Tag: بھارت

  • امریکا نے بھارت سے اپنی مایوسی کا کھل کر اظہار کر دیا

    امریکا نے بھارت سے اپنی مایوسی کا کھل کر اظہار کر دیا

    واشنگٹن(1 اگست 2025): روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر ٹرمپ کی انتظامیہ نے مودی سرکار سے کھل کر مایوسی کا اظہار  ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے سی این بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا بھارت خود کو ایک ذمے دار عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدتا ہے اور پھر اسے ریفائنڈ تیل کے طور پر بیچتا ہے جو عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا، بھارت کے رویے نے امریکا سے اس کے تجارتی تعلقات کو غیر یقینی بنادیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوری ٹیم بھارت کے موجودہ فیصلوں سے سخت مایوس ہے۔

    امریکا کی پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد

    بیسینٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کیا ہوگا، مستقبل کا انحصار بھارتی رویے پر ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کیا تھا کہ ان پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری عارضی طور پر روک دی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت دنیا کا تیسرا بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور روسی سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی تھی۔

  • پالتو کتے نے واک پر جانیوالی خاتون کو بھنبھوڑ دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پالتو کتے نے واک پر جانیوالی خاتون کو بھنبھوڑ دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    گروگرام(31 جولائی 2025): بھارت میں چہل قدمی کے دوران خاتون پر پالتو کتے نے بے دردی سے حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ میں گروگرام کے گالف کورس روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چہل قدمی کے لیے آنے والی خاتون پر ایک پالتو ہسکی نے حملہ کردیا۔

    خاتون پر حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتے نے خاتون پر اچانک حملہ کردیا اور دائیں ہاتھ کو کاٹ لیا۔

    پالتو کتے کے حملے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی انہیں متعدد چوٹیں لگیں ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہسکی کی خاتون مالک نے بڑی جدوجہد کے بعد  خاتون سے نجات دلائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو کتے کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی اور کافی کوشش کے بعد کتے کو وہاں سے ہٹادیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا، کتوں کے حملوں کی بڑھتی ہوئی رپورٹ سے رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    منگل کے روز بھی دہلی کے ایک پارک میں صبح کی سیر کے دوران آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی تھی۔

  • ورلڈ چمپئن لیگ، بھارت کا پاکستان سے سیمی فائنل نہ کھیلنے کا فیصلہ

    ورلڈ چمپئن لیگ، بھارت کا پاکستان سے سیمی فائنل نہ کھیلنے کا فیصلہ

    (30 جولائی 2025):ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان چیمپئنز سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان سے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل کل برمنگھم میں شیڈول ہے۔

    بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، بھارت اب میچ سے دستبردار ہوا تو پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا۔

    پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے بھارت کی جیت کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

     پاکستان کے لیجینڈ کرکٹر شاہد آفریدی کی موجودگی پر بھارتی کھلاڑیوں شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، اور ہربھجن سنگھ کے اعتراضات تھے۔ اس کے نتیجے میں وہ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    جس کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

  • مودی سرکار کی نئی سیاسی چال ،   ‘پرلے میزائل’ کے تجربات

    مودی سرکار کی نئی سیاسی چال ، ‘پرلے میزائل’ کے تجربات

    نئی دہلی : مودی سرکار نے مسلسل دو روز پرلے میزائل کے تجربات کیے ، جو خطے میں کشیدگی بڑھانے، ہتھیاروں کی دوڑ اور تباہ کن جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ہندوتوا پر مبنی حکومت ایک بار پھر اپنی اندرونی ناکامیوں اور فوجی شکستوں سے توجہ ہٹانے کے لیے عسکری طاقت کی نمائش پر انحصار کر رہی ہے۔

    نریندر مودی کی حکومت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو دن پرلے میزائل تجربات کیے، جنہیں تجزیہ کار سیاسی چال اور آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

    میزائل تجربے اڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے، جہاں پرلے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دکھایا گیا۔

    میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا جدید ہتھیار ہے، جو بھارتی دعووں کے مطابق مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا یہ اقدام نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث ہے بلکہ جنوبی ایشیا کو ہتھیاروں کی دوڑ اور ممکنہ تباہ کن جنگ کی طرف دھکیلنے کی خطرناک سازش بھی ہے۔

    بھارت کی جنگی جنونیت کا منہ توڑ جواب پاکستان کا جدید ترین ٹیکٹیکل میزائل "نصر” ہے، جو جوہری وارہیڈ لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

    نصر میزائل نہ صرف تیز رفتار اور موبائل ہے بلکہ یہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • صرف 897 روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز، ڈیٹا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

    صرف 897 روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز، ڈیٹا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

    صارفین اب آدھے سال تک بغیر کسی پریشانی کے صرف 897روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز اور ڈیٹا کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    بھارتی کمپنی بی ایس این ایل مستقبل میں اپنی فائیو جی سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے سیلولر کمپنی مسلسل نئے اور طاقتور ریچارج پلان لا رہی ہے، حال ہی میں بی ایس این ایل نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر تین خصوصی پلان کا اعلان کیا ہے۔

    بی ایس این ایل نے اپنے اعلان کے مطابق صرف 897 روپے کے ریچارج میں طویل مدتی، لامحدود کالنگ اور کافی ڈیٹا پیش کرنے کی حامی بھری ہے، اس پلان کی خاص بات اس کی 180 دن یعنی پورے 6 ماہ کی میعاد ہے۔

    صارفین ایک بار بیلنس ریچارج کرنے کے بعد آدھے سال تک بغیر کسی پریشانی اور دباؤ کے بی ایس این ایل خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پلان بھارتی صارفین کو تمام نیٹ ورکس پر لامحدود کالنگ، 100 ایس ایم ایس فی دن اور کل 90GB ڈیٹا پیش کرتا ہے۔

    کوئی بھی صارف اپنی ضرورت کے مطابق کسی بھی وقت اسے استعمال کرسکتا ہے جو لوگ بار بار ریچارج نہیں کرنا چاہتے اور لمبی میعاد چاہتے ہیں انھیں یہ منصوبہ کافی فائدہ دیگا۔

    بی ایس این ایل کا 599 روپے کا پلان بھی مرتب کیا ہے جسے آل راؤنڈر کا نام دیا گیا ہے، یہ پلان 84 دنوں کی میعاد پیش کرتا ہے، صارفین کو روزانہ 3 جی بی ڈیٹا ملے گا انھیں کُل 25 جی بی، لامحدود کالنگ، 100 ایس ایم ایس فی دن فراہم کیا جائے گا۔

    بی ایس این ایل نے 249 روپے والا پیکج بھی پیش کیا ہے، یہ پلان 45 دن کی میعاد پر مشتمل ہوگا جس میں دو جی بی ڈیٹا ہر روز فراہم کیا جائے گا یعنی کُل 90 جی بی ڈیٹا، لامحدود کالنگ، 100 مفت ایس ایم ایس روزانہ فراہم کیے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/if-you-want-to-protect-mobile-data-do-not-do-this-at-all/

  • بھارت کا پاکستان سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

    بھارت کا پاکستان سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

    نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز مبینہ مقابلے میں مرنے والوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے لیے ان کے پاس سے پاکستانی چاکلیٹس برآمد کرا دیں۔

    مکار بھارت نے آپریشن سندور کی شرمناک ناکامی کے بعد اس کی ہزیمت مٹانے کے لیے گزشتہ روز آپریشن مہا دیو کے نام سے نیا ڈراما رچایا اور اور مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

    اب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز جعلی مقابلے میں مرنے والوں کا پاکستان سے تعلق ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور اس تعلق کو ثابت کرنے کے لیے غیر منطقی اور انوکھی دلیل پیش کی ہے۔

    امیت شاہ نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز مقابلے میں مارے جانے والوں کے پاس سے ملنے والی چاکلیٹس پاکستانی ہیں۔

