Tag: شیخ رشید

  • ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، شیخ رشید

    ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اسدعمر واپس آئیں اور اپنا کردارادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے پروفیشنل قسم کے ڈاکو ہیں، یہ عید کے بعد تحریک چلانا چاہتے ہیں تو ہم حاضرہیں، انہیں ضمانتیں مل رہی ہیں جس پر اکڑرہے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کوصرف 20 فیصد پی ایس ڈی پی مل رہا ہے، عید کے دن ٹکٹ آدھا کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان محنت کررہے ہیں، میری خواہش ہے کہ اسدعمر واپس آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، اس کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے بانڈ جاری کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

    ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے، شیخ رشید

    یاد رہے کہ 4 مئی کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں فلاح عامہ کے منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج عثمان بزدار اور شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں صوبے میں فلاح عامہ کے منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں صوبے میں میرٹ کے نام پر اقربا پروری کے کلچر کو فروغ دیا گیا، سابق ادوار کی غلط پالیسیوں سے ہی قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا، کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  یوم شہادت حضرت علیؓ پرجلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن فری پاکستان کا نعرہ قوم کے دل کی آواز بن گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج یوم شہادت حضرت علیؓ پر صوبے میں نکلنے والے جلوسوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کی ہے، انھوں نے کہا کہ جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور طے شدہ سیکورٹی پلان پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

  • شیخ رشید سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ سے زیادہ ریلوے پر توجہ دیں: مرتضیٰ وہاب

    شیخ رشید سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ سے زیادہ ریلوے پر توجہ دیں: مرتضیٰ وہاب

    رتوڈیرو: مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شیخ رشید کے بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ سے زیادہ ریلوے پر توجہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شیخ رشید سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ کی بجائے اپنے محکمے پر توجہ دیں، شیخ رشید نے ریلوے کے محکمے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

    مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ایڈز کنٹرول کے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، سندھ میں ایڈز کا ایشو چھیڑنا اپنی نا کامی کو چھپانا ہے۔

    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کو چلانا وزیر ریلوے شیخ رشید کے بس کی بات نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: بلاول بھٹو

    خیال رہے کہ آج ریلوے وزیر شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں ایڈز ختم اور سندھ میں پھیل رہا ہے، ڈوب مریں یہ چلو بھر پانی میں کہ لاڑکانہ میں ایک بچوں کا اسپتال نہیں بنایا، ایڈز کا پھیلاؤ سندھ حکومت کی نا اہلی ہے، وزیر صحت سندھ استعفیٰ دیں۔

    تفصیل پڑھیں:  ایڈز کا پھیلاؤ سندھ حکومت کی نا اہلی ہے

    دوسری طرف چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس مرض کا مقابلہ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ مرض کے خاتمے کے لیے متعلقہ افراد سے رابطے میں ہیں، سندھ حکومت ایچ آئی وی متاثرین کا علاج کرائے گی، اور ان کو زندگی بھر علاج کی سہولت دیں گے۔

  • عید کے دن ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان

    عید کے دن ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے عید کے دن ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سندھ حکومت بلا وجہ نشانہ بنا رہی ہے۔ سندھ حکومت 207 بلین کا وعدہ کریں میں کے سی آر سنبھال لوں گا، سندھ حکومت سے درخواست ہے کے سی آر کو سیاست میں نہ ڈالیں۔

    شیخ رشید نے عید کے دن سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان بھی کیا۔

