Tag: شیخ رشید

  • وزیر داخلہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

    وزیر داخلہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر نے دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

    شیخ رشید 15 سے 17 مارچ منعقد ہونے والی بین الاقوامی ملی پول قطر نمائش میں شرکت کریں گے، وہ نمائش سے خطاب بھی کریں گے، اور بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا خصوصی دورہ کریں گے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات بھی کریں گے، اور پاک قطر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وفود کی سربراہی کریں گے۔

    دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاور بڑھانے سے متعلق مذاکرات ہوں گے، جب کہ شیخ رشید امیر قطر کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی مراسلہ بھی پہنچائیں گے۔

    نیول چیف کا اہم دورہ قطر

    یاد رہے کہ 9 مارچ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی نے بھی قطر کا سرکاری دورہ کیا تھا، اس موقع پر نیول چیف کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نیول چیف نے کمانڈر قطر امیری ایئر فورس سے ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

  • چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کون جیتے گا؟ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کردی

    چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کون جیتے گا؟ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں صادق سنجرانی کو جیتا ہوا دیکھ رہا ہوں، صادق سنجرانی بلوچستان اور مرزا آفریدی پختون بیلٹ کی وجہ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا سب کی رائے یہی ہے کہ کیمرے پہلے سے لگے ہوئے ہیں کسی نے لگائے نہیں، جب عمران خان چیخ رہا تھا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہونے چاہئیں، ان دونوں پارٹیوں نے سی اوڈی پر دستخط کررکھے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 50 سال سے دیکھ رہا ہوں ہارنے والا تسلیم نہیں کررہا، یہاں تک کہ ٹرمپ اور پیوٹن بھی اپنی ہار تسلیم نہیں کررہے،ہار تسلیم نہ کرنے سے تو ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، میں سمجھتا ہوں الیکشن سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 80ہزار ووٹ سے جیتیں توپھر بھی اگلابندہ پٹیشن پر جاتاہے، صرف پرویزرشید سے کالج میں جیتا تو اس نے مجھے آکرمبارکباددی، بکنے اوربکنےوالوں کی معاشرے میں کمی نہیں،اوپن بیلٹ الیکشن ہوناچاہیے، جمالی صاحب ایک ووٹ سے جیتے تھے وہ ایک ووٹ سے وزیراعظم بنے تھے۔

    چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی بلوچستان کی آواز ہیں، مرزا آفریدی بھی پختون بیلٹ میں ایک آدھ ووٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے، بلوچستان اور قبائلی امیدوار کی وجہ سے صورتحال مختلف ہے ، میں صادق سنجرانی کو جیتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا ان کو بھی اپنی پارٹی کے ایک دو ووٹ نہیں ملیں گے ، کچھ آزاد اور ایک دو ن لیگی بھی سنجرانی کو ووٹ دیں گے، صادق سنجرانی بلوچستان اور مرزاآفریدی پختون بیلٹ کی وجہ سے زیادہ ووٹ لیں گے، مجھے یہ نہیں پتہ کتنے ووٹ پڑیں گے مگر معلوم ہے وہ جیت رہے ہیں۔

    سیاسی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی جیتے یا ہارے ،الیکشن سسٹم ہار گیا ہے، پاکستان کی سیاست میں دو تین ماہ کھینچاؤ آئے گااور کافی سیاسی گہما گہمی رہے گی لیکن عمران خان انشااللہ تمام بحران سے ملک کو نکالیں گے۔

    حفیظ شیخ کی ناکامی سے متعلق انھوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کیخلاف ساری خریدوفروخت آصف زرداری نے کی ، ن لیگ نے ٹکٹ بیچنے کی بات فضول میں کی، آصف زرداری نے ہی تاش لگاکربانٹے پھینٹے اور کھیلے۔

  • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر چین ہماری حمایت اور بھارت پروپیگنڈاکرے گا، شیخ رشید

    گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر چین ہماری حمایت اور بھارت پروپیگنڈاکرے گا، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر چین ہماری حمایت اور بھارت پروپیگنڈاکرے گا، ہمیں بھارت نہیں پاکستان کے مفادات کو دیکھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور ہونے کے حوالے سے کہا کہ اس فیصلے کے پاکستان کی تاریخ میں دورس نتائج سامنے آئیں گے، جی بی کو عبوری صوبہ جتنا جلد بنایاجائے اتنا اچھا ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیخلاف پروپیگنڈا کرےگا تاہم جی بی عبوری صوبہ بنانے پر چین پاکستان کا ساتھ دے گا، ہمیں بھارت نہیں بلکہ پاکستان کے مفادات کو دیکھنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میراخیال ہے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مرحلہ باآسانی مکمل ہوگا اور اپوزیشن کو احساس ہوگایہ پاکستان کےمفاد میں ہے انشااللہ وہ ساتھ دیں گے۔

