Tag: شیخ رشید

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، شیخ رشید  آزاد جموں وکشمیر پہنچ گئے

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، شیخ رشید آزاد جموں وکشمیر پہنچ گئے

    مظفر آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے آزادجموں وکشمیر میں عوامی ریلی کی قیادت کریں گے اور دھیرکوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے، شیخ رشید باغ، کوٹلی، راولا کوٹ، تتہ پانی اور ہجیرہ کا دورہ بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید 2 روزہ دورے پر آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے ، شیخ رشیدکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلئےعوامی ریلی کی قیادت کریں گے اور کچھ دیربعددھیرکوٹ میں جلسےسےخطاب کریں گے۔

    شیخ رشید کل مظفرآبادپہنچیں گے، جہاں جلسےسےخطاب اورریلی نکالیں گے، وہ باغ،کوٹلی،راولاکوٹ، تتہ پانی اورہجیرہ کا دورہ بھی کریں گے۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند،اب صرف کشمیر ہےاور کشمیری ہیں،شیخ رشید

    شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا ہے، نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں، مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اس نے خود کو پھنسالیا ہے، مودی نے پوری دنیامیں سیکولر بھارت کو داغ لگا دیا ہے، بھارت سےتمام معاہدےختم،قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔

  • بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند،اب صرف کشمیر ہےاور کشمیری ہیں،شیخ رشید

    بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند،اب صرف کشمیر ہےاور کشمیری ہیں،شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے  شیخ رشید نے کہا ساری مصیبت مریم بی بی نےاپنےسرمول لی ہے، سارے خاندان کی سیاست کوتباہ کردیا ہے ، بھارت سے تمام معاہدے ختم ، قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے ، اب صرف کشمیر ہےاور کشمیری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا ہے، نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی وجہ سےکام کرنےمیں مشکلات ہورہی ہیں، یہ سب نواز شریف اور شہباز شریف کے لیے کام کرتے رہے ہیں، میں نے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کردیاہے۔

    نریندرمودی نےفاشزم کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں

    وزیر ریلوے نے کہا ہم عمران خان کی قیادت میں ریلوے کو ٹھیک کررہے ہیں، لوکوموٹیو کے معاملات کوٹھیک کررہےہیں، ہم نے 32 نئی ٹرینیں چلائی ہیں،سہرا ریلوے ملازمین کے سر ہے، میرے پاس نہ ایک کوچ اورنہ فریٹ ٹرین فارغ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی سہولت کے لیے لاہور سے کام شروع کر دیا ہے، معذور افراد کے لیے اسٹیشن پرالگ جگہ اور واش روم بنارہے ہیں، ستمبر کے دوسرے ہفتے میں وزیراعظم کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر کا آغاز کریں گے۔

    شیخ رشید نے کہا گوروناناک کی سالگرہ پر میرے خیال ہے، 17بوگیوں کی ٹرین چلائی جاسکتی ہے، کشمیری صرف کشمیرکی طرف دیکھ رہے ہیں، آج کشمیر کے ساتھ چین بھی کھڑاہے، اچھی بات ہے کہ ٹرمپ کی رائے اچھی ہورہی ہے۔

    مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اس نے خود کو پھنسالیا ہے

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    وزیراعظم عمران خان 5سال پورےکریں گے

    انھوں نے مزید کہا مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اس نے خود کو پھنسالیا ہے، مودی نے پوری دنیامیں سیکولر بھارت کو داغ لگا دیا ہے، بھارت سےتمام معاہدےختم،قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان 5سال پورےکریں گے۔

    شہبازشریف پھنس گیاہےنہ اپناخون بچاسکےگانہ اپنی سیاست

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےسارےخاندان کی سیاست کوتباہ کردیاہے، شہبازشریف پھنس گیاہےنہ اپناخون بچاسکےگانہ اپنی سیاست، مریم نواز نے جو ویڈیودکھائی وہ ان کومروائےگی۔

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، شیخ رشید کا آزادکشمیر میں جلسوں کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، شیخ رشید کا آزادکشمیر میں جلسوں کا اعلان

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا 24اگست سے آزادکشمیر کادورہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا ، وہ 24اگست سے آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔

