Tag: شیخ رشید

  • شیخ رشید کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا

    شیخ رشید کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا

    راولپنڈی : لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری اٹھارہ مئی تک منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کےراولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کی۔

    عدالت نے شیخ رشید کی 18 مئی تک قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمات کے اخراج کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

    یاد رہے شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف ملک کے مختلف 8شہروں میں مقدمات درج ہیں جبکہ ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • شیخ رشید نے قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دے دی

    شیخ رشید نے قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دے دی

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دے دی ، شیخ رشید کے خلاف مختلف شہروں میں 9 مقدمات درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ پہنچے اور قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دے دی۔

    شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں ، کیس کی سماعت تھوڈی دیر میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کریں گے۔

    خیال رہے شیخ رشیدکےخلاف مختلف شہروں میں 9مقدمات درج ہیں جبکہ پولیس شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

    یاد رہے شعائر اسلام کی توہین کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کرائی تھی ، جس میں کہا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر کی جانب سے مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، حکومت مخالف ایک اہم رکن ہوں میری جان کو خطرہ ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر میں قتل ہوگیا تو نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شامل تفتیش کیا جائے، رانا ثنا اللہ، حسین نواز، معین نواز اور سلمان شہباز کو شامل تفتیش کیا جائے۔

  • اگرہم نہیں رہے تویہ بھی نہیں رہیں گے، شیخ رشید

    اگرہم نہیں رہے تویہ بھی نہیں رہیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں، مگر انتقام کا نتیجہ بہت برا نکلے گا، اگرہم نہیں رہےتویہ بھی نہیں رہیں گے

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کی حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے امریکی دفاعی تجزیہ کار کے اعتراف کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ہم چین،روس کیساتھ نیا بلاک بنائیں، چین ہمارا لازوال دوست ہے اور روس کیساتھ جو معاہدہ ہوا وہ عمران خان کو اوپر لے جاتا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار سے ہٹ کر بھی خوش اور رلیکس ہیں، چور جہاں بھی جائےگا چور ہی ہوگا، یہ امریکا لندن جائیں گے تو ان کو گندے انڈے ، ٹماٹر پڑیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سب کو پتہ ہے ووٹ کیسے اکٹھے ہوئے ، دو ووٹ سے ہم کیوں ہارے، شہبازشریف 90 کے زاویے سے لیٹے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو سمجھتا ہے مقتدر حلقوں کو قوم کے جذبات کا علم نہیں وہ بے وقوف ہے، مقتدر حلقوں کو ان کو بٹھانا چاہیے ورنہ ڈنڈا ہوگا ، اگر ہم نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایک ایک ٹن منشیات کے کیسز والوں کو ای سی ایل سے نکالا گیا، یہ لوگ ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں مگر انتقام کا نتیجہ بہت برا نکلے گا۔

    سابق وزیر داخلہ مزید کہنا تھا کہ جو حکومت تین ہفتوں میں بےنقاب ہوجائے ، یہ بوٹ پالیشیاں ہیں ، عمران خان نے غلط نہیں کہا، یہ لوگ انتقام کی سیاست پر اتر آئے ہیں کیونکہ یہ بے نقاب ہوچکےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب آپ دیکھیں گے ایک ایک کرکے ان کے لوگ پیچھے ہوتے جائیں گے، مجھے ڈر ہے جھاڑو نہ پھر جائے ، پنڈی میں رہتا ہوں جذبات سے واقف ہوں۔

  • عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    فیصل آباد: شعائر اسلام کی توہین کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت پر مقدموں اور گرفتاریوں کا آغاز ہو گیا، شعائر اسلام کی توہین کے الزام پر عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

    شیخ رشید کے بھتیجے اور پی ٹی آئی ایم این اے راشد شفیق اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیے گئے، گرفتاری کے بعد انھیں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

    مقدمے میں نامزد مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

    انھوں نے کہا مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا، یہ اپنی گھٹیا سیاست مسجد نبوی تک لے کر گئے، اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے اور نہ ہوگی۔

