Tag: شیخ رشید

  • میں ادھر نہیں جاؤں گا جہاں میرے پیر جلتے ہیں: شیخ رشید

    میں ادھر نہیں جاؤں گا جہاں میرے پیر جلتے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھٹو نے 2،2 ماہ کے بھی وزیر اعلیٰ رکھے، یہاں بہت کچھ ہو سکتا ہے، اس وزیر اعلیٰ کو بھی پونے چار سال ہو چکے ہیں، لیکن مجھ سے مرکز کی بات کی جائے، میں اِدھر نہیں جاؤں گا جہاں میرے پیر جلتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا بطور وزیر داخلہ میرے ماتحت تو ایف آئی اے اور آئی بی ہیں، ان کے اگر بندے غائب ہوں گے تو کہیں گے کہ 12 بندے لے گئے، 172 افراد اپوزیشن کو لانے ہیں اور اس کے لیے 14 دن پڑے ہیں۔

    انھوں نے کہا وزیر اعظم نے اپنے کارڈ چھپا کر، سینے سے لگا کر رکھے تھے، ان سے آج بھی ملاقات ہوئی وہ پر اعتماد تھے، یہ میچ عمران خان جیتیں گے، اسپیکر یا وزیر اعظم جو فیصلہ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 14 دن بعد ہوگا، آج کا دن شامل نہیں ہوا تو یہ اجلاس بلانے کے لیے 22 تاریخ بنتی ہے، 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 7 دن اسمبلی میں قرارداد پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ 29 یا 30 مارچ تک جائے گا، پھر 22 مارچ کو ایک فاتحہ خوانی ہے جس کے بعد اجلاس ملتوی ہو جائے گا، تاہم اسپیکر کو حق ہے وہ 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین کی تعداد درجنوں میں نہیں بلکہ اکا دکا ہو سکتی ہے، اراکین کی خرید و فروخت کی باتیں وزیر اعظم کو براہ راست ملتی ہیں، میں اس سلسلے میں کچھ نہیں بتا سکتا، ماضی میں اراکین کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا گیا، لیکن شیخ رشید اور چوہدری نثار دو آدمی ہیں جو نہ چھانگا مانگا گئے نہ مری گئے۔

  • تحریک عدم اعتماد: اگرکوئی انہونی ہوئی تو پھر عمران خان گھر نہیں بیٹھے گا، شیخ رشید نے واضح کردیا

    تحریک عدم اعتماد: اگرکوئی انہونی ہوئی تو پھر عمران خان گھر نہیں بیٹھے گا، شیخ رشید نے واضح کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ اگرکوئی انہونی ہوئی تو پھر عمران خان گھرنہیں بیٹھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں خونی واقعہ ہوا ،64افراد شہید اور 100سےزائد زخمی ہوئے، حملہ آور کے 6 لوگوں کا گروپ ہمارے ریڈار میں آچکا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرناچاہتی ہیں، کے پی پولیس نے دہشتگردوں کے بہت بڑے نیٹ ورک کو پکڑا ہے۔

    اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے ہی کہاتھا اپوزیشن نے 23مارچ کو مارچ نہیں کرنا ، اجلاس کیلئے درخواست دینے کے 15دن بعد اجلاس ہوتا ہے،اگر یہ 10مارچ کو درخواست دیں گے تو اجلاس 26 مارچ کو ہوگا۔

    عدم اعتماد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 172آدمی آپ نے لیکر آنے ہیں، عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، شکر ہے آپ خود کہہ رہےہیں کہ امپائر نیوٹرل ہے ، اگر ہاریں گے تو بولیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےملک میں آزادخارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، 22سے24مارچ تک اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی، 22مارچ کو اوآئی سی کےوزرائے خارجہ آرہےہیں اور 23مارچ کو تاریخی دن ہے، جے 10سی کے جدید طیارے پاکستان میں فلائی پاسٹ کریں گے۔

    وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ بندے تو سارے اللہ کے ہیں فتح اور شکست اللہ کے ہاتھ میں ہے، دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں، آپ ملک میں خلفشار لارہے ہیں اس لیے کہ آپ کو عمران خان پسند نہیں ، عمران خان اس سارے بحران سے نکلے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ میرے دل کے قریب ہے ، پیٹرول پر10روپے،بجلی پر5روپے کی چھوٹ آج کے حالات میں ناممکن تھے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی تھریٹس پیدا کئے جارہے ہیں اس لئے ذمہ داری کا ثبوت دیں، آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد آئی ہے ، پیپلزپارٹی نے راستہ بدل کر بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کوجلسہ کرنے کی بھی اجازت دیں گے ، اللہ سے امید رکھتاہوں کہ حالات ٹھیک ہوں گے۔

    ناراض رہنماؤں کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں نعرے لگنے چاہئیں ان کی بات چیت ہونی چاہیے، تمام اتحادیوں سے بات چیت کا حامی ہوں، بات چیت کی بات پرپی ٹی آئی کے کچھ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہہ رہاہے یہ عمران خان کیلئےعدم اعتماد نہیں تحریک اطمینان ہوگی، یہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ہوگی، اور اگر کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان کہہ چکا وہ گھر نہیں بیٹھے گا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں ووٹوں کاتقسیم ہوناسوٹ کرتاہے، پنجاب میں جب مقابلہ ہوگاتوپی ٹی آئی اورن لیگ میں ہوگا، پی ٹی آئی چاروں صوبوں سےالیکشن لڑےگی، عمران خان پی ٹی آئی صوبوں ،آزاکشمیر،جی بی کی زنجیر بن چکے ہیں۔

    اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس سے چاہیں ملاقاتیں کرلیں فیصلہ میرےاللہ نے کرنا ہے ، کل عمران خان نے کہہ دیاہے پھر کوئی آئینی وقانونی تقاضوں سے بچ نہیں سکے گا، میں تو کہتا ہوں اپوزیشن سمیت سب سے بات ہونی چاہیے ، جمالی صاحب کوایک ووٹ دلایاتھا وہ ایک ووٹ سےوزیراعظم بنےتھے۔

  • پشاور حملے کے 3 ملزمان کی شناخت ہو چکی: شیخ رشید

    پشاور حملے کے 3 ملزمان کی شناخت ہو چکی: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پشاور حملے کے 3 ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے، آئندہ ایک سے 2 روز میں تمام ملزمان گرفتار ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور حملے کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پشاور حملے کے 3 ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پختونخواہ پولیس اور تفتیشی ادارے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں، آئندہ ایک سے 2 روز میں ملزمان گرفتار ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، عدم اعتماد کا بڑا شور مچایا جارہا ہے، ابھی تک ریکوزیشن کی درخواست نہیں آئی۔ اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست اور تحریک عدم اعتماد دو الگ چیزیں ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام میں غلط فہمی پیدا نہ کریں، ملک سیلابوں اور زلزلوں سے تباہ نہیں ہوتے، افواہوں اور انتشار سے تباہ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ابھی دلی دور است، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ انہیں پہلے بھی قومی اسمبلی میں شکست ہوچکی ہے دوبارہ بھی ہوگی۔

  • ‘خرید و فروخت کرنے والے سن لیں، عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا’