    ڈی ریلمنٹ کے واقعات پر ان کا کہنا تھا کہ ایک واقعے سے متعلق رپورٹ آگئی ہے، 30 مئی تک سامنے لائیں گے۔ ہم نے 20 لوکو موٹو کو نوٹس دیا 30 مئی تک معیار کے مطابق کریں۔ کمپنی نے لوکو موٹو ٹھیک نہیں کیے تو زر ضمانت 10 فیصد کیش کروالیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 8 ہزار نوکریاں اور ہمارے پاس 12 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔ کوئی ایک نوکری بھی بغیر میرٹ کے نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے نیب میں ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہ آئے، آڈیو ویڈیو کو چھوڑیں ان کرپٹ عناصر کی چیزیں دیکھیں۔ ان کا ماضی دیکھ لیں جب بھی پھنستے ہیں اداروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حیران ہوں دنیا میں ایڈز ختم اور سندھ میں پھیل رہا ہے۔ ڈوب مریں چلو بھر پانی میں لاڑکانہ میں ایک بچوں کا اسپتال نہیں۔ ایڈز کا پھیلاؤ سندھ حکومت کی نا اہلی ہے، وزیر صحت سندھ استعفیٰ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو خود این آر او کے لیے بھیک مانگتے دیکھا ہے۔ مہنگائی کے سب سے بڑے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے۔ آصف زرداری اور شہباز شریف یہ سب ایک ہیں۔ زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف کی طرح وہ بھی ملک سے بھاگ جائیں۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں لیکن جرات نہیں الگ پارٹی بنالیں، قمر الزماں کائرہ، لطیف کھوسہ اور کئی اچھے لوگ بھی ان لوگوں کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی الیکش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مودی نے بہت پہلے کہا تھا سیکولر ازم کا دور گیا اب پرو ہندو بھارت بنے گا، سنہ 2020 دنیا میں مشکلات کا سال ہے، بی جے پی نے مسلمانوں کو سیٹ دی نہ ہی ووٹ مانگے۔ عالمی سطح پر بہت تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں۔ الیکشن الیکشن کہنا آسان ہے، الیکشن میں ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔

  • جہیز میں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے: شیخ رشید

    جہیز میں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے: شیخ رشید

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جہیز میں ہمیں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ غریب کسان کے بیٹے کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی ون انہوں نے ہی پاس کروائی ہے، کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن کے راستے الگ الگ ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے 43 میں سے 34 کلو میٹر ٹریک آج کلیئر کر دیا ہے، ہم 15 دن میں 43 کلو میٹر کلیئر کر کے سندھ حکومت کو دے دیں گے۔ یہ 3 سے 4 دن سختی کے دن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں میں ایڈز پھیلانے والے سندھ کے حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیئے۔ ساری سیاسی باتیں ایم کیو ایم کی افطار پارٹی میں کروں گا۔ سندھ حکومت کے ساتھ ریل کی حد تک سپورٹ کو تیار ہوں۔ بلاول ایڈز کے خلاف اشتہار بنائیں میں سپورٹ کروں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہیز میں ہمیں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ غریب کسان کے بیٹے کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کو جیتنا تھا میں جانتا تھا۔ یہ واحد سیاستدان ہے جو امریکا کی جیب کی گھڑی بن گیا۔ بھارت کا فائدہ اسی میں ہے کہ ایک مضبوط پاکستان زندہ رہے۔ مودی نے کسی مسلمان سے ووٹ مانگا نہ کسی کو ٹکٹ دیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر منصوبے سے متعلق اقدامات ہو رہے ہیں، 43 میں سے 34 کلو میٹر سے تجاوزات ہم نے صاف کردیں۔ 260 ارب روپے ایکنک میں سندھ حکومت نے منظور کروائے۔ ڈالر قیمتوں میں اضافہ نواز شہباز کی مرہون منت ہے۔