    شیخ رشید 24 اگست کو نیلا بٹ دھیر کوٹ اور 25اگست کوپریس کلب مظفرآباد میں خطاب کریں جبکہ عنقریب باغ، راولاکوٹ، ہجیرہ، تتہ پانی اور کوٹلی کابھی دورہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : آج نہیں توکل کشمیر کا مسئلہ حل ہو کر رہے گا، شیخ رشید

    یاد رہے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کہ وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی، آج نہیں توکل کشمیر کا مسئلہ حل ہو کر رہے گا، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ مسئلہ کشمیرکچھ دن میں سرد خانے میں چلا جائے گا، اہم عالمی ممالک کو کامیاب ڈپلومیسی سے اپنا ہم نوا بنایا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا تھا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ برصغیرکو آگ وخون کی ہولی سے بچائے، کشمیر کے لئے خون کے آخری قطرے اور آخری گولی تک لڑیں گے، بھارت میں مودی نے ایک مسلمان سے بھی ووٹ نہیں مانگا، بھارت میں آج مسلمان خوفزدہ ہیں، مودی نے لوک سبھا میں ایک بھی مسلمان کو منتخب نہیں ہونے دیا.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، مودی سن لے پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔

  • وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کر دی: شیخ رشید

    وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کر دی: شیخ رشید

    لندن: وزیر  ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج نہیں توکل کشمیر کا مسئلہ حل ہو کر رہے گا.

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ مسئلہ کشمیرکچھ دن میں سرد خانے میں چلا جائے گا، اہم عالمی ممالک کو کامیاب ڈپلومیسی سے اپنا ہم نوا بنایا ہے.

    شیخ رشید نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ برصغیرکو آگ وخون کی ہولی سے بچائے، کشمیر کے لئے خون کے آخری قطرے اور آخری گولی تک لڑیں گے.

    وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت میں مودی نے ایک مسلمان سے بھی ووٹ نہیں مانگا، بھارت میں آج مسلمان خوفزدہ ہیں، مودی نے لوک سبھا میں ایک بھی مسلمان کو منتخب نہیں ہونے دیا.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہرمحاذ پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

    مزید پڑھیں: کشمیر کی جہدوجہدِ آزادی فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی، فواد چوہدری

    یاد رہے کہ بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کو مقبوضہ کشمیر کے عوام نے رد کر دیا. ہزاروں افراد سڑکوں‌ پر نکل آئے.

    گزشتہ تیرہ روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے روز مرہ سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں.

    اس موضوع پر گزشتہ روز پچاس سال کے طویل انتظار کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان کو اس مسئلے پر بریفنگ دی گئی.

  • اگر کشمیریوں کے ساتھ کوئی نہ ہوا، تب بھی وہ اپنی جنگ لڑیں گے: شیخ رشید

    اگر کشمیریوں کے ساتھ کوئی نہ ہوا، تب بھی وہ اپنی جنگ لڑیں گے: شیخ رشید

    مانچسٹر: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کوئی بھی نہ ہوا تو بھی کشمیری اپنی جنگ لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج مانچسٹر میں بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ اور کشمیریوں کے ساتھ یوم یک جہتی منایا گیا، اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے مانچسٹر میں ایک مظاہرے سے خطاب کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بی جے پی کا ایک بھی ممبر مسلمان نہیں ہے، مودی بھارت کو صرف ہندو اسٹیٹ بنانا چاہتا ہے، مودی نے یہ وقت اس لیے چُنا کیوں کہ پاکستان معاشی طور پر کم زور ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، مودی سن لے پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

    شیخ رشید احمد نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ آج بھارتی یوم آزادی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، جو کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے ہے۔

    پاکستان میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کیا گیا، جب کہ شاہراہ دستور پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے، جن عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کیا گیا ان میں ایوان صدر، وزیر اعظم آفس، سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس شامل ہیں۔

    ملک میں صوبائی حکومتوں نے بھی آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

  • مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم، پاکستانی سیاست دانوں کی شدید مذمت

    مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم، پاکستانی سیاست دانوں کی شدید مذمت

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، نہتے کشمیریوں نے بھارتی قبضے کے خلاف سخت احتجاج شروع کر دیا ہے، جس پر بھارتی فورسز نے گولیاں چلا دیں۔

