آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر پچاس فیصد میچ فیس سے محروم ہوگئے۔

  • بھارت: ہندوانتہا پسندوں نے 3مسلمانوں کو زندہ جلادیا

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں نے 3مسلمانوں کو زندہ جلادیا

    بہار: بھارتی ریاست بہار میں ہندو انتہا پسندوں نے تین مسلمانوں کو زندہ جلادیا، حملے میں دس افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ مسلمانوں کے پچیس گھر بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

     بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کے گاؤں باہلوارہ میں رات گئے انتہا پسند ہندو بلوائیوں نے نوجوان کے قتل کا الزام لگا کر مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کر دیا اور مسلمانوں کے پچیس گھروں کو آگ لگا دی۔

    یہ مسلم کش فسادات ایک لاپتہ ہندو نوجوان کی لاش ملنے کے بعد شروع ہوئے، اس واقعہ میں دو افراد شدید جھلس گئے جن کی حالت تشویشناک ہے، واقعے کے کئی گھنٹوں بعد پولیس پہنچی اور حملے کا مقدمہ درج کرکے دس بلوائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتندو کمار نامی ہندو لڑکے کی جانب سے ایک مسلم لڑکی کو اغوا کر کے لے جانے کے معاملے پر گذشتہ چار پانچ روز سے کشیدگی جاری تھی، لڑکے اور لڑکی کے گھر والے ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگا رہے تھے۔

    بھارتندو کی لاش شفقت علی کے کھیت میں پائی گئی۔ بھارتندو کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بھارتندو کے قتل میں شفقت علی کا ہاتھ ہے، بھارتندو کے اہل خانہ نے مشتعل ہو کر مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگا دی، جس سے بعض لوگ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے، شفقت علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • بھارت پاکستان سے برابری کی سطح پر بات کرے، رحمان ملک

    بھارت پاکستان سے برابری کی سطح پر بات کرے، رحمان ملک

    لاہور : سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو افغان صدر کی پاکستان کی صوبائی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔افغان حکومت بین الاقوامی سفارتی قدروں کا احترام کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے رابطہ رکھے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ایٹمی قوت تسلیم کرتے ہوئے برابری کی سطح پر بات کرے مودی کا رویہ اب بھی اپوزیشن لیڈر جیسا ہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی طرز پر دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے اہل تشیع کو قتل کیا جاتا ہے تاکہ شیعہ سنی اختلافات کو بڑھایا جائے، خدشہ ہے کہ آئندہ سنی علماء اور مدارس پر بھی حملے ہوسکتے ہیں۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پارلیمنٹ سے پا س ہونے والی اکیسویں آئینی ترمیم پر تحفظات دور کرنا ضروری ہیں،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مدرسہ اصلاحات کے لیے پانچوں وفاق المدارس اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جسے پارلیمنٹ سے پاس کروانا چاہیئے۔

    ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات نہیں، انھوں نے کہا کہ عمران خان نے شادی کرکے اچھا اقدام کیا امید ہے کہ اب دھرنے نہیں ہوں گے۔

  • آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: سڈنی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

    آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: سڈنی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

    سڈنی : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ چار میچز کی سیریز دو صفر سے کینگروز کے نام رہی۔

    سڈنی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا۔ میزبان ٹیم نے دو سو اکیاون رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلئیر کی اور بھارت کو جیت کے لئے تین سو انچاس رنز کا ہدف دیا۔

    بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو اڑتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ دو سو سترہ رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد بھارت دباؤ میں آگیا۔

    آسٹریلیا نے بھی آخری تین وکٹیں لینے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ چار میچز کی سیریز دو صفر سے آسٹریلیا نے نام رہی۔

  • سڈنی ٹیسٹ: بھارتی ٹیم خطرے سے دوچار،آسٹریلیا مستحکم

    سڈنی ٹیسٹ: بھارتی ٹیم خطرے سے دوچار،آسٹریلیا مستحکم

    سڈنی : آسڑیلیا اور انڈیا کے مابین کھیلے جا رہے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہے۔ میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف تین سو اڑتالیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

    سڈنی میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے پہلی نامکمل اننگز تین سوبیالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور چار سو پجھتر رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    ویرات کوہلی نے ایک سو سینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ ستانوے رنز کی برتری کے ساتھ آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور چوتھے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں پر دو سو اکیاون رنز بنالئے ہیں۔

    میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف تین سو اڑتالیس رنزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔۔ آسٹریلیا چار میچز کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔

  • پاکستان کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں کو قتل کررہا ہے، پاکستان کی تمام تر توجہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے۔

    دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوئی بھی کشتی لاپتہ نہیں،بھارت کے پاس کشتی واقعے کے ٹھوس ثبوت نہیں، اس سلسلے میں خود بھارت میں بھی سوال اٹھ رہے ہیں، نہ ہی بھارت نے پاکستان اس بارے میں مروجہ سفارتی طریقے سے آگاہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستان کی تمام تر توجہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے،اس صورتحال میں ہم سرحدوں پر کسی بھی قسم کی کشیدگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس لئے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا بے بنیاد ہے۔

    تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں کو قتل کررہا ہے، اس صورت حال میں ہمیں دہشتگردی کے خلاف اپنے اقدامات پر بھارتی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