Tag: شیخ رشید

  • ریلوے میں انقلابی قدم اٹھانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

    ریلوے میں انقلابی قدم اٹھانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے میں انقلابی قدم اٹھانے جا رہے ہیں، ریلوے کے تمام ملازمین کے گریڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون میں اس ہفتے پی سی ون شامل کردیں گے، ایم ایل ون کی ایکنک سے منظوری کا انتظار ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 نومبر سے ریلوے میں فوڈ کوٹ بھی شروع کر رہے ہیں، 5 فریٹ ٹرینیں پرائیوٹ سیکٹرز کے ذریعے چلیں گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے تمام ملازمین کے گریڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا، نئی تعیناتیوں میں رشوت ثابت ہو جائے تو میں ذمہ دار ہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے، سرحدوں پر تقریباً غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی ہے، مودی کے بارے میں کہا تھا یہ ہندو طرز کا خطرناک نظام لانا چاہتا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں یہ وقت مناسب نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی جماعتوں کو لیڈ کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا لوگوں کو ڈنڈابردار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کے غبارہ 10 ایم جی کا تھا ہوا 100ایم جی بھر گئی ہے، مولانا صاحب کاغبارہ پھٹنے جا رہا ہے۔

  • جب بھی علما نے تحریک چلائی ملک میں مارشل لا لگا ہے، شیخ رشید

    جب بھی علما نے تحریک چلائی ملک میں مارشل لا لگا ہے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ گاؤں کے سارے سیاسی چوہدری مرجائیں، مولانا کو اقتدار نہیں مل سکتا، اگر شب خون مارا گیا تو 400سے 600 لوگ اندر ہوں گے ، جب بھی علما نے تحریک چلائی ملک میں مارشل لا لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملک میں سیاست زوروشورپرہے ، جمعیت علمائےاسلام نے ابھی تک دھرنےکی کوئی بات نہیں کی، دھرناابھی گرے لسٹ میں ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گاؤں کے سارے سیاسی چوہدری مر جائیں ، مولانا کو اقتدار نہیں مل سکتا، جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جارہے ہیں، ان کی سیاست بھی تباہ ہوگی، دھرنا دھندلا ہوچکا ہے،فضل الرحمان کو فیس سیونگ دی جاسکتی ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے سنی، اس بار جمہوریت کوشب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے، مولانا صاحب امریکیوں سے کہتے تھے مجھے لے کر آؤ، مولانا صاحب کہتے تھے وزیرستان میں ٹھیک کرکے دکھاؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر شب خون مارا گیا تو 400 سے 600 لوگ اندر ہوں گے، شاید امریکا اقتدار دیتا ہے، پی ٹی آئی سمیت 36پارٹیوں نے فیصلہ کیا تھا الیکشن نہیں لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان فیصلے کے باوجود انتخابات میں کود پڑے۔

    اگر شب خون مارا گیا تو 400 سے 600 لوگ اندر ہوں گے

    شیخ رشید نے کہا کہ دینی مدرسے ہماری آنکھ کے ستارے اور جھومر ہیں، مولانا ڈنڈا برداروں کو ایسے دکھا رہے ہیں، جیسے مدرسوں میں دہشت گرد تیار ہو رہے ہیں، یہ سیاستدان ایک این آر اوکی مار ہیں،عمران خان دینے کو تیارنہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے قانون میں ردبدل ن لیگ دور میں ہوا،فضل الرحمان ووٹ دے چکی تھی، ختم نبوت کے مسئلے پر میں نے دھمکی دی کہ جمعہ کے دن تک واپس نہ لیا تو باہر نکلوں گا، ختم نبوت قانون کے مسئلے پر میں نے مولانا اور دیگر کو دوزخ کی آگ سے بچایا۔

    ختم نبوت قانون کے مسئلے پر میں نے مولانا اور دیگر کو دوزخ کی آگ سے بچایا

    انھوں نے مزید کہا کہ سب کو بتانا چاہتا ہوں نیشنل ایکشن پروگرام ان ایکشن ہے، کوئی سمجھتا ہے اسلام آباد پر چڑھائی سے مسئلے حل ہوں گے تو وہ عقل کا اندھا ہے، انڈیا کشمیر کی بجائے مولانافضل الرحمان کو کوریج دے رہا ہے، مولانا کو گولڈن ٹیمپل جانے کی توفیق ہوئی لیکن قائد کے مزار جانے کی نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم ایک ہی جمہوری گاڑی کےدوپہیےہیں، فضل الرحمان کےذریعے جمہوری گاڑی کو یہ ناکام کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

