Tag: شیخ رشید

  • عمران خان اورآرمی چیف کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

    عمران خان اورآرمی چیف کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن ناممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے آج کے دن کو پاک فوج اورکشمیریوں کےنام کیا وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر پاکستان کا بچہ بچہ سرفروش ہونے کو تیار ہے، مودی نے جوکام کیا اس نے بڑی غلطی کردی اب کشمیر آزاد ہوگا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیریوں پر72 سال سے ہندوستان بربریت کررہا ہے، آج ہم نے کوئی کوتائی کی تو کشمیری ہمیں معاف نہیں کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکے مسئلے پر اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیرکامسئلہ حل کیے بغیر پاکستان اوربھارت میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی عالمی دہشت گرد اورکشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

    ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

  • گوادر پورٹ کو ریل سے یورپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لیے کام کر رہے ہیں: شیخ رشید

    گوادر پورٹ کو ریل سے یورپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لیے کام کر رہے ہیں: شیخ رشید

    سیول: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو ریل سے یورپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے اپنے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک میں پاکستان ریلوے کے متعدد منصوبے شامل ہیں، ریلوے ٹریکس اور سگنلز کی اپ گریڈیشن اولین ترجیح ہے، کراچی تا پشاور ٹریک کو 5 سال میں ہائی اسپیڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ کورین سرمایہ کار اور تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ریلوے سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز گار ہے، دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید کی کورین وزیر ریلوے کو سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے جرأت اور بے باکی سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کھل کر بات کر رہی ہے، پہلی بار لندن میں احتجاجی مارچ ہوا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ جیسے پلیٹ فارمز پر کشمیر کا زیر بحث آنا وزیر اعظم کے بیانیے کی جیت ہے، کشمیر پاکستان اور پاکستانیوں کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیر کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، مسئلہ کشمیر حل کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    وفاقی وزیر نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا۔

  • شیخ رشید کی کورین وزیر ریلوے کو سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت

    شیخ رشید کی کورین وزیر ریلوے کو سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت

    اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورین وفدکو پاکستان ریلوےمیں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید اور جنوبی کوریا کے وزیر ریلوے کےدرمیان وفود کی سطح پرملاقات ہوئی، کورین وزیر نےگلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریل انفراسٹرکچرکی ترقی کے لیےسر مایہ کاری کےبہترین مواقع ہیں، کورین ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے کے منصوبوں سےاستفادہ کریں۔

    ملاقات میں شیخ رشید کی کورین وفدکو پاکستان ریلوےمیں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت دی اور کہا پاکستان ریلوے کو کوریا کی طرز پر جدید ترین ٹرانسپورٹ بناناچاہتے ہیں ، کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی سےپشاورتک ٹریک کو 5سال میں ہائی اسپیڈٹریک میں تبدیل کریں گے، نجی کورین کمپنیاں منصوبے میں شامل ہوں۔

    وزیر ریلوے نے جنوبی کوریا کے وزیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کوریا کی کاروباری اور صنعتکار کمپنیوں کو آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔

  • اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، شیخ رشید

    اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مثالی طور پرکشمیرکے مسئلے کو اٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرپوری دنیامیں اٹھائیں گے، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آسام میں 30 لاکھ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 28ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • سب کو معلوم ہے مودی بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے: شیخ رشید

    سب کو معلوم ہے مودی بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے: شیخ رشید

    لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مودی سن لو! بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے۔ مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت میں مسلمان ڈی گریڈ ہوگئے ہیں، سب کو معلوم ہے مودی بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جناح ایکسپریس کا کرایہ 500 روپے کم کر رہے ہیں، بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا 6 ستمبر کو افتتاح کریں گے۔ 4 سے 5 ٹرینوں کو اکٹھا کرنے جا رہے ہیں، بارشوں کے باعث ہماری مال گاڑیاں زیادہ متاثر ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر پر خصوصی سلوگن ٹرینوں پر لگائے جائیں گے، 7 ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان اسٹیشن کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم عمران خان ننکانہ صاحب سڑک کا افتتاح کریں گے، ریلوے میں وزیر مضبوط آئے لیکن افسران نے کچھ نہیں کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر یہی حالات رہے تو ریلوے میں دیگر محکموں میں سے لوگ لائیں گے، قوم سے وعدہ ہے عمران خان ایم ایل ون بنا کر رہے گا۔ کوئی نئی پسنجر ٹرین نہیں چلائیں گے، مال گاڑیوں میں اضافہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں وزیر اعظم این آر او نہیں کریں گے، آصف زرداری کے ساتھی کچھ دینے دلانے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف کے لوگوں کو بھی اس
    طرح سے کام کرنا چاہیئے۔ شاید آخری پانچ اوروں کے میچ میں ڈیل سے انہیں کچھ مل جائے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا میں ایک ہی خبر ہے کہ شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا، ہٹلر اور مسولینی مودی کا دماغ جواب دے چکا ہے۔ بھارت آزاد کشمیر کی طرف بڑھا تو ہمارے پاس اسمارٹ بم موجود ہیں، وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر بہت محنت کی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا مذاکرات سے حل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی مسلمان ہیں، پاکستان کی طرف بڑھنے والوں کو نشانہ بنائیں گے۔ مودی سن لو! بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے۔ مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت میں مسلمان ڈی گریڈ ہوگئے ہیں، سب کو معلوم ہے مودی بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کیا کہ ہم دفاعی لحاظ سے بھارت سے بہت آگے ہیں، ہمت ہے تو غلطی کر کے دیکھ لیں۔ کوئی مدد کرے نہ کرے کشمیری ذہین قوم ہے، جو کشمیریوں کی آزادی کا دشمن ہے وہ یزیدی قوتوں کے ساتھ ہے۔

  • مودی سن لو ! پاکستان پرجارحیت کی توبھارت میں22پاکستان بن جائیں گے،  شیخ رشید

    مودی سن لو ! پاکستان پرجارحیت کی توبھارت میں22پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا شیخ رشیداورلال حویلی کاتعلق سری نگر کے لاک چوک سے ہے، مودی سن لو ! پاکستان پرجارحیت کی توبھارت میں 22 پاکستان بن جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں 4 ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کوگھروں میں محصور کر دیاگیا، اشیائے خوردونوش کی قلت ہے، 27دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کا قتل عام کرناچاہتاہے، کشمیریوں کے ساتھ اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے، پاک فوج لمحہ بہ لمحہ تیارہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کی قیادت میں خود کروں گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا شیخ رشیداورلال حویلی کاتعلق سری نگر کے لاک چوک سے ہے، مودی سن لو ! پاکستان پرجارحیت کی توبھارت میں22پاکستان بن جائیں گے، پاک فوج تیار ہیں، بھر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں :  بھارت سے جنگ شروع ہوگئی ہے، جس ہتھیار سے وارکرےگا اس سےجواب دیں گے، شیخ رشید

    اس سے قبل  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی، سفارتی اور میڈیا محاذ پر بھارت سے جنگ شروع ہوگئی ہے، بھارت جس ہتھیار سے وار کرےگا، ہم اسی سے جواب دیں گے۔

    وزیر ریلوے نے مزید کہا تھا  بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں کی گئی غلطی کا اندازہ نہیں تھا، بھارت نےغلطی کردی، مودی کوپتہ نہیں تھا، عمران خان ایساردعمل دےگا۔

  • بھارت سے جنگ شروع ہوگئی ہے، جس ہتھیار سے وارکرےگا اسی سےجواب دیں گے، شیخ رشید

    بھارت سے جنگ شروع ہوگئی ہے، جس ہتھیار سے وارکرےگا اسی سےجواب دیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارت سے جنگ شروع ہوگئی ہے، جس ہتھیارسے وار کرےگا اسی سےجواب دیں گے، عوام آج اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے گھروں سے نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر کہا سیاسی، سفارتی اور میڈیا محاذ پر بھارت سے جنگ شروع ہوگئی ہے، بھارت جس ہتھیار سے وار کرےگا، ہم اسی سے جواب دیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کاکشمیریوں سےیکجہتی کافیصلہ دانشمندانہ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تاریخ رقم کرچکی ہے، عوام آج اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے گھروں سے نکلیں گے۔