    یاد رہے گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرار داد منظور کرلی تھی  ، جس میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی ، سینیٹ ودیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور عبوری صوبےکا درجہ دینے کیلئے آئین پاکستان میں ترامیم کا بل منظورکرایا جائے۔

    قرارداد کے مطابق آئینی ترامیم میں خیال رکھا جائے اور مسئلہ کشمیر پرپاکستان کامؤقف برقراررہے، جی بی کےعوام کشمیریوں کی آزادی کیلئے اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے

  • ‘میرا ایک ہی پلان ہے اور وہ عمران خان ہے اور عمران خان جیت رہا ہے’

    ‘میرا ایک ہی پلان ہے اور وہ عمران خان ہے اور عمران خان جیت رہا ہے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کےچہروں پر سیاسی موت نظر آرہی ہے ، پی ڈی ایم اتحادعارضی ہے ،میرا ایک ہی پلان ہے اور وہ عمران خان ہے اور عمران خان جیت رہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن قریب ہوتا ہے تو لوگوں کے مسائل زندہ ہوجاتے ہیں، آج جمہوریت کا دن ہے، اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کے چہروں پر سیاسی موت نظرآرہی ہے، یہ بھی ہوسکتاہے کہ پیپلزپارٹی والے پی ٹی آئی کوووٹ دے دیں، پنجاب میں آسانی سے الیکشن پرٹوکرہ رکھ دیا، عمران خان کا امیدوار شیخ حفیظ جیتے گا۔

    شیخ رشید نے اے آر وئی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا یہ کبھی نہیں ہوسکتاکہ یہ الیکشن میں متحدہوجائیں، یہ ان کا نام نہاد کا اتحاد ہے جو صرف تھوڑے عرصے کا ہے، یہ لوگ کوئی سرپرائز نہیں دیں گے یہ سمجھدار لوگ ہیں ، یہ تو کہہ رہے تھے سینیٹ سے پہلے حکومت ختم ہوجائےگی ، انھوں نے تاثردینے کی کوشش کی کہ یہ تو جیتے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ باتیں بہت ہوئی ہیں مگر گراؤنڈ پر شو زیادہ ڈیلوری کم تھی، پنجاب میں تو انھوں نے ٹوکرہ رکھ کر معاملات طے کرلئے، جمہوریت کی نئی چال ہے کہ ہارنے والا ہارتسلیم نہیں کررہا، اس مہم کو اتنا لمبا چلایاگیا ہے کہ کئی ایشوز پیدا ہوئے، آج سب امور پرامن طریقے سے ہورہےہیں، کوئی اس پر بات نہیں کررہا کہ انھوں نے پنجاب میں ٹوکرہ کیوں رکھا۔

    کے پی اور بلوچستان سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کےپی میں بھی بلامقابلہ منتخب ہوجاتے تو اچھا ہوتا، بلوچستان کی سیاست میں زیادہ واقف نہیں ہوں، کسی کو نہیں پتہ کے پی اور بلوچستان میں کون کون امیدوار ہے ، سب کی نظر میں حفیظ شیخ اور گیلانی امیدوار ہیں۔

    ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بکنے والوں اور ضمیر کیساتھ زندہ رہنے والوں کی کمی نہیں، بکنےاور بکنے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا الیکشن خفیہ ہیں یا نہیں، کونسلر بھی الیکشن والے دن بکتے ہیں میں خود ایک ووٹ سے ہاراتھا۔

    انھوں نے مزید کہا ایک دو ووٹ کم ہوجائیں تو قیامت نہیں آنی جیت ہونی چاہیے، آج اپوزیشن مانند پڑنے جارہی ہے ،لانگ مارچ میں بھی جان نہیں ہوگی، حفیظ شیخ کے ووٹ کم ہویازیادہ جیت ہونی چاہئے، 20ووٹوں کامطلب ہوتاہےکہ10ووٹوں کافرق ہے، ہمیں جمہوریت کو مضبوط ،انتخابی اصلاحات کرنی ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں یہ سوچ نہیں رکھتا کہ یوسف رضاگیلانی جیت جائیں گے، میرا ایک ہی پلان ہے اور وہ عمران خان ہے اور عمران خان جیت رہاہے۔

