Tag: فردوس عاشق اعوان

  • استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی

    استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے۔

    آئی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات اور صحت کے مسائل کے باعث عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتی تاہم بطور ممبر استحکام پاکستان پارٹی خدمات انجام دیتی رہوں گی۔

    خیال رہے فردوس عاشق استحکام پاکستان پارٹی میں سیکریٹری اطلاعات تھیں۔

    یاد رہے ڈاکٹر فردوس عاشق دو دہائیوں پر محیط ایک وسیع سیاسی کیریئر کے ساتھ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں، آئی پی پی میں شامل ہونے سے پہلے، انھوں نے مختلف سیاسی جماعتوں میں کئی اہم کرداروں میں خدمات انجام دیں۔

    انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے کیا اور 2008 سے 2011 تک وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں وفاقی وزیر برائے آبادی بہبود کے طور پر خدمات انجام دیں۔

    سال 2011 میں انھوں نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا اہم قلمدان سنبھالا۔

    پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد،ڈاکٹر اعوان نے استحکم پاکستان پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا، جہاں انہیں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کا کردار سونپا گیا۔

  • فردوس عاشق اعوان کو گرفتاری کا ڈر ، حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت  سے رجوع

    فردوس عاشق اعوان کو گرفتاری کا ڈر ، حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

    اسلام آباد : آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کی رہنما کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر سیالکوٹ میں مقدمے کے معاملے پر فردوس عاشق اعوان نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کرائی اور کہا کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ سیشن کورٹ سیالکوٹ سےرجوع کر سکوں۔

    فردوس عاشق اعوان کی درخواست میں حکومت اور اے ایس آئی امجد علی کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ پٹیشنر کے خلاف درج ایف آئی آر کو بھی حفاظتی ضمانت کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے تھانہ صدر سیالکوٹ کے اے ایس آئی نے 9 فروری کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

  • پولیس افسرکو تھپڑ کیوں مارا؟  فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج

    پولیس افسرکو تھپڑ کیوں مارا؟ فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ: سیالکوٹ این اے 70 سے آئی پی پی امیدوارفردوس عاشق اعوان پر اے ایس آئی کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں این اے70 سے آئی پی پی کی امیدوار فردوس عاشق اعوان نے اے ایس آئی امجد کے منہ پرتھپڑ مار دیا۔

    اے ایس آئی امجد کو تھپڑ مارنے پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ تھانہ صدرمیں امجد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔.

    مقدمے میں کہا گیا کہ الیکشن ڈیوٹی میں فردوس عاشق نے اے ایس آئی امجد کو تھپڑ مارا تھا۔

  • ‘نواز شریف شہباز کی پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے ‘

    ‘نواز شریف شہباز کی پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے ‘

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا چاہ رہے ہیں یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے شہبازشریف کی برطانیہ روانگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ شاید کسی "سپر لیگ "مقابلوں کی منتظر ہے، میچ سے قبل ٹاس کے لئے کپتان کا گراونڈ میں آنا ضروری ہوتا ہے، دیکھتے ہیں نواز شریف ٹاس کیلئے خود میدان میں اترتے ہیں یا کسی اور کو بھیجتے ہیں۔

    آئی پی پی کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پی کی سیاست میں آمد کی وجہ سے مقابلے سنسنی خیز ہوں گے، آئی پی پی اپنی عوام دوستی سے دیگر پارٹیوں کو شکست دے گی ، نواز شریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے آئی پی پی کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • ’گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر سیاسی مفاد کیلئے قومی مفاد کو قربان کیا‘

    ’گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر سیاسی مفاد کیلئے قومی مفاد کو قربان کیا‘

    استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر سیاسی مفاد کیلئے قومی مفاد کو قربان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا ملبہ نگراں حکومت پر نہیں ڈالنا چاہیے، گارڈ آف آنر لے کر جانیوالوں نے کہا ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت فیصلے کر کے گئی ہے، معیشت کو وینٹی لیٹر پر رکھا اور ابھی تک معیشت آپریشن تھیٹر سے باہر نہیں آئی، مصنوعی سانسوں پر ہے۔

    ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے قومی مفاد کو قربان کیا گیا، سارا ملبہ نگراں حکومت پر ڈال دیا، الیکشن کا عمل آئینی و قانونی تقاضا ہے، ہرحال میں ہونے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی ایشوز پیچھے رہ گئے ہیں، ہر کوئی اپنی مفاد کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک میں مڈل کلاس کا نام و نشان مٹتا جارہا ہے، اشرافیہ کو پٹرول کی قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کےلیے پٹرول کی قیمت ایک امتحان ہے۔

  • فردوس عاشق کا ملازمہ سے بدتمیزی کی ویڈیو پر رد عمل

    فردوس عاشق کا ملازمہ سے بدتمیزی کی ویڈیو پر رد عمل

    لاہور: سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو پر رد عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک تو یہ کہ ’’سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پرانی ہے، اور پھر کوئی یہ ثابت کر کے دکھائے کہ یہ میری گھریلو ملازمہ ہے۔‘‘

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ یہ چوری کا معاملہ تھا انھوں نے کسی قسم کا تشدد نہیں کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا ’’مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بھیجی گئی ہے، جس نے یہ ویڈیو بنائی ہے اس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کر لیا ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کی ملازمہ سے گالم گلوچ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان ملازمہ پر تشدد کا اعتراف بھی کر رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان نے ملازمہ کو گالیاں بھی دیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    ویڈیو میں ایک شخص کو سنا جا سکتا ہے جو فردوس عاشق سے کہتا ہے کہ آپ نے لڑکی کو تھپڑ مارا ہے، فردوس کہتی ہی کہ ہاں اس نے جھوٹ بولا تھا۔ تاہم اب اپنے رد عمل میں انھوں نے تشدد کی تردید کی ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان کا  پرویز خٹک  کو مشورہ