    وزیر ریلوے نے مزید کہا بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں کی گئی غلطی کا اندازہ نہیں تھا، بھارت نےغلطی کردی، مودی کوپتہ نہیں تھا، عمران خان ایساردعمل دےگا، 136 ٹرینیں دن 12بجے ایک منٹ کیلئے رکیں گی۔

    مزید پڑھیں : جنگ کے خواہشمند نہیں ، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے، شیخ رشید

    گذشتہ روز وزیرریلوےشیخ رشید نے کہا تھا کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے اور عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں لڑیں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں قوم کے جذبات دنیاکوبتاناچاہتاہوں، کشمیرکامسئلہ حل ہوناہے قوم کابچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی شاہ محمودکی قیادت میں اچھی چل رہی ہے، 27تاریخ کو اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریرتاریخی ہوگی۔

  • جنگ کے خواہشمند نہیں ، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے، شیخ رشید

    جنگ کے خواہشمند نہیں ، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا جنگ کے خواہشمند نہیں اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے، 27تاریخ کو اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر تاریخی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا مسئلہ کشمیروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حل ہوگا، کشمیریوں کی حمایت کرنے والا محبت وطن ہے، کشمیریوں سے دغاکرنے والا غدار وطن ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے اور عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں لڑیں گے، افواہیں پھیل رہی ہیں ٹرمپ عمران خان کودھوکا دے رہاہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا میں قوم کے جذبات دنیاکوبتاناچاہتاہوں، کشمیرکامسئلہ حل ہوناہے قوم کابچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی شاہ محمودکی قیادت میں اچھی چل رہی ہے، 27تاریخ کو اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریرتاریخی ہوگی۔

    گذشتہ روز  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کیاہم نےایٹمی ٹیکنالوجی کرائے پردینےکیلئےرکھی ہے؟ یہ ہتھیارشب برات یادیوالی پر چلانے کیلئے نہیں  رکھے ، جب پاکستان کے دفاع کا وقت آئےگا تو سب کو نیست ونابود کردیں گے، جہادہماراایمان ہے اور ہمیں جہادکی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں:  جب پاکستان کےدفاع کاوقت آئےگاتوسب کونیست ونابودکردیں گے ، شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24 دن سے کشمیر میں کرفیولگا ہوا ہے، کیاعالم اسلام کی زبانیں بندہوچکی ہیں، اب کشمیری کسی کی جانب نہیں دیکھےگاوہ خودہی کافی ہے، جوسمجھ رہےہیں کہ مذاکرات کی گنجائش ہےوہ بیوقوف ہیں، اب مذاکرات کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا  تھا کہ 27تاریخ کووزیراعظم نےاقوام متحدہ میں خطاب کرناہے، کشمیرکی جدوجہدآزادی میں پوری قوم اپناحصہ ڈالےگی، پوری پاکستانی قوم سر فروش ہے، جانیں دینے کو تیار ہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • جب پاکستان کےدفاع کاوقت آئےگاتوسب کونیست ونابودکردیں گے ، شیخ رشید

    جب پاکستان کےدفاع کاوقت آئےگاتوسب کونیست ونابودکردیں گے ، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کیاہم نےایٹمی ٹیکنالوجی کرائے پردینےکیلئےرکھی ہے؟ یہ ہتھیارشب برات یادیوالی پرچلانےکیلئےنہیں رکھے ، جب پاکستان کے دفاع کا وقت آئےگا تو سب کو نیست ونابود کردیں گے، جہادہماراایمان ہے اور ہمیں جہادکی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں کشمیریوں کےساتھ قدم سےقدم ملاناہے، قائداعظم نےوقت سے پہلے ہی صورتحال کوبھانپ لیاتھا اور مسلمان دشمن سوچ کاپہلےہی اندازہ لگالیاتھا، مسلم دشمن سوچ کےمدنظرقائداعظم نےالگ وطن کامطالبہ کیا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاست دان وہ ہوتاہے، جس کا فہم اور تدبر آنے والے وقت کےلیےہوتاہے،فاشسٹ مودی کی راہ میں صرف پاکستان ہی رکاوٹ ہے، ہماری خوش قسمتی ہےکہ ہمارےساتھ چین جیسادوست کھڑاہے، چین نےہم سےدوستی پرکبھی سمجھوتانہیں کیا۔

