Tag: شیخ رشید

  • تیسرا سال پی ٹی آئی حکومت اورعمران خان حکومت کا مثالی سال ہوگا، شیخ رشید

    تیسرا سال پی ٹی آئی حکومت اورعمران خان حکومت کا مثالی سال ہوگا، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تیسرا سال پی ٹی آئی حکومت اورعمران خان حکومت کا مثالی سال ہوگا، عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے مگر ان کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی خواہش پر پانی پھر جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سارے لوگ اپنی رپورٹ پیش کررہے ہیں تو ہم نے سوچا ہم بھی عوام کی عدالت میں پیش ہوں، ایم ایل ون کی ایکنک سےمنظوری ہوئی ہے، ایم ایل ون کا ٹینڈر بھی اسی ماہ ہوجائےگا، ایم ایل ون کی منظوری کاکریڈٹ وزیراعظم اور آرمی چیف کوجاتا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے کراچی تالاہور کا سفر 8گھنٹے کا رہ جائےگا، ہمیں 150سال پہلےکے ٹریک ملے ہیں، تمام پھاٹک ختم ہوجائیں گے ،سگنل سسٹم نیاہوجائےگا، ٹرین کےکچھ حادثات ہوئے جو ہمارے لئے باعث تکلیف تھے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پارٹیوں میں آپس کی گروپنگ ہے ، کوئی شک نہیں کہ مسائل ہیں پوری کوشش کی کہ ازالہ ہوسکے، یہ پی ٹی آئی حکومت اور پاکستان کی ترقی کا مثالی سال ہوگا، باتیں کرنیوالے سارے لوگ نیب زدہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان این آراو نہیں دے گا، ان کی خواہش دل میں ہی رہےگی، عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے مگر ان کواین آر او نہیں ملے گا، ان کی این آراو کی خواہش پر پانی پھر جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ انگریز کے بعد عمران خان کے دور میں ریلوے کو نئی زندگی مل رہی ہے، آٹے کے کنٹینر آنے والے ہیں یا آچکے ہیں، کابینہ میں تجویز پیش کروں گا کہ چینی امپورٹ کریں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اے پی سی پرکہا تھا کہ عید کے بعد محرم اورپھر ربیع الاول ہوگا ، تیسرا سال پی ٹی آئی حکومت اورعمران خان حکومت کا مثالی سال ہوگا، بہت سارے لوگ باتیں کررہے ہیں یہ سب کےسب نیب زدہ ہیں، نیب دونوں اطراف موو کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اب ان تلوں میں تیل نہیں ہے،عمران خان5سال پورے کریں گے ، اپوزیشن بھی جرات نہیں کرسکتی کہ ملک میں اسرائیل کی بات کرے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بہت سارے لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا کیس سنجیدہ دیکھ رہاہوں ، مریم نواز کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ لندن جانےدیاجائے ، مریم نواز نے مایوس ہوکر گاڑی پر پتھراؤ کرایا ، مریم نواز نے پھر میڈیا پر یہ دکھایا کہ میری گاڑی پر پتھراؤ ہوا،سیاسی زندگی میں ایسا جلوس نہیں دیکھا جو پتھر بھی گھر سےلیکرآئے ہوں، پہلے بھی نوازشریف کو مروایا ہے اب بھی ن لیگ کو مروائے گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ لوگ طعنے دیتے تھے 5سال کیسے پورے کریں گے ، عمران خان وہ انجن ہے جس کے پیچھے میرے جیسے ٹوٹے پھوٹے ڈبے بھی لگے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے سی آر کو بھی اسی سال اپنی حدتک پورا کرنےجارہےہیں، گرین لائن کو بریج دیناسندھ حکومت کا کام ہے ، سندھ حکومت راستہ دے تو کراچی میں کے سی آر اپنے حصے کا بنائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا انگریز نے جو ٹریک چھوڑا تھا وہ بھی غائب ہوگیا ہے ، ہم نے ریلوے کی 400ایکڑ زمین خالی کرائی ہے ، ٹریک نیا بنے گا گاڑیاں بھی نئی چلیں گی۔

  • پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافے کا منصوبہ

    پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافے کا منصوبہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ تافتان ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے، اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اہم بات چیت کی گئی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تافتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل کر چکا ہے، اس ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا اس ٹریک کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا، میری خواہش ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

    ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اس موقع پر کہا کہ اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان، ایران اور ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان ریلوے اور ایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے چیئرمین ریلوے کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، دریں اثنا، ایرانی سفیر نے شیخ رشید کو ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ محمد اسلامی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

  • ‘ایم ایل ون منصوبے کا سہرا عمران خان اور آرمی چیف کو جاتا ہے’

