Tag: شیخ رشید

  • شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس : کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کل طلب

    شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس : کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کل طلب

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نےشیخ رشیدکےخلاف توہین عدالت کیس میں کمشنر اورڈپٹی کمشنرراولپنڈی کوکل طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ایک گھنٹے کیلئے جانا تھا،ایک فیتہ کاٹنا تھا، جس کیلئےدیواریں گرادی گئیں،درخت کاٹ دیئےگئے، کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

    دور ان سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پنجاب حکومت کیا قبضہ گروپ بن گئی ہے؟حکمنامہ تھا کہ کوئی قبضہ نہیں کرےگا، وہاں دیواریں گرا دی گئیں اور درخت کاٹ دئیے گئے۔

    جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ 24 گھنٹے میں اس حوالے سے ہدایات لیں، ہمیں دو حکم امتناع دینے کی ضرورت نہیں،اس حکمنامے پر عمل یقینی بنائیں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ دیوار گرنے سے گرلز گائیڈ کی عمارت عیاں ہوگئی ہے،گرلز گائیڈ کی عمارت میں بچیاں ہیں اور ان کی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

    جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ہمارے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،ہمارے حفاظت کیلئے پھر کسی اور کو کہنا پڑےگا، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا امید ہے بات یہاں تک نہیں پہنچے گی۔

    جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ بات نکلے گی تو بہت دور تک جائےگی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ جو بھی نقصان ہوا آج سے اس کی مرمت شروع کرا دیں گے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ایک گھنٹے کیلئے جانا تھا اس کیلئے درخت کاٹ دئیے گئے،وہاں اور کچھ بھی جاتا ہے ایک فیتہ کاٹنا تھا جس کیلئے درخت کاٹ دئیے گئے۔

    عدالت عظمیٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو (آج) بدھ کو طلب کر لیا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب کو 24 گھنٹے میں ہدایات لینے کا حکم دیا ۔بعد ازاں کیس کی سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔

  • ریلوے کی نج کاری نہیں ہو رہی، 1800 کلو میٹر ڈبل ٹریک بنائیں گے، پھاٹک ختم ہو جائیں گے: شیخ رشید

    ریلوے کی نج کاری نہیں ہو رہی، 1800 کلو میٹر ڈبل ٹریک بنائیں گے، پھاٹک ختم ہو جائیں گے: شیخ رشید

    لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 1800 کلو میٹر ڈبل ٹریک بنائیں گے، ریلوے پھاٹک ختم ہو جائیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی نج کاری نہیں ہو رہی ہے، ایسی باتیں فضول ہیں، 30 سال ریلوے میں بہت مضبوط لوگ رہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا، اس سال ایک ارب کا اسکریپ فروخت کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان 15 مئی کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

    [bs-quote quote=”میں روزے میں ہوں اور آپ لوگ پھر مجھے بلاول کی طرف لے جا رہے ہیں، پورے رمضان بلاول کے خلاف بات نہیں ہوگی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    وزیر ریلوے نے کہا کہ کل ریلوے ملازمین کو میری طرف سے لاہور میں افطاری ہے، نواز شریف نے جتنے لوگ جمع کیے اس سے 4 گنا زیادہ میری افطار پارٹی میں تھے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آج یا کل کی بات ہے، حکومت نے پوری کوشش کی کہ عام آدمی پر دباؤ نہ آئے، وزیر اعظم نے پیر کو شام ساڑھے 5 بجے میٹنگ بلائی ہے، پیر کو کابینہ ایمنسٹی اسکیم پر بات کرے گی، اسد عمر جلد دوبارہ کابینہ کا حصہ ہوں گے، وہ نا تجربہ کار آدمی نہیں ہیں، غلط الزام نہ لگایا جائے۔

    بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ میں روزے میں ہوں اور آپ لوگ پھر مجھے بلاول کی طرف لے جا رہے ہیں، پورے رمضان بلاول کے خلاف بات نہیں ہوگی، محترمہ بے نظیر کا کیس سننے بیٹا تک نہیں گیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ایل بی ڈبلیو ہو چکے، ریفرنس بھی ان کے خلاف جا چکا، جہانگیر ترین بہت کام کے آدمی ہیں لیکن وہ ضائع ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے: شیخ رشید، پاک فضائیہ کے لیے تیل ترسیل کی سہولت کا افتتاح

    پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے: شیخ رشید، پاک فضائیہ کے لیے تیل ترسیل کی سہولت کا افتتاح

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاک فضائیہ کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے وزیر شیخ رشید نے پاکستان ایئر فورس کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کیا۔

    وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ریلوے ملک کی ایک اہم دفاعی لائن ہے جو اداروں کی معاونت کرتی رہے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مضبوط ایئر فورس ہی ملک کے دفاع کی ضامن ہے، دشمن کو شکست دینے میں ایئر فورس کا کردار لا زوال ہے۔

    ریلوے وزیر شیخ رشید نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ قوم کو پاکستان ائیر فورس پر فخر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا: شیخ رشید

    خیال رہے پچیس اپریل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 12 نومبر کو گرو نانک کے نام پر اسٹیشن بنایا جا رہا ہے، بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ 18 سو کلو میٹر سمیت ڈبل ٹریک پشاور سے کراچی تک بچھائیں گے، ایم ایل ٹو میں بھی یہی ہوگا ریل ٹریک کی اپ گریڈنگ ہوگی۔

  • بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا: شیخ رشید

    بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو گرو نانک کے نام پر اسٹیشن بنا رہے ہیں۔ بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا۔ کرتار پور بارڈر پر پاکستان نے تاریخی اسٹینڈ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 فروری کو ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، 18 سو کلو میٹر سمیت ڈبل ٹریک پشاور سے کراچی تک بچھائیں گے۔ اللہ کا شکر ہے 6 فروری کو معاہدہ کیا، اب دستخط کرنے جا رہا ہوں۔ ایم ایل ٹو میں بھی یہی ہوگا ریل ٹریک کی اپ گریڈنگ ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 12 نومبر کو گرو نانک کے نام پر اسٹیشن بنا رہے ہیں۔ بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا۔ کرتار پور بارڈر پر جو اسٹینڈ پاکستان نے لیا تاریخی ہے، ماضی میں ریلوے میں لمبا مال بنانے اور کمیشن کے لیے خریداریاں کی گئیں۔ ریلوے کے پاس ویگنز نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے میں بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، ایم ایل ون اور کوہالہ پاور پروجیکٹ حکومت کے منصوبے ہوں گے۔ پاکستان ریلوے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ایم ایل ون منصوبہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

    سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسد عمر بہت ٹیلنٹڈ آدمی ہے، وہ محنتی اور قابل انسان ہیں، ان کی کابینہ میں واپسی کے لیے بات کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ خود کو وزارت اطلاعات کے قابل نہیں سمجھتا، وزارت چلانا فردوس عاشق اعوان کا کام ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرسید ایکسپریس میں مفت کھانا اور ناشتہ بھی ملے گا، ایم ایل ون اور نالہ لئی پر جب کام شروع ہوگا، کامیاب ہوجاؤں گا۔ ہم ایک سال میں 40 ٹرینوں کا پلان پورا کرنے جارہے ہیں۔

  • جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان بے خبر ہے اس سے بڑا بے خبر کوئی نہیں، شیخ رشید

    جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان بے خبر ہے اس سے بڑا بے خبر کوئی نہیں، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا جو شخص یہ سمجھتا ہے عمران خان بے خبر ہے اس سے بڑا بے خبر کوئی نہیں، عمران خان کا پختہ عزم ہے نواز ، شہباز اور زرداری کو نہیں چھوڑنا، بلاول معصوم چیکو ہے، جسے زرداری اپنی سیاست کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے کھڑا ہے ،جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان بے خبر ہے اس سے بڑا بے خبر کوئی نہیں ۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران ایم ایل ون کا معاملہ 12سے 14پہلے میرے دور میں ہوا اور اب اس کی ڈیزائننگ اور فزیبلٹی پر دستخط ہونے جارہے ہیں ، خزانے کے حالات اچھے نہیں ہیں اس لئے اسے تین فیزز میں مکمل کیا جائے گا ۔ جیسے ہی وزیر اعظم سے وقت ملے گا سر سید ایکسپریس کا راولپنڈی یا کراچی میں افتتاح کریں گے۔

    انھوں نے کہا یہ راولپنڈی سے فیصل آباد براہ راست اور وہاں سے کراچی جائے گی ، اس حوالے سے گیارہ مئی کو اناﺅنس کر دیں گے ،اس میں کرائے کی تین کیٹگریز اکانومی سی اور اے سی سلیپرز ہوں گی اور اکانومی کلاس میں فوڈ بھی دیں گے ۔

    عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے کھڑا ہے

    شیخ رشید کا کہنا تھا موسم گرما کےلئے تیاری شروع کر دی ہے اور پاور وینز کو تیا رکر رہے ہیں، ریلو ے کے کال سنٹر اور کمال اینڈ کنٹرول سنٹر کو نجی شعبے کو دینے جارہے ہیں ، ٹریک مشینوں کی دیکھ بھال اور مینٹی ننس کا کام ریل کاپ کے سپرد کیا جارہا ہے ۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے صرف پروکیورمنٹ پر توجہ دی جبکہ ہم پرانی چیزوں کو ٹھیک کر کے ریلو ے کو چلا رہے ہیں، ہم نے 17لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے ، مسافرٹرینوں نے 4ارب روپے کمائے ہیں ،فریٹ میں ہم کچھ پیچھے ہیں لیکن جون تک اس کا بھی ہدف حاصل کر لیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا میں نے کراچی میںاپنا دفتر بنا لیا ہے ، پی ایس او سے بات ہوئی ہے اگر فرنس آئل کی ترسیل کا معاہدہ ہوگیا تو فریٹ میں بھی منافع میں آ جائیں گے ۔

    اسد عمر  قیمتی انسان ہے، خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ کا حصہ بنیں

    شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے ، ریلوے میں دس ہزار بھرتیاں کرنی ہے لیکن انہیں شفاف رکھنا ضروری ہے ، نئی پرچیز اور ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کریں گے ، میں نے سنگل ٹینڈرد کو مسترد کیا ہے اورواضح کہا ہے کہ کسی سطح پر سنگل ٹینڈر نہیں دوں گا۔

    وزیر ریلوے کا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ غریب آدمی کے روزے اور عید اچھی گزرے کرایوں کے حوالے سے عید کے بعد فیصلہ کریں گے ۔

    انہوں نے چوہدی نثار کے حوالے سے کہا کہ چوہدری نثار حلف نہیں اٹھائے گا، عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے کھڑا ہے اورمیں آپ کو غلط خبر نہیں دوں گا، آج جو میری بات ہوئی ہے اس کے مطابق یہی ہے اگر پرسوں کچھ ہو جاتا ہے تو پھر میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا ٹیکنو کریٹ شیخ حفیظ ملک کا اثاثہ ہے اور اسد عمر بھی قیمتی انسان ہے ۔ میری کوشش ہے کہ چین روانگی سے قبل اسد عمر سے ملاقات ہو جائے اور خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ کا حصہ بنیں ۔

    انہوں نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی کی لوکل سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،میں صرف عمران خان کا ترجمان ہوں ،معیشت اور سیاست پر ان کے آٹھ ترجمان اور ہیں،میں عمران خان کا اتحادی ہوں اور سائے کی طرح ساتھ کھڑا ہوں ۔

    عمران خان کا پختہ عزم ہے کہ نواز ، شہباز اور زرداری کو نہیں چھوڑے گا

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہے اور ہزاروں لوگ انہیں میسیجز کرتے ہیں ،میں نے انہیں کہا ہے کہ اتنا موبائل استعمال نہ کیا کریں ۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بے خبر نہیں اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان بے خبر ہے تو اس سے بڑا بے خبر کوئی نہیں ۔ عمران خان پی ٹی آئی ، وزیر اعظم او سارے مسائل کے حل کا نام ہے اور اگر کسی کو کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کر لینا چاہیے ۔

    ان کا کہنا تھا نواز شریف اور شہباز شریف دو مختلف سیاسی بیانیوں کا نام ہے ۔ شہباز شریف نے گوٹی پھنسائی ہوئی ہے اور وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہا ہے ،عمران خان کا پختہ عزم ہے کہ چوروں ، ڈاکوﺅں ، لٹیروں ، نواز ، شہباز اور زرداری کو نہیں چھوڑے گا،اگر لاہو ر ہائی کورٹ انہیں ضمانت دے دے تو عمران خان کیا کر سکتا ہے ۔

    بلاول معصوم چیکو ہے جسے زرداری اپنی سیاست کے لئے استعمال کر رہا ہے

    وزیر ریلوے نے کہا میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کروں گاکہ جن پاپڑ، فالودے اور گنڈیری بیچنے والوں کے نام پر اکاﺅنٹس استعمال ہوئے ہیں وہ جیلوں میں بند ہیں لیکن اکاﺅنٹس کے جو اصل مالک ہیں وہ مزے سے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، ان بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے ۔

    انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو میں ملک کی خوشبو ہے ، بلاول معصوم چیکو ہے جسے زرداری اپنی سیاست کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

  • عمران خان کے دل میں کسی نیب زدہ کیلئے کوئی جگہ نہیں، شیخ رشید

    عمران خان کے دل میں کسی نیب زدہ کیلئے کوئی جگہ نہیں، شیخ رشید

    کراچی : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں کسی نیب زدہ کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، نوازشریف سے پیسے نہیں نکلتے زرداری پیسے دے سکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے کصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کابینہ میں باری باری سب کو سنتے ہیں، ان کا کابینہ میں تبدیلی کرنا اچھی بات ہے، وزیر وزیر ہوتا ہے جہاں بھی ہو، ماضی میں کئی بار میری وزارت بھی تبدیل کی گئی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل نہیں کاٹ سکتا ،آصف زرداری کاٹ سکتے ہیں، نوازشریف سے پیسے نہیں نکلتے زرداری پیسے دےسکتا ہے، ڈھیل ہوسکتی ہے مگر ڈیل نہیں۔

    مجھے شک ہے شہبازشریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے، شہبازشریف کو پی اےسی کا چیئرمین بنا کر ظلم کیاگیا، شہباز شریف کو مثبت اشارے ملے تو وہ واپس آسکتے ہیں، مجھے پی اے سی کا ممبر نہ بنانے پر پچھتائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسدعمر قیمتی انسان ہیں اس نے بہت محنت کی، ڈالر بڑھ گیا، مہنگائی بڑھ گئی سرا نزلہ اسد عمر پر گر رہا تھا، میرے بہترین تعلقات حفیظ شیخ سے رہے ہیں، حفیظ شیخ میری چوائس ہیں وہ بہت زبردست مشیرخزانہ ثابت ہونگے، میری رائے تھی اسدعمر وزیرخزانہ اور حفیظ شیخ مشیر ہوں۔

    عمران خان کے دل میں کسی نیب زدہ کیلئےجگہ نہیں ہے، اطلاع تھی کہ بابراعوان کسی بھی لمحے وزیراطلاعات بن جائیں گے، بابراعوان نیب سے کلیئر ہوئے تو انہیں وزارت ضرور ملے گی۔

  • راولپنڈی میں ایک ہزار مسیحیوں کو نوکریاں دوں گا: شیخ رشید

    راولپنڈی میں ایک ہزار مسیحیوں کو نوکریاں دوں گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دینا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایسٹر کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم مسیحی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دینا چاہتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری تشدد کی فضا ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے، کم زور کو طاقت ور بنانا میری زندگی کا مشن ہے، مسیحی بھائیوں کی خدمت کے لیے ہر لمحہ حاضر ہوں۔

    ریلوے وزیر نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں بھی 2 سے 300 مسیحی کام کر رہے ہیں، خواہش ہے مسیحی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دوں، راولپنڈی میں ایک ہزار مسیحیوں کو نوکریاں دوں گا۔

    قبل ازیں، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سری لنکا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے اندوہ ناک واقعات کی بھی مذمت کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا دھماکے، پاکستان کا لاشوں کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرےآٹھ دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ سری لنکا دھماکوں میں تین خواتین سمیت 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

  • اسد عمر قیمتی انسان ہیں، منانے جاؤں گا، شیخ رشید کا اعلان

    اسد عمر قیمتی انسان ہیں، منانے جاؤں گا، شیخ رشید کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسد عمر بہت قیمتی انسان ہیں انہیں منانے کے لیے جاؤں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔

    عمران خان کی زبرصدارت اجلاس ختم ہونے کے بعد بنی گالہ کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسدعمربہت قیمتی انسان ہیں، اُن کو مشورہ ہے کہ کابینہ کا حصہ رہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جو بھی ناراضی ہوئی میں خود اسد عمر کو منانے کے لیے جاؤں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ تھے اور رہیں گے، معیشت کو خطرہ چوروں اور لٹیروں سے تھا، عمران خان نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اہم فیصلے کیے اور مستقبل میں بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل کوئٹہ ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ پنجاب اورخیبرپختونخواتبدیل نہیں ہورہے کیونکہ اُن کی کارکردگی بہتر ہے‘۔ وفاقی وزیر صحت کی تبدیلی پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نکالا گیا۔

