Tag: شیخ رشید

  • وزیر ریلوے شیخ رشید کی صحت سے متعلق خوش خبری

    وزیر ریلوے شیخ رشید کی صحت سے متعلق خوش خبری

    راولپنڈی: کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، انھوں نے اپنے بھتیجے سمیت اہم شخصیات سے فون پر بات بھی کی۔

    شیخ رشید نے اپنی گفتگو میں اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جائیں، اس سلسلے میں شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے جلد صحت یابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    شیخ راشد کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار ہیں، ڈاکٹرز نے بھی کہا ہے کہ شیخ رشید کو آکسیجن کی ضرورت نہیں، وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

    کرونا انفیکشن میں مبتلا شیخ رشید کا اسپتال سے پیغام

    واضح رہے کہ کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو دو دن قبل ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ روز اسپتال سے جاری پیغام میں انھوں نے کہا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں، فیملی کا کہنا تھا کہ انھیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شیخ رشید کو کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی۔

    شیخ رشید کا 10 جون کو دوسری مرتبہ بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، اس سے قبل ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، گزشتہ روز ملٹری اسپتال راولپنڈی سے پیغام جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا کو وِڈ 19 کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔

  • کرونا انفیکشن میں مبتلا شیخ رشید کا اسپتال سے پیغام

    کرونا انفیکشن میں مبتلا شیخ رشید کا اسپتال سے پیغام

    راولپنڈی: کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسپتال سے جاری پیغام میں انھوں نے کہا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاندانی ذرایع نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت مستحکم ہے، شیخ رشید کو احتیاطی طور پر اسپتال داخل کیا گیا۔

    شیخ رشید کا 10 جون کو دوسری مرتبہ بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، ان کے فیملی ذرایع نے کہا تھا کہ شیخ رشید کو کو وِڈ نائنٹین کی وجہ سے کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی، انھیں صرف احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اور ان کی طبیعت مستحکم ہے۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملٹری اسپتال راولپنڈی سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا کو وِڈ 19 کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں، الحمد للہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، جو لوگ میری جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں ان کا بہت شکر گزار ہوں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    یاد رہے کہ شیخ رشید کا کرونا وائرس ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، بعد ازاں انھوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ انھیں کرونا انفیکشن کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تاہم ڈاکٹرز کے مشورے پر 14 دن کے لیے آئسولیٹ ہوا ہوں۔

    آرمی چیف کا شہباز شریف اور شیخ رشید کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

    خیال رہے کہ وفاقی اور صوبائی وزار میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، اب تک متعدد وزرا اور صوبائی و قومی اسمبلی اراکین کو وِڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

    تین دن قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

  • وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے، ریلوے ترجمان نے بتایا کہ شیخ رشید کو بظاہر کرونا کی علامات نہیں ہیں تاہم ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ 2 ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔

    شیخ رشید نے بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے کرونا کی کوئی علامت نہیں ہے، پی ایس میں ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیسٹ کرایا تھا، اب میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، 7 دن بعد پھر ٹیسٹ کراؤں گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، دعا کریں اور احتیاط کریں، احتیاط ضروری ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

    شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کرلیا

    خیال رہے کہ وفاقی اور صوبائی وزار میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، اب تک متعدد وزرا اور صوبائی و قومی اسمبلی اراکین کو وِڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں، آج سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا وائرس کے چوبیس گھنٹوں میں مزید 1813 نئے کیس سامنے آئے، اور اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد 38903 ہو گئی ہے۔

  • شہباز شریف کو جیل جانا ہوگا، شیخ رشید

    شہباز شریف کو جیل جانا ہوگا، شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے اسے جیل جانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،اور انہوں نے ایک نئی تھیوری پیش کی ہے کہ ملک کو بھارت کی جانب سے خطرات کا سامنا ہے،اس لیے سب یکجا ہو کر افہام و تفہیم سے معاملات لے کر چلیں لیکن عمران خان کو اس مفاہمت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کچھ نہ کچھ چھیڑ چھاڑ ضرور کی گئی ہے لیکن میں اس بات کا حامی ہوں کہ وہ ملک سے باہر گئے تو چلے جانے دو۔

    اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے وہی کرے گی جو فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سمجھ رہے ہیں کہ ان کی کمپنی کی مشہوری ہو رہی ہے حالانکہ ان کی کمپنی پر ریجکٹڈ کا ٹھپہ لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے اسے جیل جانا ہوگا۔