    ‘خرید و فروخت کرنے والے سن لیں، عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خرید و فروخت کرنے والے سن لیں، عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ میں پی پی اور پی ٹی آئی کی ریلیاں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کی ہے، پیپلزپارٹی اگر قانون ہاتھ میں نہ لے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خرید وفروخت کا بازار سجانے والے سن لیں عمران خان تروپ کا کارڈ کھیلے گا، سال رہ گیا ہے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، 172لوگوں کو خریدنا ہے ،نوازشریف نے خرید و فروخت کا اختیار آصف زرداری کودیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں کوئی جان نہیں ہے ، کوئی کہتاہےپنجاب کیخلاف لائیں گے کوئی کہتا ہے ، مرکز کیخلاف ، 80 اور 90 کی دہائی میں تحریک عدم اعتماد چلی تھی کیا نتیجہ نکلا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں خریدوفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑوپھر جائیگا، ووٹ کو عزت کی باتیں کرنیوالے ووٹ کو ذلت کے گڑھے میں پھینکنے کی تیاری کررہےہیں، جمہوریت کاروبار بن جائے تو نتائج اچھے نہیں نکلتے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا سارے مفاد پرست اکٹھے ہورہےہیں اورمفاد پرستوں کو خوف اکٹھا کررہاہے ، کچھ نہ ہوا تو انھیں ڈر ہے ان کی کھال اترجائے گی، لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان ان کیلئے ایک اور بڑا چیلنج ثابت ہوگا، آپ ہر اس گھر سے خیرات مانگنے جارہے ہیں جو آپ کو کھٹکتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ جواتحادی ہیں وہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہونگے، جو بکاؤ مال ہیں وہ کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، پارٹی پر مشکل وقت آتے ہیں عمران خان جرات سےاس کھیل کا مقابلہ کرے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار دیکھ رہاہوں ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ، یہ اپنی سیاسی قبر کھودنے جارہےہیں، پاکستان میں جمہوری ومستحکم حکومت کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ادارے اس جمہوری حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بکنے اور بکنے والے سیاسی ضمیر فروش کی کوئی عزت نہیں ہوگی، یہ لوگ تحریک عدم اعتماد سے اپنی سیاسی قبر کھودنےجارہےہیں، عمران خان کو پتہ ہے کس وقت کیا قدم اٹھانا ہے۔

    اتحادیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اتحادی کپتان کیساتھ ہیں،بکاؤمال شکل دکھانے کے قابل نہیں ہوگا، میری جہانگیر ترین سے کوئی دوستی نہیں ہے، پی ٹی آئی کے بعض لیڈر ناخوش ہوئے ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ پارٹی پر مشکل وقت آتےہیں عمران خان جرات سےاس کھیل کا مقابلہ کرے گا،اپوزیشن کے کچھ لوگ عمران خان کو سمجھ نہیں رہے ، عمران خان کو جہانگیرترین سے بات کرنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 14،14سال مردے اکھاڑنے والے مل سکتے ہیں تو جہانگیر ترین تو عمران خان کےدوست ہیں،آصف زرداری اور نوازشریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، ان کے نصیب میں شرارتیں کرنا تو موجود ہے،شیخ رشید

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 5سال پورے کرتے دیکھ رہاہوں، پاکستان کے ادارے واضح طورپر نیوٹرل ہیں، یہ تھوک کر چاٹنے والے ہیں،انھوں نے نام لیکر اداروں کو گالیاں دی ہیں، سیاستدان توبھول جاتاہے ادارے نہیں بھولتے، یقین ہے سارے اتحادی عمران خان کوووٹ دیں گے۔

    اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملاقاتیں ،باتیں کررہےہیں اورکھانےکھارہےہیں، ملاقاتوں اورباتوں سےان کوکچھ نہیں ملے گا۔

  • شیخ رشید کا وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین سے بات چیت کا مشورہ

    شیخ رشید کا وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین سے بات چیت کا مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیرترین سے بات چیت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا دوستوں میں اختلافات ہوتے ہیں،مگر لاتعلقی نہیں کی جاتی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 22مارچ کو او آئی سی اجلاس ہونے جارہا ہے اور کل وزیر اعظم تاریخی دورے پر روس جارہےہیں جبکہ 27مارچ کو آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے ، آسٹریلوی کے لئے سیکیورٹی کی مکمل تیاری ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی روس سے واپسی پر پاکستان کے ای پاسپورٹ کا افتتاح کریں گے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن شوق سے آئے کچھ نہیں ملے گا، جب بھی تحریکیں چلی ہیں خواہش پر نتیجے نہیں ملتے، تحریک عدم اعتماد لائیں اس میں بھی ناکام ہونگے، ساڑھے3سال سے لگے ہیں آج آرہےہیں کل آرہے ہیں ، 172ممبر لانا آپ کا کام ہے پھر کہتے ہیں کورونا آگیا تھا، فون آگیا تھا۔

