Tag: شیخ رشید

  • مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ اچھی تیاری کے ساتھ لاہور میں درج ہوگا: وزیر داخلہ

    مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ اچھی تیاری کے ساتھ لاہور میں درج ہوگا: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ اچھی تیاری کے ساتھ لاہور میں درج ہوگا۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید آج اسلام آباد میں وزیر اعظم سے اہم ملاقات کے بعد پی ڈی ایم اور سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا فوج کے خلاف بد زبانی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    شیخ رشید نے کہا مفتی کفایت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، مقدمہ لاہور میں ہوگا، اچھی تیاری کے ساتھ، فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ آج حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کو احکامات دے دیے گئے ہیں، کارروائی فوج مخالف بیانات پر ہوگی۔

    شیخ رشید نے کہا آج مولانا فضل الرحمان کے لیے صف ماتم بچھی ہے، اگر پی پی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی تو ن لیگ بھی ضرور حصہ لے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، نواز شریف واپس آئے گا نہ ہی پیپلز پارٹی استعفے دے گی، اب عمران خان نہیں بلکہ یہ سب گھر جائیں گے۔

    جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہوگا، پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، زرداری مفاد اور ذات کے لیے پتے کھیلتا ہے، لیکن عمران خان نے بہتر کھیلا ہے، نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجےگا، عمران خان چھا جائے گا۔

    شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر سے متعلق ایک سوال پر کہا شہباز شریف کے معاملے کا مجھے نہیں پتا، یہ ن لیگ کا مسئلہ ہے، پی ڈی ایم تنزلی کا شکار ہے، پی ڈی ایم والے گھر جائیں گے اب۔

    قبل ازیں، آج شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی، ذرایع کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور امن و امان پر تبادلہ خیال ہوا۔

  • آج پی ڈی ایم نے اپنی قبر خود کھود دی: شیخ رشید

    آج پی ڈی ایم نے اپنی قبر خود کھود دی: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈیم ایم والوں نے خود اپنی سیاسی قبر کھود دی ہے، ان کے ارمان دھرے کے دھرے رہ گئے، فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کو نہ لاتے تو یہاں کرکٹ کھیلی جا سکتی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے مینار پاکستان میں جاری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر تاریخ میں اتنا ناکام جلسہ کبھی نہیں ہوا۔

    شیخ رشید نے کہا اس سے پہلے ایک دن کے نوٹس پر مینار پاکستان پر لاکھوں لوگوں کا جلسہ ہوا تھا، اب یہاں چند ہزار لوگ جلسے میں ہیں، یہ میری پریس کانفرنس کے بھی قابل نہیں، عام سے جلسے سے بھی کم لوگ ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین جلسہ ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا فضل الرحمان کا چہرہ دیکھیں تو ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، جو سچا تھا اس کے الٹ ہو رہا ہے، جلسوں کی جگہ کا دو ماہ پہلے اعلان کیا گیا تھا پھر بھی لوگ نہیں آئے، ایسا لگ رہا ہے پارٹی نہیں ن لیگ کے ایم این ایز بھی غیر مقبول ہو گئے ہیں۔

    پی ڈی ایم جلسے میں کتنے لوگ شریک؟

    انھوں نے کہا میں نے جلسے کی وجہ سے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کی، اقتدار کے بھوکوں نے آج اتوار بازار لگایا اس میں بھی لوگ نہیں آئے، فضل الرحمان ان کو پیچھے نہیں ہٹنے دے گا انھیں لڑوائے گا مروائے گا، فضل الرحمان نے جو علاقہ غیر میں خطاب کیا وہ بھی دیکھ لیں، وہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

    اپوزیشن سے رابطوں کے حوالے سے ان کا کا کہنا تھا کہ رابطوں کا ابھی وقت نہیں آیا، جب وقت آئے گا رابطے بھی ہو جائیں گے، فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، آخری کارڈ آصف زرداری کھیلے گا، لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

  • ‘عمران خان نیب کیسز اور این آراوسے ہٹ کر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہے’

    ‘عمران خان نیب کیسز اور این آراوسے ہٹ کر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہے’

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب کیسز، این آراوسے ہٹ کر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہے، نوازشریف،مریم نے جوبیانات دیئے وہ عمران خان کی خدمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ جو حال دیگرممالک کا ہے پاکستان کا ہوا تو معیشت بیٹھ جائے گی، عمران خان کہیں نہیں جارہا وہ 5سال پورے کرے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پورے جی بی کا ووٹ میرے حلقے سے تھوڑا کم ہے ،اپوزیشن جی بی کے ووٹ سے مطمئن نہیں تو اللہ ہی ان کاحافظ ہے، دیکھاجائے تو آزادامیدواروں نے جی بی کا الیکشن جیتا ہے۔

