Tag: شیخ رشید

  • عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں: شیخ رشید

    عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ 30 جون تک تمام اہم کیسز کے فیصلے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے 10 لاکھ 55 ہزار وصول کیے ہیں، بلاول بھٹو نے ٹرین کو گندہ کیا تھا۔ عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں کوئی طاقت انہیں چھو بھی نہیں سکتی، نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ 30 جون تک تمام اہم کیسز کے فیصلے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اصل میں لڑائی مریم اور شہباز کے درمیان ہے، شہباز شریف کی رائے ہے عمران خان سے صلح کرلیں۔

    گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، گزشتہ چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے آج حکومت کو سزا مل رہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این آر او کے لیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، شہباز شریف حکومت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اس وقت مریم نواز اور شہباز شریف کی سیاست ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

    شیخ رشید نے شریف برادران کی اگلی نسل میں خلیج پیدا ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا، اپنی لڑائیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چھوٹی موٹی ساس بہو کی لڑائی چلتی رہے گی۔

  • نوازشریف اور زرداری کی کرپشن کا سارا بوجھ عمران خان پر آگیا، شیخ رشید

    نوازشریف اور زرداری کی کرپشن کا سارا بوجھ عمران خان پر آگیا، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی کرپشن کا سارا بوجھ عمران خان پر آگیا ہے، ریلوے کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں وزیر اعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ جناح ایکسپریس نان اسٹاپ ٹرین ہے، یہ 15گھنٹے میں لاہور سے کراچی پہنچے گی، اس ٹرین میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے، جناح ایکسپریس ٹرین کو ہم نے قائداعظم کے نام سے شروع کیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال میں40ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا کریں گے، مال گاڑیوں کی تعداد14کردی گئی ہے، غریب کی سواری کو عزت دینے پر وزیراعظم کا مشکور ہوں، ایک ماہ کے اندرسرسید ٹرین شروع کرنے والے ہیں، ریلوے کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے، قبضہ مافیا سے ریلوے کی زمین واگزار کرائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے، لوٹ مارکی وجہ سے سارا بوجھ عمران خان پر آگیا ہے، حکمران کرپشن سے پاک ہو تو اللہ بھی مدد کو آتا ہے۔

    سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور نون لیگ کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ریلوے کے نام پر ذاتی مفادات کیلئے رقم خرچ کی گئی،85،85کروڑ کے انجن خریدے گئے، ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت اور کام کم کیا ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے غریب کی سواری ہے جسے اور بہتر کررہے ہیں،200کوچز ٹھیک کر کے24نئی ٹرینیں چلائی ہیں،300انجنز میں ٹریکنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے،75سالہ افراد کو ایک ماہ 2،2ٹکٹ مفت دیے جارہے ہیں، ایم ایل ون ٹرین آنے سے لاہور سے کراچی کا سفر6سے8گھنٹے ہوجائے گا۔

  • سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر عالمی عدالت جانے کا سوچ رہا ہوں: شیخ رشید

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر عالمی عدالت جانے کا سوچ رہا ہوں: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں اس وقت وزیر تھا جب سمجھوتہ ایکسپریس کو آگ لگائی گئی، سوچ رہا ہوں کہ سمجھوتہ ایکسپریس پر عالمی عدالت جاؤں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 تاریخ تک گرین لائن کی بکنگ 90 فیصد تک ہوگئی ہے، 28 تاریخ تک گرین لائن کے ٹینڈر کھولے گئے۔ جناح ایکسپریس اور گرین لائن کا کرایہ ایک ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ریلوے کا انقلابی پراجیکٹ ہے، تافتان ٹو کوئٹہ اسٹینڈرڈ گیج کیے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جدید آبدوز پاکستان کے نشانے پر آگئی تھی لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ مودی سرکار نے اس جگہ بم گرائے جہاں کوئی نہیں تھا۔ اسی جگہ کا انتخاب کیا گیا جہاں شاید ایک کوا زخمی ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے میزائل ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہیں، بھارتی فضائیہ کے رنگ پسٹن گھسے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے قوم کے جذبات کو بلند رکھا اور جنگ بھی نہیں ہونے دی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں اس وقت وزیر تھا جب سمجھوتہ ایکسپریس کو آگ لگائی گئی، خود سوچ رہا ہوں کہ سمجھوتہ ایکسپریس پر عالمی عدالت جاؤں۔ میں نے ہی قوم کو بتایا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کو آگ لگائی گئی۔