  • میں نے عمران خان کو سب کو این آر او دینے کو کہا تھا ،  شیخ رشید

    میں نے عمران خان کو سب کو این آر او دینے کو کہا تھا ، شیخ رشید

    کراچی : وزیر ریلوے شیخ رشید نے پندرہ دن میں سرکلر ریلوے کا کام مکمل کرنےکافیصلہ کیا ہے، سب این آر او مانگ رہے ہیں میں نے کہا تھا انھیں دے دو ، عمران خان نے کہا میں این آر او نہیں دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیف سیکریٹری سندھ ، وسیم اختراورکمشنر کےایم سی کاشکرگزار ہوں ، آج چیف جسٹس گلزار صاحب کی بات پر گفتگوکی ہے، فیصلہ کیا ہے 15 دن کےاندر کے سی آر کا کام مکمل کریں گے ، چین کی سرمایہ کاری سےکےسی آرمکمل کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں، این آر او کے گندے انڈے گھبرائیں گے ہم نہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا لاڑکانہ کے غریب عوام کو کیا ملا ہے ، لاڑکانہ سے زیادہ دنیا میں کہیں ایچ آئی وی کے اتنے مریض نہیں ملیں گے، کم سے کم وزیر صحت کو تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    این آر او کے گندے انڈے گھبرائیں گے ہم نہیں

    ان کا کہنا تھا بلاول انسدادایڈز کا اشتہار نکالیں گےتو تعاون کروں گا، مئیر کراچی بھائی ہے ،ایم کیو ایم سے اچھے تعلقات رہے ہیں، ہمیں کے سی آر کو ہر قیمت پر چلانا ہے ،ایم ایل این ون کے لیے جتنے زمین چاہیے وہ حاضر ہے ، ایم ایل ون کو اندرون سندھ سے شروع کریں گے۔

    شیخ رشید نے کہا سب این آر او مانگ رہے ہیں میں نےکہاتھا انھیں دے دو ، عمران خان نے کہا میں این آر او نہیں دوں گا، ان کو عقل اور سمجھ ہے یہ اپنے ٹریک میں خود پھنسنے والے ہیں، یہ نہ ہو کہ ایسا وقت آجائے کہ ضمانتوں کی بھی اجازت نہ ہو۔

    بلاول انسدادایڈز کا اشتہار نکالیں گےتو تعاون کروں گا

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کراچی کا ایک پلاٹ فروخت کردیں توریلوے خسارے سےنکل جائے ، میری موجودگی میں ایک مرلہ فروخت نہیں ہوگا ، بلاول بھٹوکوٹرین سلیم مانڈوی والاکےکہنےپردی تھی۔

    انھوں نے کہا 43 کلو میٹر میں سے بیس کلومیٹر ٹریک خالی کرالیاہے،پٹری کے دونوں طرف 50فٹ تجاوزات خالی کرا رہے ہیں، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ خود ریلوے کی زمین خالی کر دیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا سندھ کو چار ٹرین دیں گے ، ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کےبرابر کرنے کی سفارش کی ہے ، میں نے کہا تھا کہ یہ پیسہ لگائیں گے، ریلوے کے پلاٹ لیزپر دیں گے بیچیں گے نہیں، 25سال بعد کے پی ٹی کی فریٹ ٹرین پنڈی روانہ کی۔

      ہماری بھی کوشش ہے کہ سرکلر ریلوے بحال ہو، وسیم اختر


    دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے کہا 50فیصدسےزائدکراچی پرتجاوزات بنی ہیں، کچی آبادیوں میں پانی اور بجلی بھی چوری ہوتی ہے، ہماری بھی کوشش ہے کہ سرکلر ریلوے بحال ہو۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا ہم مل کر عدالت کے احکامات پر عمل کریں گے ، سپریم کورٹ چاہتی ہےکراچی کےلیےماسٹر پلان بنایا جائے، وفاقی حکومت ہمارا ساتھ دے رہی ہے ، ہم جلد سے جلد کے سی آر کاروٹ تجاوزات سےخالی کرالیں گے۔

  • اپوزیشن نے مقابلے کا فیصلہ کیا ہے تو اچھا ہے ہم تیار ہیں: شیخ رشید

    اپوزیشن نے مقابلے کا فیصلہ کیا ہے تو اچھا ہے ہم تیار ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: ریلوے وزیر شیخ رشید نے اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف تحریک کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک چلانا ہر پارٹی کا حق ہے لیکن یہ آزمائے ہوئے اور دو نمبر لوگ ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہباز شریف والا فارمولا ہو۔