    رانا ثنا نے کہا ثبوت موجود ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، اب تک راولپنڈی اور فیصل آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے ہیں، 50 کے قریب لوگوں نے مزید درخواستیں بھی دی ہیں، ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

  • الیکشن کا اعلان نہ ہونے پر شیخ رشید نے خوں ریزی سے خبردار کر دیا

    الیکشن کا اعلان نہ ہونے پر شیخ رشید نے خوں ریزی سے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نئے انتخابات کا اعلان نہ کیے جانے پر ملک میں خانہ جنگی اور خوں ریزی سے خبردار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کر دیں، الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو عمران خان کال دے گا۔

    شیخ رشید نے کہا یہ الیکشن کا مطالبہ کرتے تھے آج یہ بھاگ گئے ہیں، ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں مگر چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان نے کال دی تو پورا پاکستان جمع ہو جائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو خون ریزی اور تشدد کا ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، مئی کا مہینہ بہت اہم ہے کسی کے بس میں کچھ نہیں، قوم بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا قوم کی آنکھوں میں اب بارود ہے سمجھنےوالے سمجھ لیں، لوگ اب الیکشن چاہتے ہیں اور فیئر حکومت چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو جیسی چابی ملنی ہے ویسا ہونا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاج کے موقع پر انھوں نے کہا بچے بچے کو پتا ہے ان جماعتوں کو کس نے اکٹھا کیا، آج ہر حلقے کے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

  • چورڈاکو کرپٹ حکومت کو ختم نہ کردیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا، شیخ رشید

    چورڈاکو کرپٹ حکومت کو ختم نہ کردیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا، شیخ رشید

    اسلام آباد :سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چورڈاکو کرپٹ حکومت کو ختم نہ کردیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا، جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے ہم چین نہیں بیٹھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے سب مشترکہ طورپر استعفیٰ دیں گے ، عمران خان نے میری بات کی تین بار تائید کی ہے، اسمبلی میں بیٹھنے کا مطلب شہبازشریف کو مستحکم کرنا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد استعفےجمع ہوں گے ، بدھ کو پشاور میں عمران خان جلسہ کریں گے ، عمران خان ہر اتوار کو عوام کو کال دیں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کروں گا، عمران خان نے فیصلہ کیا ہے ہم ان مقصودچپڑاسی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے ہم چین نہیں بیٹھیں گے، یہ بھی رائے ہے کہ مرکز کیساتھ صوبوں سے بھی مستعفی ہونا چاہیے۔

    کل رات جیسے عوام عمران خان کیلئےباہر نکلی کوئی تصور نہیں کرسکتا، چورڈاکو کرپٹ حکومت کو ختم نہ کردیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔

  • تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

    تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کل وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔

    ادھر شیخ رشید احمد نے بھی کہا ہے کہ ہم چو ر اور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا اگر ان کا فیصلہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو ہمارا فیصلہ مستعفی ہونا ہے۔ تاہم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کا شہباز شریف کی نامزدگی چیلنج کرنے کا اعلان

    فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے امید ہے چند دنوں میں نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے، ہم نے بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ تحریک ہم آج رات سے شروع کریں گے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے میاں شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراضات نہیں مانے جاتے تو پھر ہم استعفے دے دیں گے۔

  • ملک کے حالات تشویش ناک ہیں ، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ؟ شیخ رشید نے خطرے سے آگاہ کردیا