    سیاسی مخالفین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی بیماری ایسی نہیں جو ان کو جیل جانے کے بعد نہ ہوئی ہو، لوگ جیل جاتے ہیں جرات سے تمام چیزوں کا سامنا کرتے ہیں، تمام بارگین کا ماسٹر مائنڈ شہباز شریف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 5 روپیہ بھی واپس نہیں کریں گے، ن لیگ چاہتی ہے کہ اس کے سارے کیس لاہور میں لگیں۔ پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں کہ ان کے کیس کراچی میں لگیں، میں مرضی کے شہر میں کیس لگوانے کی خواہش پر عدالت جاؤں گا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں شریف اور بھٹو خاندان کا سیاست میں مزید کوئی کردار نہیں دیکھتا، نیب کے آرڈیننس کی تبدیلی کے لیے ووٹ نہیں دوں گا۔

  • بلاول کی تحریک ابو بچاؤ نہیں ابومرواؤ تحریک ہے، شیخ رشید

    بلاول کی تحریک ابو بچاؤ نہیں ابومرواؤ تحریک ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں دیہاڑی والے لوگ شامل ہیں، ٹرین میں 714 سیٹیں دی گئیں وہ بھی پوری نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی یہ تحریک ابو بچاؤ تحریک نہیں بلکہ ابو مرواؤ تحریک ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اثر سے نکل آئے تو اپنی سیاست کرسکیں گے، ہم نے ٹرین کے کرائے کی مد میں 10 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کیے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام نے اتنے ہی پیسے لیے ہیں جتنے بنتے تھے، زیادہ نہیں لیے، اگر ٹرین کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے پیسے الگ سے وصول کریں گے۔

    اس سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا تو قومی ہیرو ہوتا، اس نے اپنی زندگی میں حماقت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا

    خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا حکومت مخالف ٹرین مارچ رات نواب شاہ پہنچا تھا، ٹرین مارچ کے شرکا رات نواب شاہ میں قیام کے بعد کچھ دیر بعد براستہ سکھر اسٹیشن لاڑکانہ کےلیے روانہ ہوں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتساب پر اعتراض نہیں، پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قبول نہیں، یہ آپ کے حقوق اور وسائل چھیننا چاہتے ہیں، یہ شہید بھٹو کے دیے ہوئے آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

  • شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، شیخ رشید

    شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، پرسوں عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، میرے لیےاعزازکی بات ہے، عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی خزانے کو لوٹا، میں نے بطور وفاقی وزیر جو ریسرچ کی وہ دی، اب نیب نےفیصلہ کرناہے۔

    شیخ رشید نے بلاول کےٹرین مارچ پر طنز کرتے ہوئے کہا مجھےبلاول کو ٹرین پر لانا تھا میں اس کام میں کامیاب ہوگیا، چند سو لوگوں کو ٹرین پر سوار کرکےوہ خود کو ہیروسمجھ رہے ہیں ، کرپشن ان کی سیاست کی چتا کو آگ لگادےگی، آج نوازشریف کیس کا اہم فیصلہ ہے جوقانون اور آئین کہےگاوہی ٹھیک ہوگا۔

    عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں

    وزیر ریلوے نے کہا پرسوں عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، میرے لیےاعزازکی بات ہے، عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں، انھوں نے میری ڈیوٹی ریلوے میں لگائی ہے اورمیں اپنا کام کررہا ہوں، میرا کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا عمران خان نےکہاتوگوادر اسٹیشن کاسنگ بنیاد 29 مارچ کورکھ دیں گے، کوئٹہ گوادرجا رہا ہوں، ریلوے اسٹیشن کی زمین خرید لی، ٹریک کی زمین خریدرہے ہیں۔

    یہ سب اللہ کی پکڑمیں آئےہیں دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے

    شیخ رشید نے کہا مجھے نہیں پتہ اس بار عید جیل میں کس کی ہوگی، یہ سب اللہ کی پکڑمیں آئےہیں دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، طاہر القادری نے بھی کہا اپنا کیس اللہ پرچھوڑ دیا، یہ اللہ کی پکڑمیں آگئےہیں۔

    یاد رہےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی دفتر  پہنچے تو  میڈیا سے گفتگو میں کہا میں ضمانت کا قائل نہیں ، بٹھالیا توبیٹھ جاؤں گا، لمبا پرچہ ہے، تمام سوالات کےجوابات دینا ممکن نہیں تھا، جوابات کے لیےسرکاری ریکارڈ درکار ہے، جس کے لئے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے۔

  • طلبا اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں‘ شیخ رشید

    طلبا اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں‘ شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کہ ہماری عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ویمن کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    دنیا میں کامیابی کے لیے صبح جلدی اٹھیں۔

    انہوں نے کہا کہ جومحنت کرتے ہیں وہ موت کے منہ سے بھی کامیابی کوچھین لیتے ہیں، اپنی زندگی کا ایک ٹارگٹ رکھیں، ایک سیکنڈ ضائع نہیں کریں۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے بہت سارا وقت پڑھنے میں کم اور سیاست میں زیادہ گزارا۔

    شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کےلوگ غیرت مند، اصول پسند ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، سیاست چھوڑدوں گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ طلبا اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑدیں، میرا بس چلے تو اسمارٹ فون پرپابندی لگا دوں۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کہ ہماری عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں، ہمارے معاشرے جیسی ماؤں کی مثال نہیں ملتی۔

    بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا‘ شیخ رشید

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے والد کے لیے اپنا سیاسی مستقبل ختم کررہے ہیں، اگر بلاول کرپشن کے خلاف باہرنکلتا تو قومی ہیرو ہوتا۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی حکومت میں ٹرین کا پہیہ چلا دیا ہے، گزشتہ حکومت نے ریلوے پر توجہ نہیں دی۔

  • مزید 20 ٹرینیں چلائیں گے: شیخ رشید

    مزید 20 ٹرینیں چلائیں گے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رواں سال ریلوے خسارہ نمایاں طور پر کم ہوگا، 20 ٹرینیں 6 ماہ میں چلائیں اور 20 مزید چلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تفتان کوئٹہ ریلوے لائن کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، درگئی سے کراچی ریلوے لنک جوڑنے جا رہے ہیں۔ درگئی سے نوشہرہ کوہاٹ ریلوے لنک بھی قائم کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چین کے 5 ریلوے انجن کی اپ گریڈیشن اور مرمت جاری ہے، رواں سال ریلوے خسارہ نمایاں طور پر کم ہوگا۔ ’70 سال سے ہم مکھیاں مار رہے ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کے لیے بھی ایک نئی ٹرین شروع کر رہے ہیں، نئی ٹرین چھوٹے ریلوے اسٹیشنوں پر بھی رکے گی۔ راولپنڈی کراچی نان اسٹاپ سر سید ایکسپریس چلائیں گے۔ 14 نئی مال بردار گاڑیاں بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 ٹرینیں 6 ماہ میں چلائیں اور 20 مزید چلیں گی، اوور سیز پاکستانی ریلوے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو حوصلہ افزائی کریں گے۔ ریلوے میں ریسرچ اینڈ پلاننگ سینٹر بنایا گیا ہے۔ چین، ایران اور کوریا کے تعاون سے بڑا ریلوے نیٹ ورک قائم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے وزیر اعظم کے آئندہ دورہ چین میں ایم ایل ون سائن ہوجائے، ملک بھر میں ریلوے ٹریک تبدیلی کے لیے ٹینڈر جاری کیے جا چکے ہیں۔ ٹریک تبدیلی منصوبے میں ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 بار بلاول بھٹو کی بات نظر انداز کی، تیسری بار معافی نہیں۔ ان کا ایک ہی رونا ہے کہ باہر جانا ہے۔ ان کی سوئی دو مہینے سے باہر جانے کی ضد پر اٹکی ہوئی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کی دولت باہر ہے گھر باہر ہے، اولاد باہر ہے ان کے معاملات باہر ہیں۔ ان کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں، پلگ میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔ نٹ بولٹ لندن میں پڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی بہتر ہے وزیر خزانہ صورتحال دیکھ رہے ہیں، ہم نے ایک مرلہ زمین بیچی اور نہ ہی کرائے پر دی۔ کروڑوں روپے کے تیل کی بچت کی۔ میری خواہش ہے ریلوے اپنا بجٹ خود پیش کرے۔

  • میں نے بلاول بھٹو کی سیاسی موت کا ذکر کیا ہے: شیخ رشید کی وضاحت

    میں نے بلاول بھٹو کی سیاسی موت کا ذکر کیا ہے: شیخ رشید کی وضاحت

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرت ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے بلاول کی سیاسی موت کا ذکر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے دو روز قبل اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ’بلاول اگر سیاسی میدان میں بچ کر نہیں چلے تو مارے جائیں گے‘۔

    اس بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ شیخ رشید کا بیان قتل کی دھمکی ہے، پی پی قیادت اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے، یہ بہت حساس معاملہ ہے۔

    شیخ رشید نے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پی پی چیئرمین کی سیاسی موت کا ذکر کیا تھا، وہ بلاول کے دشمن نہیں ہیں، اللہ نہ کرے انھیں کچھ ہو۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی پی رہنما نے شیخ رشید کے بیان کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا، مقدمہ درج کرانے پر مشاورت کا فیصلہ

    ریلوے وزیر نے کہا ’اب تو بلاول سے صلح بھی ہو چکی ہے، بلاول سے 2 بار صلح ہو چکی، اب کچھ ہوا تو صلح نہیں ہوگی۔‘

    خیال رہے کہ پی پی رہنما نے شیخ رشید کے بیان کو بے نظیر بھٹو کو دی جانے والی دھمکی سے مماثل قرار دیا، اور کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے قانونی مشاورت جاری ہے۔