  • زرداری ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی ہیں، لیکن اس بار مایوسی ہوگی: وزیر داخلہ

    زرداری ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی ہیں، لیکن اس بار مایوسی ہوگی: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی ہیں لیکن اس بار آصف زرداری کو مایوسی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار وہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا سینیٹ انتخابات میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، انتخابات میں کامیابی عمران خان کو ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا سینیٹ میں عمران خان جیتنے جا رہا ہے، 3 مارچ سے اس ملک میں سیاست شروع ہوگی، اور 4 مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستاروں کا عروج ہوگا، ہمیں پوری امید ہے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ جیتیں گے، جتنے مرضی سرپرائز ہوں، 4 مارچ کو عمران خان وکٹری سیٹ پر ہوگا۔

    وزیر داخلہ نے کہا مریم اور نواز شریف نیب اور عدالت کے کہنے پر ای سی ایل لسٹ میں ہیں، نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات ختم ہو رہی ہے، واپس آنا چاہیں تو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکومنٹ دیا جا سکتا ہے۔

    حکومت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی: شبلی فراز

    انھوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے لیے پی ڈی ایم اسلام آباد آنا چاہیے تو شوق پورا کرے، کچھ نہیں ہونا، آرام سے آئے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، اسلام آباد والوں کو تنگ کریں نہ وہ آپ کو تنگ کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے بھی آج واضح کر دیا ہے کہ نواز شریف کو پاسپورٹ تو نہیں دیا جا سکتا، ہاں ٹریول ڈاکومنٹ دیا جا سکتا ہے، جب کہ مریم نواز کے بارے میں شبلی فراز نے حکومتی عندیہ دیا کہ انھیں باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

  • پاسپورٹ کی فیس سے متعلق بڑی خبر آگئی

    پاسپورٹ کی فیس سے متعلق بڑی خبر آگئی

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری سیاست اب3مارچ کے الیکشن میں ہوگی اور انشااللہ4 مارچ کو عمران خان سینیٹ میں سرخرو ہوگا، امیدہے پی ٹی آئی ،عمران خان3مارچ کوفتح یاب ہوں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 50 افسران کو فی الفورویزہ سیکشن سے واپس بلانےکا فیصلہ کیاہے اور پاسپورٹ کی فیس آدھی کردی ہے جبکہ نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈایشوکرےگا، جس شخص کا نام ای سی ایل میں ہو ان کا پاسپورٹ جاری نہیں کیاجاسکتا۔

    نواز شریف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی پاسپورٹ کی مدت آج رات12بجےختم ہورہی ہے، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم ای سی ایل میں ہیں، نوازشریف واپس آناچاہیں توای ٹی ڈی جاری کیاجاسکتاہے، نوازشریف واپس نہ آیا تو پاسپورٹ کی حیثیت نہیں رہے گی، نوازشریف کو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیو منٹ دیا جاسکتا ہے۔

    مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا سرجری کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں مگر درخواست نہیں دیں گی ، مریم نواز کی درخواست نہیں آئی نہ ہم نے مانگی ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نےخودفیصلہ دیانوازشریف پاکستان واپس آئیں، ہائیکورٹ کےفیصلےکانوازشریف نےکوئی جواب نہیں دیا ، نوازشریف کوپاکستان واپس آنےسےکوئی نہیں روک رہا، نوازشریف کوپاکستان آناہےجواختیارمیرےپاس ہےمیں نےبتادیا،ای سی ایل میں نام ہونے پر پاسپورٹ رینیو ہوتا ہے نہ ہی نیا ملتاہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں پرلعنت بھیجنےوالوں میں فضل الرحمان بھی شامل ہیں، آج وہی لوگ اسمبلیوں سےووٹ مانگ رہےہیں، وہ لوگ جوسارےنظام لپیٹنا چاہتےتھےانکی شکست ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کونسلر شپ زمانے سے دیکھتا آرہاہوں بکنےوالے کاضمیر مردہ ہوتاہے، جو ایک دفعہ بکتا ہے وہ 10دفعہ بکتا ہے، آصف زرداری نےووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہے مگر مایوسی ہوگی۔