    ریلوے وزیر نے کہا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، آج ن لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل جانا ہے، ان کو کچھ نہیں ملنے والا، زرداری سے متعلق ن لیگ کے بیانیے کی بھی نفی ہو گئی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آج گھی، تیل ان ہی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے، سب ایک ہی ٹوکری میں جمع ہو گئے ہیں، یہ عمران خان کے لیے اچھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو رہی ہیں، ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی: حمزہ شہباز

    انھوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ پر بھی تنقید کی، کہا کہ دیکھنا ہے مولانا کتنے مولوی لانے میں کام یاب ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا ہے، جس کے بعد سیاسی ماحول میں خاصی ہل چل پیدا ہو گئی ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آج اکٹھی ہو رہی ہیں، ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔

  • ڈالراورمہنگائی کےگند کا منبع نوازشریف اور زرداری ہیں، شیخ رشید

    ڈالراورمہنگائی کےگند کا منبع نوازشریف اور زرداری ہیں، شیخ رشید

    لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ڈالراورمہنگائی کےگندکامنبع نوازشریف اورزرداری ہیں، عمران خان ان کےگندکی صفائی کر رہاہے، شریف برادران پیسےنہیں دیں گے،زرداری شاید دیدے، آصف زرداری میں پیسہ واپس دینےکاحوصلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایم ایل ٹومنصوبےمیں غیرملکی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں، عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، اقتدار میں آنے کے بعد 30 ٹرینیں اور7 لاکھ مسافروں کااضافہ ہوا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا سکھر ریلوے اسٹیشن کی حالت ٹھیک نہیں ،خود دورہ کروں گا، گزشتہ 70سال میں ریلوے پر توجہ نہیں دی گئی جس سے مسائل ہوئے، ریلوے اسٹیشن کے ایک ہزار اسٹال ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیاہے۔

     70 سال کی تجاوزات شیخ رشید کو جہیز میں ملی ہیں

    وزیر ریلوے نے کہا ریلوے اسٹالزمیں ریلوےملازمین کی بیواؤں کاکوٹہ رکھا گیا ہے، 20اور21گریڈوالوں سےمیں مایوس ہوگیاہوں، میں 18 اور 19 گریڈ والوں کو چارج دے دوں گا۔

    تجاوزات پر عدالتی فیصلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کےفیصلےکےمطابق کےسی آرروٹ پرتجاوزات ختم کریں گے، 70 سال کی تجاوزات شیخ رشید کو جہیز میں ملی ہیں ، 30 دن میں تجاوزات کے خاتمے کاحکم ملا ہے۔

    اپوزیشن کوعیدکےبعدنکلنےدیں گے پتہ چل جائےگا

    شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کوعیدکےبعدنکلنےدیں گے پتہ چل جائےگا، ڈالراورمہنگائی کےگندکامنبع نوازشریف اورزرداری ہیں، مجھےتوماں کے جنازے کے لیے ضمانت نہیں ملی تھی، ان لوگوں کوتوچھٹی والےدن ضمانت مل جاتی ہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا عمران خان ان کےگندکی صفائی کررہاہے ، ہنگائی کےذمےدار40سال کےڈکیت ہیں یا9مہینےکےحکمران ہیں ، بلاول سےمتعلق سوال پر شیخ  رشید نے جواب دیا آپ کو2دلوں کی پاکیزہ محبت پسندنہیں۔

    شریف برادران پیسے نہیں دیں گے، زرداری شاید دے دے

    انھوں نے مزید کہا شریف برادران پیسے نہیں دیں گے، زرداری شاید دے دے، آصف زرداری میں پیسہ واپس دینےکاحوصلہ ہے، دولت چھوڑیں ان کی اپنی اولاد ان کےکام نہیں آرہی۔

    سی پیک کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا سی پیک کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں، عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اورچین میں تعلقات مستحکم ہوں۔

    سندھ کوایڈزکردیاگیایہ لوگ چلو بھرپانی میں ڈوب مریں

    وزیر ریلوے نے کہا عمران خان کی پوری کوشش ہےکہ انہیں این آراونہ ملے، سندھ کوایڈزکردیاگیایہ لوگ چلو بھرپانی میں ڈوب مریں۔