    ادھر پاکستان میں حکومتی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے متفقہ طور پر نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی نئے دور کا ہٹلر ہے، کشمیر پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، بھارت کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہ رہا ہے، کشمیری اپنے حق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر کو گھیرے میں لے کر جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، بھارت کشمیریوں کے حق کی آواز طاقت سے دبانا چاہتا ہے، لیکن یہ کرفیو زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، مقبوضہ وادی لہو لہو ہے، آزادی کی تحریک ضرور کام یاب ہوگی۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  یوم آزادی پر کشمیر سے منسوب لوگو تیار، کشمیری جھنڈے کی طلب بھی بڑھ گئی

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری کرفیو میں بھی نکل آئے ہیں، ابھی تھوڑا صبر کریں بہت کچھ ہونے والا ہے، مودی سرکار کے آخری دن شروع ہو گئے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد مزید تیز ہوگی۔

    وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کہتے ہیں آج کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی فوج کے لیے برہان وانی بن گیا ہے، کشمیری کرفیو میں بھی نکل کر کہہ رہے ہیں ہم چاہتے ہیں آزادی، مودی کا اصل چہرہ نئے دور کے ہٹلر کے طور پر سامنے آ گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر فائرنگ کی گئی، ان کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی، برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی مزید بڑھی، کشمیری کہتے ہیں ہم نے بھارتی آئین کو تو کبھی تسلیم ہی نہیں کیا تھا، بھارت نے خود اپنی بربادی کا آغاز کر دیا، انشاء اللہ کشمیر آزاد ہوگا۔

    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے، مودی سرکار کو منہ کی کھانا پڑے گی، بڑے دکھ کی بات ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں یہ سب ہونے دے رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی کہانی بھارت کسی صورت نہیں دبا سکتا، بھارت غیر قانونی اقدام سے کچھ حاصل نہیں کر سکے گا۔

  • کشمیر پر کشمیریوں کا جتنا حق ہے اتنا ہی پاکستانیوں کا بھی ہے: شیخ رشید

    کشمیر پر کشمیریوں کا جتنا حق ہے اتنا ہی پاکستانیوں کا بھی ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کشمیریوں کا جتنا حق ہے اتنا ہی پاکستانیوں کا بھی ہے۔ مودی نے جو غلطی کی اس سے بھارت کا اقتصادی نظام تباہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا ایک کردار ہے، یوم آزادی کو رات 12 بجے میں خطاب کروں گا۔ عید کے بعد وادی نیلم کا دورہ کروں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ ایکسپریس کو روہڑی کے بجائے ملتان تک لے جار ہے ہیں، سندھ ایکسپریس کا افتتاح عید کے بعد ملتان میں کروں گا۔ 15 دن میں بائیو میٹرک نظام شروع ہوجائے گا۔ کشمیر پر جتنا کشمیریوں کا حق ہے اتنا پاکستانیوں کا بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غلط فیصلے کی وجہ سے لال چوک قبرستان بن جائے گا۔ مودی نے جو غلطی کی بھارت کا اقتصادی نظام تباہ ہوجائے گا۔ کشمیر کی آزادی میں نوجوان اپنا حصہ ڈالیں۔ یہ تحریک ایسے اٹھے گی جیسے مقدس تحریک اٹھی تھی۔ جس نے بھی کشمیر پر قبضہ کیا سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مسخ کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس کی قیمت دینا ہوگی۔ مسلمان جہاد اکبر پر یقین رکھتے ہیں، ہم جنگ کی باتیں نہیں کرتے جب مسلط ہوگی تو جواب دیں گے۔ تھر اور سمجھوتہ ایکسپرس کو بند کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔ میں جب تک ریلوے کا وزیر ہوں دونوں ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ وقت آچکا ہے ہم نے ثابت کرنا ہے کشمیر ہمارے خون کا حصہ ہیں، ایساموقع آگیا کہ بھارت ٹریپ ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری شوگر مل کیس ایسا ہے جو سب کو شوگر لگا دے گا، پاکستان کے مؤقف کو او آئی سی کی حمایت حاصل ہے۔ عمران خان 25 اگست کو کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔ طالبان اور امریکا کے مسائل حل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ہم دنیا میں تنہا نہیں رہ سکتے، کشمیری قابل قوم ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایک بھی مقدمہ عمران خان کے دور کا نہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مقابلہ ہے فائدہ کسے ہوگا دیکھتے ہیں۔ ڈاکو اور چور چاہتے ہیں پیسے تھرڈ پارٹی سے آئیں لیکن ہمارا ذکر نہ آئے۔

