Tag: طالبان

  • داعش میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کو افغانستان بھجوانے کا انکشاف

    داعش میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کو افغانستان بھجوانے کا انکشاف

    اسلام آباد : داعش میں بھرتی کیلئے پاکستان سے نوجوانوں کو افغانستان بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کر لی۔ محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہاجر کیمپوں سے افغانستان جانے والوں کی تعداد چالیس سے پچاس کے درمیان ہے۔

    ان نوجوانوں کو تیس سے پچاس ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ،ان نوجوانوں کی برین واشنگ افغانستان میں کی جاتی ہے، اور وہاں ان کو اسلحہ چلانے کی بھی تر بیت دی جاتی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف کالعدم تنظیمیں داعش سے الحاق کر رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستان اورافغانستان میں داعش کے لئے بھرتیوں کے امیر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق داعش نے ھال ہی میں اپنی 53 ویں سی ڈی جاری کی ہے جو عربی زبان میں ہے، اس سی ڈی میں پیرس حملے کی ویڈیو اور اس طرح کی دیگر پروپیگنڈا ویڈیوز موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 40 سے 50 لڑکے شمشٹو مہاجر کیمپ سے نکل کر افغانستان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر طالبان کمانڈرز نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی ہے مذکورہ رپورٹ پنجاب حکومت کے ۔ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سیکیورٹی کی ہے اور اس کی نقول متعلقہ حکام تک پہنچادی گئی ہے۔

  • صرف بندوق اٹھانے والے طالبان دہشت گرد ہیں، چوہدری نثار

    صرف بندوق اٹھانے والے طالبان دہشت گرد ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ مولانا عبدالعزیز نے کوئی غیر قانونی حرکت کی تو تب ہی قانون حرکت میں آئےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب طالبان دہشت گرد نہیں۔ صرف بندوق اٹھانے والے دہشت گرد ہیں۔ ان خیالات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 15نکات پر کارکردگی تسلی بخش ہے جبکہ 5نکات پر کارکردگی سست روی کا شکار ہے ۔

    اگر کچھ لوگ مولانا عبد العزیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو وہ ثبوت پیش کریں ،جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یشنل ایکشن پلان قومی اور امن و امان کا ایجنڈہ ہے اس لیے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے۔

  • طالبان نے افغان شہرسنگین پرقبضہ کرلیا، 90افغان فوجی ہلاک

    طالبان نے افغان شہرسنگین پرقبضہ کرلیا، 90افغان فوجی ہلاک

    ہلمند : طالبان نے افغانستان کے شہرسنگین پرقبضہ کرلیا ۔ دوروزسےجاری لڑائی میں نوے افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ہلمند میں افغان طالبان اورسیکورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ ہلمند صوبے کے نائب گورنرمحمد جان کا کہنا ہے گذشتہ دو روز میں جھڑپوں کے دوران نوے سیکورٹی اہلکارہلاک ہوئے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان صوبے پرمکمل قبضہ کرسکتے ہیں جسے چھڑانا مشکل ہوگا۔

    نائب گورنرنے طالبان کیخلاف جھڑپوں میں افغان صدر اشرف غنی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • کابل:ہسپانوی سفارت خانےکےقریب کار بم دھماکہ،ایک اہلکار ہلاک

    کابل:ہسپانوی سفارت خانےکےقریب کار بم دھماکہ،ایک اہلکار ہلاک

    کابل : افغان دارالحکومت کابل میں ہسپانوی سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکےمیں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارلحکومت میں ہساپونی سفارت خانے کے قریب غیرملکی گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنا یا گیا۔حملہ آوروں نے ایک کار کو گیسٹ ہاؤس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکے کے بعد حملہ آور قریبی علاقے میں فرارہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

    واقعے کے نتیجے میں ایک ہساپونی سفارت خانے کا پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔بم دھماکے کے بعد علاقےمیں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

    طالبان ترجمان نےحملہ کی ذمہ دار قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ گیسٹ ہاؤس پر کیا گیا،کیونکہ یہ فوجی سرگرمیوں اور انٹیلی جنس کے تبادلے کیلئےاستعمال کیا جارہا تھا۔

  • طالبان کا زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی مدد کا فیصلہ

    طالبان کا زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی مدد کا فیصلہ

    کابل: افغانستان میں آنے والا تباہ کن زلزلے کے بعد طالبان نے امدادی کاروائیاں کرنے والے گروپس کی حوصلہ افزائی کی ہے، واضح رہے کہ زلزلے میں اب تک 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان کےدشوارگزارپہاڑی علاقے، سرد موسم اورامن و امان کی خراب صورتحال کے سبب امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، امدادی ٹیموں کو اکثراوقات شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    کابل حکومت کے خلاف نبرد آزما شدت پسند اسلامی گروہ طالبان نے امدادی اداروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے اپنے جنگجوؤں کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لئے کہیں گے۔

    طالبان نے یہ اعلان اپنے باضابطہ نام یعنی اسلامی امارات کے نام سے جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اہل وطن اور امدادی ٹیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ متاثرین کی امداد جاری رکھیں۔ انہوں نے اپنے ’مجاہدین‘ کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ امدادی کاموں میں حصہ لیں اور ٹیموں کی بھرپور مدد کریں۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے میں اب تک پاکستان میں 228 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ افغانستان میں اب تک 115 افراد کے جاں بحق ہونے اور 4 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • پاکستان قندوز حملے میں ملوث نہیں، شدید مذمت کرتے ہیں: آئی ایس پی آر