    فاشسٹ مودی کی راہ میں صرف پاکستان ہی رکاوٹ ہے

    شیخ رشید نے کہا کہ سیاست دان وہ ہےجو دیوار کے پیچھے دیکھنےکی صلاحیت رکھتاہے، میں آج پھرکہناچاہتاہوں کہ گھی سیدھی انگلی سےنہیں نکلےگا، 72سال جوہم نےتیاری کی اب اس کے فائنل راؤنڈ کاوقت آگیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہندودست کوسپرپاوردیکھنےوالافاشسٹ مودی ہے، کل بھی چین کےنائب فوجی سربراہ ہمارے آرمی چیف کےساتھ موجودتھے۔

    72سال جوہم نےتیاری کی اب اس کے فائنل راؤنڈ کاوقت آگیاہے

    وزیر ریلوے نے کہا جتنا مضبوط میڈیا پاکستان کاہے کہیں اورکانہیں، آج امریکا کے کیمرے میں وہ طاقت نہیں ، جو پاکستان کےکیمروں میں ہے، آج پاکستان کا میڈیا دنیا کے ہر میڈیا کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24 دن سے کشمیر میں کرفیولگا ہوا ہے، کیاعالم اسلام کی زبانیں بندہوچکی ہیں، اب کشمیری کسی کی جانب نہیں دیکھےگاوہ خودہی کافی ہے، جوسمجھ رہےہیں کہ مذاکرات کی گنجائش ہےوہ بیوقوف ہیں، اب مذاکرات کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔

    آج پاکستان کا میڈیا دنیا کے ہر میڈیا کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا میں پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کااہم کرداردیکھ رہاہوں، ہم تھکےہوئےسیاست دان پاکستان کوٹھیک نہیں کرسکے، آپ کی معیشت مضبوط ہوگی توخارجہ پالیسی مضبوط ہوگی، اس پاکستان کوہم نےلوٹااورتباہ بربادکیاہے۔

    بھارت سے اب مذاکرات کی گنجائش ختم ہوچکی ہے

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی نےٹرمپ سےکہا1947میں بھی اکھٹےتھے آج بھی بات کرلیتےہیں ، یعنی مودی کامطلب تھاکہ1947میں یہ ایک ہی حصہ تھا، آج بھارت میں ہندودہشت گردی ہے اور اس کا اثر پاکستان میں بھی ہوگا۔

    شیخ رشید نے کہا لال حویلی کاسرینگرکےلال چوک سےبڑاگہراتعلق ہے، ثابت کروں گاکہ لال چوک اورلال حویلی کاایک ہی مشن ہے، جہادپرجس مسلمان کاایمان نہیں وہ دوزخ میں جائےگا۔

    وزیر ریلوے نے سوال کیا کیاہم نےایٹمی ٹیکنالوجی کرائے پردینےکیلئےرکھی ہے؟ جوہری ہتھیارشب برات یادیوالی پر چلانے کے لیے نہیں رکھے، پاکستان کے دفاع کا وقت آیا تو خون کے آخری قطرےتک لڑیں گے اور سب کو نیست ونعبود کردیں گے۔

    جوہری ہتھیارشب برات یادیوالی پرچلانےکےلیےنہیں رکھے

    انھوں نے کہا وزیراعظم کی کال پر جمعہ کو راولپنڈی میں واک کررہے ہیں، تمام کالجز، اسکول اور یونیورسٹیاں کشمیریوں کیلئے یک زبان ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کی زندگی کا اہم مشن ہے، مودی ہٹلر نے جو غلطی کی یہ کشمیر کی آزادی کا راستہ کھولےگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کابچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے تیار ہے، بھارت سے مذاکرات اب مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات بھٹو اور سورن سنگھ کے درمیان  بھی ہوئے تھے۔