    شیخ رشید نے اپوزیشن کے حوالے سے کہا کہ قوم سمجھتی ہے جلسوں سے کچھ نہیں نکلنا ، آپ قوم کو بند گلی کی طرف لیکر جارہےہیں، نوازشریف،مریم نے جو بیانات دیئے وہ عمران خان کی خدمت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کوپاکستان کے کسی مسئلےسے نکالا نہیں جاسکتا، آرمی چیف نے 4بار کہا ہے کہ جس کی بھی حکومت ہوگی ساتھ چلیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا عمران خان نیب کیسز، این آراوسے ہٹ کر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہے ، مجھے امید ہے سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا اور حکومت کیساتھ اپوزیشن کا ڈائیلاگ شروع ہوگا، حکومت مذاکرات میں نہیں ہوگی تو اس کی کیا اہمیت ہوگی۔

  • ملک دشمن اپنے مقاصد کے لیے خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں، شیخ رشید

    ملک دشمن اپنے مقاصد کے لیے خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کی طرف جارہی ہے، ملک میں کورونا کے پھیلاؤ اور دہشت گردی کا خدشہ ہے ، ملک دشمن اپنے مقاصد کے لیے خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پرائیوٹ پارٹی کرائے بڑھائے تو ٹرین واپس لےلیں گے، فریٹ کی 5 ٹرینیں پرائیوٹ سیکٹرکودی ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوکہتاہوں کورونا اوردہشت گردی پھیلنے کا اندیشہ ہے ،ملک میں عدم استحکام کی کوشش اورفوج کیخلاف سازش ہورہی ہے اور ملک دشمن اپنے مقاصدکے لیے خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ کوئی سیاست دان نہیں جس نےایک سال بچوں کی جیل کاٹی ہو، ایسانہ ہوکہ آپ ٹانگوں میں سے ہاتھ ڈال کر کانوں کو ہاتھ لگائیں، نواز شریف کو باہر گئے ایک سال ہونے کو ہے، کوئی آپریشن نہیں ہوا، نوازشریف ڈاکٹرزاور عوام کو بےوقوف بناکرلندن بھاگے ہیں ، وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان مذہبی کارڈاستعمال کرنےجارہےہیں، ان کواندازہ نہیں ہےکہ اس کے کیا نتائج نکل سکتےہیں، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کل واضح پیغام دے دیا ہے ، پاکستان کی سالمیت اوربقا میں پاک فوج کا کردارکلیدی ہے، پاک فوج جمہوریت کے پیچھے کھڑی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کی طرف جارہی ہے، مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کی جمہوریت، معیشت اور استحکام فوج ہے اور پاک فوج کسی صورت ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ سے استعفیٰ دے کر کیا کرےگی، استعفےدیدیےتوآئندہ سندھ حکومت بھی نہیں ملےگی جبکہ فضل الرحمان کی 9 سیٹیں ہیں ان کی اپنی کوئی سیٹ نہیں، فضل الرحمان کامقصدسیاسی تحریک میں مدرسےکےطلباکوجھونکناہے،شیخ رشید

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ جلسہ جلوس ضرورکریں ،جلاؤ گھیراؤ کیا تو قانون حرکت میں آئےگا، عمران خان کولیگی قیادت کےخلاف بغاوت کےمقدمےکاعلم نہیں تھا ، کوئی بےگناہ ہے تو نکال دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف،زرداری اورمولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہوچکی ہے ، مولانافضل الرحمان سے پہلے ہاتھ ہوا اب ہتھوڑ ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا 31دسمبرسے20فروری تک نتیجہ نکل آئےگا، اس کوپتاہےکہ مریم صاحبہ اورنوازشریف نااہل ہیں، وہ لمباگیم کھیل رہاہے، دہشت گردی تنظیمیں خانہ جنگی کرانےکیلئےکچھ بھی کرسکتی ہیں، پاکستان ایک بحران سےگزررہاہے، کوئی انٹرنیشنل ایجنڈے پر سوچ رہا ہے کہ فوج سوئی ہوئی ہے تو یہ بھول ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا مفتی نےسلیکٹڈ دھاندلی کی بات کی اس کےنتیجے پرنہیں بات کروں گا ، عمران نے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا جواب دیدیاہے، جو فوج سے لڑ رہے ہیں وہ اپنی کارکردگی کاسوچیں ، ان کی داستان بھی نہیں ہوگی داستانوں میں۔

