Tag: فردوس عاشق اعوان

  • یوم دفاع کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے منایا جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    یوم دفاع کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے منایا جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے شہداء قوم کا فخرہیں، ہمیں 1965 والے جذبے اور بے مثال اتحاد کی ضرورت ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے منایا جا رہا ہے، آج شہداء اورغازیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور دفاعی حصار ہے، مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آج شہداء اورغازیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، شہداء نے جانوں کا نذرانہ دے کر تابناک تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی 1965 والے جذبے کی ضرورت ہے۔

    ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

    یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  • یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج یوم دفاع کے موقع پر دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پرمنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزرائےاعلیٰ، گورنر صاحبان،اسمبلی اراکین شہدا کے گھرجائیں گے اور دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی فریضہ’’آئیں شہید کے گھرچلیں‘‘ کوعمران خان آگے لے کر بڑھیں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نمازجمعہ میں سلامتی، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں ہوں گی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ شہداء کو خراج عیقدت پیش کرنے کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوگی۔

    یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

  • حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پراٹھایا، فردوس عاشق اعوان

    حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پراٹھایا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے موثر خارجہ پالیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا ہے اور بھارت کا فسطائی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کر رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے غیرقانونی اقدام کے بعد مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے رابطہ کرکے پاکستان کا موقف اُجاگر کیا جو گزشتہ دس سال کے دوران عالمی فورمز پر کسی نے اتنے موثر انداز میں پیش نہیں کیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ان موثر کوششوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جبکہ سلامتی کونسل نے 50 سال بعد مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلایا جو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کی قومی ذمہ داری ہے۔

  • وزیراعظم کا 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم یوم دفاع کشمیر کے شہیدوں کے نام کرتے ہیں، کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلامک یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام ایک ماہ سےزائدعرصےسےکرفیومیں محصورہیں، اس وقت مواصلاتی نظام سےکٹےہوئےہیں، مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوگئی ہے ، جہاں ادویات اورخوارک نہیں، بچے بلک رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت انسانیت کی تذلیل کررہی ہے، پاکستانی عوام کشمیری کی درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں، کشمیری بین الاقوام تنظیموں کو حسرت سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کا فاشٹ چہرہ دنیا کودکھایا۔

    معاون خصوصی نے کہا عوام مسلم امہ کو درپیش مسائل کو سمجھتے ہیں، مظلوم کشمیری او آئی سی سے زیادہ توقع کرتا ہے ، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے ، کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بندوقوں کے سائے میں کشمیریوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا، کشمیری اپنے خون سے داستان لکھ رہے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر پر خاموش ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کشمیر میں خواتین کی حرمت پامال ہو رہی ہے، پاکستان کی بیٹیاں بھی کشمیری بیٹیوں کے دکھ کو محسوس کرتی ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر یوم دفاع اور شہیدوں کا دن ہے ، وزیراعظم نے 6ستمبر کوکشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کافیصلہ کیا ہے، ہم یوم دفاع کشمیر کے شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جرات اوربہادری سےکشمیریوں کےوکیل بن کرسامنےآئے، کشمیریوں کوان کےگھروں میں قیداورزمین تنگ کردی گئی ہے، جمہوریت کا دعویدار اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان کی آواز بھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے ، وزیراعظم ہر فورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہےہیں اور مودی کی سوچ اورامن کو سنگین نتائج سےخبردار کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بھارتی جبر سےنجات اورکشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمزمیں مضمون ہویاشمالی امریکامیں خطاب ، وزیراعظم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہےہیں، وزیراعظم مودی کی سوچ اورامن کو سنگین نتائج سےخبردار کر رہے ہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ معاون خصوصی نے کہا دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کےتقدس کوبچانے میں کردار اداکرے، سعودی اور اماراتی وزرائےخارجہ کی آمد وزیراعظم کی ذات پراعتماد کا اظہار ہے، وزرائے خارجہ کاکشمیر کی صورتحال پر آناان کی تشویش کا مظہر ہے اور معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ثبوت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس: کشمیر سے متعلق عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ اجلاس: کشمیر سے متعلق عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں‌ کیا. فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام پہنچانا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

