Tag: شیخ رشید

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے خسارہ بڑھ سکتا ہے: شیخ رشید

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے خسارہ بڑھ سکتا ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے خسارہ بھی بڑھ سکتا ہے، گزشتہ سال ریلوے کا 6 ارب روپے کا خسارہ کم کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سال کے اختتام تک 4 سے 6 ارب روپے کا خسارہ کم کرلیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کا خسارہ نہیں بتا سکتے البتہ ایک سال کا خسارہ بتا سکتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی 40 ارب میں سے 6 ارب روپے کا خسارہ کم کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور طور خم ریلوے کا پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کو 5 سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریلوے سالانہ 38 ارب روپے پنشنرز کو خود دیتا ہے۔ وفاق یہ ذمہ اٹھالے خسارہ صرف 4 ارب کا رہ جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے بھی خسارہ بڑھ سکتا ہے، پشاور سے طور خم تک ٹریک جو انگریزوں نے بنایا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے۔ جلد چین کے اشتراک سے نئے ریلوے کے منصوبے پر کام شروع ہوگا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا فریٹ ٹرین سے کمائی کرتی ہے، پاکستان کی واحد ریلوے ہے جو مسافر ٹرین سے بھی کمائی کر رہی ہے، ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال 10 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ریلوے کے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ہیں۔ ملک میں ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ انتہائی اہم ہے، اس منصوبے سے 1 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

  • سپریم کورٹ نے  شیخ رشید سے   2  ہفتے میں ریلوے کا بزنس پلان طلب کرلیا

    سپریم کورٹ نے شیخ رشید سے 2 ہفتے میں ریلوے کا بزنس پلان طلب کرلیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کا حکم دیتے ہوئے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوےخسارہ کیس کی سماعت ہوئی ، وزیرریلوے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا ایم ایل ون کیلئے اب تک ٹینڈر کیوں جاری نہیں کیا گیا، وزارت منصوبہ بندی ریلوے کی بات نہیں سن رہی توکس کی سنےگی۔

    شیخ رشید نے بتایا وزارت منصوبہ بندی کو ایم ایل ون کی ٹینڈر کی ہدایت کی جائے، ایم ایل ون 1800کلو میٹرطویل ٹریک ہے،ریلوے میں انقلاب آئے گا، ایم ایل ون کا پی سی ون جمع کروا چکے ہیں، وزارت ریلوے نے صرف اب ٹینڈر جاری کرنا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سرکلرسےتجاوزات کےخاتمے کیلئے تعاون کرے اور ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔

    وکیل ریلوے نے کہا عدالتی حکم پر وزیر ریلوے عدالت میں پیش ہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیر صاحب بتائیں کیا پیش رفت ہے، آپ کا سارا کچاچٹھا تو ہمارے سامنے ہے، میرے خیال سے ریلوے کو آ پ بند ہی کردیں، جیسےچلائی جا رہی ہے ہمیں ایسی ریلوےکی ضرورت نہیں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا 70لوگ جل گئے بتائیں کیا کارروائی ہوئی، جس پر شیخ رشید نے بتایا آگ لگنے کے واقعے پر19 لوگوں کیخلاف کارروائی کی گئی تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گیٹ کیپر اور ڈرائیوز کو نکالا گیا ،بڑوں کو کیوں نہیں۔

    شیخ رشید نے کہا بڑوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا سب سے بڑے تو آ پ خود ہیں، بتادیں70 آدمیوں کے مرنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، ٹرین جلنے کے واقعے کے بعد تو آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیےتھا۔

    عدالت نے کہا سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا، سرکلر ریلوےسے بے گھر ہونیوالوں کی بحالی ریلوے کی ذمہ داری ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا 2 ہفتےمیں ریلوے سے متعلق جامع پلان پیش کریں ، شیخ رشید نے پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے وزارت منصوبہ بندی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پروزیرمنصوبہ بندی اورپلاننگ کمیشن حکام کو طلب کرلیا اور سماعت12 فروری تک ملتوی کردی۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا تھا کہ گزشتہ دور حکومت کی آڈٹ رپو رٹ ہے ، عدالت کے سامنے اپنی گزارشات پیش کرو ں گا۔

    گذشتہ روز ریلوےخسارہ کیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار نے آڈٹ رپورٹ میں آنے والے حقائق پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریلوے سےکرپٹ کوئی ادارہ نہیں ، کوئی چیزدرست نہیں چل رہی۔

    مزید پڑھیں : ریلوےخسارہ کیس : سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کل طلب کرلیا

