Tag: شیخ رشید

  • نوازشریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلےجائیں گے، شیخ رشید

    نوازشریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلےجائیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ نوازشریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلےجائیں گے جب کہ مریم نوازوالدکےساتھ نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا بیرون ملک علاج کے لیے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کوکل تک بیرون ملک جانےکی اجازت مل جائےگی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اتواریاپیرکوبیرون ملک چلےجائیں گے اور شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گےتاہم مریم نواز والد کے ساتھ نہیں جائیں گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کوفضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں جب کہ نوازشریف کی درخواست کونیب کلیئرکرےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا بڑا فیصلہ

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف بھی نوازشریف کےساتھ لندن جائیں گے، ڈاکٹرعدنان اور جنید صفدر بھی نوازشریف کےساتھ جائیں گے۔

    ادھر(ن) لیگ کے پارٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اتوار کو بیرون ملک جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام 48 سے 72 گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، وہ آئندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

  • بہت پہلے سے کہہ رہا ہوں نواز شریف چلے جائیں گے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ بہت پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج حکومت کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بہت پہلے سے کہہ رہا ہوں نواز شریف چلے جائیں گے، قطر والوں نے پچھلےمنگل کو آنے کی اجازت مانگی تھی، قطر کی ایئر ایمبولینس ان کے لیے تیار کھڑی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انھیں ابھی معلوم نہیں کہ نواز شریف کب باہر جائیں گے، انھوں نے کہا میں اس سلسلے میں شام کو بتاؤں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو فضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں، اللہ دونوں کو صحت دے، جہاں تک نواز شریف کے سیاسی بحران کے شکار ہونے کا سوال ہے تو اس کی وجہ مریم نواز ہے۔

    تازہ ترین:  حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا بڑا فیصلہ

    شیخ رشید نے کہا کہ میں یہ بھی ایک سال سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف سے کوئی پیسا نہیں نکلے گا، ملک کا لوٹا ہوا پیسا آصف زرداری کے دوستوں سے نکلے گا۔

    خیال رہے کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

    ذرایع وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام 48 سے 72 گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آیندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

  • باباگرونانک کا جنم دن اقبال کے جنم دن سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ باباگرونانک کا جنم دن اقبال کے جنم دن سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں ، کم عقل لوگوں کواندازہ نہیں کہ کرتارپور کوریڈور کا کشمیر کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرتارپور خطے کی تاریخ بدلنے جارہا ہے، خارجہ سطح پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک کیلئے بڑی کامیابی حاصل کی، بعض عقل کے اندھے اور کم عقل لوگوں کواندازہ نہیں کہ کرتارپور کوریڈور کا کشمیر کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ باباگرونانک کا جنم دن اقبال کے جنم دن سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں، عقل کے اندھوں کی سوچ پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، کرتارپور کی وجہ سے مودی کے سینے پر مونگ دلنے کا کسی کو اندازہ نہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ عدلیہ کو متنازع بنا کر کس کی خدمت کر رہے ہیں ، ان کے انتشار اور خلفشار سے ملک کو کیا نقصان پہنچے گا، بالآخر یہ اپنے ہی جال میں پھنس کر ناکامی کا منہ دیکھیں گے، کامیابی کشمیریوں کی آزادی کا مقدر بنے گی۔

    یاد رہے ننکانہ صاحب میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9نومبر کو ہوگی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

  • فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

    فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ فوج آئینی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، افواج پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بدامنی نہیں چاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے آج کور کمانڈرز کانفرنس کے تناظر میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کا بیان بہت اہم ہے، فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے واضح کہہ دیا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان 48 گھنٹے میں ایک واضح فیصلہ کر لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھ کر مذہبی انتہا پسندی کا پیغام دیا جا رہا ہے، مولانا کے مارچ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹی۔

    تازہ ترین:  تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، آرمی چیف

    شیخ رشید کا کہنا تھا مشکل وقت میں بھی افواج پاکستان کے خلاف ایسی گفتگو نہیں سنی جو اب کی گئی ہے، تمام سیاسی صورت حال سمجھ میں آ رہی ہے، فوج نے واضح پیغام دے دیا ہے، حالات ٹھیک ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ جب بھی بات ہوتی ہے ریلیف ان لوگوں کو ہی ملتا ہے، جدوجہد کسی اور کی ہوتی ہے فائدہ ن لیگ اور پی پی اٹھاتی ہے۔