    پی پی رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شیخ رشید کا بیان حکومت کی منشا نہیں تو وہ انھیں کابینہ سے نکال کر ان کے خلاف کارروائی کرے۔

    چوہدری منظور نے کہا ’میں پارٹی قیادت کو مشورہ دوں گا کہ دھمکی کے معاملے پر اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کر کے حکمتِ عملی بنائی جائے۔‘

  • شیخ رشید کا مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان

    شیخ رشید کا مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے کے مزدوروں اور افسران کی وجہ سے ترقی ہوئی، ریلوے میں 10 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام ٹریک بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں، امید ہے ایم ایل ون کا معاہدہ 27 اپریل کو وزیر اعظم کے دورہ چین میں ہوجائے گا، منصوبے میں ایک چینی اور 9 پاکستانیوں کی شمولیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ 17 سو کلو میٹر پر مشتمل ہوگا۔ 30 مارچ سے جناح ایکسپریس کراچی سے رواں ہوگی۔ ایم ایل ون کے تحت کراچی سے پشاور تک ٹریک ڈبل کیا جا رہا ہے، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے چین کے تعاون سے اقدامات کر رہے ہیں، ایم ایل ون ٹریک پر ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کم سے کم خرچ میں زیادہ کام کریں، غریب 3ہزار پر خوش ہیں اور لٹیروں نے 3 ارب روپے لوٹ کھائے۔ 3 ارب کا آمدن میں اضافہ کیا، سالانہ 10 ارب کا منافع کمائیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ بلاول مجھ سے بچ کر کھیلے، لوگ بیچ بچاؤ کروا رہے ہیں۔ میں نے ایک بار پھر بلاول کو معاف کیا۔ نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، زرداری نے اب بلاول کو آگے کر دیا ہے۔ زرداری نے 8 سال تک بے نظیر بھٹو قتل کیس نہیں چلایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کے سی آر پر زمینیں خالی کروائیں۔ سندھ حکومت ہمارے ساتھ آ کر بیٹھے۔ ابھی تک سندھ حکومت نے پیپر ورک نہیں کیا۔

  • شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بھارتی میڈیا کا ایجنٹ قرار دے دیا

    شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بھارتی میڈیا کا ایجنٹ قرار دے دیا

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بھارتی میڈیا کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا جس دن بھی پہلاٹوئٹ کیا وہ بلاول کے خلاف ہوگا، ان لوگوں کی کرپشن کی وجہ سےوزیراعظم عمران خان کوبہت محنت کرنی پڑرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیب میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کا اہم کردار رہا اور قومی خزانے کو اربون روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ایل این جی اسکینڈل میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں۔

    ایل این جی اسکینڈل میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا جان بوجھ کر ایل این معاہدہ قطر کے ساتھ مہنگے داموں کیا گیاشاہد خاقان عباسی نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل این جی ٹھیکے کی منظوری دی، 5سال میں کوئی دریافت نہیں کی گئی،قوم کوبےوقوف بناتےرہے، یہ وہی جاسم ہیں جس نےسپریم کور ٹ میں خط دیا۔

    شیخ رشید نے کہا وہاں سے بھی ایک کمپنی اوریہاں سےبھی کمپنی ڈالی گئی، تاثریہ دیاگیاکہ معاہدہ دوممالک کےدرمیان ہورہاہےجوغلط تھا، ایل این جی ٹرمینل کیاہوتاہےایک گاڑی لگانی ہوتی ہےجس سےگیس آتی، ایک لاکھ ڈالر کے بجائے 2 لاکھ 72ہزار ڈالر کا کانٹریکٹ دے دیاگیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیب کوصاف کہہ دیاکہ کوئی چالاکی نہیں میری بات سیدھی ہے، میراکیس بہت سیدھااورٹھوس ہے، نہ ان کی دولت نہ ان کی جائیدادیں حدیہ کہ کپڑے بھی باہر ہیں، ان لوگوں کی کرپشن کی وجہ سےوزیراعظم عمران خان کوبہت محنت کرنی پڑرہی ہے۔

    بلاول بھٹو کوبتاناچاہتاہوں کہ وزارت کابھوکانہیں ہوں

    شیخ رشید نے کہا بلاول بھٹو کوبتاناچاہتاہوں کہ وزارت کابھوکانہیں ہوں، جس دن پہلا ٹویٹ کیا بلاول کے خلاف کروں گا، پی پی رہنماؤں سے کہا کہ بلاول کو سمجھالیں ، دراصل بلاول بھٹواس وقت بھارتی میڈیاکی زبان بول رہےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اورآصف زرداری نےبی بی کی شہادت سےسیاسی فائدےاٹھائے لیکن ایک دن بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، اب ریڑھی اورچھابڑی والوں کے پاس اربوں کے اکاؤنٹ مل رہے ہیں۔