    اسلام آباد پولیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پولیس کا ہائی لیول سینٹر قائم کیاجارہاہے، پولیس ہائی لیول سینٹر میں ایک چھت کے نتیجے سہولتیں دی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ 23مارچ کو وہ شائد نہ آئیں ، اپوزیشن کہتی ہے کارڈ چھپائے ہیں تو عمران خان بھی سینےسے کارڈ لگا کر کھیلتاہے، آپ باتیں ملاقاتیں گزارشات جو کر رہے ہیں ان کا کچھ نہیں نکلنا، الیکشن کو ایک سال رہ گیا،شہروں میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔

    حکومت کیخلاف عدم اعتماد سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور ق لیگ ہماری اتحادی پارٹی ہیں ، یہ اپوزیشن عدم اعتماد لائے گی تب بھی پھنسے گی اورنتیجے پر بھی پھنسے گی، دنیا کہاں جارہی ہے اوراپوزیشن کہاں جاری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں، پھر یہ نہ ہوملک کسی اور راستے پر نکل جائے، بعد میں یہ روئیں گے کہ فون کال آگئی تھی، کسی فون کال کی ضرورت نہیں عمران خان پاکستان کی سیاست میں سرخرو ہوگا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے بات کی جائے تو امید ہے وہ مثبت جواب دے گا،میں چاہتا ہوں جہانگیر ترین سے بھی بات چیت کی جائے، دوستوں میں اختلافات ہوتے ہیں مگر لاتعلقی نہیں ہوجاتی ، پی ٹی آئی والوں کوناراض ہونےکی ضرورت نہیں، اپنی سیاسی رائے دینے میں آزاد ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے، اس وقت بھی پاک فوج کے جوان سرحد پر جانوں کا نذرانہ پیش کررہےہیں، فوجی قلندر کی ملک کے تمام معاملات پر20،20سال کی اسٹڈی ہوتی ہے اور پاک فوج پاکستان کی سالمیت اور قومی معاملات کو بخوبی سمجھتی ہے۔

    اطہر متین کے قتل کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اطہرمتین زبردست آدمی تھا ، مرادعلی شاہ سے کہا ہے رینجرز کی نفری بڑھا سکتے ہیں، ایسا نظرآرہاہے کہ کراچی میں کوئی قانون نہیں رہا، سندھ کےوزیراعلیٰ جوتعاون مانگیں گے ہم دینے کوتیارہیں ۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مالک مکان جو کرائے دار رکھے گا اس کا ڈیٹا تھانے کو دےگا، اسلام آباد میں جودفعہ 144لگارہےہیں وہ سیاسی سطح پر نہیں، غیرملکی کرائےدار رکھنےسےپہلے ڈیٹا بھی تھانے کودیں۔

    پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری آرہےہیں شوق سے آئیں، ہماری کوشش ہوگی بلاول زرداری انتظامیہ سے شیڈول طے کریں، راولپنڈی انتظامیہ کو بھی اسلام آبادسیف سٹی تک رسائی دی ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا فیصلہ کیاہےاسلام آبادمیں پاکستان کا جدید مارڈرن کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہےہیں، اسلام آبادمیں مارڈرن اسٹیڈیم کیساتھ فائیواسٹار ہوٹل بھی بنایا جائے گا۔

    آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن ردالفساد کرکےفوج نے دنیا میں ثابت کیا ، پاک فوج ،اداروں ، قوم نے 80ہزارجانوں کی قربانیاں دیں۔

