Tag: طالبان

  • طالبان نے بدترین تشدد کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

    طالبان نے بدترین تشدد کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

    کابل : افغانستان میں طالبان نے فضل احمد نامی شخص کو اذیت ناک موت دے کر ہلاک کردیا،مقتول کی آنکھیں نکال کر کھال اتار لی گئی۔

    میں شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے اذیت ناک طریقوں سے متاثر افغان طالبان بھی اسی ڈگر پر چل پڑے ہیں،اس بار طالبان کی بربریت کا نشانہ بننے والے فضل احمد مقامی شہری اور پیشہ کے اعتبار سے مزدور ہیں۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان نے فضل احمد نامی ایک مزدورکو اغواء کر کے اس کی کی آنکھیں نکال لیں،بعد ازاں فضل احمد کی کھال اتارکر اسے بلند پہاڑی سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق فضل احمد کے ایک دور کے رشتہ دار نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک طالبان کمانڈر کو ہلاک کیا گیا تھا،اُس کے رشتہ دار تو فرار ہو گئے تھے تا ہم نا کردہ گناہ کی پاداش میں اُسے عبرت ناک موت سے دوچار ہونا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق افغان پارلیمنٹ کے رکن رقیہ نائیل کا کہنا تھا کہ ”جب طالبان نے فضل کی زندہ کھال اتاری تو کھال اتارنے کے بعد بھی وہ درد کی شدت سے چیخ و پکار کر رہا تھا،طالبان نے اس کے سینے کی کھال اتارنے کے بعد سینہ چیر دیا تھا۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس واقعے قطعی لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم معصوم اور بے قصور لوگوں سے انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

  • کراچی:اورنگی ٹاؤن سے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع

    کراچی:اورنگی ٹاؤن سے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع

    کراچی : کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔

    CTD1

    گرفتار شدگان میں نور ولی عرف طلحہ ولد عبدالرزاق اور نور خان ولد بخت میر شامل ہیں۔ دہشت گرد نور خان کراچی ائیر پورٹ کی حدود میں واقع منی چینجر میں سال 2008 کو ہونے والی 15 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہے۔

    مذکورہ ملزم دیگر ناجائز ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کو فراہم کرتا تھا، ملزم اپنے دیگر نو ساتھیوں سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

    علاوہ ازیں ملزم نور ولی عرف طلحہ کا تعلق تحریک طالبان کے سجنا گروپ سے ہے، ملزم وزیرستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔

    ملزم کے دیگر ساتھی دبئی میں روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • کابل:افغان صوبے ہلمندمیں طالبان کاحملہ،امریکی صحافی ہلاک

    کابل:افغان صوبے ہلمندمیں طالبان کاحملہ،امریکی صحافی ہلاک

    کابل :افغانستان کے صوبے ہلمندمیں طالبان کے راکٹ حملےمیں امریکی صحافی ڈیوڈ گِل ہلاک ہوگئے،جبکے ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کاکہناہےکہ نیشنل پبلک ریڈیوسےوابستہ فوٹوجرنلسٹ ڈیوڈ گِل افغان آرمی کےقافلے کےساتھ سفر کےدوران طالبان حملے میں ہلاک ہوگئے.

    راکٹ حملے میں انکے افغان مترجم ذبیح اللہ تمنا بھی جان کی بازی ہارگئے،تاہم ان کے دیگر ساتھی دوسری گاڑی میں موجود ہونے کے باعث محفوظ رہے.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے نائب کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ مفاہمتی عمل کا راستہ منتخب کریں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں افغان طالبان کےسربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان طالبان کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے حملوں میں مزید تیزی لائے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ مذاکرات کے نام پر دھوکا کیاگیا.

    افغان طالبان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی افغانستان میں موجودگی تک کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ صوبہ ہلمند میں افغان طالبان سے لڑائی کےدوران 57 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے.

  • امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، مارک ٹونر

    امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محمکہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کامیڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی.

    انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان سے کاروائیاں کررہے ہیں، دہشت گرد گروپوں سے پاکستان کوخود بڑا خطرہ ہے.

    مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ پاکستان ممبئی حملوں کی تفتیش میں بھارت کے ساتھ تعاون کرے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا منصور کواس لیے ہلاک کیا گیا کہ وہ امریکی افواج میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا طالبان رہنماؤں کو مذاکرات کی طرف لانا چاہتا ہے، طالبان کے پاس صرف مفاہمتی عمل کا آپشن ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے.

  • افغان مہاجرین کی واپسی افغان مسئلے کا ایک جز ہے،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

    افغان مہاجرین کی واپسی افغان مسئلے کا ایک جز ہے،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

    اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہا ہے افغان مہاجرین کی واپسی افغان مسئلے کے حل کاایک اہم جز ہے۔

    بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس کے اہلکار کی گرفتار کے بعد آرمی چیف نے ملک دشمن عناصر کو ملک سے باہر نکال پھینکنے کا بڑا اعلان کیا، سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے افغان مہاجرین کی واپسی کو افغان مسئلے کےحل کا ایک جزقرار دے دیا۔،

    سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا، ان کا کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہا ہے جس میں انہوں نے عالمی برادری سے تعاون کی درخواست کی، اس سے قبل سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے چین،سعودی عرب اورترکی کے سفیروں کو ڈرون حملےاورملااخترمنصورکی ہلاکت پربریفنگ دی تھی۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا امریکی کارروائی سے امن عمل متاثر ہواہے، حملہ پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کے منافی ہے،دفترخارجہ کےذرائع کے مطابق پاکستان اس معاملے پرمغربی ممالک کو بھی بریفنگ دے گا۔

  • طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوۃ القرآن عالمی دہشت گرد قرار

    طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوۃ القرآن عالمی دہشت گرد قرار

    واشنگٹن : امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوۃ القرآن کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طارق گیڈر گروپ آرمی پبلک اسکول پشاور، باچا خان یونیورسٹی اور شمالی وزیرستان سے 2008 میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے برطانوی صحافی پالش جیلوجسٹ و دیگر کارروائیوں میں ملوث ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور اس گروپ کا سربراہ ہے اور درہِ آدم خیل سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

    امریکی حکام نے دوسرے مذکورہ دہشت گروپ جماعت الدعوۃ القرآن کو عالمی دہشت گردتنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروپ اس وقت پشاور سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    امریکی حکام  کے مطابق اس کے عالمی دہشت گرد تنظیمیں القاعدہ ، لشکر طیبہ سے ساتھ بھی گہرے مراسم ہیں، جماعت الدعوۃ القرآن افغانستان میں سینکڑوں دہشت گرد کاروائیوں کی بھی ذمہ دار ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ  خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اتحادی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رہے گا۔

  • ڈرون حملہ طالبان کی مدد اور پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرگیا

    ڈرون حملہ طالبان کی مدد اور پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرگیا

    اسلام آباد : اوباما انتظامیہ نے بلوچستان میں ایک ڈرون حملہ کرکے اپنے کئی مفادات حاصل کرلئے۔ ایک جانب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کاامیج خراب کرنےکی بھرپور کوشش کی گئی تو دوسری طرف طالبان کو بھی اپنے نئے امیرکا باضابطہ اعلان کرنے کا موقع مل گیا۔

    امریکی ڈرون حملہ طالبان کی مدد اورپاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرگیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نوشکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا شخص ملا منصور اخترتھا تو تین دسمبر دوہزار پندرہ کوملا رسول کےساتھ  طالبان کی اندرونی جھڑپ میں کون سا شخص مارا گیا؟

    اطلاعات کےمطابق ملا اختر منصور ساڑھے پانچ ماہ قبل طالبان کی ذاتی لڑائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔ جس کےبعد طالبان نےموت کی خبرکو چھپاتے ہوئے ہیبت اللہ امیر کو مقررکرکے با ضابطہ اعلا ن سےگریز کیا۔

    پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرنے والی اوباما انتظامیہ نے مبینہ حملہ کرکے ایک ڈرون سے کئی مفادات حاصل کرلئے۔

    امریکہ نے پاکستان پر دباؤ بڑھا کر عالمی برادری میں غیر محفوظ ریاست قرار دینے کی کوشش کی تو دوسری جانب پاک چائنا راہداری پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    ڈرون حملے کی  آڑ میں امریکہ نے  ساتھ ہی طالبان کی اس طرح مدد کرڈالی کہ وہ باضابطہ طورپر اپنے نئے امیرکا اعلان کرسکیں۔