    نواز شریف، شہبازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا نہیں پاکستانی معیشت کو نوچا ہے

    وزیر ریلوے نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں مہنگائی ہے، دوائیاں مہنگی ہوگئی ہیں، نواز شریف، شہبازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، انہوں نے لوٹا نہیں پاکستانی معیشت کو نوچا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون سے متعلق چینی صدر سے ہر موقع پر کہا، ایم ایل ون کامطلب یہ ہےکہ ہم نے 138ٹرینیں چلائیں، پہلے سال میں 16نئی ٹرینیں چلائیں،اب 20تک ٹرینیں چلاؤں گا، ایم ایل ون انقلاب کا نام ہے۔

    جب بھی علما نے تحریک چلائی ملک میں مارشل لا لگا ہے

    شیخ رشید نے کہا سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے، ملکی ادارے سیاسی انتشار اور خلفشار سے متعلق انتہائی فکر مند ہیں، جب بھی علما نے تحریک چلائی ملک میں مارشل لا لگا ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، دھند چھائی ہوئی ہے، سیاستدان عقل سے کام لیں، دنیا کی کوئی طاقت ملیٹنسی کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موبائل سے مذہبی رہنما کا نمبر نکلا تو امریکا نے جہاز سے اتار کر مجھے ڈی پورٹ کیا، اسلام آباد کی دھوپ میں دینی قوتوں کو خراب نہ کریں، آخری بات میں 26اکتوبر کو کروں گا، امید ہے معاملات 21سے 26 اکتوبر تک بہتر رخ اختیار کریں گے ، اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو نقصان نواز شریف، آصف زرداری کو ہوگا۔

    دھرنے کا فائدہ نواز شریف اورآصف زرداری کو ہی پہنچنا ہے

    انھوں نے کہا کہ تین سال میں ملکی اکانومی بہتر ہوجائے گی، چھتیس سال میں ملکی معیشت ڈاکو، چور، لٹیرے ٹھیک نہیں کرسکے، این پیٹرسن آپ کو اقتدار نہیں دے سکتی، حکومت میں آکر پتہ چلاکہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور نکلا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ایران معاملات پر پاکستان کو بہت پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے، دھرنے کا فائدہ نواز شریف اورآصف زرداری کو ہی پہنچنا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے وعدے پر قائم ہیں، میں دعا لکھتا رہا اور وہ دغا پڑھتے رہے۔

    ممکن ہے دھرنا ہو ہی نہیں،فیس سیونگ راستہ نکل آئے

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں عقل مندوں کا لیڈر ہوں، بیوقوفوں کیلئے پورا ملک بھرا ہوا ہے، ابھی کوئی چیز فائنل نہیں، ہوسکتا ہے انہیں فیس سیونگ دے دی جائے، مشرف کی حکومت میں رہا ہوں، ان کے تمام رخوں سےواقف ہوتاہے، ممکن ہے دھرنا ہو ہی نہیں،فیس سیونگ راستہ نکل آئے، سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، کل کے دشمن آج کے دوست یہ پاکستان کی سیاست کا حسن ہیں۔

  • ‘یقین ہے دھرنا نہیں ہوگا، فضل الرحمان جانتے ہیں انجام کیا ہوگا’

    ‘یقین ہے دھرنا نہیں ہوگا، فضل الرحمان جانتے ہیں انجام کیا ہوگا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا مجھے پورا یقین ہے دھرنا نہیں ہوگا، آسانی سےدھرنےکی اجازت نہیں ملےگی ،فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں وہ جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یقین ہے دھرنا نہیں ہوگا یہ اتنا آسان کام نہیں ، ان کو اتنی آسانی سے دھرنے کی اجازت نہیں ملےگی، شہبازشریف نے ہمیشہ اداروں کیساتھ صلح کی پالیسی اپنائی ہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تین بجے میٹنگ بلائی ہے لائحہ عمل طےکیا جائے گا ، دھرنے سے متعلق حتمی صورتحال 26اکتوبر تک ہی سامنے آئے گی، مولاناصاحب سے بات چیت کرنیوالے کررہے ہیں ابھی نتیجہ نہیں نکلا۔

    شیخ رشید نے کہا دھرنے پر ناخوشگوار واقعہ ہوا توقانون حرکت میں آئے گا، وزیراعظم عمران خان کوئی مذاکرات نہیں کررہےہیں لیکن بات چیت کرنیوالے لوگ مولاناصاحب سے رابطے میں ہیں، ضروری نہیں کہ دھرنا ہو صرف جلسہ بھی ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں وہ جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا، صورتحال واضح ہے پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی ، ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، شہبازشریف میں اتنی جرات نہیں کہ وہ کھل کر سامنے آسکیں ، نوازشریف دھرنے کے حامی اورشہبازشریف حامی نہیں ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں معاملات کو صلح سے حل کیا جائے جبکہ سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق مثبت سوچ والے لوگ ہیں، ن لیگ میں کسی کے پاس ابھی فائنل ایجنڈا نہیں ، ن لیگ دھرنے میں گئی تواس کی قیمت اپوزیشن ادا کرے گی۔