    سینیٹ الیکشن ریفرنس کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن ریفرنس پر بہت اہم فیصلہ آنیوالا ہے، دیکھناہےکہ الیکشن اوپن ہوگایاخفیہ ابھی فیصلہ آنا ہے۔

    پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کےکچھ دن بعدرمضان آرہاہے، پی ڈی ایم سےکہوں گا اتنے فیصلے بدلے وہاں لانگ مارچ کا فیصلہ بھی بدل لیں ، میں نےدرخواست کی ہےکہ لانگ مارچ آگےلےجائیں، 26مارچ کوبھی آناچاہتےہیں توآجائیں انکے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے15دن تک یہی سنیں گےکہ سرپرائزہونےجارہاہے، 3مارچ کےبعدافواہوں کےبازارمیں کمی آئےگی، عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھےگا۔

  • کسی دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شیخ رشید

    کسی دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شیخ رشید

    پشاور :  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امن و امان حاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت خیبر پختونخوا اور قبا ئلی اضلاع میں امن و امان پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت چیف سیکرٹری،محکمہ داخلہ اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں کے پی اور قبا ئلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال سے وزیر داخلہ شیخ رشید کو آگاہ کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال مزیدبہتربرقراررکھنے کیلئے تجاویز  بھی زیر غور لائی گئیں۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے صوبے کی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا صوبے نےامن وامان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امن و امان حاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور صوبہ خیبر پختونخواکو تمام ضروری وسائل مہیا کریں گے۔

  • وزیر داخلہ کا ایکشن، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    وزیر داخلہ کا ایکشن، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ناقص کارگردگی اور عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون معین مسعود کو ہٹانے کا حکم دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد معین مسعود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر معین مسعود کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

    دریں اثنا، وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انھوں نے مسافروں کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر سیکریٹری داخلہ، ڈی جی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • پی ڈی ایم  کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، شیخ رشید  نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، شیخ رشید نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر امن رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی مانیٹر کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ رشید نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول روم میں سہولتوں کا جائزہ لیا ، وزارت داخلہ کےکنٹرول روم سے اسلام آباد کو مانیٹر کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں امن وامان بحال رکھنےکیلئےہر چیز پر نظر رکھی جائے گی اور کیمروں سے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے ، شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے ، امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر امن رکھے گی۔

    خیال رہے پی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے باہر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن بھی پہنچا دئیے گئے ہیں۔

    واچ ڈاگ کی مدد سے سرچنگ اور میٹل ڈیٹکٹر سے شاہراہ دستور کوکلیئر کرانے کا عمل جاری ہے ، اس موقع پر بی ڈی ایم بھی موجود ہے۔

  • پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں اجازت دے رہے ہیں، مدارس کے بچے نہیں لائے جائیں گے: وزیر داخلہ

    پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں اجازت دے رہے ہیں، مدارس کے بچے نہیں لائے جائیں گے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو پہلی بار ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جا رہی ہے، مدارس کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کل پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اور دیگر اداروں کے لوگ شریک ہوئے، کے پی اور پنجاب پولیس کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    اجلاس کے بعد وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جا رہی ہے، فیصلہ کیا ہے کہ ان کو فری ہینڈ دیں، کوئی کنٹینر یا رکاوٹ نظر نہیں آئے گی لیکن حفاظتی انتظامات پورے کریں گے۔

    انھوں نے کہا یہ ذہین نشین کر لیں کہ یہاں سپریم کورٹ اور ایف بی آر بھی ہے، یہاں پر وزیر اعظم ہاؤس بھی ہے، ہم اپنی حفاظت کریں گے، حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات ضرور کیے جائیں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے، سپریم کورٹ اور وزیر اعظم ہاؤس کے احترام کو سامنے رکھا جائے، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر یہ نہ کہنا کہ قانون نے کس طرح اس کو ہاتھ میں لے لیا۔

    شیخ رشید نے کہا میں ڈرا نہیں رہا، آپ شوق سے آئیں، میری خواہش ہے ہر پارٹی کا کارکن اور لیڈر محفوظ رہے، تاہم مدارس کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا، مدارس کے بچے سیاست کے لیے استعمال کیےگئے تو قانون اپنی جگہ بنائےگا۔