    فیصلہ کیا ہے مسئلہ کشمیر پر ہر ہفتے کوئی قدم اٹھایا جائے گا، اوآئی سی،یورپی یونین سے کشمیریوں کے حق میں آواز سامنے آئی ہے. پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ان کے ساتھ کھڑا ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ ناقدین مخصوص ایجنڈے کےتحت کام کررہے ہیں، منصوبہ بندی کے تحت حکومتی فیصلوں پر تنقید کے لئے میڈیا کو  استعمال کیا جارہا ہے.

    مزید پڑھیں: عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ 208 ارب کا ٹیکس کیوں معاف کیا گیا: وزیر اعظم

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا.

    وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کی ہیں.

  • بھارت حق اورسچ کی آواز نہیں دباسکتا، فردوس عاشق اعوان

    بھارت حق اورسچ کی آواز نہیں دباسکتا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے، بھارت کو ہرطرف سے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرکی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا، یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب جنت نظیروادی میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کشمیریوں کی آہوں اورسسکیوں نےعالمی ضمیرجھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت حق اورسچ کی آواز نہیں دبا سکتا، مقبوضہ کشمیرکے عوام کے قانونی حقوق کی آواز یورپی پارلیمنٹ میں سنی گئی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 30ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 30ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان

    معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں؟احسن اقبال مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کی فضا کو سیاست کی نذر نہ کریں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کے رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب!! مسئلہ کشمیر پوری پاکستانی قوم کا مشترکہ کاز ہے، اس مسئلے پر قومی یکجہتی کی فضا کو سیاست کی نذر نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ اگست سے آپ کی جماعت یا دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کشمیری عوام کیلئے کیا آواز بلند کی؟ کیا آپ کی جماعت نے اب تک کوئی جلسہ، ریلی، اجتماع یا سیمینار تک منعقد کیا؟

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، جس کا ایجنڈا اقتدار کاحصول اور لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے سوا کچھ نہ تھا، مسئلہ کشمیر کو جس طرح موجودہ حکومت نے اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہے ہیں؟ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق معیشت کی بہتری اور اصلاحات پر کاربند ہیں۔

    اس سلسلے میں برآمدات میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور درآمدات میں واضح کمی آئی ہے، اس کے علاوہ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لا رہی ہیں۔

  • عمران خان کی کال پر قوم کا آدھےگھنٹےکااحتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

    عمران خان کی کال پر قوم کا آدھےگھنٹےکااحتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

    اسلام آباد :معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی کال پر پوری قوم کا آدھےگھنٹے کا احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، وزیراعظم کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری رنگ لارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سڑکوں پرآدھےگھنٹےکااحتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا، وزیراعظم کی اپیل پراحتجاج نے عالمی توجہ حاصل کی، ان کے لیے سبق ہے، جنہوں نے قوم کے جذبات کا مذاق اڑایا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری رنگ لارہی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی قربانیاں بھی رنگ لارہی ہیں ، دنیاپاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا بھارت او آئی سی کی آواز اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا، یورپی پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیرکا آنا کامیاب سفارتکاری ہے ، بھارتی مؤقف پوری دنیامیں پٹ چکاہےکہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

  • کشمیرکا رابطہ کٹ چکا ہے،اشیائے خورونوش اوردواؤں کی قلت ہے، فردوس عاشق اعوان

    کشمیرکا رابطہ کٹ چکا ہے،اشیائے خورونوش اوردواؤں کی قلت ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فسطائی مودی کشمیرمیں ظلم وسفاکی کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کےعوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، کشمیرکا رابطہ کٹ چکا ہے، اشیائے خورونوش اور دواؤں کی قلت ہے، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولتوں تک رسائی سے محروم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 27ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 27ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