    واضح رہے کہ آج آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 226 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے، ہم تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض انجام دیتی رہے گی۔

  • وزیر اعظم کا وزیر ریلوے کو فون، جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے مزید 5 لاکھ کا اعلان

    وزیر اعظم کا وزیر ریلوے کو فون، جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے مزید 5 لاکھ کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کر کے تیزگام حادثے کی تفصیلات حاصل کیں، وزیر اعظم نے اپنی طرف سے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے مزید ادا کرنے کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں تیزگام سانحے کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا جس میں جاں بحق افراد کے ورثا کو وزیر اعظم کی طرف سے فی کس 5 لاکھ مزید ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے فون پر شیخ رشید کو حادثے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حادثے کے سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے، ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے ریلوے میں احتساب کا عمل بھی شروع کیا جائے۔

    وزیر اعظم نے شیخ رشید کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا زخمی افراد کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کریں، واقعے کی تحقیقات سے مسلسل آگاہ رکھیں۔

    خیال رہے کہ وزیر ریلوے نے اعلان کیا تھا کہ جاں بحق مسافروں کے ورثا کو فی کس 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جب کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو 3 سے 5 لاکھ ادا کیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

    شیخ رشید نے وزیر اعظم کو بتایا کہ حادثے کے بعد ریسکیو اور قریبی علاقوں سے آرمی کے جوان فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے جنھوں نے مقامی انتظامیہ سے مل کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، یہ ٹرین حادثہ دو گیس سلنڈروں کے پھٹنے کے باعث پیش آیا، مسافروں کی جانب سے ناشتے کی غرض سے غیر قانونی سلنڈر استعمال ہو رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ تقریباً 2 لاکھ تبلیغی رائیونڈ میں اجتماع کے لیے ٹرین سے سفر کرتے ہیں، یہ افراد کھانا پکانے کا سامان، چولھے وغیرہ بھی لے کر سفر کرتے ہیں، ٹرین عملے کی غفلت بظاہر اس واقعے کا باعث بنی ہے، کسی کی بد نیتی کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

    انھوں نے بتایا کہ وہ آرمی چیف کے فراہم کردہ خصوصی طیارے سے زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے تھے۔

    واضح رہے کہ تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کی وجہ سے 74 مسافر جاں بحق، جب کہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں، یہ حادثہ لیاقت پور کے قریب پیش آیا، ریل کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

  • ریلوے میں سب سے کم حادثات میرے دور میں ہوئے، شیخ رشید

    ریلوے میں سب سے کم حادثات میرے دور میں ہوئے، شیخ رشید

    ملتان: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کی تاریخ میں سب سے کم حادثات میرے دور میں ہوئے جس کا ریکارڈ موجو ہے جو پیش کر سکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ تیز گام ایکسپریس کے زخمیوں کی عیادت کے بعد ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے سانحے میں 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

    وزیر ریلوے نے حادثے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سلنڈر اور چولہا جلانے کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا، تبلیغی جماعت کے لوگ ناشتے کی تیاری کے لیے چولہا جلانے لگے تو گارڈ نے انہیں روکا لیکن گارڈ کےجانے کے بعد انہوں نےچولہا جلا لیا۔

    شیخ رشید نے سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو15،15لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 3 سے5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔

    وزیر ریلوے نے بتایا کہ وزیراعظم نےواقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور 10 روز میں انکوائری مکمل کرکے مجرموں کو سزا دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ سب سے کم ٹرین حادثات ان کے دور میں ہوئے،ٹرین حادثات کا ریکارڈ موجود ہے جو پیش کرسکتا ہوں۔

    استعفے کے سوال پر وزیرریلوے نے جواب دیا کہ میرا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں اس حوالے سے اتوار کو جواب دوں گا۔

    یاد رہےکہ لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں تین بوگیوں میں سوار درجنوں مسافرزندہ جل گئے۔