    مزید پڑھیں: اسد عمر ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد واپس کراچی پہنچ گئے

    یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں موجودہ صورتحال کے ساتھ اپوزیشن سے نمٹنے پر بھی غور کیا جانا تھا، کپتان کی ہدایت پر بلایا جانے والا اجلاس چیئرمین سیکریٹریٹ بنی گالہ میں ہوا۔ جس میں وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں پر ارکان کو بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں شیخ رشید، عمر ایوب، مراد سعید، عثمان ڈار، افتخار درانی، ندیم افضل چن، خسرو بختیار، حماد اظہر، مرزا شہزاد اکبر، فیصل جاوید، عمر چیمہ، فیصل واوڈا اور فردوس عاشق اعوان شرکت کی۔

  • ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں: شیخ رشید

    ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، چین سے واپسی پر اچھی خبریں سناؤں گا۔ ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، 3 سال سے جو افسر ایک ہی جگہ کام کر رہے ہیں ان کا ٹرانسفر ہوگا۔ چین سے واپسی پر اچھی خبریں سناؤں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرسید ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ کچھ لوگ طعنے دیتے تھے کہ کوچز کہاں سے لائیں گے، ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ اب میں کراچی میں ایک ہفتہ بیٹھا کروں گا۔ ایم ایل ون اور ٹو کے ساتھ ایم ایل تھری پر بھی جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیر اعظم کی موجودگی میں ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے۔ ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ شہید ریلوے ڈرائیور کے اہل خانہ کو پلاٹ دیا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں، یہ کپتان کا کام ہے باؤنڈری پر کس کو لے جانا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں بہت سے لوگ پہلی بار آئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو 5 سال پورے کرتے دیکھ رہا ہوں۔ وزیر اعظم جب حکومت میں آئے خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جس پر نیب کیسز ہوں گے اسے وزیر اعظم برداشت نہیں کریں گے، وزیر دفاع کی میں نے کوئی خبر نہیں سنی۔ نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کا سیاسی مستقبل نہیں۔ صرف شہباز شریف تک قائم ہوں، کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ بلاول باپ کی کرپشن بچانے کے لیے کھڑا ہوگا تو اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ آئین کو آگے لے کر چلنا ہے۔ وزیر اعظم نے ایسے وزیر کو نکالا جس کا میں تصور نہیں کرسکتا۔ بجٹ کا پتہ نہیں، 24 اپریل کو ریلوے کے بجٹ کو فائنل کروں گا۔ ایم ایل ون پر چین میں دستخط نہ ہوں یہ سازش تھی۔ چین سے واپسی پر بہت بڑی ٹرین کی خوشخبری دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے پاس ٹریکر کے بھی پیسے نہیں، ٹریکر کی وجہ سے ریلوے میں 2 نمبر لوگ ڈر رہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے متعلق 5 ممبرز کی کمیٹی بنی ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔ اسد عمر آئی ایم ایف سے معاملات طے کر آئے ہیں۔

  • وزیر خزانہ اسد عمر نے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، شیخ رشید

    وزیر خزانہ اسد عمر نے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، کوشش ہوگی دو ارب کے  پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے ،رمضان پیکج میں انیس اشیاء شامل ہونگی، پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا پانچ وزراء کی کمیٹی اس کو سپروائز کرے گی، دو ارب روپے کی منظوری کابینہ نے بھی دیدی ہے ،رمضان المبارک میں زائد منافع خوروں کو حد میں رکھا جائے گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کوشش ہوگی دو ارب کے پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی ، رمضان پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کیلئے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم

    یاد رہے گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے یوٹیلی سٹورز کارپوریشن کو کھانے پینے کی بنیادی اشیا ءکی خریداری کو عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بروقت سہولت دی جا سکے۔

    کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ ضروری اشیاءصرف کی خریداری کو تیز کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بروقت سہولت دی جا سکے۔

    خیال رہے حکومت نے ماہ رمضان میں سیکیورٹی، پرائس کنٹرول اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کیں تھیں۔

    مراسلہ میں واضح طور پر کہا گیا تھا ذخیرہ اندوزوں اوربلیک مارکیٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، ہرضلع میں اہم مارکٹیوں کیلئے افسران کا ڈیوٹی روسٹر بنایا جائے اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جائیں۔