    پاکستان قندوز حملے میں ملوث نہیں، شدید مذمت کرتے ہیں: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج نے افغان شہرقندوز پر طالبان حملے میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی حکام پر قندوز حملے میں مدد فراہم کرنے کا الزام من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا کوئی سیکیورٹی حکام یا اہلکار قندوز پر طالبان کے قبضے میں ملوث نہیں ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان قندوز پر طالبان کے حملے اور متعدد علاقوں پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

    پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کا خواہاں ہے اورعوام کے ذریعے قیام امن کو ترجیح دیتا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے بیانات ذمہ دارانہ نہیں ہیں اور ان سے دشمن عناصرکو اپنے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔

  • افغانستان میں جوڑے کو ناجائز تعلقات کے جرم میں 100 کوڑوں کی سزا

    افغانستان میں جوڑے کو ناجائز تعلقات کے جرم میں 100 کوڑوں کی سزا

    کابل: افغانستان میں ایک مرد اورعورت کو جنسی تعلقات کے الزام میں سرعام 100 کوڑوں کی سزا دی گئی ، جس کی مجمع میں کھلے عام ویڈیوز بھی بنائی گئی۔

    مجمع میں کوڑے مارنا اور اسی قسم کی دیگر سزائیں افغانستان میں طالبان کے دورِ حکومت میں عام تھیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے جنگ کے بعد اس قسم کے واقعات انتہائی کم دیکھنے میں آتے ہیں۔

    یہ واقعہ افغانستان کے صوبے غور میں پیش آیا ہے فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کے روایتی لباس میں ملبوس ایک شخص ایک برقعہ پوش خاتون کو کوڑے ماررہا ہے اور بیشتر کرسی نشین افراد یہ سارا ماجرا دیکھ رہے ہیں۔

    یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مرد و زن کو سزا دینے کے اس واقعے کو غور کی حکومت کی حمایت حاصل تھی۔

    غور کے گورنر سیما جووندا کے ترجمان کا کہناتھا کہ ’’اس جوڑے کے کئی برس پہلے تعلقات تھے اور انہیں رواں ماہ کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہاکہ یہ سزا شرعی قوانین پر مبنی ہے اور اس سے اوروں کو سبق ملے گا‘‘۔

    یاد رہے کہ اس ے قبل ماہ مئی میں ایک خاتون کو بھپرے ہوئے مجمع نے کابل میں ایک خاتون کو توہین کے جھوٹے الزام میں جلا کر قتل کردیا تھا۔

  • طالبان نے ملا اختر منصور کو اپنا نیا امیر منتخب کر لیا

    طالبان نے ملا اختر منصور کو اپنا نیا امیر منتخب کر لیا

    اسلام آباد : افغان طالبان نے نئے امیر کا باضابطہ اعلان کردیا، ملا اختر منصور تحریک کے نئے سربراہ ہونگے۔

    افغان طالبان نے ملاعمر کی وفات کے بعد تحریک کا نیا سربراہ چُن لیا، شوریٰ نے ملا عمر کے نائب ملا اختر منصور کو تنظیم کا امیر مقرر کردیا، افغانستان کے صوبے قندھار میں رہنے والے ملا منصور کا تعلق اسحاق زئی قبیلے سے ہے، ان کی عمر پچاس سال کے لگ بھگ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے نئے امیر دھیمے مزاج کے مالک اور مذاکرات کے حامی ہیں،  ملا منصور لڑائی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ طالبان دور حکومت میں سول ایوی ایشن کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

    طالبان شوریٰ نے طالبان کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے 2 نائب امیر بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں، جن میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی اور طالبان کے قاضی ہیبت اللہ اخونزادہ کونئے امیر کا نائب منتخب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے برطانوی نشریاتی ادارے نے افغان طالبان لیڈر ملا محمد عمر کی ہلاکت کی خبر شائع کی تھی، جس پر طالبان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے، ملاعمر کی ہلاکت پاکستان کے شہر کراچی میں نہیں ہوئی بلکہ ملا عمر 2013 افغانستان میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔

    یاد رہے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جمعہ کے روز سے پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی خبریں آنے کے بعد ملتوی کردیے گئے تے، جس کی باقاعدہ تصدیق پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی جاچکی ہے۔

  • پاکستان ’کابل/طالبان‘مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کررہا ہے:امریکی محکمہ خارجہ

    پاکستان ’کابل/طالبان‘مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کررہا ہے:امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان مارک ٹونرکا کہناہے افغان طالبان کے پاس مصالحتی عمل کامیاب بنانے کا نادرموقع موجود ہے۔

    واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کےدوران ان کا کہناتھا کہ افغان طالبان افغانستان کو اور اپنی زندگیوں کو پرامن بنا سکتے ہیں اورحکومت کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں اہم کردارادا کررہاہے۔

    نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نےمزید کہا کہ افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ سے آگاہ ہیں،خطے میں داعش کے پھیلاؤ پر گہری نظر ہے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ ملا عمر کے بیٹے اورطالبان کے نئے رہنما اختر منصور کے درمیان اختلافات سے بے خبرہیں۔

  • لاہور سے طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور سے طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور : کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گردوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے دو مبینہ دہشت گردوں مکرم اور معظم کو چالیس لاکھ روپے نقدی سمیت گرفتار کیا ہے۔

    دونوں مبینہ دہشت گرد اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے ذریعے رقوم اکٹھی کرتے تھے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کمانڈر مطیع الرحمن کو یہ رقوم پہنچاتے تھے۔

    دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