    انھوں نے مزید کہا پیکاآرڈیننس پر آئی ٹی وزارت نے کام کیا ہے، محسن بیگ کا کیس عدالت میں اس پر بات نہیں کرسکتا،شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ عمران خان کو عزت دے گا، اپوزیشن جو گلے پڑتی تھی آج وہ ایک دوسرے کے پاؤں پڑ رہےہیں، اپوزیشن کی سیاسی غلط فہمیوں سے بڑا حادثہ ہوسکتا ہے، ان کا خلفشار ان کے اپنے گلے پڑے گا۔

  • ‘نوازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلزپارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی’

    ‘نوازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلزپارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی’

    راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلزپارٹی کی سیاست تجوری ہائیٹس کی طرح گرے گی، یہ لوگ عمران خان کاکچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کےحوالے سے تقریب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کےساتھ اس لئےہیں کہ وہ ایماندارشخص ہیں، عمران خان کوشش کررہا ہے، ملک کومہنگائی سےنجات ملے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری فورسزہرجگہ دہشت گردوں کو شکست دےرہی ہیں، کوئی بدمعاش اس شہر میں سراٹھا کر نہیں چل سکتا، ہم بھاگنے والے نہیں،ہم نے سات سال قیدکاٹی ہے، اس حکومت کاوزیرداخلہ ختم نبوت کاسپاہی ہے، کسی نےہم سےزیادہ جیل کاٹی ہے تو آکر بتائے۔

    ن لیگ اور پییلز پارٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاورکی طرح گرےگی، پیپلزپارٹی کی سیاست تجوری ہائیٹس کی طرح گرےگی، سارے گندے انڈے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ ایک ٹھوکرمیں ماردیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی طرح جھوٹ کی سیاست نہیں کرتے، میرےحلقےکےلوگوں کوپتاہےمیں جھوٹ پرسیاست نہیں کرتا، مجھے اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی جائے میں ملک سےفرارنہیں ہوں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پھانسی پرلٹکناپسندکروں گاجعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پرملک سے نہیں بھاگوں گا، میں نوازشریف کی طرح جعلی سرٹیفکیٹ بناکرفرار نہیں ہوں گا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان65اور71کاپاکستان نہیں، ایٹمی طاقت ملک کے دفاع کیلئے بنےہیں، پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرکے رکھ دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو صحت کارڈ دیا ہے، تعلیم ہمارا نشان ہے ہمیں کوئی شکست نہیں دے دسکتا، جہاں ڈھوک کالفظ آئے گا، وہاں میری بیٹی کاکالج اوریونیورسٹی آئے گا۔

    کشمیر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کشمیرکےبغیرنامکمل ہےہم آپ کی آزادی چاہتےہیں، آپ بتائیں آپ کیاچاہتےہیں ہمارا اتحاد آپ کےساتھ آزادی کیلئےہے، پاکستان کابچہ بچہ آپ کےساتھ آزادی تک کھڑاہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کوکہتاہوں آج کاپاکستان ایٹمی پاکستان ہے ، عمران خان چاہتاتھاکرپٹ لوگ جیلوں کے پیچھے ہو، یہ نظام صرف غریبوں کو سزادیتاہے، شہباز شریف16ارب روپےکی چوری کرتاہےاورضمانت ہوجاتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےاس کونالائق اپوزیشن ملی، یہ لوگ عمران خان کاکچھ نہیں بگاڑسکتے، 10،15 مہینے رہ گئے یہاں تو اگلے الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

  • دہشت گرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، فورسز الرٹ رہیں، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    دہشت گرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، فورسز الرٹ رہیں، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں ، فورسز الرٹ رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجگور اورنوشکی میں شہید سیکیورٹی فورسزکےجوانوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی تھیں جومانی نہیں جاسکتی تھیں، جس کے باعث مذاکرات آگے نہیں چل سکے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بارڈرایریاز میں یہ لوگ موجودہیں، ٹی ٹی پی کے بہت سے گروپ شاید اکٹھے بھی ہوئے، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اسلام آباد میں مارے گئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ٹی ٹی پی نے دس کوششیں کی ہیں ، ہمارے لوگ ابھی بھی گئےہیں لیکن مذاکرات آگےنہیں بڑھ سکے، اشارے ملے ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، ٹی ٹی پی کی شرائط ہماری حکومت کوقبول نہیں۔