    فردوس عاشق اعوان کا پرویز خٹک کو مشورہ

    اسلام آباد : استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ ہم خیال آزاد گروپ بنانے کی بجائے ہمارے ساتھ آئیں تاکہ قومی سطح پرہم خیال سوچ اکٹھی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکامِ پاکستان پارٹی 9مئی واقعات کے بعد سامنےآئی ہے، آئی پی پی انتشار،دہشت گردی،جلاؤگھیراؤ کے حق میں نہیں، پارٹی کو اپنی جگہ بنانےکےلیے کچھ وقت لگےگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہےآئی پی پی کامستقبل کی سیاست میں اہم کردارہوگا، حلقوں میں جو عوام کےمسائل کوسمجھے گا اسےٹکٹ دیں گے،آئی پی پی عوام کےمسائل کے حل کاطریقہ کارلائے گی۔

    رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہماری پارٹی کےدروازےمحب وطن رہنماؤں کےلیے کھلےہیں، پرویزخٹک سنجیدہ یاستدان ہیں،کےپی میں ان کی اہمیت ہے، وہ سیاسی ماحول کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنےکی کوششیں جاری ہیں ، کے پی میں چور دروازے سے حکومت آنے سے امن کو خطرہ ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک ہم خیال لوگوں کو ملاکرپلیٹ فارم بنائیں تویہ ان کا حق ہے لیکن پرویزخٹک ہم خیال آزاد گروپ بنانےکی بجائے ہمارے ساتھ آئیں، تاکہ قومی سطح پرہم خیال سوچ اکٹھی ہو۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، سیاسی عدم استحکام ہے، ریاست اور سیاست اکٹھی ہوں تو پاکستان کے مسائل حل ہوں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ریاست کچھ اور سوچے اور سیاستدان کچھ اور، ہمیں ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلنا چاہئے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی ضرورت کے مطابق لوگوں کو استعمال کرتے ہیں،  فردوس عاشق اعوان

    چیئرمین پی ٹی آئی ضرورت کے مطابق لوگوں کو استعمال کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    لاہور : سابق پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مرشد کی قید میں چلے گئے، وہ ضرورت کے مطابق لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کواستحکام دینےکیلئےاستحکام پاکستان پارٹی کی بنیادرکھ دی گئی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مرشد کی قید میں چلے گئے ہیں ، وہ ضرورت کےمطابق لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔

    سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف جو کردار تھے ، آج وہ تتربترہوچکےہیں، اعظم خان،شہزاداکبر اورتیسراکرداربھی آج کہیں نظرنہیں آتے۔

    انھوں نے بتایا کہ بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے میں علیم خان رکاوٹ تھے، انہیں نیب حراست میں رکھا گیا جبکہ پارٹی کے لوگ علیم خان کوفرنٹ پر دیکھنا چاہتے تھے۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی چیزحرف آخرنہیں ہوتی،جس نےسیاست کرنی ہےاس نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔

    سابق رہنما کا کہنا تھا کہ کسی شخص کوزبردستی پارٹی میں شامل نہیں کرایاگیا، ہرشخص اس پارٹی میں پاکستان کےمستقبل کیلئےشامل ہواہے۔

    فواد چوہدری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فواداپنی حرکات کاجواب دےسکتےہیں ان کیلئے دعا ہی کرسکتی ہوں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی بہت پتے ہیں، آئندہ کچھ دنوں میں شوکریں گے، ہماراحلیف ہروہ شخص ہوگا جو پاکستان سے محبت اور ترقی کیلئے کام کرے گا اور ہماراحریف ہروہ شخص ہوگاجواداروں کی بےتوقیری کرتاہے۔

  • فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

    فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

    لاہور : فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور کہا عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا شرپسند اور دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کاحصہ نہیں رہوں گی

    سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی دنیا بھر میں اپنی شناخت ہے، میں اپنی راہیں پی ٹی آئی سےجداکررہی ہوں ، عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کیلئے زہر قاتل بن گیا ہے، ان کے ایجنڈے کی میں بھی گواہ ہوں، عمران خان سب سے پہلے دوستوں کو ڈستے ہیں، یہ دشمنوں کیلئے نہیں سب سے پہلے دوستوں کے دشمن بنتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے اپنے مفاد کیلئےاستعمال کرتےپھرٹشوپیپرکی طرح پھینک دیتےہیں ، میراپی ٹی آئی کیساتھ سفرآج اختتام پذیرہوگیا، اس چراغ کوآگ لگ گئی ہے گھرکے چراغ سے۔

    انھوں نے بتایا کہ میرا سیاسی سفر جاری رہے گا ہماری سیاست کا محور حلقے کے عوام ہیں، ہم اپنے حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

    صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل سے نکل کر زبردستی پریس کانفرنس نہیں کررہی ، آج کی پریس کانفرنس 100فیصد میرے دل کی آواز ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان آج اہم اعلان کریں گی

    فردوس عاشق اعوان آج اہم اعلان کریں گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان آج اہم پریس کانفرنس کریں گی، جس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان آج اہم پریس کانفرنس کریں گی، امکان ہے وہ پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گی۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما جمشید اقبال چیمہ اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما جن میں شیریں مزاری، فواد چوہدری، ملک اسلم امین، بلال غفار اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز 9 مئی کے تشدد کی مذمت کے بعد پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

    یاد رہے 2021 میں وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