     

  • پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

    پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی : پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع غربی میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد رحیم سواتی کو گرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتاردہشت گرد مبینہ طور پراورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ہے، پروین رحمان کو تیرہ فروری دوہزراتیرہ میں بنارس کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

    ملزم رحیم سواتی کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سوات سے ہے، ذرائع کے مطابق سماجی کارکن کے قتل کی واردات کے  یہ بعد مبینہ دہشت گرد کراچی سے فرار ہو گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق رحیم سواتی خیبرپختونخواہ میں بھی سیاست دانوں کے قتل میں ملوث رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھے۔

    ذرائع کے مطابق پروین رحمان قتل کیس میں دو مبینہ دہشت گرد پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی غربی اظفر مہیسر کل ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

     

  • پاکستان نے طالبان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کردیا: اعزاز چوہدری

    پاکستان نے طالبان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کردیا: اعزاز چوہدری

    اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری افغان صدر کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہ ہے کہ پاکستان نے وزیرستان سے طالبان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  افغانستان کے صدر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف ہمیشہ سخت موقف اپنایا ہے۔

    افغانستان کے صدراشرف غنی کی جانب سے پاکستان پرالزام عائد کیا گیا تھا کہ مسلح گروپس ایک دفعہ پھر قبائلی علاقوں منظم ہورہے ہیں۔ خطے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کو ایسے گروہ کے خلاف کاروائی کرنی ہوگی۔

    افغانستان کے صدر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کی نشاندہی اورتعاون سےشمالی وزیرستان سمیت پورے ملک سے دہشت گردی کو جڑ کو اکھاڑ پھینکا ہے۔

    کابل حملے کے بعد افغانستان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حملے میں ملوث حقانی نیٹ ورک کے خلاف  سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا  اور ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ افغان طالبان ایک بار پھر شمالی وزیرستان میں منظم ہورہے ہیں۔

    واضح رہے ماضی میں پاکستان کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی جاچکی ہے جبکہ  افغانستان کے خفیہ اداروں اور حکومت کو افغا ن سرزمین پر موجود القاعدہ ، طالبان اور حقانی نیٹ ورک اور استعمال کے حوالے سے  واضح ثبوت پیش کئے جاچکے ہیں۔

    طالبان کو مذاکرات پرراضی کرنا تنہا پاکستان کی ذمہ داری نہیں: دفترخارجہ

    اس سے قبل افغان صدرکی ہرزہ سرائی پر پاکستانی دفترِخارجہ کے ترجمان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تنہا طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کا ذمہ دار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ افغان صدرنے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پاکستان پرامن مذاکرات کی ناکامی کاالزام لگای تھا جسے پاکستان نے مستردکردیا تھا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل میں کہا کہ طالبان سے مذاکرات صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ افغانستان میں امن کے لئے چارملکی گروپ کام کررہا ہے۔

  • چارفریقی رابطہ گروپ کا اجلاس، طالبان سے مذاکرات پراتفاق

    چارفریقی رابطہ گروپ کا اجلاس، طالبان سے مذاکرات پراتفاق

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چار فریقی اجلاس میں افغانستان میں امن کے قیام اور طالبان کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں طالبان سے مذاکرات اور خطے میں امن کے قیام پر بات چیت کے لئے پاکستان سمیت امریکہ،افغانستان ،چین اور طالبان نمائندوں نے شرکت کی۔

    اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ہے اور امن کےقیام کے لئے باہمی کوشش جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    مذاکرات کا ماحول بنانے کے لیے رکن ممالک کردار ادا کریں۔ اعلامیہ کے مطابق ہر قسم کی دہشت گردی تمام ممالک سمیت پورے خطے اور دنیا کیلیے سنگین خطرہ ہے جب کہ سیاسی اختلافات افغان عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے جائیں۔

    اجلاس میں تمام سیاسی اختلافات کو حل کرنےاور افغانستان میں امن و مفاہمت کےمواقع اور مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    چار فریقی رابطہ گروپ نے پر تشددکاروائیاں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام ممالک کے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات افغان مفاہمتی عمل کے لئے ضروری ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق چار فریقی رابطہ گروپ کا اگلا اجلاس چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