    نوشکی اور پنجگور حملوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل کے واقعات میں کمیونی کیشن پکڑی گئی ہے ، یہ لوگ افغانستان اور بھارت کےساتھ رابطے میں تھے، ہمارے7لوگ شہیدہوئے ہیں۔

    شیخ رشید نے خبردار کیا کہ دہشت گردملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، ہم نےتمام چیف سیکرٹریزکوہدایت کی ہےفورسز کو الرٹ رکھیں، سیز فائر انہوں نے خود ختم کیا ہے۔

    دوسری جانب اجلاس میں وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا دہشت گردانٹرینٹ کواستعمال کرتے ہیں ، کل کےواقعے میں بھی دہشت گرد واٹس ایپ استعمال کررہے تھے، دہشت گرد واٹس ایپ پر اپنے ماسٹرزکےساتھ لائیو رابطے میں تھے۔

  • بلوچستان حملوں میں  15  دہشت گرد ہلاک اور 4 جوان  شہید ہوئے، شیخ رشید

    بلوچستان حملوں میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 4 جوان شہید ہوئے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلوچستان حملوں میں 15 امن دشمن مارے گئے جبکہ پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر خراج تحسین کیا۔

    وزیر داخلہ نے بتایا دہشت گردوں نے پنجگور اور نوشکی میں رات گئے بڑا حملہ کیا، جسے ہماری عظیم افواج نے ناکام بنادیا، ، نوشکی میں نو اور پنجگور میں چھ امن دشمن مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی دہشت گردی کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتیں۔

    دوسری جانب وزیرمملکت فرخ حبیب نے پنجگوراورنوشکئی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسزکےبروقت جواب نےدہشت گردوں کےناپاک عزائم ناکام بنادیئے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ایسے ہی ناکام بناتے رہیں گے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اورسیکیورٹی فورسزمکمل طورپرالرٹ ہیں، قوم جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالوں کوسلام پیش کررہی ہے، شہید پاک فوج کےجوان کےبلنددرجات کےلئےدعاگوہیں۔

  • ملک میں نہ کوئی صدارتی نظام  آرہا اور نہ ایمرجنسی لگ رہی، شیخ رشید

    ملک میں نہ کوئی صدارتی نظام آرہا اور نہ ایمرجنسی لگ رہی، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا اور نہ ایمرجنسی لگ رہی ہے، کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہےتو پوراکرلے، بندے ان کو ہی لانے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کل سے چین کے اہم دورے پر جارہےہیں، دورے میں چین سے سی پیک معاملات طے پائیں گے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی دعوت پرسعودی وزیرپاکستان تشریف لارہےہیں، سعودی عرب سےہمارارشتہ بلندہے، سعودی وزیر وزیراعظم ، صدر پاکستان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    نواز شریف کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے، نوازشریف جعلی رپورٹ پر گیا اور جعلی رپورٹ پرمقیم ہے، نوازشریف کی رپورٹس ڈسکس ہورہی ہیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائی جاتی رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہےکہ نوازشریف کورونا کی وجہ سےعلاج نہیں کراسکتے اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ کورونا میں اسلام آباد جاؤ۔

    مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زیادہ شوق مولانا فضل الرحمان کو آیا ہواہے، فضل الرحمان عمران خان کو اشرف غنی سے ملا رہے ہیں، عمران خان نےکئی بارکہااپوزیشن شوق پوراکرلے، اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ، رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، 27فروری اور23مارچ کوبھی سب دیکھ لیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مسلمانوں کو درپیش مسائل دنیا میں اٹھارہا ہے، عمران خان پر تو طالبان خان کا لیبل بھی لگا۔