    ‘ایم ایل ون منصوبے کا سہرا عمران خان اور آرمی چیف کو جاتا ہے’

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کا ٹینڈر 30اگست سے پہلے ہوجائے گا ، انقلاب آیا ہے سہرا عمران خان اور آرمی چیف کو جاتاہے ، نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیرکرپشن کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام ٹرینوں کےپرانےاسٹاپ ختم کرنے جارہے ہیں ایم ایل ون میں کوئی پھاٹک نہیں ہوگا، 30اگست سے پہلے منصوبے کا ٹینڈر ہوجائے گا،وزیراعظم سے ملوں گا اور کہوں گا چین کے صدرایم ایل ون کا سنگ بنیادرکھیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انقلاب آیا ہےسہراعمران خان اور آرمی چیف کو جاتاہے، آرمی اسٹاف نےچین میں ملاقات میں ایم ایل ون پرترجیحی رکھی، 14سال بعد ایم ایل ون کا سہرا عمران خان کے سرلگا ہے جو ابتدا ہے، چینی سفیر کو کہا ایم ایل ون 5 نہیں 3سال میں مکمل کریں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 10ٹرینیں 16اگست سےکھولنے جارہے ہیں ، رحمان بابا،ہزارہ، فرید، بدر، مہر، موہن جو داڑو ایکسپریس چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بدر ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ مارڈرن ریلوے کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں، چاہتے ہیں روڈز کا رش ٹریک پر منتقل ہوجائے، ڈیڑھ سوسال بعد ریلوے ٹریک پر کام کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نہیں سمجھتاکہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیرکرپشن کرے گا ، کرپشن ایک سنجیدہ کرائم ہے، نیب کئی لوگوں کوبلاکران کو چھوڑ بھی دیتا ہے، نیب سمجھتی ہے کہ کیس ٹھیک نہیں تو اس بندے کو چھوڑا جاتا ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرپشن ایک سیریس کرائم ہے اس میں چھوٹ نہیں ہوسکتی ، عدالت نے عمران خان کوصادق اورامین کاسرٹیفکیٹ دیا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف،آصف زرداری خاندانوں کی کوئی سیاست نہیں ہے، میں نے کہا تھا عید کے بعد دونوں خاندانوں کوبلایا جائے گا، ان تمام لوگوں کے کیس بہت سنجیدہ ہیں، عدالت نےفیصلہ دیاکہ120دن میں کیس کافیصلہ ہو تو کرپشن نیست ونابود ہوجائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ ذمہ داری سےکہہ رہاہوں کہ نوازشریف کے سیریس کیسز ہیں، اگر ایک پائی ہم نہیں نکلوا سکے تو پھر ان کے پاس بھی نہیں رہے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے نالے بھی مرکز نے صاف کرنے تھے یہ بھی وقت آنا تھا، یہ کسی بھی حکومت کےلئے خوش آئند بات نہیں۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کدھرگئی اےپی سی،میں ٹرین نہیں چلارہایہ تحریک چلاناچاہتے ہیں ، اپوزیشن والے سمجھدار لوگ ہیں۔

    بھارت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مودی نے30سال پہلےکہاایودھیاداخل ہوں گا ، ہٹلرخونی مودی ہے وہ چین سےنہیں لڑے گا، وہ سب ممالک سے اسلحہ لےگا ، کشمیر کی آزادی کے ساتھ بچہ بچہ شامل ہے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان 5سال پورے کرے گا، ان کو آٹے اور چینی کے ریٹ پتہ ہیں ، عمران خان کوشش کررہے ہیں چینی آٹے کےریٹ کم کئےجائیں، سبسڈی دے کر چینی آٹے کےریٹ کم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزارت چھوڑ دوں گا کسی کی نوکری نہیں جائےگی، بیماری میں لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کتاب لکھی ہے۔

  • ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے، شیخ رشید

    ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایکنک نے ایم ایل ون منصوبہ منظور کرلیا ہے، منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ حادثوں کی اصل وجہ 1861 کا یہ ریلوے ٹریک ہے،جو ٹریک بننے جا رہا ہے اس میں ایک ہزار ریلوے کراسنگ ہوں گے، سگنل سسٹم آٹومیٹک ہوجائ گا،حادثے سے پہلے ٹرین خود رک جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی حکومت نے آج تک ایم ایل ون ٹریک کو ہاتھ نہیں لگایا،ایم ایل ون بنانے کا اعزاز عمران خان کے حصے میں آیا ہے،یہ منصو بہ کراچی سے پشاور1780 کلو میٹر ڈبل ٹریک کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ٹرینوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 140 ہو جائے گی،ہم پرائیویٹ کمپنیزکو ٹریک کرائے پر دیں گے،پرائیوٹ کمپنیرز میں سے کوئی ٹرینیں لانا چاہیں وہ لاسکتا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مشن تھا کہ ایم ایل ون مکمل کروں، انشااللہ اسی سال ایم ایل ون پر بھی کام شروع ہو جائےگا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم 70سال سے لولی لنگڑی ریلوے کو چلا رہے ہیں،ایم ایل ون منصوبے میں90 فیصد روزگار پاکستانیوں کو ملے گا،ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ ایم ایل ومن منصوبے کو تیزی سے مکمل کریں گے، سڑکوں کے رش کو ریلوے ٹریک پر لائیں گے،ٹریک کو اس قابل بنائیں گے کہ آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں۔