  • شیخ رشید کا سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنےکااعلان

    شیخ رشید کا سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنےکااعلان

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جب تک میں وزیرہوں سمجھوتہ ایکسپریس اورتھرایکسپریس نہیں چلے گی ، جو کشمیریوں کا ساتھ نہیں دےگاوہ غدارکہلائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی کونسل نےکشمیرسےمتعلق زبردست بیان دیا، سلامتی کونسل کی قراردادکامذاق اڑایاگیاہے، برصغیرکے دو ممالک آمنے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کل بندکی تھی آج تھر ایکسپریس بھی بندکرنےکافیصلہ کیاہے، تھرایکسپریس میرپورخاص سے زیروپوائنٹ تک چلتی تھی، کھوکھراپارموناباؤ کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس کو بند کردیاگیا ہے، اوڑی سےلیکرچکوڑی تک میں خود دورہ کروں گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا ہم جنگ نہیں چاہتے،جنگ قوموں کوپیچھےلےجاتی ہے، جوشخص کشمیریوں کاساتھ نہیں دےگاوہ غدارہے،اس کی سیاست کوعوام دفن کردیں گے، وزیرخارجہ چین میں ہیں ان کیساتھ ہمارےبہترین تعلقات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 133 کلومیٹر کا نیاٹریک مجھ سے پہلےڈالاگیا تھا، اس ٹریک کوبھی ہم تھرکول کے لئے استعمال کریں گے، تھرکول پرپی سی ون بنا رہے ہیں، تھرایکسپریس کوتھرکول پروجیکٹ کی جانب لے جائیں گے۔

    جس دن عمران خان یا آرمی چیف چاہیں گے ، پاکستان ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائےگی

    شیخ رشید نے کہا اس سے پہلے جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے خوش آئند ہیں، ایم ایل ون 1800 کلومیٹر کا نیا ٹریک معاشی زندگی بدل دےگا، 24 یا 25 تاریخ کو قوم کے سامنے پاکستان ریلوے پیش ہوگی، ایم ایل ون سے حادثات ختم ہوں گے اور لاہور سے کراچی 7گھنٹے کا سفر ہوگا، جس دن عمران خان یا آرمی چیف چاہیں گے ، پاکستان ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائےگی۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جب تک میں وزیرہوں سمجھوتہ ایکسپریس اورتھرایکسپریس نہیں چلے گی، سمجھوتہ ایکسپریس بندکرنےکی اجازت وزیراعظم نےدی، وزیراعظم کی اجازت کےبغیرخودسےکیسےفیصلہ کرسکتاہوں۔

    جب تک میں وزیرہوں سمجھوتہ ایکسپریس اورتھرایکسپریس نہیں چلے گی

    انھوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کودوسروں کی وزارتوں میں منہ مارنےکی عادت ہوتی ہے، ایسےلوگوں سےمتعلق وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا، گزشتہ سال کے مقابلے12ارب روپےکامنافع حاصل کیا، اللہ کو منظور ہوا تو تمام لیبرکالونیاں بنوائیں گے، تمام فنڈنگ چین کرے گا، موڈآف انویسٹمنٹ دیکھیں کیاہوتی ہے۔

    لال حویلی کالال چوک سرینگر سے خون کارشتہ ہے

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کاسینئرترین پارلیمنٹیرین ہوں، میراکام نہیں لائیوشومیں فوادچوہدری پرگفتگوکروں ، چوہدری شوگر مل تمام شریف فیملی کوشوگر لگا دےگی، لال حویلی کالال چوک سرینگر سے خون کارشتہ ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کشمیری بہترین قوم ہیں انہیں ہلکانہ لیں، مودی نے اپنا کام کردیا، اب کشمیری اپنافیصلہ کرکےدکھائیں گے، کشمیری ایسا کام کرکے دکھائیں پوری دنیا ان کی تعریف کرےگی۔

  • پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

    پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : کشمیر پر جاری بھارتی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے سفاکانہ فیصلے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےجرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ’ہم نے کہہ دیا ہے کہ اپنا انجن لاکر بھارتی مسافروں کو لےجائیں، جب سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گردی کی گئی اس وقت بھی میں وزیر تھا‘۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت ظالم اور سفاکانہ ملک ہے، آج سمجھوتہ ایکسپریس بند کردی، ریلوے حکام کو کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں نکال کر عید پر استعمال کی جائیں۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ بھارت نے کیا وہ سوچی سمجھی سازش ہے، اگلے چھ ماہ یا ایک سال بہت ہی پُر خطر ہوں گے جنگ بھی ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی قیمت پرجنگ کی طرف نہیں جاناچاہتے، اگرہم پرجنگ مسلط کی گئی توآخری جنگ ہوگی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریروشلم نہیں ہے،مودی نےغیردانشمندانہ کام کیاہے،بعض سیاستدان ایسےکام کرتےہیں جس سےتاریخ بدل جاتی ہے، بطوروزیرریلوےسمجھوتہ ایکسپریس کوبندکرنےکااعلان کرتاہوں۔

  • میں3 سے6 ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

    میں3 سے6 ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

    اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا بھارت اب آزادکشمیرپرحملہ کرسکتاہے ،  میں3 سے 6 ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، مودی  کی جانب سے اب یہ اعلان جنگ ہے مذاکرات کےراستےبندہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تاریخ میں ایسے وقت آتے ہیں جب کوئی سیاستدان غلط فیصلے کرتا ہے، میرے خیال میں مودی کا فیصلہ کشمیریوں کے لئے نیاشعلہ جواں بنےگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا مودی نےبی جےپی میں ایک مسلمان کوٹکٹ نہیں دیا، بھارت میں 24 کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہاہے، بھارت اسرائیل کا پیٹرن  لایا، مودی وہی صورتحال پیدا کررہا ہے، جو اسرائیل نے پیدا کی تھی۔

    مودی کافیصلہ کشمیریوں کیلئےنیاشعلہ جواں بنےگا

    وزیر ریلوے نے کہا میں 3سے 6ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنے کیونکہ وہاں بھی 24 کروڑ مسلمان ہیں، کشمیری اب گھرمیں نہیں بیٹھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  میں سمجھتاہوں پاکستان آرمی چیف اب چین جائیں گے، لداخ سےچین کابھی تعلق ہے اس لیےوہاں بھی بےچینی ہے، کوئی شخص کشمیریوں کوانڈراسٹیمیٹ نہ کرے، تاریخ ایک ایسا فیصلہ لینے جارہی ہے، جب کشمیر میں نئی جدوجہد ہوگی۔

    ایٹمی ہتھیاراستعمال نہیں کرنےکیونکہ وہاں بھی24کروڑمسلمان ہیں

    شیخ رشید  نے کہا کہ  آج کشمیرمیں جگہ جگہ برہان وانی کی آوازہے، یہ وہی مودی ہےجس کو امریکا ویزہ نہیں دیتا تھا، آج وہی مودی امریکا کے ہاتھ کا چھالہ بن گیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  آج مولانا آزاد کی تھیوری ختم ہوگئی، شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، آج کشمیر کا ایک نیا معاہدہ جنم پایا ہے، جب تک شہدا کا قبرستان ہے کشمیری تحریک کو لیکر چلیں گے، مجھے امید ہے شام تک عرب دنیا کا بھی ایک واضح پیغام آجائےگا، چین نے بھی کہا لداخ کی طرف میلی آنکھ سے مت دیکھنا۔

    مجھےامیدہےشام تک عرب دنیاکابھی ایک واضح پیغام آجائےگا

    انھوں نے کہا کہ  مودی کی جانب سے اب یہ اعلان جنگ ہے مذاکرات کے راستے بند ہیں، مذاکرات بھٹو نے سورن سنگھ کیساتھ کیے کیا نتیجہ نکلا، مودی نے فیصلہ کیا ہوا ہے، مسلمانوں کوتکلیف دینی ہے، بھارت میں24 کروڑم سلمان ہیں، مودی نے کسی سے ووٹ نہیں مانگا۔

    شیخ رشید   نے مزید کہا کہ  میں ایک انقلابی قدم اٹھتا دیکھ رہاہوں، بھارت اب آزاد کشمیر پر حملہ کرسکتا ہے۔