Tag: شیخ رشید

  • عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

    عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کے لیے صحت سب سے اہم مسئلہ ہے، مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال 28 فروری تک فعال کر کے دیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، نواز شریف آتا ہے تو آئے نہ آئے تو فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قبضہ گروپ زیادہ مضبوط ہے، میں نے اس شہر میں کسی قبضہ گروپ کو قبضہ کرنے نہیں دیا۔ 50 سال میں اس شہر میں کسی بدمعاش کو سر اٹھا کر چلنے نہیں دیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبہ بھی انشا اللہ مکمل ہوجائے گا، نالہ لئی کے ٹینڈر ہوجائیں یہ پہلا پرائیویٹ پراجیکٹ ہوگا۔

  • عمران خان کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا: شیخ رشید

    عمران خان کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہیں نہیں جانا وہ کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا، بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان پر بہت سے کیسز ہیں جو بدامنی کے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہیں انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا، ان کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ نواز شریف نے آنا ہے تو جیب سے ٹکٹ آفر کرتا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مارچ اپریل یا مئی جون تک بلدیاتی الیکشن ہوجائیں گے، بلدیاتی الیکشن ختم ہوئے تو حکومت کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے۔ حکومت کا پانچواں سال تو انتخابی مہم کا سال ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے 7 روزہ دورے پر رہوں گا اور لوگوں کی تکالیف کو کم کروں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شریف خاندان کرپٹ ہیں، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزام ہیں کسی پر نہیں۔ عمران خان نے کہیں نہیں جانا وہ کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان پر بہت سے کیسز ہیں جو بدامنی کے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ بالواسطہ رابطے ضرور ہیں، فینسنگ کا کام بھی جاری ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں دنیا کو مدعو کیا۔ افغانستان نے یقین دلایا ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

  • شیخ رشید ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے خواہشمند، وزیراعظم نے اجازت دے دی

    شیخ رشید ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے خواہشمند، وزیراعظم نے اجازت دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ  دیکھنے کیلئے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو فائنل میچ دیکھنے کیلئے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے میچ دیکھنے کیلئے دبئی جانے کی اجازت مانگی تھی، پاکستان فائنل میں پہنچا تو شیخ رشید بھی دبئی روانہ ہوں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی صورت متحدہ عرب امارات کے دورے کا امکان ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس ممکنہ دورہ شیڈول کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کےساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے، آج پاکستان فائنل میں پہنچاتووزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔

    واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

  • اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کے دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اسی ماہ کیا جائے گا، پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو سروس کا آغاز کیا جارہا ہے، ریسکیو 1122 میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں بلند عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ پڑے گا۔ فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

    وزیر داخلہ نے آگ بجھانے، ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

  • پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں تصادم ، شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے

    پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں تصادم ، شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اچانک واپس آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیدمتحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ نجی ایئرلائن کی پرواز پرشارجہ سے اسلام آباد پہنچے ، موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو اچانک واپس آنا پڑا۔

    خیال رہے شیخ شید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔

    یاد رہے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے ‏پولیس اور مظاہرین کے درمیان سے تصادم کے واقعات پیش آئے۔

    جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے کو بند کیا گیا اور مظاہرین کی پیش قدمی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ‏اس دروان ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں پر مظاہرین نے گاڑی چڑھا دی۔

    مظاہرین نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گاڑی تلے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 2 ‏کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میٹرو اور اورنج لائن سروس معطل کیے جانے کے بعد اب لاہور سے اسلام آباد کے ‏لیے موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بیریئرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد سیکورٹی پر ‏مامور ہے۔

  • پنڈورا پیپرز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا، شیخ رشید

    پنڈورا پیپرز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا، شیخ رشید

    کراچی  : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا ، وزیراعظم نے تمام700لوگوں سے تحقیقات کا کہا ہے تاہم ملک کونقصان پہنچانے والے دہشت گردوں سے بات نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 130موٹرسائیکلوں کیلئےایگل موبائل اسکواڈ شروع کیاتھا، 12ڈرونز کیساتھ ایئرپیٹرولنگ سسٹم بنارہےہیں . اسلام آباد پولیس میں مزید ایک ہزاراہلکار بھرتی کرنے جارہےہیں، وزارت داخلہ ہرہفتےکارکردگی عوام کےسامنےپیش کرتی ہے۔

    ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےکواختیاردیاہے ڈالرزہولڈرپرکریک ڈاؤن کریں، کچھ لوگوں کوایف آئی اےنےاٹھایاہے، جوجعلی ویکسین ،دستاویزات بنانےکاکام کررہےہیں انہیں بھی اٹھائیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملوڈی مارکیٹ میں فوڈپارک شروع کرنےلگےہیں، فوڈ پارک کودوبارہ فعال کریں گے جبکہ اسلام آبادمیں ایک اورکلب کاافتتاح ہونےجارہاہے۔

    شناختی کارڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 136افسروں کو جعلی شناختی کارڈکی شکایتوں پر معطل کردیاہے، جعلی شناختی کارڈکی بہت ساری شکایت تھیں، شناختی کارڈز میں 10سال کا گند صاف کردیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بائیومیٹرک پالیسی کو چینج کررہےہیں، کابینہ میں ایمنسٹی اسکیم بھیجی ہے منظوری پر عملدرآمد ہوگا، ایمنسٹی اسکیم ایک سےزائدشناختی کارڈ،پاسپورٹ والوں پر ہے، 90انکوائریاں ،300کےقریب لوگوں کوچارج شیٹ دی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آن ارائیول کے بجائے آن لائن ویزاپر کام شروع کررہےہیں، 15اگست سےلیکرآج تک20ہزارلوگ پاکستان میں داخل ہوئےہیں جبکہ 6ہزارلوگ پاکستان سےافغانستان جاچکے ہیں جبکہ چمن بارڈرپر16ٹرمینل کیساتھ آئی بی ایم ایس شروع کردی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 3ہفتےکےاندراندرآن لائن ویزاکاریکارڈآجاتاہے، 3ہفتوں کےاندراندریہ سسٹم ٹھیک ہوجائےگا، سارےادارےمنسٹری آف انٹیریئرمیں بیٹھتےہیں، 3ہفتےتک پرمنٹ کامسئلہ ہےپھریہ سب ختم ہوجائےگا،شیخ رشید

    پنڈورا پییرز کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنڈورا باکس میں کیا نکلا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وزیراعظم نے کہا ہے تمام 700 لوگوں کو انویسٹی گیٹ کیا جائے گا، ہم اس حدتک بہتری چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے بھی آن بورڈہوں، منسٹری آف انٹیریئر کا اس میں کوئی رول نہیں، طالبان کوئی رول ادا کر رہے ہیں تومیرےعلم میں نہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک نیاکالج دیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کسی بھی دن افتتاح ہوجائے گا، آج راولپنڈی کوایک اورسیکنڈرکالج دیاہے، نالہ لئی پربریفنگ دی تھی اس پربھی کام ہوجائےگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس تھرڈ ملک کا ویزا ہے تو ہمیں پوچھنےکی ضرورت نہیں، جس نے پاکستان آکر اسٹے کرنا ہےاور تھرڈ کنٹری کا ویزا نہیں توآن لائن ویزا لے، لوگ اسٹیکر لگانے کے پیسے لگتے تھے اب وزارت داخلہ میں کرپشن ختم ہوچکی، اب تمام ویزا آن لائن ہے ، گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں۔

  • چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے گا، شیخ رشید

    چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے گا، شیخ رشید

    کراچی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا،اپوزیشن سےکوئی اعتماد کی ضرورت نہیں ہے ، وہ خود چور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کراچی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کنویں کی مینڈک ہے،مستقبل کی سیاست گہرے پانی کی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چین اورامریکادونوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اسی لئے دنیا اور افغانستان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نےاےپی ایس کےبچوں کوقتل کیایاجونقل مکانی کرکےچلےگئے ان کا مسئلہ الگ ہے، بہت بڑی سطح پر بات چیت جاری ہے، جو ہتھیار پھینک دے ان سے بات ہوسکتی ہے، ابھی صرف بات چیت کا آغاز ہے، بات ابھی آگے نہیں بڑھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے دہشت گردی کو ختم کردیں گے، دنیاکی کوئی سپر پاور ہمیں پاس نہیں کر سکتی ہے،ہم ایسی پوزیشن پر بیٹھےہوئے ہیں کہ دنیا ہم سےبات کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کون گڈ ہے کون بیڈ ہے.