    ملک کے حالات تشویش ناک ہیں ، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ؟ شیخ رشید نے خطرے سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات تشویش ناک ہیں ، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ، ایسے حالات میں فی الفور الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں آج ووٹنگ ہوگی کہ نہیں لیکنحالات تشویش ناک ہیں خوفناک ہیں اور اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں اداروں کو نیوٹرل مان رہی ہیں ان جماعتوں نے رائے بدلی ہے جو اداروں کو گالیاں دیتے تھے، جب ملک کی سلامتی کا سوال ہوگا تو ادارے نیوٹرل نہیں رہ سکیں گے، پاکستان کی سلامتی کیلئے ان کو باہر نکلنا ہوگا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اقتدار کی بھوکی ہے ، 11اپریل کو باپ بیٹے پر فرد جرم عائد ہونا تھی ، اب دونوں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے جارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات گلی محلے تک پہنچ گئے ہیں، ایسے حالات میں فی الفور الیکشن کی طرف جانا چاہیے، ایسابھی ہوسکتاہے کہ یہ کانوں کو ہاتھ کر روئیں اور ملک میں جھاڑو پھرجائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت سرپرائز دے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی کام ہوگا ، الیکشن کرانے ہوں گے اس کے بغیر کوئی گزارانہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو لوگ الیکشن سے بھاگنےکےبہانے بنارہےہیں ایسا نہیں ہوناچاہیے، الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی گئی تو ملک بیٹھ جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ میں تو بہت پہلے سے کہہ رہاہوں کہ الیکشن کرالیں ، ملک میں استحکام کا واحد راستہ الیکشن ہے، عمران خان آج ہر خاندان میں مقبول ترین لیڈر ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بطور وزیر داخلہ بتارہا ہوں ملک میں غیر ملکی دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں، کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

    کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جا رہے ہیں توایسا نہیں ہے، چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے۔

  • عمران خان قانون کے مطابق 15 دن وزیر اعظم رہ سکتے ہیں: شیخ رشید

    عمران خان قانون کے مطابق 15 دن وزیر اعظم رہ سکتے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے 90 دن طے ہو گئے ہیں، عمران خان قانون کے مطابق 15 دن وزیر اعظم رہ سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں تو ایمرجنسی کی خواہش رکھتا تھا میری بات نہیں مانی گئی، یہ زبردست کام ہوا ہے، عمران خان کو اتنے ووٹ ملیں گے کہ لوٹے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    انھوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد انڈیا کے 72 چینلوں پر صف ماتم بچھی ہوئی ہے، بھارتی چینلز کا خیال تھاان کے بزنس پارٹنر اور کاروباری شیئر ہولڈر آ جائیں گے۔

    انھوں نے کہا پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بھی پیر کو توڑ دینی چاہیئں۔ وزیر داخلہ نے کہا آصف زرداری نے 3 دن سے پھڈا ڈالا ہوا تھا، ورنہ 4 دن پہلے اسمبلی ٹوٹ جاتی، صرف آصف زداری نے اسٹینڈ لیا ہوا تھا باقی دو جماعتیں ری الیکشن کے لیے تیار تھیں، آصف زرداری نئے الیکشن میں رکاوٹ تھے۔

    انھوں نے کہا 4 دن پہلے سے طے تھا ملک الیکشن کی طرف جا سکتا ہے، آخر کار کل فیصلہ ہوا اور عمران خان نے سیاسی کمیٹی ممبران سے حلف لیا۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آج وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دیا، جس کے بعد صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دی ہیں۔

    وزیر مملکت فرخ حبیب نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے۔

  • سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں، شیخ رشید

    سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں، شیخ رشید

    اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں، وزیراعظم عمران خان آخری بال تک لڑے گا۔
    .
    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈیڑھ دوگھنٹہ ایمرجنسی میٹنگ ہوئی، خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے گئے اور کابینہ نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں، وزیراعظم عمران خان آخری بال تک لڑے گا، اتوار کے روز ووٹنگ پر کپتان آخری گیند تک لڑے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ڈان لیکس اور میموگیٹ والی اپوزیشن ہے، یہ ملک دشمنوں،غیرملکی سرمایہ پرسیاست کرنےوالے ہیں، اپوزیشن غیرملکی پیسوں پر سازش کررہی ہے ، قوم معاف نہیں کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتاہے ان کیمرہ قومی اسمبلی اجلاس ہو ، وزیراعظم یا وزیرخارجہ ان کیمرہ سیشن سے خطاب بھی کرسکتے ہیں۔

    اتحادیوں کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اتحادی جو چھوڑ کر گئے ہیں اس پر بھی تبصرہ کریں گے، 2دن کی بات ہے۔