Tag: america

  • 90 سیکنڈ کے اندر 2 ملین ڈالر کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو دیکھیں

    90 سیکنڈ کے اندر 2 ملین ڈالر کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو دیکھیں

    (16 اگست 2025): امریکا میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈکیت 2 ملین ڈالر کے قیمتی زیورات لے اڑے جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل کے جیولری اسٹور میں چوروں نے حیران کن جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواہرات کی ایک دکان سے صرف 90 سینکڈ کے اندر دو ملین ڈالر مالیت کے ہیرے، مہنگی گھڑیاں اور سونا لوٹ لیا۔

    سیئٹل پولیس نے بتایا کہ چوروں نے ایک اندازے کے مطابق صرف 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے ہیرے، لگژری گھڑیاں، سونا اور دیگر اشیاء لے کر آسانی سے فرار ہوگئے۔

    امریکی پولیس نے بتایا کہ یہ ڈکیتی دکان کے سامنے والے شیشے کے دروازے کو توڑ کر کی گئی، پولیس کے بیان کے مطابق نمائش کیلئے رکھی رولیکس گھڑیاں ہی سات لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی تھیں۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص نے شاپ پر موجود لڑکوں کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا، مگر کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

    پولیس نے فوری اطلاع پر کارروائی کی، لیکن چور پہلے ہی گاڑی میں فرار ہو چکے تھے اور علاقے میں سرچ کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

  • امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں: صدر بائیڈن

    امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں: صدر بائیڈن

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں۔

    وائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا سپریم کورٹ خود مختار ہے مگر جوابدہ نہیں، امیر ترین  لوگ میڈیا سے لیکر  معیشت تک سب کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ بے پناہ دولت اور طاقت کا غلط استعمال امریکی عوام کیلئے خطرناک ہے، صدارتی اختیارات کو لامحدود کرنے کا بھی خدشہ ہے۔

    ’ہم مل کر دنیا کو پُرامن بنائیں گے‘ ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو

    اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے الوداعی حطاب میں کہا تھا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں،ہمیں امریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے،چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔

    جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا،مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔

    واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے،  ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بڑی عالمی طاقتوں اور امریکا کے اہم اتحادیوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

  • امریکا کی جانب سے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد

    امریکا کی جانب سے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد

    روس کو مبینہ طور پر جنگی معاونت فراہم کرنے پر امریکا کی جانب سے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنیکا اعلان کیا گیا۔

    روس کی فوجی صلاحیتوں میں مدد کرنے کے باعث یہ پابندی لگائی گئی ہے، مذکورہ  فہرست میں بھارت کے ساتھ چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔

    بھارت یوکرین کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے روس کو درکار ٹولز اور ٹیکنالوجیز تک رسائی ممکن بنا رہا ہے، پابندیوں کا شکار بھارتی کمپنیوں میں ابر ٹیکنالوجیز اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی کمپنیوں میں ڈینواس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ایمسسٹیک، گلیکسی بیئرنگز لمیٹڈ اور دیگر شامل ہیں۔

  • مودی کا امریکا میں ہندوتوا نظریہ کا پرچار، سکھ رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    مودی کا امریکا میں ہندوتوا نظریہ کا پرچار، سکھ رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکا میں ہندوتوا نظریے کو پرچار کرنے پر سکھ رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بھارت میں آزادی کے 77 برس بعد بھی متعدد علیحدگی پسند تحریکیں سرگرمِ عمل ہیں، بھارت نے آزادی کے وقت سکھوں کے ’خالصتان‘ کے قیام جیسے بہت سے نام نہاد وعدے کیے۔

    لیکن بھارت میں پچھلی کئی دہایئوں سے سکھوں کو اْن کے بنیادی مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق سے محروم کردیا گیا، سکھوں کی تاریخ بھارتی مظالم سے بھری پڑی ہے۔

    بھارتی حکومت کبھی گولڈن ٹمپل جیسے سانحے کرواتی ہے تو کبھی دوسرے ممالک میں تحریکِ خالصتان کے سکھ رہنماؤں کو قتل کرواتی ہے، حال ہی میں مودی سرکار نے امریکا میں اپنے دورے کے دوران ہندوتوا جیسے متشدد نظریات کو فروغ دیا۔

    ہندوتوا نظریہ بھارت میں مذہبی ہم آہنگی، سیکولرزم اور جمہوریت جیسے بنیادی ریاستوں ستونوں کو نگل رہا ہے، نیویارک میں ہونے والی مودی کی تقریر پر سکھ رہنما گْرپت ونت سنگھ پننْو پہ اپنا ردِ عمل دیا۔

     سکھ رہنما گْرپت ونت سنگھ نے کہا کہ جو بھی اس تقریب کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کر رہے ہیں، وہ سب مودی کے ہندوتوا نظریے کے پیروکار ہیں، میر ا مودی کو مشورہ ہے کہ براہ کرم اپنے بھارتی نڑاد امریکیوں کو واپس بھارت لے جائیں۔

    انہوں ن کہا کہ انڈو-امریکن ہندوتوا کے پیروکار، آپ امریکی آئین کے وفادار نہیں ہیں، اس لیے آپ سب کو اپنی پیاری مادر وطن ہندوستان واپس جانا چاہیے۔