    بھارتی وزیر داخلہ نے مرنے والوں کا تعلق پہلگام واقعہ سے بھی جوڑ دیا اور کہا کہ مارے گئے افراد کی پاکستانی ووٹر آئی ڈی ہمارے پاس ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جب مقبوضہ کمشیر میں جعلی مقابلے میں تین افراد کو ہلاک کیا گیا تو اس نام نہاد مقابلے سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کرتے ہوئے ہلاک افراد کو دہشتگرد اور پاکستانی قرار دینا شروع کر دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-launches-a-new-drama-called-operation-mahadev/

  • ٹرمپ کا خط عالمی توجہ کا مرکز، امریکی صدر نے گرپتونت سنگھ کو کیا لکھا؟

    ٹرمپ کا خط عالمی توجہ کا مرکز، امریکی صدر نے گرپتونت سنگھ کو کیا لکھا؟

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھا ہے، بھارت کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے پنوں کو صدر ٹرمپ کا خط عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے خط میں لکھا میں اپنے شہریوں، اپنی قوم اور اپنی اقدار کو سب سے پہلے رکھتا ہوں، جب امریکا محفوظ ہوگا تو دنیا بھی محفوظ ہوگی، اپنے شہریوں کے لیے لڑنا کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

    خالصتان ریفرنڈم سے چند ہفتے قبل امریکی صدر کا پنوں کو خط اہمیت اختیار کر گیا ہے، سکھ فار جسٹس 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم کروا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی معاہدے سے پہلے گرپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھا۔

    ٹرمپ کے خط کے نکات میں تجارت، ٹیرف، دفاعی اخراجات اور امریکی اقدار کی پالیسی شامل رہی، گرپتونت سنگھ پنوں کی خالصتان مہم کے جواب میں ٹرمپ کا یہ باضابطہ تحریری ردعمل ہے، انھوں نے لکھا بہ طور صدر، ان اقدار کے لیے لڑوں گا جو ہمیں امریکی بناتی ہیں۔


    ’ایران کی جانب سے اچھے اشارے نہیں مل رہے‘


    پنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایس ایف جے کے ساتھ رسمی تعلقات کا عزم ظاہر کر دیا ہے، ٹرمپ نے لکھا کہ میری انتظامیہ امریکا کو امن اور خوش حالی کے نئے دور میں لے کر جائے گی۔

    یاد رہے کہ ایس ایف جے کی مہم 20 جنوری کو شروع ہوئی ہے، سکھ فار جسٹس کے رہنما نے صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کا آخری نمبر

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کا آخری نمبر

    بھارت کا غرور اس کو لے ڈوبا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دفاعی چیمپئن فائنل کی دوڑ سے باہر آخری نمبر پر پہنچ گیا۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن برطانیہ میں کھیلا جا رہا ہے اور ابتدائی راؤنڈ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ تاہم پہلے ایڈیشن کی فاتح اور ٹائٹل کی دفاعی چیمپئن ٹیم بھارت اپنے ہی دام میں ایسی پھنسی کہ فائنل کھیلنا تو دور کی بات، اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

    ڈبلیو سی ایل میں 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ہر ٹیم نے ابتدائی راؤنڈ میں پانچ، پانچ میچز کھیلنے ہیں۔ جنوبی افریقہ چیمپئنز اور انگلینڈ چیمپئنز نے اپنے تمام میچز کھیل لیے ہیں۔ پاکستان چیمپئنز، آسٹریلیا چیمپئنز، ویسٹ انڈیز چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کا ایک ایک میچ باقی ہے۔

    بھارت چیمپئنز نے ٹورنامنٹ کا آغاز روایتی حریف پاکستان چیمپئنز سے مقابلے کے ساتھ کرنا تھا، لیکن میچ سے کچھ دیر قبل کچھ بھارتی لیجنڈز کھلاڑیوں نے پاکستان سے کھیلنے سے انکار کر دیا اور میچ منسوخ کر دیا گیا۔

    بھارت کے اس بچکانہ فیصلے کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ اپنے اگلے تینوں میچ ہار چکی ہے اور صرف ایک میچ باقی ہے۔ پاکستان سے میچ نہ ہونےکی وجہ سے صرف ایک پوائنٹ رکھنے والے بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔

    ڈبلیو سی ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق جنوبی افریقہ نے پانچ میں سے چار میچز جیت کر فائنل فور میں جگہ پکی کر لی ہے۔ پاکستان چیمپئنز کی بھی فائنل فور میں انٹری یقینی ہے۔ گرین شرٹس نے تین میچ جیتے ہیں جب کہ ایک میچ باقی ہے۔

    آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں۔ جب کہ بھارت آخری میچ جیتے یا ہارے اس کے فائنل فور میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/wcl-2025-indian-cricketers-shahid-afridi/

  • حیدرآباد میں چیتے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

    حیدرآباد میں چیتے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

    حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں چیتے کی موجودگی نے شہریوں میں خوف و سنسنی پھیلا دی، محکمہ جنگلات کو واقعے کی اطلاع دیدی گئی۔

    بھارتی حیدرآباد میں چیتے کو ابراہیم باغ ملٹری علاقہ میں سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا، سی سی ٹی وی کیمرے چیتے کی نقل و حرکت قید ہوگئی، گولکنڈہ کے علاقے میں چیتے کی موجودگی سے وہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چیتا تارامتی علاقے کے پچھلے حصے سے موسی ندی کی طرف گیا، اس سلسلے میں گولکنڈہ پولیس نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دیدی ہے۔

    مذکورہ چیتے کو منچریول اور نارسنگی کے علاقوں میں بھی دیکھا جاچکا ہے، گری ہاؤنڈس کے علاقے میں محکمہ جنگلات کے عملے نے 4 جال اور ٹریپ کیمرے لگائے ہیں تاہم اب تک وہ اس چیتے کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں۔

    تازہ واقعے میں چیتے کو ابراہیم باغ کے ملٹری علاقے میں سڑک عبور کرتے دیکھا گیا ہے، جس سے مقامی افراد میں تشویش بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے تحفظ کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: چیتا گاؤں میں گھس کر معصوم بچی کو ساتھ لے گیا

    بھارت کے بلرام پور کے ایک گاؤں میں بھی چیتے کے حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں چیتے نے 8 سالہ بچی پر حملہ کرکے اسے اپنے ساتھ لے گیا بعد میں بچی کی لاش جنگلات سے برآمد ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 8 سالہ انوشکا اتوار کو شام کے وقت کھیلنے نکلی تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے چیتے نے حملہ کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔

    محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل افسر نے کہا کہ بچوں کے چیخنے سے لوگوں کی توجہ مبذول ہوئی، گاؤں والوں نے درندے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچی کے ساتھ غائب ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کو تلاش کے دوران بچی کی مسخ شدہ لاش ملی تھی، محکمہ کا کہنا تھا کہ کھیتوں میں اور اس کے آس پاس دیہاتیوں کی مدد سے چیتے کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/animal-rescue-team-saves-leopard-from-nashik-home/

  • آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ

    آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ

    نئی دہلی : بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ رچایا گیا۔

    جس میں بھارت فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا اور بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔

    بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پر آج سے بحث کا آغاز ہونا تھا ، پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پربریفنگ کے روز بھارت نے نیا ڈرامہ رچا دیا۔

    غیرقانونی،جبراًزیرحراست پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن مہادیو کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو کچلنا اور بھارت میں سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، بھارت کی کوشش ہے، آپریشن مہادیو کو کامیاب دکھا کر آپریشن سندور کی خفت مٹائی جاسکے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 30،29 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنسزمیں تفصیلات بتاچکے تھے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا 723 پاکستانیوں کو بھارتی جیلوں میں غیر قانونی بند رکھا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 56 ایسے پاکستانی بھی ہیں جوبھارتی ایجنسیزنےغیرقانونی ،جبراً حراست میں رکھا ہوا ہے، ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور30 اپریل کوبتا چکے، حسب روایت بھارتی میڈیاکو پہلے ہی سےلاشیں ،پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز،تصویریں دی جا رہی ہیں۔