  • شیخ رشید نے مریم نواز کو آخری وارننگ دے دی

    شیخ رشید نے مریم نواز کو آخری وارننگ دے دی

    لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے مریم نواز کووارننگ دیتے ہوئے کہا انہوں نے مجھ پر چار بار حملے کیے ، میں نے خبریں بتائیں تو زلزلہ آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نےپارٹی کی کمان سنبھالی لی ہے، نوازشریف کواپنی بیٹی کے سوا کسی پر اعتبار نہیں، ن میں سے ش لیگ نکلے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےجنرل راحیل شریف پربات کی، کیا نوازشریف نےجنرل راحیل شریف کو تعریفی خط نہیں لکھا تھا ، نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فوج کے خلاف اعلان جنگ کیا، کوئی بھی مسلم لیگی فوج کےخلاف نہیں ہوسکتا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جب جسٹس نسیم حسن شاہ اور جسٹس قیوم بیٹھےتھےتوعدالتیں اچھی لگتی تھیں، حکم دیتےتھے اس کواتنی اس کواتنی سزادو، مریم نوازخاتون ہونے کے ناطے ملی رعایتوں کوبھی کھونا چاہتی ہیں، مریم نواز 9 ارب کی ترسیلات کے بارےمیں بتائیں نہ۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں انہوں نے این آراو نہیں مانگا، یہ بارگین کررہے تھے، یہ نیب کے قوانین میں 34 ترمیم مانگ رہےتھے، یہ فوجی جوتوں سے نکل کر ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے افسربنے، فوج کےخلاف باتیں اب سجھائی دیتی ہیں، یہ لوگ کیوں خاموش رہے،یہ بارگین کررہے تھے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کےخلاف سازش ہورہی ہے،لندن میں گٹھ جوڑہورہاہے ، یہ لوگ بتائیں مودی سےتنہائی میں کیاباتیں کی، یہ سب کےسامنے مودی سے کیوں نہیں ملتےتھے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ ناجائزنہیں ہوسکتی جس سے آپ نے صدارت کاووٹ مانگاہو، پیٹرگلبرٹ سے منسوب دستاویزات پرحسین حقانی نے دستخط کیے، میری سوچ ہےکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت استعفےنہیں دے گی اور بلاول میری محبت ہے وہ استعفیٰ نہیں دے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آرڈی ایس فیل ہونےکےباعث پی ٹی آئی کےارکان بھی ہارے، آپ استعفےدیں ہم الیکشن کرائیں گے، خالی سیٹوں پرالیکشن ہوئےتویہ ٹائیں ٹائیں فش ہوجائیں گے، یہ خوف زدہ ہیں کہ فروری میں عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کےخلاف اور سی پیک کے مخالفین کی تعداد اتنی زیادہ نہیں، مجھے 10 سوالوں کا جواب نہیں دیا، میں ہوتاسزایافتہ مفرور اور بھگوڑے کو تقریر کی اجازت نہیں دیتا۔

    نواز کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کوجانےکی اجازت دینےمیں میں شامل تھا، میں اس چیزمیں بھی شامل تھاکہ ان کوواپس لایاجائے، نواز شریف واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے۔

    سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مشرف نہ قیدی ہے،نہ سزایافتہ ہے،ایمان دارآدمی تھا، مشرف کےخلاف کوئی 5پیسےکی کرپشن ثابت نہیں کر  سکتا، یہ 4 مہینے بہت اہم ہیں، یہ لوگ بارگین کی کوشش کرتےرہے، یہ لوگ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں مجھ پر4بارحملےکیے، ،میں مریم نوازکووارننگ دیناچاہتاہوں ، میں وہ خبریں بتادوں گاکہ زلزلہ آجائے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میری جرات ہے کہ میں اتناکھل کرلوگوں سےبات کرتاہوں، یہ اندھوں کااصطبل ہے،ان لوگوں نے20فروری تک تحریک چلانی ہے ، میں نہیں چاہتا تھا کہ مفرور اور بھگوڑے کے قوم سے خطاب پرپابندی کا قانون ٹوٹے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان میرے پیر بھائی ہیں ان سے کہتاہوں بچو، پہلے انہوں نے آپ کو استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کرو۔

  • جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں ،  سب جیلوں میں ہوں گے ، شیخ رشید

    جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں ، سب جیلوں میں ہوں گے ، شیخ رشید

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں، دسمبر جنوری میں کرپشن میں ملوث لوگ جیلوں میں ہوں گے اور فروری میں زبردست سیاست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں، جو کچھ ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا، یہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے گرفتار ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، اب یہ گیم گزشتہ 3 سے 4 دن سے جاری ہے، یہ جمہوریت کی آزادی کی بات نہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اندر گئے۔

    شیخ رشید نے کہا جیل میں رونقیں لگنےوالی ہیں ، یہ سب جیلوں میں ہونگے، فروری میں زبردست سیاست ہوگی، ن لیگ سے ط بھی نکل سکتی ہے تاہم کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔

    اس سے قبل کراچی میں ریلوے کیمپ افس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیس دسمبر تک جھاڑو والی بات سچ ہوگئی ہے زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے نجانے کیوں بلاول میراسامنا کرنے سے گھبراتا ہے۔

  • نواز شریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے: شیخ رشید

    نواز شریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے، ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا آج اعتراف کیا تو کل انکار کیوں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے ٹرینوں تمام اہم ٹائم ٹیبل بحال کرنے جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبر سے فریٹ لائن آن لان بکنگ شروع کریں گے، مفت کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ریلوے کے دروازے بند ہوں گے۔

    انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ایشو پر ملاقات اور ذاتی مفاد پر بات کرتے ہیں، نواز شریف سے پوچھتا ہوں اسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کیں، کتنا چندہ وصول کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے۔ ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا آج اعتراف کیا تو کل انکار کیوں کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے بیماری کا بہانہ کر کے باہر گئے، جنوری 2021 تک ساری باتیں سامنے آجائیں گی، یہ وہ لوگ نہیں جو نظر آتے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔

  • ریلوے مزدوروں کے لیے جو کرنا چاہتا تھا نہ کر سکا: شیخ رشید

    ریلوے مزدوروں کے لیے جو کرنا چاہتا تھا نہ کر سکا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں وہ کچھ نہ کر سکا جو ریلوے مزدوروں کے لیے کرنا چاہیے تھا، جب تک ریلوے ترقی نہیں کرے گی مزدور کی زندگی نہیں بدلے گی۔

    ان خیالات کا اظہار آج شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہا ہمیں چین کے ساتھ مل کر پاکستان ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے، 9.1 بلین امریکی ڈالر کا جو معاہدہ تھا اسے 6.8 بلین ڈالر پر لے کر آئے، ایم ایل ون کو پشاور سے جلال آباد، تفتان سے قندھار لے کر جائیں گے، جب تک ریلوے ترقی نہیں کرے گی مزدور کی زندگی نہیں بدلے گی۔

    وزیر ریلوے نے کہا ریلوے کے معاشی حالات کرونا کے بعد مزید خراب ہو گئے ہیں، وبا کی وجہ سے ہم خسارے میں چلے گئے، زندہ رہا تو ایم ایل ون میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دوں گا۔

    اپوزیشن کی اے پی سی پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال، مودی اور را کی تقریر تھی، مریم نواز نے پہلے بھی مروایا اب بھی نواز شریف کو مروائیں گی۔

    انھوں نے کہا نہ دھرنا ہوگا نہ استعفے ہوں گے، یہ سینیٹ الیکشن سے پہلے پہلے عمران خان سے جھگڑا چاہتے ہیں، ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے ٹیلی ڈیٹا لیک کیا تو شور پڑ جائے گا، را کا ایجنٹ نہیں، مجھے فخر ہے پاک فوج کا ترجمان ہوں، اپنی گن اور کارتوس کے ساتھ پاکستان کا دفاع کروں گا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری ایک سیٹ ہے لیکن ٹی وی کا سب سے بڑا لیڈر ہوں، جہاں یہ جلسہ کریں گے میں بھی وہی جلسہ کروں گا اور قوم کو اصل حالات سے آگاہ کروں گا۔