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ روزحکومت گرارہے اور بنارہےہیں ، آڈٹ رپورٹ نےواضح کردیا ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا، دنیا بلٹ ٹرین چلاکرآگے جا رہی ہے، ہم اٹھارہویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں، ریلوےاسٹیشن ہیں،ٹریک اورنہ ہی سنگل سسٹم۔

    بعد ازاں اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ ریلوےمیں ہمارےدورمیں کرپشن نہیں ،پہلےکےدورمیں ہوگی، کل سپریم کورٹ جارہاہوں ریلوےمیں کرپشن کی ر پورٹ پیش کروں گا، چیف جسٹس کوبتاؤں گاریلوےمیں کوئی کرپشن نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوےمیں سیاست سے حکومت بن رہی ہے نہ گر رہی ہے، کل سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، ریلوے نے ایک روپے کی درآمد نہیں کی تو کرپشن کہاں سے ہوگئی، ریلوے کا 40ارب کا خسارہ 32ارب روپے پر لے آئے ہیں اور 5 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کریں گے۔

  • حکومت کو کوئی خطرہ نہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں: شیخ رشید

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، 5 فروری کو ایک بجے عثمان بزدار کا لال حویلی کے پاس جلسہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری لی ہے، راولپنڈی پاکستان میں واحد شہر ہوگا جہاں 4 یونیورسٹیاں ہوں گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین کے اشتراک سے ریلوے یونیورسٹی بھی راولپنڈی میں بنے گی، اسپتال تھوڑے عرصے میں شروع ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہیں۔ کوئی عمران خان کی دیانت داری پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے، عمران خان کی ایمانداری کی قسم کھا سکتا ہوں۔ ملک میں سب سے بڑی زیادتی ووٹر کے ساتھ ہوتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں عمران خان کی قیادت میں بند کریں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ 5 فروری کو ایک بجے عثمان بزدار کا لال حویلی کے پاس جلسہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جس شہر میں رکشے والے کی بیٹی سی ایس ایس کرتی ہے وہ عظیم شہر ہے، پاکستان میں غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ ماضی کے چوروں سے ہوا۔

  • میں عمران خان کی دیانت کی قسم کھا سکتا ہوں ، شیخ رشید

    میں عمران خان کی دیانت کی قسم کھا سکتا ہوں ، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیرشیخ رشید نےٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کوبکواس قراردے دیا اور کہا عمران خان کی دیانت کی قسم کھاسکتاہوں، ہم میں کوتاہیاں ہیں، آٹےکوڈیل نہ کرسکے، 2020الیکشن کا نہیں ترقی کا سال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاہورکےتاجرآگےبڑھیں اورکام کوآگےبڑھائیں، چین پاکستان سےمحبت کرنے والاملک ہے، کوئی بھی سی پیک کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کاقرض 6ارب ڈالرہے،خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، سخت بات کہہ گیا،قوم استفادہ کررہی ہے، چاہتےہیں بزنس مین موبائل پر دیکھ سکےاس کاسامان کہاں ہے، 5نئےڈرائی پورٹ کی خوشخبری دےرہاہوں،یکم مارچ کی تاریخ مقررہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جب تک ایم ایل ون نہیں بنتاپاکستان ریلویزترقی نہیں کرسکتا ، میری زندگی کامشن ایم ایل ون ہے،اس کےساتھ ریٹائرہوجاؤں گا، چین نے ریلوےمیں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا، ہم چین سےٹریک بچھواسکتےتھےجوہم نےنہیں کیا، ریلوےکی زندگی ایم ایل ون سے ہے ،اسےجلال آبادتک لےجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جومسائل ہمیں ملےوہ پہلےکبھی کسی کونہیں ملے، کوئی ہفتہ نہیں گزرتاکہ حکومت کوکسی مسئلےسےنمٹنانہ پڑے، میں عمران خان کی دیانت کی قسم کھاسکتاہوں، حکومت نےکچھ کیاہویانہیں دیانت کی بنیاد رکھی ہے.

    شیخ رشید نےٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کوبکواس قرار دیتے ہوئے کہا ہم میں کوتاہیاں ہیں، آٹےکوڈیل نہ کرسکے، آٹاکی برآمد کیخلاف کابینہ میں آواز اٹھائی تھی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں ریلوےکاوزیرلیکن غریب کی آوازہوں، ایم ایل ون ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردےگا، معیشت بہترہوگی تولوگوں کو روزگار ملے گا، انشااللہ عمران خان جلدلاہوراورروالپنڈی آئیں گے۔

    مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ملک میں ایک مضبوط پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے، چینی کی قیمت کم ہوئی ہے،منگل کوکابینہ اجلاس میں اور کم کراؤں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کوآتےہی40مسائل درپیش تھے، عمران خان نے جتنی محنت کی اتنانتیجہ نہیں نکلا، 10سال میں ملک کےقرضےادا کردیے جائیں گے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ 5فروری کوکشمیرسےیکجہتی کادن منارہےہیں، یوم کشمیرپر5فروری کوسب کولال حویلی میں دعوت ہے،لال حویلی میں 5فروری کوایک تاریخی جلسہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اس وقت ضروری ہے،مجبوری ہے، اللہ کرےپاکستان 5سال میں اقتصادی مسائل سےنکل سکے اور عمران خان کے5سال کےدور میں معیشت مضبوط ہوجائے، معیشت اتنی مضبوط ہوجائےکہ ہم آئی ایم ایف کے چنگل سےنکل جائیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان بزدارکے ساتھ کھڑاہوں، میں عمران خان کےساتھ ہوں، 2020الیکشن کا نہیں ترقی کا سال ہے۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور چھڑی ہیں، شیخ رشید

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور چھڑی ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے ن لیگ کو توڑنےکی کوشش نہیں کی، میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہماری جیب کی گھڑی اورچھڑی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوامی دباؤپراتحادیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی لگی رہتی ہے، حکومت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھتی رہتی ہیں لیکن کوئی اتحادی حکومت کو چھوڑ کر نہیں جارہا، یہ حکومت پانچ سال پورے کر گی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت محنت کررہے ہیں لیکن نتائج نہیں آرہے، حکومت کی اہم وزارتیں تو ٹیکنوکریٹس کے پاس ہیں، صنعت پیداوار، بنیادی ضرورت کی وزارتیں آسان نہیں ہوتیں، وزارتوں میں ایسےلوگ ہوں جن کے ہاتھ عوام کی نبض پرہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میرےخیال میں مولانافضل الرحمان نےبہت بڑا اسٹینڈلیا، دھرنادینامعمولی بات نہیں ہوتا، مولانا کی حالیہ ملاقاتیں کچھ اچھی نہیں رہیں، مولاناکوسمجھ نہیں آئی کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کہیں اورکھڑی ہے، مولانا کے ساتھ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہاتھ کر دیا ہے، ن لیگ نے مولانافضل الرحمان کو آگے کر کےاپنےکام آسان کیے، جوبہت چالاک ہوتے ہیں وہ آخر میں مشکل میں آتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور چھڑی ہیں، عوام سڑکوں پر نہ آئیں تو یہ اپوزیشن ہمارےلئے بہت آسان ہے، ن لیگ فری سائز کی جراب ہےجو ہر اقتدار کے پاؤں میں فٹ آجاتی ہے۔

    یہ بات مانتاہوں کہ عمران خان کےپاس وہ ٹیم نہیں، عمران خان اتنے بھولے نہیں جتنا لوگ سمجھتےہیں جو یہاں تک پہنچا ہےوہ اتناسادہ نہیں ہے جن کوٹی وی پر زیادہ آناچاہئے وہ نہیں آتے،جن حکومتی ارکان کونہیں آناچاہئےوہ زیادہ آتےہیں۔

    آٹے بحران پر ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں روٹیاں زیادہ کھائی جاتی ہیں، تندور والوں کو کہتا کہ پریشان نہ ہوں مسئلہ حل ہوجائےگا، حکومت کو میں نے بتایا تھا کہ گندم کے گودام خالی ہونے والے ہیں، ملک میں شوگر مافیا نے اربوں روپے بنائےہیں۔

  • مریم اور شہبازشریف کیخلاف مزید کیسزسامنے آنے والے ہیں،  شیخ رشید

    مریم اور شہبازشریف کیخلاف مزید کیسزسامنے آنے والے ہیں، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم اور شہبازشریف کیخلاف مزید کیسز سامنے آنے والے ہیں ، نواز شریف واپس نہیں آرہے اور نہ ابھی بیٹی پاپا سے ملنے جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آرمی ترمیمی بل کی سپورٹ پردونوں بڑی جماعتوں کا مشکور ہوں، امید ہے الیکشن کمیشن باہمی رضامندی سے ہی تشکیل پائےگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورمریم نواز کے2نئے کیسز طلوع پذیر ہونے والے ہیں، نیب آرڈیننس میں چلمن کے پیچھے بہتر رائے عامہ جاری ہے، وزیراعظم سے کل بھی کہا تمام میڈیا سے صلح ہونی چاہیے، حکومت سب کی ہوتی ہے، اپوزیشن کرنے کا تمام میڈیا کو کرنے کا حق ہے، 24گھنٹےمیڈیالائیوچلتاہے،ہم نے ان کو سہنا ہے، چینلزکی لڑائی لڑنےوالوں کی مذمت کرتا ہوں۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ سمجھتاہوں مسئلہ کشمیر کےایشوپرابھی تک ہم نے کمزوری دکھائی، ہٹلر مودی کے کشمیر کے اقدام پر5فروری کوپاکستانی قوم تاریخی کردار اداکرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شام، لیبیا اور یمن سے پھیلتی ہوئی جنگ بڑھتی چلی جارہی ہے، پاکستان نے امریکا ایران مسئلے پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فضائی، بحری یا زمینی لحاظ سے پاکستانی سرزمین کسی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا ریلوے واحد محکمہ ہے، جس میں 25 ہزارنوکریاں آنے والی ہیں، بڑی تعداد ریٹائرڈ ہونے جارہی ہے، اس لئےاسامیاں آرہی ہیں، مزدور ہی مزدوروں کے دشمن ہیں، اسٹے آرڈر ختم ہونے کا انتظار ہے، ریلوے میں ایک لاکھ افراد کیلئے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔

    شریف خاندان سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سب سوچ سمجھ کر ہی باہر گئے ہیں شہبازشریف لندن جس کام کیلئے گئےہیں وہ انہیں کرنے دیں، نوازشریف نہیں آرہا اور نہ پاپا کو ملنے بیٹی ابھی جارہی، نیب ختم نہیں ہوگا اور نہ پرانے کیسز ختم ہوں گے۔

    ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا مہنگائی ہے لیکن عمران خان کےسوا کوئی اور متبادل نہیں، عوام تین سال کاوقت دیں، مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

    وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ کسی پرتبصرہ نہیں کرناچاہتا،لاہوری5سال پہلےسیاست کوسمجھ جاتےہیں، میں اتحادی ہوں اور عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا عمران خان عثمان بزدار کےساتھ ہیں،میں بھی ساتھ ہوں، فوادچوہدری میٹنگ میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، فواد چوہدری میں ہمت ہے،اس لئے انہوں نے بات کی۔

  • پاکستان ریلویز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید

    پاکستان ریلویز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید

    نوشہرہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائز کرنے جا رہے ہیں، ہم نے تمام ٹرینوں پر ٹریکر لگا دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی لائے ہیں، رواں ماہ 11 مسافر ٹرینیں پرائیوٹ سیکٹر کو دے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا فریٹ ٹرین سے کمائی کرتی ہے، پاکستان کی واحد ریلوے ہے جو مسافر ٹرین سے بھی کمائی کر رہی ہے، ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال 10 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے تمام ٹرینوں پر ٹریکر لگا دیے ہیں، ریلوے کے ایک گارڈ کے بیٹے نے 350 ٹرینوں پر ٹریکر لگائے۔

    وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان میں سیاسی چالاکیاں نہیں ہیں، سیدھے آدمی ہیں، ساری دنیا کو یقین ہے کہ عمران خان ایک دیانت دار شخص ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائز کرنے جا رہے ہیں، ملک میں ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ انتہائی اہم ہے، اس منصوبے سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کو رجسٹرز سے نکال کر جدت پر لے آئے ہیں، دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں رائل پام پر ٹینڈر خرید رہی ہیں۔

  • بار بار کہہ رہا ہوں شہباز شریف ہماری پارٹی کا آدمی ہے، شیخ رشید

    بار بار کہہ رہا ہوں شہباز شریف ہماری پارٹی کا آدمی ہے، شیخ رشید

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ باربارکہہ رہاہوں شہبازشریف ہماری پارٹی کاآدمی ہے، اپوزیشن کا تعاون سوالاکھ تعویذ کا نتیجہ ہے، اب جہاں جہاں ضرورت ہوگی یہ تعویذکام آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اضاخیل میں کل وزیراعظم نئے ڈرائی پورٹ کا افتتاح کررہے ہیں ، ہم نے سوچا کہ عوام کوایک نئی ٹرین دیں، ضروری ہوا تو پشاور کے بجائے نئی ٹرین ہم مردان سےچلادیں گے، پختون بھائیوں کےلیے 65 سال تک آدھا کرایہ کردیا ہے جبکہ 75 سال کے بزرگوں کے لیے کرایہ فری کردیا ہے۔

    آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اچھی فضاہے کہ تمام اپوزیشن نےآرمی چیف کے3سال توسیع میں سپورٹ کیا، ایسےمیں آرمی چیف کو توسیع دینا بہت اچھی بات ہے، میں نے3سال پہلے ہی کہہ دیا تھا ن لیگ اورپیپلزپارٹی ووٹ دیں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے بھارت میں جاری احتجاج سے متعلق کہا کہ کشمیر میں تو ظلم تھاہی اب بھارت میں بھی شروع ہوگیا ہے، اس وقت دنیامیں سب سے زیادہ احتجاج بھارت میں ہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک نیا سیاسی عمل شروع ہونےجارہاہے، انشااللہ وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے، گوادرکےبعدپشاورمستقبل کی ریلوےٹریک کا مرکزبننے جارہاہے، پوری دنیا کے مفاد میں ہےکہ جلال آباد کے راستے ہم تجارت شروع کریں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا ایم ایل ون میں ایک لاکھ نوجوانوں کوروزگار ملےگا، ایم ایل ون،تھری ،فوراصل میں یہ سی پیک تھا، انشااللہ اس سال2020میں پشاور کو ایک نئی ٹرین دوں گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں پہلےدن سےکہہ رہاتھاکہ باجوہ ڈن ہےباجوہ ڈن ہے، احتساب ہرصورت ہوناہے،یہ عمران خان کاایجنڈاہے، یقین ہے، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائے گا، مارچ کےبعداحتساب میں جان آجائےگی۔

    ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا مہنگائی توخان صاحب نےکہااس سال ختم ہوجائےگی، میں کہتا ہوں کہ مہنگائی3سال میں ختم ہوگی۔

    شیخ رشید کا اپوزیشن سے متعلق کہنا تھا کہ یہ تعویذوں کو مانتے ہیں اس لیے تعویذ کیے، باربارکہہ رہاہوں شہبازشریف ہماری پارٹی کاآدمی ہے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہاہے، شہباز شریف میرا دوست ہے، اس کے بارے میں غلط بات نہیں کہنا چاپتا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمگلنگ ختم کرنےکاایک ہی طریقہ ہےکہ کنٹینراضاخیل لائیں، اس میں ہمیں عالمی طورامدادملنے کی بھی امیدہے، ہم نےتمام ٹرینوں میں ٹریکرسسٹم لگادیےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا تعاون سوالاکھ تعویذ کا نتیجہ ہے، یہ ہماری بجائے تعویذ کی مان رہے تھے تو ایسے ہی سہی ، اب جہاں جہاں ضرورت ہوگی یہ تعویذکام آئے گا۔

  • شدید دھند کے باعث ریلوے کا عوام کو سہولت پہنچانے میں بڑی کامیابی

    شدید دھند کے باعث ریلوے کا عوام کو سہولت پہنچانے میں بڑی کامیابی

    راولپنڈی: پنجاب میں سڑکوں پر شدید دھند کے باعث ریلوے نے عوام کو نہایت کام یابی سے سہولت پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث کئی ہفتوں سے مرکزی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں، جس کے باعث عوام کو نقل و حرکت میں شدید رکاوٹ درپیش ہے، تاہم پاکستان ریلوے نے مسلسل ٹرینوں کے ذریعے عوام کو سہولت یاب کیا۔

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سڑکوں پر دھند کی وجہ سے ریلوے پر مسافروں کا انحصار بڑھ گیا ہے، شدید دھند میں بھی روز 138 ٹرینیں عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہیں، ہم نے کرسمس اسپیشل ٹرین کو 10 جنوری تک جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ انھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک درخواست بھی کی ہے جو ریلوے ملازمین کے گریڈ سے متعلق ہے، انھوں نے کہا کہ ہم ریلوے کے اپنے وسائل سے ایک سے 16 کے ملازمین کا گریڈ بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر ریلوے نے ریلوے کے عارضی ملازمین کے سلسلے میں بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدلتی فیصلے کے بعد ریلوے کے تمام ٹی ایل اے (ٹیمپوریری لیبر ایمپلائیز) ملازمین کو کنفرم کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اگست کے اختتام پر شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ریلوے کے ٹی ایل اے ملازمین سے متعلق فیصلے کا اختیار دیا تھا، جس کے بعد انھوں نے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات نہ چھیڑے جائیں: شیخ رشید

    وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات نہ چھیڑے جائیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کوئی مسئلہ نہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے جو بھی طریقہ کار ہوگا اپنا لیا جائے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قابل قبول ہوگا۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔ اداروں میں کسی قسم کا تصادم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے۔

    بھارت کے حالات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کا مسلمان انقلاب کے لیے نکل آیا ہے، مودی سرکار کے لیے یہ سب کچھ برداشت سے باہر ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ مارچ تک بھارت سرحد پر کشیدگی کرے۔ ہم سب کو ہر وقت تیار رہنا چاہیئے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری اسپتال میں بیٹھ کر بلاول کو کلین چٹ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ پاک بلاول بھٹو کو ہدایت دے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