Tag: شیخ رشید

  • پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ہوتے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید

    پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ہوتے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید

    اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ہوتے نہیں دیکھ رہا ، عید کے بعد 2 مہینے بہت حساس ہیں، کچھ نیا بھی ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مذاکرات کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوتےنہیں دیکھ رہا، اور پرامید نہیں ہوں، پہلے تو یہ مذاکرات کر نہیں رہےتھے اب جو شرائط ہیں وہ نہیں مانیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید کے بعد 2 مہینے بہت حساس ہیں،اگست تک آرپار ہوتا دیکھ رہاہوں، کچھ نیا بھی ہو سکتا ہے، پہلے بھی ان کےپاس کیا ہے، گنگو تیلی ننگے نہا رہے ہیں، یہ حکومت تودکھاوےکی ہے جو جمعہ جنجھ کے ساتھ ہے۔

    شہباز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوازشریف پھر بھی شہباز سے بہتر ہے جو کم کرپٹ ہے، شہباز تو صرف دستخط کے لیے ہے ، جس کی کوئی عزت نہیں۔

    نواز شریف شریف سے متعلق سوال پر سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف گڈبک میں نہیں اس لیے وزارت عظمیٰ پر نہیں آنے دیا جائےگا،وہ جس طرح انگوٹھا لگا کر آیا ہے وہ تو خواہش بھی نہیں کرسکتا ہے۔

    لندن پلان پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے بنتے رہتے ہیں اوریقیناً 2014میں لندن پلان بنا تھا، اس میں شک نہیں، طاہرالقادری لندن آئے اور بانی پی ٹی آئی سےملےتھے، مجھے لندن پلان کا پتہ تھا اور پھر جب پی ٹی آئی حکومت جارہی تھی اسکا بھی پتہ تھا کیونکہ ایم کیوایم والے بھائی ہیں انہوں نےمجھےپہلےہی بتا دیا تھا ہماری حکومت جارہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ سرکاری گھر چھوڑا تو بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے کہ اس سے حکومت جانےکی بات ہورہی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا ہم جا رہے ہیں تو انہوں نے کہا نہیں میرےمعاملات ٹھیک ہوگئےہیں، جس پر میں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ایم کیوایم والے کہہ رہے ہیں کہ انہیں اشارہ مل گیاہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ کچھ شک نہیں پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے، میں ایک گھر میں جا رہا تھا تو وہاں سے سالک اور محسن نقوی کونکلتےدیکھاتوسمجھ گیا، مجھ سمیت پاکستان میں کوئی شخص گیٹ نمبر4 کے بغیر سیاست میں نہیں آیا.

    190ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ والے معاملے کی منظوری میں شامل نہیں تھا، 4 بار بلایا گیا نہیں گیا،شہزاداکبرکی جب کوئی چیز ہوتی تھی میں اس میٹنگ میں جاتاہی نہیں تھا، میری شہزاداکبرسےسلام دعاہی نہیں تھی توپھر بندےکواپنی عزت پیاری ہوتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم سیاست کرتے ہیں اور زلفی بخاری جیسے بعض لوگ شاطر ہیں جوتعلقات بناتے ہیں، ان تمام وجوہات کے باوجود اپنی اتھارٹی کو چیلنج نہیں کرنے دیا، اتنا بھولا نہیں ہوں.

    سابق وزیر نے بتایا کہ میرےچلے کےبعد لوگوں نے فون کرنا بھی چھوڑدیاتھا، جس لال حویلی میں روزانہ 2 چار سو بندہ آتا تھا وہاں اب 20 لوگ آتے ہیں۔

  • شیخ رشید نے آرمی چیف سے اپیل کردی

    شیخ رشید نے آرمی چیف سے اپیل کردی

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آرمی چیف سے عام معافی اعلان کرنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیے، اپیل ہے کہ آرمی چیف عام معافی کااعلان کریں۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دو ماہ اہم ہیں، دو ماہ میں قبضہ گروپ کی سیاست کا فیصلہ ہوجائے گا، عید کے بعد قربانی ہوگی، قصائی کا انتظام ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے سیاست چھوڑدی ہے؟ تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میں 2 ماہ تک سائیڈ پر ہوں، 2 ماہ میں معاملہ طے ہوجائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سابق وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بہترہیں اب سزائیں دیں اورجان چھڑائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے،30 جون سےسیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ 9مئی واقعے پر سب کہہ رہے کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، بینظیر بھٹو ٹھیک تھیں اس نے فوری ہمیں سزا دی۔

  • مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہتر ہیں اب سزائیں دیں، شیخ رشید

    مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہتر ہیں اب سزائیں دیں، شیخ رشید

    راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہترہیں اب سزائیں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بہترہیں اب سزائیں دیں اورجان چھڑائیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کاانجن دھواں دےرہاہے،30 جون سےسیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 9مئی واقعے پر سب کہہ رہے کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، بینظیر بھٹو ٹھیک تھیں اس نے فوری ہمیں سزا دی۔

    انھوں نے بتایا کہ میراتعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے، میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں۔

    آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے، جیسےکشمیر اورراولا کوٹ میں نکلے۔

    یاد رہے ساق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عوام صرف دو ماہ انتظار کریں، آج سے 2 ماہ کے لئے میں سیاست سے دور ہوں، اس 2 ماہ کے بعد دیکھوں گا سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور تعلق ہے، میں حکومت سے اپیل کروں گا وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔

  • عوام صرف دو ماہ انتظار کریں: شیخ رشید

    عوام صرف دو ماہ انتظار کریں: شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام صرف دو ماہ انتظار کریں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان فل موشن میں ہے انہوں نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے متعلق میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی، وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر کیس بنایا گیا اگر کسی کو بلو رانی کہنے پر سزا بنتی ہے تو سزا دے دیں۔

    ساق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اداروں سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، نوازشریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئی ہے، عوام صرف دو ماہ انتظار کریں، آج سے 2 ماہ کے لئے میں سیاست سے دور ہوں، اس 2 ماہ کے بعد دیکھوں گا سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے ۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور تعلق ہے، میں حکومت سے اپیل کروں گا وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • حکومت بالکل ناکام ہو چکی، عوام مر رہے ہیں، شیخ رشید

    حکومت بالکل ناکام ہو چکی، عوام مر رہے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت بالکل ناکام ہو چکی، عوام مررہے ہیں، پس چکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمات کی بھرمار ہے، درجنوں مقدمات درج ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایسے ایسے مقدمات بنائے گئے کہ دنیا ان پر ہنسے گی، ایک شخص پاکستان میں موجودہی نہیں تھا اس پر بھی مقدمہ بنایا گیا کہ وہ ملوث ہے۔

    پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

    انہوں نے کہا کہ کوئی دن خالی نہیں ہے، ایک ماہ میں 7 پیشیاں ہوتی ہیں، میرے وکیل کو روز کسی نہ کسی کیس میں عدالت پیش ہونا پڑتا ہے،حکومت کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے۔

  • موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، شیخ رشید

    موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صبر،استحکام،خاموشی کےساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرناچاہیے، 19 کیسز ہیں بہتری ہوگی۔

    صحافی کے سوال پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ہار گیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں۔

    ججز کو موصول ہونے والے خطوط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خطوط کو ججز خود بہترطور پر بحث میں لارہےہیں،یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پرزیادہ بات نہ کرنابہتر ہوتاہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت کیاکررہی ہےعلم نہیں،نہ ٹی وی دیکھا، نہ اخباراورنہ ہی ٹوئٹ کررہاہوں، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔

  • شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    راولپنڈی :لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    جسٹس صداقت علی خان،جسٹس مرزاوقاص رؤف پرمشتمل بینچ نے سماعت کی ،شیخ رشید احمد وکیل سردارعبدالرازق کے ساتھ ہائیکورٹ ڈویژن بینچ میں پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور نیب پراسیکیوٹر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا سیکرٹری داخلہ کہاں ہے؟ جس پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ سیکریٹری داخلہ دستیاب نہیں سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

    عدالت نے سوال کیا کہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا ہے؟ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ نیب نےشیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں شیخ رشید کا نام ہے، تحقیقات کے بعد نیب نے ملزمان کی فہرست سے شیخ رشید کا نام نکال دیاتھا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اس کیس میں مطلوب نہیں تو نام کس نے ای سی ایل میں ڈالا۔

    لاہورہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2گھنٹے دے رہے ہیں تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں ورنہ آپ کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    :لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

  • شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دائر

    شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دائر

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دائر کر دی، جس پر عدالت وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ای سی ایل سےنام نکالنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشیداحمد کسی مقدمےمیں مطلوب نہیں، ان کیخلاف تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ 9 مئی کےمقدمات میں شیخ رشید کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید کو9مئی مقدمات میں بعدمیں شامل کیاگیاتھا۔

    جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    عدالت نےوفاقی حکومت سے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا اور کہا سابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟تحریری جواب جمع کرائیں۔

  • سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں ضمانت پر رہا کر دیا۔

    شیخ رشید کو 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں 16 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا، شیخ رشید کی ضمانت کے لیے ان کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی تھی، جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

    رہائی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’یہ میرا تیسرا چِلّا ہے، میں ہارا ہوں، میں نے الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا، مجھے کچھ خبر نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔‘‘

  • این اے 56 راولپنڈی میں دلچسپ معرکہ ، شیخ رشید اور حنیف عباسی آمنے سامنے

    این اے 56 راولپنڈی میں دلچسپ معرکہ ، شیخ رشید اور حنیف عباسی آمنے سامنے

    8 فروری کے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے امیدوار پوری آب و تاب کے ساتھ میدان میں اتر چکے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد این اے 56 راولپنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، ماضی میں اس حلقے کو این اے 60 کے نام سے جانا جاتا تھا۔

    اس حلقے میں دلچسپ معرکہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، یہاں شیخ رشید کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی سے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافت شہرریاض بھی میدان میں ہے۔

    این اے 56 راولپنڈی کے امیدواروں کی فہرست

    شہریار ریاض 2013 کے انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی سے دلبرداشتہ ہوگئے تھے اور 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    اس سے قبل وہ 2008 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    سال 2018 کے انتخابات میں بھی حنیف عباسی اور شیخ رشید آمنے سامنے تھے اور شیخ رشید کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی تاہم حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں 25 سال سزا سنائے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    اب کی بار صورتحال برعکس ہے،حنیف عباسی بہتر پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں، وہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