    چیئرمین نیب کی توسیع کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اسی ہفتےچیئرمین نیب کابھی فیصلہ ہوجائےگا، اپوزیشن سےکوئی اعتماد کی ضرورت نہیں ہے ، وہ خود چور ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ پیٹرول کے حوالے سےبات چیت ہے،پاکستان میں اس وقت بھی بھارت اور بنگلادیش سےتیل سستاہے، مہنگائی کی سب سےزیادہ فکرعمران خان کوہے، مہنگائی پر جلد کنٹرول حاصل کرلیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منظرنامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے، جوہتھیارپھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں،بھارت بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو بات کی جائے گی۔

    ڈالر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی ہےکہ ڈالرکی ذخیرہ اندوزی پرکارروائی کریں، پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، مہنگائی پر بھی قابو پالیا جائے گا۔

  • پابندیاں لگنے جارہی ہیں، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کردیا

    پابندیاں لگنے جارہی ہیں، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویکسین نہ لگوانےوالوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جارہی ہیں ،بہت سی سہولیات سے محروم ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کورونا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا ہے، این سی اوسی کےکام کودنیا تسلیم کرتی ہے۔

    شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا 30ستمبرتک کوروناویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوالیں، 30 ستمبر  کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جارہی ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ لگوانےوالے بہت سی سہولت سےمحروم ہوجائیں گے ، اپنےلیےاپنےملک کیلئے ویکسین لگوائیں، 30ستمبر سے پہلے ویکسین لگوا کر اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں۔

  • وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ

    وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ

    خیبر: وفاقی وزیر داخلہ نے پاک افغان بارڈر طور خم کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پاک افغان بارڈر طور خم پہنچ گئے، شیخ رشید نے امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ حکام سے مشاورت کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرا اور ایف سی نے زبردست انتظامات کیے ہیں، طور خم بارڈر پر مہاجروں کا کوئی کیمپ نہیں۔ چمن بارڈر پر بھی جاؤں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے، 40 سال سے افغان عوام امتحان سے گزر رہے ہیں، یہ خطہ بدلنے جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے ہماری زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان میں استحکام اور ترقی سے ہماری ترقی وابستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 4 ہزار لوگ افغانستان سے پاکستان آئے ہیں، دنیا افغانستان کے مسائل کو سمجھے۔ توقع کرتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انخلا کے بعد آنے والے 10 ہزار میں سے 9 ہزار افراد واپس جا چکے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا ہے، افغانستان کے ساتھ بارڈر پر 92 فیصد باڑھ لگ چکی ہے۔ ایران کے ساتھ بارڈر پر 48 فیصد باڑھ مکمل ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے افغانستان جانے پر بھارتی میڈیا واویلا مچا رہا ہے، کیا امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے لوگ افغانستان نہیں گئے۔ افغانستان میں جو کچھ ہوا اس پر این ڈی ایس اور را کے چہرے لٹکے ہوئے تھے، این ڈی ایس اور را کو ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • شیخ رشید کا جلسہ اور آتش بازی منسوخ کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کا جلسہ اور آتش بازی منسوخ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 13 اگست کو جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    شیخ رشید نے کہا این سی او سی کی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، علمائے کرام سے بھی گزارش ہے، این سی او سی رولز کا احترام کریں، قانون کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہوگا، آج اسلام آباد کے لیے مزید 2 ہزار پولیس جوانوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی آئندہ 6 ماہ میں خطے کے حالات کیا ہونے والے ہیں، انڈیا، اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر ہمارے خلاف، اس ملک کے امن و امان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، ملک میں جو بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے این ڈی ایس، را اور اسرائیل ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ان کی چینی سفیر سے اس ہفتے میں دو تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں، سی پیک پر کسی رکاوٹ کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا، نیز پاکستان کی قوم سی پیک اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے والے منہ کے بل گریں گے ، داسو واقعے کی تحقیقات مکمل ہو چکیں، اعلان وزیر خارجہ کریں گے، چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، سی پیک کے لیے پوری قوم یک زبان ہے۔

    وزیر داخلہ نے نواز شریف سے متعلق سوال پر کہا، ان کے پاس دو ہی آپشن ہیں، وہ یا اپیل کریں یا سیاسی پناہ لیں، بھٹو کو پھانسی ہوئی تو چڑیا نہیں پھڑکی تھی، اس سے بڑا تو کوئی لیڈر نہیں، لیڈر تو وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے۔