  • امید ہے دھرنےکی نوبت نہیں آئے گی، شیخ رشید

    امید ہے دھرنےکی نوبت نہیں آئے گی، شیخ رشید

    ننکانہ صاحب : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے دھرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شہبازشریف وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 یا25 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی تحریک کے بارے میں بتاؤں گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے، جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں۔

    مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ، خرچہ کتنا آئے گا؟

    واضح رہے جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے۔

  • 5 کے بجائے 3 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کردیں گے: شیخ رشید

    5 کے بجائے 3 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کردیں گے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 5 کے بجائے 3 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کردیں گے، جو افسر یا ملازم 8 بجے ڈیوٹی پر نہیں پہنچے گا اس کی غیر حاضری لگے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فریٹ ٹرین کو 80 کے بجائے 40 گھنٹے میں تبدیل کیا، پاکستان واحد ملک ہے جس نے پسنجر میں 10 ارب زیادہ کمائے۔ اس سال میں ہم نے 3 ماہ میں ٹارگٹ سے آدھا ملین زیادہ کمایا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 5 کے بجائے 3 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کردیں گے، وزیر اعظم سے درخواست ہے وہ ننکانہ صاحب اسٹیشن کا افتتاح کریں۔ جو افسر یا ملازم 8 بجے ڈیوٹی پر نہیں پہنچے گا اس کی غیر حاضری لگے گی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم لگا دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کے ڈبے لگا رہے ہیں، آرمی چیف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ٹینڈر کھلنے جا رہے ہیں۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔ سنہ 1861 کی پٹڑی برطانیہ نے ڈالی تھی اب پہلی دفعہ کام ہونے جا رہا ہے۔ ایک ہزار دکانیں ریلوے اسٹیشنوں پر بنانے جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کی کوئی چیز فائنل نہیں۔ مولانا کے آگے کنواں ہے اور پیچھے کھائی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا ہے نہ جان چھوٹ سکتی ہے نہ بچ سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں، کرفیو اٹھے گا تو کشمیر کے مجاہد اور کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکلیں گے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ انتخابات کی باتیں کرنے والوں کی چیخیں سنائی دیں گی، سب کہتے ہیں فوج پولنگ اسٹیشنز کے باہر نہ ہو، اگر فوج نہ ہو تو یہ پولنگ کے ڈبے اٹھا کر اپنے ساتھ لے جائیں۔ عمران خان 6 آدمی رہا کر دیں تو یہ ساری تحریکیں ٹھس ہوجائیں۔ یہ پرانے کیس ہیں، عمران خان تو ابھی ان پر کیس بنائیں گے۔

  • عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے، شیخ رشید

    عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے، شیخ رشید

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم کے دورہ چین میں چین میں معیشت، اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیربحث آئے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان3روزہ دورے پر چین جارہے ہیں.

    پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، وہ ہمارا ہرسیزن کا دوست ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین میں معیشت، اقتصادیات اور مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ زیربحث آئیگا.

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ دورے میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، ایم ایل ٹو کی بھی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کیلئے یہ وقت حساس ہے، اپنی ذات یا سیاست کیلئے ملک کو کسی بحران کی طرف نہیں دھکیلیں.

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ایسی صورتحال میں بھارت اور افغان سرحد سے چھیڑچھاڑ ہوسکتی ہے، قوم چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی کرے، انشااللہ عمران خان ملک کومعاشی بحران سےنکالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ہٹلر مودی کی تمام سازشوں کو تباہ وبرباد کردیں گے، وہ کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

  • مولانافضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں، پھنسیں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی

    مولانافضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں، پھنسیں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان جوکھیل کھیلنے جا رہےہیں،پھنسیں گے ، آزادی مارچ کا نقصان کشمیر کی تحریک کو ہوگا، بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان واحد ملک ہے، جہاں مسافر گاڑیوں سے 10ارب کمائے گئے، 15 تاریخ کو جناح ایکسپریس کے ساتھ آٹھ بوگیاں اکانومی کی لگارہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فضل الرحمان کے چاروں مطالبے یو این میں پیش کردیے، ستائیس اکتوبر میں ابھی 2 ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہوجائے، چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا۔