    حادثے کے بعد بہاولپور ملتان اوررحیم یارخان کےسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پورکےمطابق 12 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ جاں بحق اورزخمیوں کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں،14 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

  • سانحہ تیزگام ، بلاول بھٹو کا وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    سانحہ تیزگام ، بلاول بھٹو کا وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے   وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وزیرریلوے نے متاثرین کوالزام دےکرنئی پستی کا مظاہرہ کیا، ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثوں کا ریکارڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  کہا وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیا گیاوعدہ نبھائیں اور تحقیقات مکمل ہونےتک وزیرریلوےکوبرطرف کریں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تیزگام سانحےکی خبردلخراش ہے، سانحےکی فوری تحقیقات اوراحتساب یقینی بنایاجائے، وزیرریلوےنےمتاثرین کوالزام دےکرنئی پستی کامظاہرہ کیا، ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثوں کا ریکارڈ ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا پہلےسےشیڈول جلسےکےلئےکل رحیم یارخان جاؤں گا اور ٹرین حادثےکےمتاثرین سےملاقات بھی کروں گا، ہمدردیاں اوردعائیں متاثرین اوران کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    اس سے قبل  سندھ حکومت نے تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 16ٹرین حادثہ ہوئےمگر شیخ رشید بہتری نہ لاسکے، شیخ رشید جب سے وزیرریلوے بنے حادثات بڑھ گئے ہیں ٹرین حادثے کی مکمل انکوائری،ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے لیاقت پورکےقریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں ہولناک آتشزدگی سے تہترافراد کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے، واقعہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، بہاولپور، ملتان اور رحیم یار خان کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 73 افراد جاں بحق

    سی اوجنیداسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ تین بوگیوں میں دو سو سات مسافرسوار تھے،اکانومی کلاس کی دو بوگیاں امیر حسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، اکانومی کی ایک بوگی میں ستتر، دوسری میں چھہتر مسافر سوار تھے، اکانومی کلاس کی بوگیوں میں مسافر زیادہ تر حیدرآباد سے سوار ہوئے تھے جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں چوون مسافر سوار تھے۔

  • تیزگام ٹرین کا المناک حادثہ : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ

    تیزگام ٹرین کا المناک حادثہ : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ

    کراچی : تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے کے بعد سندھ حکومت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے اور واقعے پر افسوس کااظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 16ٹرین حادثہ ہوئےمگر شیخ رشید بہتری نہ لاسکے، شیخ رشید جب سے وزیرریلوے بنے حادثات بڑھ گئے ہیں ٹرین حادثے کی مکمل انکوائری،ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں تین بوگیوں میں سواردرجنوں مسافرزندہ جل گئے، پینسٹھ افرادکے جاں بحق ہونےکی تصدیق کردی گئی جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 65 افراد جاں بحق

    حادثے کے بعد بہاولپور ملتان اوررحیم یارخان کےسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پورکےمطابق بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق اورزخمی کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں،چودہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

    ڈی سی او جنید اسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ تین بوگیوں میں دو سو سات مسافرسوارتھے،اکانومی کلاس کی دوبوگیاں امیرحسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، اکانومی کی ایک بوگی میں77،دوسری میں 76مسافر سوار تھے،اکانومی کلاس کی بوگیوں میں مسافرزیادہ تر حیدرآباد سے سوارہوئے تھے جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں 54 مسافر سوار تھے۔

  • میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں: شیخ رشید

    میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ باپ اکیلا نہیں جانا چاہتا، منگل کو بیٹی کی بھی ضمانت لگی ہوئی ہے، دھرنے سے قبل دونوں جماعتوں کو جو چاہیے تھا وہ انھیں مل گیا ہے، میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ دھرنے والے اب مولویوں کو نہ پٹوائیں، دینی مدرسے اسلام کے مینار ہیں، فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں، کب سے کہہ رہا ہوں اکتوبر، نومبر اور دسمبر بہت اہم ہیں، کابینہ میں بھی کہا کہ آخر کار انھیں نکل جانا ہے، آج سارے احتساب کے قیدیوں کی ضمانت ہو جانی چاہیے تھی، یہ سچ ہے کہ بعض مرضوں کا علاج ہم پاکستان میں نہیں کر سکتے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی

    ان کا کہنا تھا میری ماں مرگئی لیکن ڈپٹی کمشنر سے اجازت نہ لے سکا، آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں، ہر کیس کے پیچھے ہمیشہ ایک چہرہ ہوتا ہے، اللہ نواز شریف کو صحت دے، باہر علاج کی سہولت غریب کو بھی ملنی چاہیے۔

    خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی، عدالت کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر منگل تک سزا معطلی اور درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔

  • عمران این آر او دے دیں تو ساری تحریکیں ٹھُس ہوجائیں گی ، شیخ رشید

    عمران این آر او دے دیں تو ساری تحریکیں ٹھُس ہوجائیں گی ، شیخ رشید

    لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران این آراو دے دیں توساری تحریکیں ٹھُس ہوجائیں گی ، مولانافضل الرحمان زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جارہے ہیں، جس کا فیصلہ دس نومبر سے پہلے ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےشیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ریلوے پولیس کی 50فیصد تنخواہ بڑھا دی ہے، 872 کلو میٹرپی سی ون پلاننگ میں شامل کرلیا گیا ہے ، اگلے سال ایم ایل ون پرکام شروع ہو جائے گا، ایم ایل ون سےایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا 138 مسافر اور 16 مال بردارٹرینیں چل رہی ہیں ، پرائیوٹ کمپنیوں کوریلوےکی پٹری استعمال کرنےکی اجازت دے دی ہے ، رائیونڈ  اجتماع میں ہر سال لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں ، اجتماع کیلئے لوگ 30اور31اکتوبر کو روانہ ہوں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کےلئے دعا گو ہیں، آزادی مارچ کی اجازت سپریم کورٹ کی ہدایت سے مشروط ہے، رائیونڈ اجتماع جانے والے دین اسلام کیلئے نکلیں گے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کیلئے نکل رہے ہیں، ، آزادی مارچ کی تاریخ رائے ونڈ اجتماع کو دیکھ کر رکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے حملے کا خطرہ موجود ہے ، کل امریکی کانگریس میں مودی کی پالیسی کو جوتیاں پڑی ہیں، پاکستان انتشار پھیلانے کی کوشش سے نکلے گا، عمران خان قدم بڑھائیں گے اور پاکستان ترقی کرے گا، عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پرویز خٹک سے فون پر بات ہوئی ہے ،آج 5 بجے کا وقت ہے، سپریم کورٹ ہدایت پر آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کو تیار ہیں، سپریم کورٹ کی ہدایت کا احترام کیا جائے گا، اگر عدالت کی ہدایت کو کراس کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی توقانون حرکت میں آئے گا، آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں، عمران خان نے کہا ہائی کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی ہم احترام کریں گے، دعا ہے اللہ تعالی نوازشریف کو صحت دیں۔

    انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دونوں پارٹیوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عمران خان نےعثمان بزدار سے کہا نوازشریف کو علاج کی ہرسہولت دی جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بانٹ کر کھاتا ہے وہ کچھ نہ کچھ دے دے گا، نوازشریف خاندان کنجوس ہے یہ اکیلا کھاتا ہے،ایک روپیہ نہیں دے گا، نواز شریف خاندان اپنے اوپر خرچ کرتا ہے ملک پر نہیں لگاتا، آزادی مارچ کرنیوالے جمہوریت کی آزادی کیلئے نہیں نکل رہے۔

    وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جارہے ہیں، جس کا فیصلہ دس نومبر سے پہلے ہوجائے گا، عمران خان آج این آراو دے دیں ساری تحریکیں بیٹھ جائیں گی، فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل کے لنگر میں جاتےہیں لیکن کبھی قائداعظم اور علامہ اقبال کے مزارتشریف نہیں لائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ  میں ایک سیٹ کا وزیر ہوں، ن لیگ اورپیپلز پارٹی کی سیاست دم توڑ چکی ہے ، شہبازشریف نواز شریف سے بڑا چور ہے ، بھارت نے پاکستان پر یلغار کی تو  بھرپورجواب دیں گے ، دنیا میں پاکستان جیسی بہادر فوج اورقوم نہیں ہے۔