    مودی ہٹلرنےجوغلطی کی یہ کشمیرکی آزادی کاراستہ کھولےگی

    وزیر ریلوے نے کہا کہ 27تاریخ کووزیراعظم نےاقوام متحدہ میں خطاب کرناہے، کشمیرکی جدوجہدآزادی میں پوری قوم اپناحصہ ڈالےگی، پوری پاکستانی قوم سر فروش ہے، جانیں دینے کو تیار ہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    کراچی کی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے اب کراچی کا کچرا کچرا نہیں کھیلنا، آپس میں ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالناہے، لال حویلی کا لال چوک سے رشتہ ہے یہ وقت ثابت کرےگا۔

    انھوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کوسمجھالیں گےوقت آنےپروہ سمجھ جاتےہیں، مولانافضل الرحمان کشمیرکمیٹی کا سربراہ رہاوہ ساری باتوں کوسمجھتاہے، جب تک کشمیر کا مسئلہ ہے، میں ذاتی سیاست نہیں کروں گا۔

    آصف زرداری کومارنےکی کوئی کیوں کوشش کرےگا، ان کے توآخری5اوورزباقی ہیں

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اگلےالیکشن کی طرف دیکھ رہاہے، وزیراعظم نےکہاہےکہ ایم ایل ون ہرصورت بنےگا، وزیراعظم عمران خان پرمجھے یقین ہے، آصف زرداری کومارنےکی کوئی کیوں کوشش کرےگا، آصف زرداری کے توآخری5اوورزباقی ہیں، میں نےتوکہا ہےکہ تھوڑابہت لےلواوران کی جان چھوڑو۔

  • ساری دنیا مودی کے خلاف ہے، اب کشمیر پاکستان سے جڑے گا: شیخ رشید

    ساری دنیا مودی کے خلاف ہے، اب کشمیر پاکستان سے جڑے گا: شیخ رشید

    آزاد کشمیر: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی کا رشتہ سرینگر سے ہے۔ نازی مودی کے اقدام سے مسئلہ کشمیر اور اجاگر ہوا۔ ساری دنیا مودی کے خلاف ہوتی جارہی ہے، اب کشمیر پاکستان سے جڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 11 ماہ تک پاکستان اور بھارت کی فوجیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی رہیں، مقبوضہ کشمیر میں 20 دن سے کرفیو لگا ہوا ہے، جہاں آج کھڑا ہوں وہاں سے کشمیر کی تحریک کا آغاز ہوا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں، میرے اجداد کی قبریں وہاں ہیں۔ لال حویلی کا رشتہ سرینگر سے ہے۔ نازی مودی کے اقدام سے مسئلہ کشمیر اور اجاگر ہوا۔ ساری دنیا مودی کے خلاف ہوتی جارہی ہے، مودی نے غلطی کردی، اب کشمیر پاکستان سے جڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں سرینگر کی گلی گلی اور چپے چپے سے واقف ہوں، پاکستان پر حملہ ہوا تو ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔ اگر حملہ ہو اتو بھارت میں مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، گھاس نہیں اگے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو سرینگر سے کال ہوگی وہی سردار عتیق اور عمران خان کی طرف سے ہوگی، بھارت نے حملہ کیا تو جنگ روایتی نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہا مذاکرات کے راستے بند ہوگئے، انہیں سلام پیش کرتا ہوں، کشمیری بہت سنجیدہ قوم ہیں، وہ فلسطین اور بوسنیا کے رہنے والے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب کا فرض ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، آئندہ 5 ماہ دنیائے سیاست میں بہت اہم ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل ہوگا، کشمیر پاکستان کے ساتھ شامل ہوگا۔ فیصلے کا وقت آگیا تو بھارت کے ہر گھر سے نعرہ تکبیر بلند ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان کا پرچم لے کر باہر نکلیں، خوشی ہے کہ چین چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ دنیا کے کونے کونے میں جا کر کشمیر کی جدوجہد کو سلام پیش کروں گا۔ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