    فضل الرحمان سیاست اوردینی معاملات میں تصادم چاہ رہے ہیں

    وفاقی وزیر نے کہا 64 ارکان کی سیاست ذرا سے فاصلے پر بدل گئی، فضل الرحمان سیاست اوردینی معاملات میں تصادم چاہ رہےہیں، علما کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان مارکیٹ میں جوباتیں پھیلارہے ہیں، گلے پڑجائیں گی، ان کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے، مولانا فضل الرحمان دینی طاقتوں کو اس میں ملوث نہ کریں، تحریک چلنے پر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔

    تحریک چلنے پر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے

    شیخ رشید نے کہا وزیراعظم اہم ترین وقت میں دورے کررہےہیں، کشمیری لڑے گا، مرے گا اور جدوجہد آزادی کو آگے لے کر جائےگا، حالات نارمل نہیں کشمیری لڑے گا مرے گا ، مودی نے بھارت کو بے نقاب کردیا، موقع ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ذمےدارانہ بیان دیاہے، شہباز شریف کی مجھے سمجھ نہیں آتی، اگر عمران خان چھ آدمیوں کو چھوڑ دے تو تحریک کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

    اگر عمران خان چھ آدمیوں کو چھوڑ دے تو تحریک کا دھڑن تختہ ہوجائے گا

    انھوں نے کہا کہ کل آصف زرداری ایسے لگے جیسے مردہ باہر آگیا،اللہ ان پررحم کرے، بلاول بھٹو ٹھیک کھیل رہے ہیں انہیں پتہ ہے کہ نتائج کیا ہوں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1977 کے بعد فضل الرحمان جو کھیل کھیلنےجارہے ہیں وہ پھنسیں گے، سارے لوگ فضل الرحمان کو آگے کر کے سمجھتے ہیں کہ کچھ ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر نے شہباز شریف کہا کہ آخری بارکہہ رہاہوں ڈبل شاہ بن کرگیم نہ کھیلو، وہ تاثر دے رہےہیں کہ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں، عمران خان نے حکومت اور ساکھ بنائی ہے میں ان کے ساتھ ہوں، انھوں نے معیشت ٹھیک کرنے کے لیے جرات مندی سے فیصلے کیے۔

    شہبازشریف کوآخری بارکہہ رہاہوں،ڈبل گیم نہ کھیلو

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یقین ہے عمران خان ایماندار ہے اور فرنٹ فٹ پر کھیلتا ہے، مسئلہ سنجیدہ ہوتا تو یہ سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہوتاہے، یہ حکومت کو بلیک میل کر رہےہیں ان کا مقصد 22، 23 تاریخ کو بتاؤں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جیل میں صاحبزادی سےموبائل برآمد ہونے کے مؤقف پرقائم ہوں، مولانا فضل الرحمان سے کبھی نہیں گھبرایا،ان سے ذاتی مراسم ہیں۔

  • پورا یقین ہے شہباز شریف مولانا کے مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے ، شیخ رشید

    پورا یقین ہے شہباز شریف مولانا کے مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے ، شیخ رشید

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے شہباز شریف مولانا کے مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے ، پانچ لوگوں کوعمران خان این آراو دے دیں تو ساری تحریکیں ختم ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کی بات کی، مولانا صاحب کشمیر جانے کے بجائے اسلام آباد آرہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امید ہےاپوزیشن کی طرف سے شہبازشریف بہتر فیصلہ کریں گے اور میراخیال ہے بلاول بھٹو آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوں گے ، وہ آزادی مارچ کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔

    آزادی مارچ ناکام ہوتے دیکھ کرمولاناصاحب کو مایوسی ہوگی

    وفاقی وزیر نے کہا آزادی مارچ ناکام ہوتے دیکھ کرمولاناصاحب کو مایوسی ہوگی ، مولاناصاحب جس سوچ کےساتھ بیٹھے ہیں ایسےانھیں کامیابی نہیں ملے گی، آزادی مارچ کے حوالےسےحکومتوں کی اپنی اسٹریٹجی ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے شہباز شریف مولانا کے مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج شہبازشریف اور نوازشریف کی سیاست مختلف ہے، پانچ لوگوں کوعمران خان این آراو دے دیں تو ساری تحریکیں ختم ہوجائیں گی، عمران خان دھرناقبول کرلیں گے، ان پانچوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    عمران خان دھرناقبول کرلیں گے، ان لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے

    شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف اورعمران خان ایک ہی گاڑی کے2پہیےہیں، وزیراعظم دورہ چین پر جارہے ہیں میں بھی ساتھ جاؤں گا۔