    ان کا کہنا تھا سب چوراکٹھےہونےجارہےہیں، ایک گھنٹے میں ساری اپوزیشن ختم ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی کہتی ہے3 ماہ میں مگر میں کہتا ہوں 3 سال میں گند ختم ہوجائےگا، ہم اس گند پر ٹوکرا رکھ سکتے تھے ہم نے اس گند کو ہٹایا ہے۔

    ایک گھنٹے میں ساری اپوزیشن ختم ہوسکتی ہے

    قوم کے مسئلے حل کر رہے ہیں اس میں دشواریاں ہیں ، 40 سال کے ڈکیت ذمے دار ہیں یا 9 ماہ میں حالات ٹھیک کرنے والے ؟ ہم نے جو قرضے لیے ہیں وہ ہمیں ادا کرنے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف نے بڑی مشکل سے دولت لوٹی ہے۔

  • تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، شیخ رشید

    تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس کے کرائے عید کے بعد بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شیخ رشید احمد نے موجودہ حکومت کے پہلے 6 ماہ کے دوران کی مالی حالت سے متعلق آگاہ کیا۔

    شیخ رشید احمد نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 25 ارب سے زائد کی آمدن ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 23 ارب روپے سے زائد تھی۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا پاکستان ریلوے نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر 15 روز میں عملدرآمد کی کوشش کریں گے، سرکلر ریلوے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا تاہم امن وامان قائم کرنا سندھ حکومت کا کام ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کی نجکاری کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

  • 26 ٹرینیں چلانے کے باوجود 17 لاکھ لیٹر فیول بچایا: شیخ رشید

    26 ٹرینیں چلانے کے باوجود 17 لاکھ لیٹر فیول بچایا: شیخ رشید

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 26 ٹرینیں چلانے کے باوجود 17 لاکھ لیٹر فیول بچایا ہے، ایلیٹ کلاس کا کرایہ بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فریٹ میں پرائیویٹ سیکٹر بھی رابطہ کر رہا ہے۔ 26 ٹرینیں چلانے کے باوجود 17 لاکھ لیٹر فیول بچایا ہے۔

    سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں نے نقصان پہنچایا وہی پرانا مافیا ہے، ضروری ہے ریلوے پرائیوٹ سیکٹرز کو ٹرینیں دیتا جائے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ذاتی طور پر ریلوے نجکاری کے خلاف ہوں۔ بزنس ٹرین کا ڈیفالٹ تھا جو نیب کے پاس گیا۔ نئی ٹرینیں چلتی ہیں فزیبلٹی کہاں بنتی ہے، کوچز کہاں تیار ہوتی ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ لاس میکنگ ٹرین پاکستان ریلوے افورڈ نہیں کرتا، ٹینکر مافیا بہت بڑا ہے اس کو توڑنا بھی ضروری ہے۔ یہ نہ سوچا جائے کہ سارے لوگ نکمے بیٹھے ہیں۔ بزنس اور فریٹ ٹرین پلان موجود ہے بس کام تو کرنے دیا جائے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اکانومی کو نہیں سلیپر کو بڑھائیں گے۔ ایلیٹ کلاس کا کرایہ بڑھائیں گے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ جو افسران بیٹھے ہیں ان کو پہلے سے پتہ تھا کراچی دھابیجی فیل ہوگی جس پر شیخ رشید نے کہا کہ دھابیجی میں صرف 22 مسافر بیٹھے تھے کیسے چلاتے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ کراچی دھابیجی ٹرین چلانی ہی نہیں چاہیئے تھی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچائیں، ہمارا تمام پسنجر سسٹم منافع میں ہے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ٹھیک ہے ریلوے کمرشل ادارہ نہیں تو یتیم خانہ بھی نہیں۔ پہلے کوارٹر میں ہی ایک ارب سے زیادہ خسارہ ایڈ ہو چکا ہے۔