    نادرا سینٹرز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں نادراکے87نئےسینٹرکھولےہیں، 2022میں نادرا کے 13نئےسینٹرز کھولیں گے، سندھ میں 13مقامات کی نشاندہی کرلی ،سندھ حکومت تاخیرکررہی ہے، چیئرمین نادرا کو کہا ہے سندھ جاکر اس معاملے کو حتمی شکل دیں۔

    امن و امان کی صورتحال سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ تمام چیف سیکریٹریزاورآئی جی کوخط لکھاہے، ان سےکہاہےامن وامان کی صورتحال کیلئےالرٹ رہیں۔

    ملک میں صدارتی نظام یا ایمرجنسی کی خبروں پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بطوروزیرداخلہ کہتاہوں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہانہ ایمرجنسی لگ رہی ہے، نہ کوئی ڈیل اور نہ ڈھیل دی جارہی ہے اورنہ عدم اعتماد آرہی ہے، کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہےتو پوراکرلے،بندے ان کو ہی لانے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا جو کچھ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہوگیا اس پر کسی تضحیک نہیں کرناچاہتا، ساڑھے3سال میں سینیٹ ،قومی اسمبلی میں کوئی ایسا بل نہیں جس میں حکومت نہ جیتی ہے۔

    ٹی ٹی پی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کیاہے، اسلام آباد میں ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد مارےگئے ہیں، ٹی ٹی پی ایسے مطالبے کررہی ہے، جو عوامی حکومت کیلئے قبول کرناممکن نہیں، امن وامان کا مسئلہ جس طرح کا ہوگا اسے ویسے ہی ڈیل کیا جائے گا۔

    افسران کے تبادلوں سے متعلق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تبادلے کئے ہیں وہ کون ہیں جسے روکناچاہتے ہیں،مجھ علم نہیں، تبادلے صرف وزیراعظم ہاؤس روک سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ ایسی اپوزیشن ملی ہے، یہ تھکی ہوئی اپوزیشن ہے ، اپوزیشن اپنا ایجنڈا بتائے آپ کو 23مارچ پر یہاں آکر کیا کرنا ہے، 23مارچ کو فلائی پاسٹ ہوگا دنیا اسے دیکھے گی یا ان کے چہروں کو دیکھے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم توکہتےہیں کہ سیکیورٹی کےمعاملات اہم ہیں، ہرایک کوصورتحال کو سمجھناچاہئے، روزانہ کی بنیادپر500افرادافغانستان سے آتے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف شوق سے کوئی نہیں جاتا ،مجبوریاں لیکرجاتی ہیں، عمران خان پہلے نہیں جو آئی ایم ایف کے پاس گئے ہوں، کون سی حکومت ہے جو آئی ایم ایف کے پاس نہ گئی ہو، ہم آئی ایم ایف گئےتوکوئی قیامت نہیں آگئی۔

  • حکومت کا فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت نے فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بجٹ ضرور پاس ہوگا، فنانس بل میں بچوں کے دودھ پر لگایا گیا ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈبل روٹی، نمک، مرچ، چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے حکومت نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے، اتحادی جماعتیں فنانس بل کی حمایت میں ووٹ دیں گی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ضمنی مالیاتی بل منظور کرانے کا مشن ، وزیراعظم متحرک

    فواد چوہدری کا اجلاس سے متعلق کہنا تھا کہ آج جو ہونے جا رہا ہے، اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ منی بجٹ اصل میں ریفارمز بجٹ ہے، عوام پر معمولی بوجھ کی چند چیزوں کو بھی نکالا جائے گا، شام تک وزیر خزانہ اعلان کر دیں گے۔

    انھوں نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ دس میں سے آٹھ افسران حکومت لگائے گی، اسٹیٹ بینک کی سو فیصد ملکیت حکومت پاکستان کے پاس ہی رہے گی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد خوش خبری ملے گی، آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی منظوری ابھی باقی ہے، فریقین میں کوئی اختلاف نہیں، شرح سود میں اضافے سے مانگ میں کمی اور اشیا کی قیمتوں میں اعتدال آیا ہے۔