    مزید پڑھیں : سب معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ سب معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، نہیں چاہتےکہ مولانا ڈینگی سے لڑیں۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کے کشمیر کے زبردست مؤقف پرقوم اور شہبازشریف ساتھ ہیں، تھوڑے دنوں میں بلاول بھی مسئلہ کشمیر پرعمران خان کےساتھ ہوگا اور دونوں لیڈران فضل الرحمان کوسمجھانے میں کامیاب ہوں گے

  • فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی، شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

    شہباز شریف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ فیصل واوڈا کو 35 ہزار 349 جبکہ شہباز شریف کو 34 ہزار 626 ووٹ ملے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر سادہ کاغذ پر نتائج تھما دیے گئے، کئی فارم 45 پر پریزائیڈنگ افسر کے دستخط بھی نہیں تھے۔

    درخواستوں کے مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی ویر برائے ریلوے شیخ رشید اور وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیس جیتنے پر فیصل واوڈا کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں مسافروں کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی ہے۔ جناح ٹرین کے ساتھ اکنامی کوچز بھی لگائی جائیں گی، 15 اکتوبر کو جناح ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا شروع ہونا کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہوگی۔ ریلوے قوم کا سستا ترین سفر ہے، ریلوے کی آمدنی میں بہتری آئی ہے۔ میں ریلوے اور عمران خان کو جوابدہ ہوں کسی اور کو نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میں بھی چین جا رہا ہوں۔ عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا، عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ جس طرح اٹھایا ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

    اپوزیشن کے مارچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں بڑا ڈینگی ہے مولانا صاحب نہ آئیں تو بہتر ہے، 27 اکتوبر خوش اسلوبی سے گزرے گا، 5 افراد کو عمران خان این آر او دے دیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نا امید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے۔

    فیصل واوڈا نے بھی کیس جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پھر شہباز شریف کو شکست ہوئی، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں۔

  • سب معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

    سب معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

    لاہور : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سب معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، نہیں چاہتےکہ مولانا ڈینگی سے لڑیں، عمران خان کے کشمیر کے زبردست مؤقف پرقوم اور شہبازشریف ساتھ ہیں، تھوڑے دنوں میں بلاول بھی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان 7اکتوبر کو دورہ چین پر جارہےہیں ، ایم ایل ون پر کراچی سےراولپنڈی کاسفر7 گھنٹے پر محیط ہوگا، ایم ایل ون سے ریلوے کی بہتری کا نیا دور شروع ہوگا اور این ایل سی کوبھی ایم ایل ون پر کام کرنے کاموقع دیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے خسارہ کم کریں گے اور مسافروں کی تعداد80لاکھ تک بڑھی ہیے، ایک لاکھ لوگوں کو ایم ایل ون میں نوکریاں ملیں گی، پاکستان کی 70فیصد آبادی سےریلوے لائن گزرتی ہے ، ہم مال گاڑیاں افغانستان کےبارڈر تک لے جائیں گے۔

    اندر کی بات یہ ہے عمران خان 5 سال مکمل کریں گے

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ چور کا پتا جب لگتا ہے جب وہ اقتدار میں آتا ہے ، صرف نواز شریف اور زرداری چور نہیں ،پورا معاشرہ چور ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے مسافر بڑھنے میں کسی کا کوئی کمال نہیں، آبادی ہی اتنی بڑھ گئی ہے لوگ ریلوےپرہی سفرکرتےہیں، ہم نے آج تک 15فریٹ ٹرینیں چلا چکے ہیں، پلوامہ حملے کے بعد پوچھا گیا ٹرینوں کی کیا پوزیشن ہے۔

    شیخ رشید نے کہا عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھرپور مؤقف اپنایا، مولانا فضل الرحمان کو عمران خان کا مشکور ہونا چاہیے ، اندر کی بات یہ ہے عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔

    ہم نہیں چاہتے مولوی اسلام آباد میں ڈینگی سے لڑیں

    وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن سے تمام معاملات ٹھیک ہیں ، معاملات طے ہیں،لانگ مارچ اوردھرنے کا وقت نہیں آئے گا، ہم نہیں چاہتے مولوی اسلام آباد میں ڈینگی سے لڑیں، میں مولانا فضل الرحمان کو ڈینگی سے بچانا چاہتا ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کشمیر کے زبردست مؤقف پرقوم اور شہبازشریف ساتھ ہیں، تھوڑے دنوں میں بلاول بھی مسئلہ کشمیر پرعمران خان کےساتھ ہوگا اور دونوں لیڈران فضل الرحمان کوسمجھانے میں کامیاب ہوں گے۔