Tag: فردوس عاشق اعوان

  • پلانٹ فار پاکستان کا مقصدملک کے ہر چپے کو سبزوشاداب بنانا ہے، فردوس عاشق اعوان

    پلانٹ فار پاکستان کا مقصدملک کے ہر چپے کو سبزوشاداب بنانا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری کو خصوصی اہمیت دی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پلانٹ فار پاکستان کا مقصدملک کے ہر چپے کو سبزوشاداب بنانا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان واحد رہنما ہیں جنہوں نے ماحولیاتی چیلنجز سےنمٹنے کے لیے اقدام اٹھائے، وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری کوخصوصی اہمیت دی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شہری مہم کا حصہ بنیں اور پودا لگائیں، درخت لگانا سنت نبویﷺ اور صدقہ جاریہ ہے۔

    مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے پارلیمنٹ لاجز میں پھل دار پودا لگایا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر تجارت رزاق داؤد نے بھی کلین اینڈ گرین مہم میں حصہ لیتے ہوئے پارلیمنٹ کے لان میں پودا لگایا تھا۔ اس موقع پر وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہم راہ موجود تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو درختوں کی بہت ضرورت ہے، پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ یقین ہی نہیں آئے گا۔

  • پی ٹی آئی حکومت کو ایک سال مکمل، کارکردگی رپورٹ آج پیش کی جائے گی

    پی ٹی آئی حکومت کو ایک سال مکمل، کارکردگی رپورٹ آج پیش کی جائے گی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا،  کارکردگی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  18 اگست 2018 کو حکومت کے قیام سے  شروع ہونے والا سفر  استحکام پاکستان کی جانب گامزن ہے.

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس ہے، عوامی فلاح کیلئےاقدامات وزیراعظم کی محروم طبقات سےمحبت کے آئینہ دار ہیں.

    آج کا پرامن پاکستان سیاحوں کے لئے پرکشش اور حسین منزل ہے، قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر پہلی بار جمہوری رنگ بکھرا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق پلی بارٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی.

    مزید پڑھیں: راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے، فردوس عاشق اعوان

    پاکستان تحریک انصاف عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے، پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، 10 بلین ٹری سونامی منہ بولتا ثبوت ہیں.

    خیال رہے کہ ایک سال میں  حکومت نے  بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔ قبائلی علاقوں کو خیبر پختون خوا کا حصہ بنایا، سابق فاٹا میں پہلی بار الیکشن کرائے۔ کرتارپور راہداری کھولنے پر عمران خان کے وژن کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

    ساتھ ہی غریبوں کے لیے احساس پروگرام، صحت سہولت کارڈ کا سلسلہ شروع ہوا،  بے گھر افراد کے لیے نیا گھر ہاؤسنگ اسکیم اور شیلٹر ہومز کی بنیاد رکھی گئی۔ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹھوس پالیسیاں بنائی گئیں۔

  • راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے،  فردوس عاشق اعوان

    راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیر دفاع کابیان آرایس ایس کی انتہاپسند سوچ کاعکاس ہے ، راج ناتھ سنگھ کا  بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے اور امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راج ناتھ کی جانب سے ایٹم بم کی دھمکی پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر دفاع کابیان آرایس ایس کی انتہاپسند سوچ کاعکاس ہے ، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کاامن خطرے میں ڈال سکتے ہیں، عالمی برادری کو غیر ذمہ دارانہ بیانات کانوٹس لینا ہوگا ، بیانات عالمی قوانین اور امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔

    معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا سلامتی کونسل اجلاس نے اندرونی معاملے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے، وزیراعظم کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی آوازکل دنیاکےسب سےبڑےسفارتی فورم پرسنائی دی۔

    یاد رہے بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے مسئلہ کشمیر پر ایک اور گیدر بھبکی لگاتے ہوئے ہندوستان کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔

    بعد ازاں پاکستان نے بھارتی وزیر راج ناتھ کا بیان موجودہ صورتحال میں انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی عزائم بے نقاب ہوگئے، پاکستان نے ہمیشہ جنوبی ایشیامیں ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کی بات کی ہے، ہم جارحانہ اقدامات کے خلاف ہیں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مثالیں قائم کی جارہی ہیں، بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو اپنے پاؤں تلے روندتا رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں موجود ہیں، سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو ادارے کی ساکھ متاثر ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نسل کشی کا سلسلہ جاری رہا تو صورت حال بوسنیا جیسی ہوگی، نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر دونوں اطراف کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنارہا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اقلیتوں کے ساتھ خصوصاً کشمیریوں کے ساتھ سلوک دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے للکار کر بھارتی قیادت کو جواب دیا ہے، وزیر اعظم نے کہا جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے، بھارت نے سیکولر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اقلیتوں کے ساتھ سلوک دیکھ لیں۔ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

  • بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، فردوس عاشق اعوان

    بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا بھارت ایل اوسی پردونوں اطراف کشمیریوں کوبربریت کانشانہ بنارہاہے، بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کی خاطر قربان ہونے والے شہدا ہمارا فخر ہیں، پوری قوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز بھی امن کے دشمن بھارت نے پاکستانی چوکیوں پر پھرگولہ باری اور ایل اوسی پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں تین جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ فوجی جہنم واصل ہوئے اور کئی زخمی جبکہ بھارتی فوج کے کئی بنکر اڑا دیئے گئے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    شہید ہونے والوں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پر اشتعال انگیزی بڑھا دی ہے۔

  • قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا: فردوس عاشق اعوان

    قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا: فردوس عاشق اعوان

    پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا، یوم سیاہ صرف پاکستان میں ہی نہیں عالمی سطح پر منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ پر پاکستان بھر میں ریلیاں نکل رہی ہیں، یوم سیاہ صرف پاکستان میں ہی نہیں عالمی سطح پر لوگ منا رہے ہیں۔

    معاون خوصی کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر بھارت کی مذمت کی جارہی ہے، عوام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ثابت کیا کشمیر کے بغیر یوم آزادی کی خوشیاں کم ہیں، کشمیر کو بالآخر پاکستان کے ساتھ جڑنا ہے، قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے، بھارت نے سیکولر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اقلیتوں کے ساتھ سلوک دیکھ لیں۔ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ آج قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی جیت ہوئی ہے۔ مودی کی آج کی تقریر بھارتی عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، مودی نے خطے میں تھانیدار بننے کی کوشش کی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اقلیتوں کے ساتھ خصوصاً کشمیریوں کے ساتھ سلوک دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کل للکار کر بھارتی قیادت کو جواب دیا ہے۔ کل وزیر اعظم نے کہا جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جھنجوڑا، عمران خان کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ روس نے بھارت کے خلاف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کی ہے۔

  • وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ہرفورم پرمظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ہرفورم پرمظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی اپنے سیاہ اقدام سے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کے اندرونی معاملے کے دعوے پرضرب ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا، وکالت تنازعہ یواین قراردادوں اورکشمیریوں کی رائے کے مطابق حل کے لیے ہوگی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہٹلر نے ایک نسل کو اپنے ظلم اور بربریت کی بھینٹ چڑھایا، خاکم بدہن مودی اسی طرح کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی اپنے سیاہ اقدام سے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے، مذموم عزائم کا آغاز مودی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گیارویں روز بھی کرفیو جاری ہے، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

  • وہ دن دور نہیں جب کشمیری پورے ولولے سے یوم آزادی منائیں گے، فردوس عاشق اعوان

    وہ دن دور نہیں جب کشمیری پورے ولولے سے یوم آزادی منائیں گے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پرمنا رہا ہے، کشمیریوں کی سیاستی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا، کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری پورے ولولے سے یوم آزادی منائیں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ کشمیرمیں بہنے والے لہوکے چھینٹے ہمارے دلوں پر گرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم کوآج بھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آج کوئی سیاسی بیانیہ یا ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے۔

    یوم آزادی بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

  • چین نے ہندوستان کے مؤقف کو مسترد کردیا ہے: فردوس عاشق اعوان

    چین نے ہندوستان کے مؤقف کو مسترد کردیا ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین نے ہندوستان کے مؤقف کو مسترد کردیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کے نام اپنے پیغام میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی بھرپورحمایت کی گئی.

    [bs-quote quote=”بلاول کشمیر کے لئے جدوجہد کو ابو، پھوپھو بچاؤ مہم سے نہ جوڑیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، بھارت طاقت سے کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتا.

    انھوں نے کہا کہ بلاول کشمیر کے لئے جدوجہد کو ابو، پھوپھو بچاؤ مہم سے نہ جوڑیں، بلاول جان لیں، سندھ میں ان کی کرپشن کی داستانیں عام ہیں، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ کی فکر کرے.

    پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ کی فکر کرے، معاشی محاذ پر ڈکیتیاں، چوریاں ہوئیں، این آر او ناممکن ہے، فریال تالپور کے اکاؤنٹ کاسورس کیا ہے، کون فائدہ اٹھاتا رہا، سب سامنے آئے گا.

    مزید پڑھیں: دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہمیں مودی مائنڈسیٹ سے لڑنا ہے، فواد چوہدری

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ساتھ کھڑے ہونا حکومت کا عزم ہے، کشمیریوں کا محاذ ہمارے دل کے قریب ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اصولی مؤقف پرقائم رہیں گے.

    کشمیر کےمسئلےکو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے، نئے پاکستان میں قانون سب کےلئے یکساں ہے، کسی صورت اپنےمفادات کیلئےقومی مفادپرسمجھوتہ نہیں کریں گے.

  • کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا، فردوس عاشق اعوان

    کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جبر، ظلم، کرفیواور قید خانہ کشمیریوں کوغلام نہیں بنا سکتا، کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مودی نے پالیسی ترک نہ کی تو خطے کے امن کو خطرات ہوں گے، مودی سرکار نے ہندوتوا کی سوچ پر کار بند پالیسی اپنائی ہے، بھارت اپنے انتہا پسندانہ رویے پر نظرثانی کرے، مقبوضہ کشمیر متنازع ہے ، جس کا حل قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عید قرباں پر بھی مسلمانوں کو مقدس تہوار منانے سے روکا گیا، سیکولراور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اورغم سانجھے ہیں، کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

    معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا جبر، ظلم، کرفیو اور قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، عید کے دن کشمیریوں کو مذہبی رسومات سے روکا گیا، مذہبی رسومات سے روکنا ثابت ہے بھارت غاصبانہ قبضہ کررہا ہے۔