  • شیخ رشید نے قربانی کیلئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے

    شیخ رشید نے قربانی کیلئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قربانی کے لئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے اور کہا بچپن سے قربانی کا جانور کوخریدنے جاتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید قربانی کیلئےاونٹ خریدنےمویشی منڈی پہنچ گئے، شیخ رشید نے کہا بچپن سے قربانی کا جانور کوخریدنے جاتا ہوں، بیماری کے باوجود خود مویشی منڈی گیا، بھاؤتاؤ کرنے بعد دو خوبصورت اونٹ ساڑھے تین میں خرید لئے۔

    خیال رہے عید قرباں میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے ، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مویشی منڈیوں میں موجود ہے اور مختلف شہروں کی مویشی منڈی میں خریداروں اوربیوپاریوں میں بحث و تکرارجاری ہے۔

    ملک بھرمیں ہفتہ کوسنت ابراہیمی اداکی جائے گی، جس کےلیے قربانی کے خواہشمند من پسند جانورمناسب قیمت پرخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، قوم سے گزارش کرتا ہوں ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کو دہرایا گیا تو اسپتال بھر جائیں گے۔

  • نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی: عثمان بزدار

    نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی: عثمان بزدار

    راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی وہاں موجود رہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نالہ لئی کی صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    انہوں نے نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لیے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

    وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو رویہ نالہ لئی روڈ وے پر یوٹیلٹی کوریڈور بھی بنائے جائیں گے، کٹاریاں پل سے براستہ عمار چوک 16 کلو میٹر طویل نالہ لئی تعمیر کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ نالہ لئی کے لیے 2 ہزار 750 کنال اراضی حاصل کی جارہی ہے، نجی اشتراک سے سینکڑوں ڈمپرز کے ذریعے نالہ لئی کی صفائی کی گئی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ نالہ لئی اور ایکسپریس وے منصوبے پر 85 ارب روپے لاگت آئے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نالہ لئی روڈ وے پر 4 انٹر چینج بنائے جائیں گے، نالہ لئی روڈ وے بننے سے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہوگی۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی بر وقت صفائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں، عثمان بزدار کا یہ کام راولپنڈی کے لوگوں کے لیے بہت اچھا اقدام ہے، وزیر اعلیٰ عوامی خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں۔

  • شیخ رشید نے ریلوے کرایوں سے متعلق خوش خبری سنا دی

    شیخ رشید نے ریلوے کرایوں سے متعلق خوش خبری سنا دی

    لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہونے جا رہا ہے، ریلوے کرایے بڑھانے کی تجویز کو میں نے مسترد کر دیا ہے۔

    شیخ رشید نے آج پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ ایم ایل ون کے سلسلے میں رواں ماہ ایکنک میں دستخط ہوں گے، وزیر اعظم چین سمیت جہاں بھی گئے ہر جگہ ایم ایل ون کی بات کی، یہ آج حقیقت بن چکا ہے، 10 سال میں ریلوے پہلی بار انقلاب میں داخل ہونے جا رہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا ایم ایل ون انقلابی منصوبہ ہے، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو اس سے روزگار ملے گا، ریلوے میں نوکریاں بھی اب میرٹ پر ہی ملیں گی، محکمے میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف نیب سے رجوع کریں گے۔

    انھوں نے گزشتہ روز شیخوپورہ میں ریل حادثے سے متعلق کہا کہ حادثے کے وقت پھاٹک بند تھا، مسافر بس والے نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائیڈ سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں 20 مسافر جاں بحق ہوئے۔

    کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں ویگن آگئی، 20 افراد جاں بحق