  • نالہ لئی ٹھیک نہ کرتے تو آج راولپنڈی بھی ڈوبا ہوا ہوتا: شیخ رشید

    نالہ لئی ٹھیک نہ کرتے تو آج راولپنڈی بھی ڈوبا ہوا ہوتا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کراچی اور لاہور ڈوبا ہوا ہے، 2 ماہ پہلے نالہ لئی ٹھیک نہ کرتے تو راولپنڈی بھی ڈوبا ہوا ہوتا۔ نالہ لئی کے اطراف 8 منزلہ پلازے بنانے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کے لیے اسی ماہ ٹینڈر لگ جائیں گے، جس اسپتال میں بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی اس میں ایک روپیہ نہیں لگایا گیا، ہم نے اسپتال کے لیے 40 کروڑ روپے دیے ہیں تاکہ چائلڈ وارڈ بن سکے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راجا بازار اسپتال کو سوا ارب روپے سے نیا بنانے جا رہے ہیں، راجا بازار اسپتال کا افتتاح اسی ماہ کسی بھی دن کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی یونیورسٹیاں دیکھیں مگر اس وقت وسائل اور حالات نہیں تھے کہ پڑھ سکتا، میں وہاں مزدوری کرتا تھا اور کارپٹ کا کام کرتا تھا۔ آج اللہ کا شکر ہے میں 2 یونیورسٹیاں بنوانے جا رہا ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کے لیے 70 ارب روپے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ایم ایل ون کے لیے عمران خان اور آرمی چیف کا مشکور ہوں، وزیر اعظم، آرمی چیف نے چین سے ہر میٹنگ پر ایم ایل ون پر زور دیا۔ ڈیڑھ سو سال بعد پاکستان کی پٹڑی بدلنے جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی یونیورسٹی بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، بنانے میں وقت لگے گا مگر ہم کام شروع کردیں گے۔ اس یونیورسٹی میں سندھ کی بچیوں نے بھی داخلے لیے ہیں۔ ہمارے ہاں بچیوں میں پڑھنے کا جذبہ بہت ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کراچی اور لاہور ڈوبا ہوا ہے، 2 ماہ پہلے نالہ لئی ٹھیک نہ کرتے تو راولپنڈی بھی ڈوبا ہوا ہوتا۔ نالہ لئی کے دونوں اطراف سڑکیں بنا رہے ہیں، سڑکیں بنانے کے بعد دونوں اطراف پلازے بنا سکتے ہیں، 8 منزلہ پلازے بنانے کی اجازت ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے کسی کی بھی درخواست پر انکوائری کر سکتا ہے، ریفرنس دائر ہونے تک عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایف اے ٹی ایف میں حکومت کو شکست نہیں ہوئی البتہ اپوزیشن بے نقاب ہوئی ہے۔

  • نوازشریف کو لانا آسان کام نہیں ، خواہش ہے آجائے، شیخ رشید

    نوازشریف کو لانا آسان کام نہیں ، خواہش ہے آجائے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیاں این آراوکی تلاش میں ہیں،نوازشریف کو لانا آسان کام نہیں ، خواہش ہے آجائے، وہ اتنا بھولا نہیں کہ شہبازشریف جیسی غلطی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کرے گا، مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے، ریلوے میں بائیو میٹرک نظام نہیں لگنے دیا گیا، اب حاضری کے لیے کیمرے لگانے پر غور کررہے ہیں، ریلوے میں کانٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیاں این آراوکی تلاش میں ہیں، عمران خان کچھ بھی کرسکتا ہے لیکن این آراو نہیں دے گا، نوازشریف کو لانا آسان کام نہیں ، خواہش ہے آجائے، کیس لڑے ۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اتنا بھولا نہیں کہ شہبازشریف جیسی غلطی کرے گا، شہباز شریف جیسی ایک قربانی کافی ہے، نواز شریف کے جانے پر عمران خان پہلے ہی پچھتا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےرنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں،انجن دھواں دےرہاہے، مریم نے جتنے پتھر مارے وہ شہبازشریف کی سیاست کو لگے ، شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کا کیس گہرے پانی میں ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہ کہ ایک سال تک انہوں نے خاموشی اختیار کی، ایک سال تک ان کا ٹوئٹ زنگ آلود رہا ،ایک سال سگنل نہیں ملا، ایک سال بعد ٹوئٹ سگنل کھلا تو شہبازشریف کو ٹھا کرکے لگا ۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بزدار قائم ہے عمران خان اس کےساتھ ہے، مردہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے ،یہ اپوزیشن تھکی ہوئی ہے ، کچھ نہیں کرسکتی، محرم کے بعد بھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا۔

    انھوں نے جہانگیر ترین کی واپسی کے حوالے سے کہا کہ جہانگیرترین واپس آئے گا، وہاں کیا کرے گا۔