    آن لائن بکنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد کو آن لائن بکنگ کرنا نہیں آتی اور جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں وہاں بھی لوگ کرنٹ بکنگ دفاتر سے بکنگ کروا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ مجھے لاتعداد لوگ کال کرتے ہیں جنہیں آن لائن بکنگ کا طریقہ کار معلوم نہیں۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج رحمٰن بابا ایکسپریس اور ہرازہ ایکسپریس سمیت 10 ٹرینیں دوبارہ چلانے کا اعلان کرنا تھا لیکن کرونا کیسز میں اضافے کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا ہے کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ 60 فیصد سے زیادہ مسافر سوار ہوں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق ریلوے کو روزانہ تقریباََ ایک کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے جو پٹرول سستا ہونے کی وجہ سے 75 لاکھ روپے ہوگیا ہے لیکن اگر پٹرول مہنگا ہوگیا تو پھر یہ دوبارہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا۔

  • شیخ رشید کا ٹرین ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے اہم اعلان

    شیخ رشید کا ٹرین ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے اہم اعلان

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ سسٹم میں خرابی آئی ہے اتنا لوڈ نہیں اٹھا رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ سسٹم میں خرابی آئی ہے اتنا لوڈ نہیں اٹھا رہی۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ راولپنڈی،کراچی،ملتان،لاہور،پشاور،سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن کھول دی جائے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بکنگ ریزرویشن مکمل طور پر ایس او پیز پر کام کرےگی،اسٹیشن کے باہر ریزرویشن کی کھڑکی چند گھنٹوں میں کھول دی جائے گی، کل صبح 8 سے شام 5 بجے تک 60 فیصد پرٹرین کی ٹکٹ بک کرائی جاسکےگی۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری آپ کی بھی ہےکہ کرونا میں آپ نے احتیاط برتنی ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 سے 30 مئی تک معیاری ضابطہ کار کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی منظوری دی ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے،ٹرین میں سواری آدھی کر دی ہے ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ ریلوے کا عملہ بڑھا دیا ہے

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے،ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، ٹرین میں سواری آدھی کر دی ہے، ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جب کہ ریلوے کا عملہ بڑھا دیا ہے۔

  • ٹرین چلنے نہیں دیں گے کے بیان پر شیخ رشید کا جواب آ گیا

    ٹرین چلنے نہیں دیں گے کے بیان پر شیخ رشید کا جواب آ گیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سندھ حکومت کے اس بیان پر کہ ٹرین چلنے نہیں دیں گے، جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے اور اس کے اسٹیشنز میری ذمہ داری ہے، سندھ کچھ نہیں کر سکتی۔

    شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بہت انتہا پر چلی گئی ہے، لیکن وزیر اعظم عمران خان کی سوچ کامیاب اور سندھ حکومت کو شکست ہوگی۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین مرکز کی سواری ہے، اسٹیشن کے باہر سندھ حکومت کو جو کرنا ہے کرے، ریلوے اسٹیشن کے اندر معاملات کی ریلوے پولیس ذمہ دار ہے، جو ایس او پی پر عمل نہیں کرتا اسے سندھ حکومت اسٹیشن سے باہر پکڑے۔

    انھوں نے کہا کہ ٹرینیں چلانا وفاق کا فیصلہ ہے اس میں صوبوں کا عمل دخل نہیں، انشاء اللہ کل سے 30 ٹرینیں چلائیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے ٹرینیں چلانے کا عندیہ دے دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہاتھ پکڑا تو یکم جون سے تمام ٹرینیں چلا دیں گے، ٹرینوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرواؤں گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا بدھ سے ٹرینیں چلانے کا اعلان

    انھوں نے پروگرام میں نیب ترمیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم کو کہہ دیا نیب ترمیم کے معاملے پر میں ووٹ نہیں دوں گا، عید کے بعد ٹارزن کی ایک ٹانگ اسلام آباد دوسری کراچی میں ہوگی، یہ بیانیہ ختم ہو جائے گا کہ نیب نے صرف اپوزیشن پر ہاتھ ڈالا ہوا ہے۔

  • نیب قانون کے ساتھ ہوں، کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا، شیخ رشید