    چینی بحران کیس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ چینی کا کیس دونوں طرف یعنی اپوزیشن اور حکومتی سطح پر، سنجیدہ ہو سکتا ہے، ای سی سی اور کابینہ میں میرا واحد نوٹ ہے کہ چینی کی ایکسپورٹ نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا اپوزیشن کرپٹ اور منی لانڈر ہے یہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، پی ٹی آئی کے لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر آ کر نہ دھوئیں، افسوس ہے کہ اپوزیشن وہ کام نہیں کر رہی جو ہم اپنے خلاف کر رہے ہیں، یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر چار خود کش حملے میں ہو چکے ہیں لیکن میں کبھی نہیں گھبرایا، تاہم یہ کرونا وائرس کی بیماری دشمن کو بھی نہ لگے، اللہ شہباز شریف کو بھی صحت دے۔

  • آرمی چیف کا  شیخ رشید کو 2  ہفتے مکمل آرام کا مشورہ

    آرمی چیف کا شیخ رشید کو 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوروناوائرس سےصحتیاب وزیرریلوے شیخ رشید کودو ہفتے مکمل آرام کامشورہ دے دیا، شیخ رشید نے کہا صحت سے متعلق میرے لئے آپ کی کاوشوں کوہمیشہ یادرکھوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شیخ رشیدکی خیریت دریافت کرتے ہوئے کورونا سے صحتیابی پر مبارکباد دی۔

    آرمی چیف نے شیخ رشیدکو2ہفتےمکمل آرام کا مشورہ دیا ، جس پر شیخ رشید نے کہا ملٹری اسپتال کےانتظام بہترین تھے،ڈاکٹرز،اسٹاف نےبہت خیال رکھا، صحت سےمتعلق میرےلئےآپ کی کاوشوں کوہمیشہ یاد رکھوں گا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہو کر آج گھر منتقل ہوئے ، شیخ رشید احمد 11 جون سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    مزید پڑھیں : شیخ رشید نے کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دی

    7 جون کو شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے، تاہم طبیعت خراب ہونے پر وہ ملٹری اسپتال منتقل ہو گئے تھے، شیخ رشید کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا، منفی آنے پر انھیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    اسپتال رخصتی سے قبل شیخ رشید نے اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف کی۔ جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے وزیر ریلوے کو صحت یاب ہونے پر گل دستے پیش کیے۔

    ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو چند روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ شیخ رشید صحت یاب ہو گئے، قوم کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں۔

  • شیخ رشید نے کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دی

    شیخ رشید نے کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دی

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہو کر گھر منتقل ہو گئے ہیں، شیخ رشید احمد 11 جون سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    7 جون کو شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے، تاہم طبیعت خراب ہونے پر وہ ملٹری اسپتال منتقل ہو گئے تھے، شیخ رشید کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا، منفی آنے پر انھیں اسپتال سے آج ڈسچارج کر دیا گیا۔

    اسپتال رخصتی سے قبل شیخ رشید نے اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا، کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف کی۔ وزیر ریلوے کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی صحت یاب ہونے پر گل دستے پیش کیے۔

    ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو چند روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ شیخ رشید صحت یاب ہو گئے، قوم کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں، بہت جلد وفاقی وزیر معمول کی سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے۔

    گزشتہ روز شیخ رشید نے اسپتال سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے میری صحت یابی کے لیے دعا کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کا خصوصی طور پر مشکور ہوں جب کہ صدر مملکت، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کا بھی مشکور ہوں، یہ تمام شخصیات میرے علاج سے متعلق معلوم کرتی رہیں۔

  • شیخ رشید کورونا سے صحتیاب،  دعاؤں کیلئے پوری قوم کا شکریہ

    شیخ رشید کورونا سے صحتیاب، دعاؤں کیلئے پوری قوم کا شکریہ

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحتیابی کی دعاؤں کیلئے پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم اورآرمی چیف کا خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کاشکریہ ادا کرتا ہوں،میری صحتیابی کے لئے دعاکی، وزیر اعظم اورآرمی چیف کاخصوصی طورپرمشکورہوں جبکہ صدرمملکت، اسپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کابھی مشکور ہوں،یہ تمام شخصیات میرےعلاج سےمتعلق معلوم کرتی رہیں۔

    خیال رہے زیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ اب مکمل صحت یاب ہیں ، انہیں آج ایم ایچ اسپتال سے گھر جانے کی اجازت ملے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیرریلوے شیخ رشید نے کروناوائرس کو شکست دے دی

    عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد آج گھر پہنچ جائیں گے، ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں گھر جانے کی جازت دی گئی ہے، اللہ کا شکر ہے قوم کی دعائیں ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ وفافی وزیر 8 جون کو کروناوائرس کا شکار ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے 10 جون کو بھی وائرس کا ٹیسٹ کروایا تب بھی مثبت آیا بعد ازاں انھیں ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    گزشتہ ہفتے اسپتال سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ فیملی کا کہنا تھا کہ انہیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شیخ رشید کو کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی۔