    نیب قانون کے ساتھ ہوں، کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا، شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب قانون کے ساتھ ہوں، کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا، چھوٹی عیدپرقربانیاں نہیں گرفتاریاں ہوں گی،31 جولائی سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، عید کے بعد دونوں طرف گرفتاریاں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 2 کروڑروپے کے عید کی سواری سے پہلے ٹکٹ خرید لیے گئے، اجازت مل گئی تو لوگوں کوگھروں تک پہنچائیں گے اور اجازت نہ ملی تو 24کروڑ روپے واپس کرنے پڑیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین کےسفرکےلیےایس اوپی بنالیےہیں، صوبےبسوں اورجہازوں کو تو اجازت دے رہے ہیں، پوری دنیا کے برعکس ہمارے ہاں ٹرین نہیں چل رہی ، پیر کو پریس کانفرنس میں ٹرین چلانے سے متعلق اعلان کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جلد اعلان نہ ہوا تو عید پر ٹرینیں نہیں چلاسکیں گے اور اگر منگل تک اجازت ملی تو 24 گھنٹے کے نوٹس پرٹرین چلادیں گے، ،وزیراعظم کو پیغام بھیج دیا، پیرتک بتا دیا جائے،ورنہ 24 کروڑ روپے لوگوں کو لوٹا دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 3.2 ارب پنشن اور2ارب تنخواہیں ہرماہ دیتےہیں، ہمارے پاس کوئی ریونیو اور پیسےنہیں ہیں، ہم نے لوگوں سے کہا کہ سارے حفاظتی انتظام خودکریں، جس طرح کے حالات ہیں ڈر ہے، ادارہ دیوالیہ نہ ہوجائے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اس مہینے عید کے لیے لوگوں کے 23.2کروڑ کے ٹکٹ بک کرائے، ٹرین نہ چلی تو عید کے 15دن بعد پیسے واپس کردیں گے،ہماری 500کوچز ایئرکنڈیشن ڈس انفیکشن کے بعد تیار ہیں۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی پی والےکہہ رہے ہیں کہ نیب ختم کردو، ان کو پتہ ہےکہ نیب والے عید کے بعد جھاڑو پھیردیں گے، عید کے بعد دونوں طرف گرفتاریاں ہوں گی، مونس نے جہانگیرترین سے ملاقات کی توان کا اپنے دفاع کا حق ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چوہدری کبھی بھی گیلی زمین پرپاؤں نہیں رکھتے، سوال ہی پیدانہیں ہوتاکہ ختم نبوت پرکوئی اثرآئے، یہ نوازشریف کادورنہیں،یہ عمران خان کا دور ہے، عمران خان کے دورمیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ختم نبوت قانون پر کوئی اثرہو۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں یہ ٹی وی ٹی وی کھیل رہےہیں، اپوزیشن کاکوئی گراؤنڈ ورک ہوتا ہے وہ شہروں میں نکلتی ہے، میں کوئی بیان دوں گا تو وہ جواب دے دیں گے،بس یہ اپوزیشن ہے، عمران خان اپنے 5سال پورے کرے گا۔

    نیب قوانین کے حوالےسے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا میں نیب کےقانون کےساتھ ہوں،کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا ،چوروں اورلٹیروں کو کھینچ کے رکھنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹروں ،طبی عملےاورریلوےکےملازمین کوسیلیوٹ کرتاہوں، انہوں نے کوئی چھٹی نہیں کی۔

    شہباز شریف سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ لاک ڈاؤن شہبازشریف کےلیےلاک اپ بھی بن سکتاہے، شہبازشریف کودستاویزلانےکی اجازت نہیں ملےگی، 31 شہباشریف اپنےٹریپ میں خودپھنس گئےہیں، اگر وہ اپناسافٹ ویئربدل لےتوبچ سکتاہے۔

    وفاقی وزیر نے پیش گوئی کی کہ 31 جولائی سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، چھوٹی عید پر قربانیاں نہیں گرفتاریاں ہوں گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت چندووٹوں پرنہیں کھڑی،پہلےبھی ایک ایک ووٹ پرحکومت چلی، صرف وزیراعظم کو جانتے اور مانتے ہیں، نیب کے قانون میں ترمیم سے پیغام جائے گا کہ ہم کمزور ہیں، علی عمران بھی شہبازشریف کے ساتھ ہے۔

  • امید کرتا ہوں 25 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے، شیخ رشید

    امید کرتا ہوں 25 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف اب بھی نہیں آئیں گے انہیں جا کر پکڑنا پڑے گا ،کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے لیے ٹرین تیارہے ، امید کرتا ہوں 2 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے لیے ٹرین تیار ہے ، جب چاہیں ٹرین استعمال کی جاسکتی ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے اس بحران کے وقت قوم کے ساتھ ہے، ہمارے750اسٹیشن ہیں جہاں ضرورت ہوئی ٹرین پہنچا دیں گے،ریلوے کے پاس آئسولیشن کیلئے بہت ڈبےہیں ، یکم مئی سے محدود پیمانے پر ریل آپریشن شروع کررہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے، ہم سب کواس وقت ایک ہوکر کھیلناہے، کورونا کے بعدزندہ رہے تو سیاست کر لیں گے۔

    شہباز شریف سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کوروناکی وجہ سے نہیں کورونا کی پرواز سے آئے ہیں، شہبازشریف اب بھی نہیں آئیں گے انہیں جا کر پکڑنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نےکل وزیراعظم سےکہا تمام میڈیا اور مخالفین سے صلح کریں، رمضان آرہا ہے صلح کا وقت ہے،سیاست بعد میں کر لیں گے، مسئلہ ہے کہ کوئی سیاست کی طرف نہیں دیکھ رہا ملک کو بچانے کی طرف دیکھا جارہاہے، اس وقت سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

    نیب کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نیب نےمیرےبیان کےساتھ دم کابیان ساتھ لگایاہے، میں نے جومذاق میں کہا نیب نے سیریس لے لیا، نیب والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے پاس 2مؤکل ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس بڑھ رہاہےسفیدپوش کوبچاناہے، عمران خان کی پالیسی کوروناوائرس پربہت اچھی ہے، مشکل وقت میں تمام لوگوں کو غریبوں کی امداد کرنی چاہیئے،شوزیراعظم نے غریبوں کیلئے احسا س پروگرام شروع کیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے اسپتالوں میں6وینٹی لیٹرزموجود تھے، ریلوے کےمزدوروں نے ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم فنڈ میں دی ہے جبکہ ملازمین نے 5 کروڑ ایک لاکھ روپے عطیہ دیئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپٹماوالےسےدرخواست کروں گا5ارب روپیہ دیں، جوسڑک پرہےلوگ اس کی مددکررہےہیں، دکاندارطبقہ پس گیا ہے، مرادعلی شاہ سے بھی کہہ چکاہوں لوگوں کو چھوڑو، امید کرتا ہوں 25یا پہلی تاریخ کو محدود ٹرینیں چلادیں گے۔

  • کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کراچی اور لاہور میں لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں، آن لائن 60 فیصد اور باقی 40 فیصد ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کو ضرورت پڑی تو ٹرینیں بارڈرز پر بھیجنے کو تیار ہیں، محمد افضل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے 10 ہزار ماسک دیے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے قلیوں کے لیے آرمی چیف نے 3 ہزار راشن بیگ بھیجے ہیں، ہر قلی کو 12 ہزار روپے ملیں گے، یہ میرا وعدہ ہے۔ جون سے پہلے تمام پی ایل اے ملازمین کو کنفرم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں لوگ اپنے گھروں کو جاتے ہوئے مر گئے، ہم نے لاک ڈاؤن کے شروع میں ہی ٹرین چلا کر لوگوں کو گھروں تک پہنچایا۔ کوشش ہے کراچی اور لاہور میں لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں، آن لائن 60 فیصد اور باقی 40 فیصد ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کنٹرول میں ہے، امریکا، اسپین، فرانس اور بیلجیئم کی طرح لوگ سڑکوں پر نہیں مر رہے۔ کل اجازت دی گئی ہے نمازی فاصلہ رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار ریلیف فنڈ میں دیا ہے، اللہ پر یقین ہے انشا اللہ پاکستان میں کرونا جلد ختم ہوجائے گا۔

  • ریلوے کا 5 ارب روپے ماہانہ نقصان ہو رہا ہے: شیخ رشید

    ریلوے کا 5 ارب روپے ماہانہ نقصان ہو رہا ہے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ریلوے کا 5 ارب روپے مہینے کا نقصان ہورہا ہے، ملک میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے 3 ہزار بیگج دیے گئے ہیں، ہر قلی کو 12 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ این ڈی ایم اے نے 10 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں، این ڈی ایم اے سے مزید ماسک بھی لیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے نے کسی مزدور کی تنخواہ یا پنشن لیٹ نہیں ہونے دی، 30 کوچز پر مشتمل ٹرین کل چمن کے لیے روانہ کی جائے گی، چمن جانے والی ٹرین میں 2 میڈیکل وینز بھی لگائی جائیں گی، چمن اور تفتان میں ٹرینیں لگائیں اور زائرین کو آئسولیشن میں رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ 30 ٹرینوں کا بیڑہ لاہور سے کل چمن کے لیے روانہ ہوجائے گا، میڈیا کو قلیوں کی فکر ہے جس پر ان کا مشکور ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قرض ادائیگی میں آسانی کے لیے کردار ادا کیا، 70 ملکوں کی لسٹ میں پاکستان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ ملک میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومیں قدرتی آفات میں مل کر مسائل کو بانٹتی ہیں، پہلے گولہ باری سندھ کی طرف سے نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ شہباز شریف کا خیال تھا کہ کرونا سے معیشت مکمل ختم ہوجائے گی۔ شہباز شریف آخری فلائٹ پکڑ کر ملک واپس آگئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتے ہیں تو دوسروں سے بھی کر سکتے ہیں، سیاست ایسی چیز ہے جو ایک الیکشن کے بعد دوسرے کی تیاری کرتی ہے۔ عمران خان مافیاز کو گھیرے میں لے کر آرہے ہیں۔ مافیاز کے ترجمان اسی وجہ سے چیخ رہے ہیں۔