     سکھ رہنما ،گْرپت ونت سنگھ پننْونے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا رہی کیونکہ انہیں وزیر اعظم کے طور پر تحفظ حاصل ہے لیکن یاد رکھیں، یہ تحفظ عمر بھر نہیں رہے گا، مودی سرکار اپنے انتہا پسند نظریات کو اب سمندر پار ہندستانیوں تک بھی پھیلا رہی ہے۔

  • امریکا سب سے پہلے کس نے دریافت کیا، کولمبس یا ہندوستانیوں نے؟ حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    امریکا سب سے پہلے کس نے دریافت کیا، کولمبس یا ہندوستانیوں نے؟ حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    بھوپال: بھارت کے ایک وزیر تعلیم نے عجیب و غریب دعویٰ کر دیا ہے کہ امریکا کرسٹوفر کولمبس نے نہیں بلکہ ہندوستانیوں نے دریافت کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ”ہمارے ہندوستانی آبا و اجداد“ نے دریافت کیا تھا، کولمبس نے نہیں۔

    بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے طلبہ کو کولمبس کے حوالے سے پڑھائی جانے والی تاریخ پر سخت اعتراض کیا، اور کہا طلبہ کو پڑھانا ہے تو انڈیا کے عظیم ہیرو واسولون کے بارے میں پڑھائیں، جو آٹھویں صدی میں امریکا گیا تھا اور اس نے سانتیاگو(امریکا) میں کئی مندر تعمیر کیے، یہ حقائق وہاں کے میوزیم اور لائبریری میں ابھی بھی موجود ہیں۔

    انھوں نے کہا طلبہ کو یہ پڑھائیں کہ کولمبس کے دور کے بعد امریکا کے دیسی لوگوں کو کیسی اذیت دی گئی، کس طرح قبائلی سماج کو برباد کیا گیا، مذہب تبدیل کیا گیا، کیوں کہ وہ نیچر کی، سورج کی پوجا کرتا تھا، جب کہ ہمارے آبا و اجداد جب وہاں گئے تھے تو انھوں نے مقامی کلچر مایان کے ساتھ تعاون کیا تھا۔

    اندر سنگھ پرمار نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو ’’غلط تاریخ‘‘ پڑھائی جاتی ہے کہ پرتگالی سیاح واسکوڈی گاما نے ہندوستان کو دریافت کیا تھا، تاریخ دانوں کو واسکوڈی گاما کی خودنوشت سوانح کا مطالعہ کرتے ہوئے طلبہ کو درست تاریخ پڑھانی چاہیے، واسکوڈی گاما نے افریقا کی بندرگاہ زنجبار میں ایک مترجم کے ذریعہ گجراتی تاجر چندن سے ہندوستان دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی، چندن نے واسکو ڈی گاما سے کہا تھا کہ وہ اس کے جہاز کے پیچھے چلے آئے، اس طرح وہ ہندوستان پہنچا تھا۔

    انھوں نے کہا واسکو ڈی گاما نے خود لکھا ہے کہ ہندوستانی تاجر کا جہاز اس کے جہاز سے کافی بڑا تھا۔

  • امریکا: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئیں

    امریکا: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئیں

    امریکا کی تمام ریاستوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے متعلق ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکا میں جمعرات کو سان فرانسسکو سمیت بڑے شہروں میں سیل فون سروس میں خلل کے باعث ہزاروں صارفین کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ تقریباً 153,000 افراد کے لیے 1.2 بلین ڈالر مالیت کے طلبہ کے قرضے منسوخ کر رہی ہے۔

    بائیڈن نے یہ اعلان ایک نئے ادائیگی کے منصوبے کے حصے کے طور پر کیا ہے جو معافی کا تیز ترین راستہ پیش کرے گا۔

    امریکی رہنما نے گزشتہ سال قرضوں میں ریلیف سے نمٹنے کے لیے دیگر راستے تلاش کرنے کا وعدہ کیا تھا جب سپریم کورٹ نے 430 بلین ڈالر کے طلبہ کے قرضے معاف کرنے کے وسیع منصوبے کو روک دیا تھا۔

    بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ کالج کی ڈگری اب بھی ایک بہتر زندگی کا ٹکٹ ہے لیکن وہ ٹکٹ بہت مہنگا ہے اور بہت سارے امریکی اب بھی کالج کی ڈگری کے بدلے غیر مستحکم قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

    کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی

    وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر کمیونٹی کالج اور دوسرے قرض لینے والوں کو چھوٹے قرضوں کے ساتھ مدد کرے گا اور بہت سے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے طلباء کے قرضوں سے آزاد ہونے کی راہ پر گامزن کرے گا۔

  • امریکا، ہوٹل میں زوردار دھماکہ، متعدد افراد زخمی

    امریکا، ہوٹل میں زوردار دھماکہ، متعدد افراد زخمی

    امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ہوٹل میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کی عمارت کی کئی منزلوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملبہ سڑک پر پھیل گیا، ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 20 منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں دھماکا ہوا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ عمارت میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کے نچلی منزلوں پر کافی نقصان ہوا ہے۔حکام نے دھماکے کے اصل اسباب جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے مشکوک گاڑی ٹکرا گئی، جس کے بعد سیکورٹی حرکت میں آگئی۔

    امریکی سیکریٹ سروس کے کمیونیکیشن چیف نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    قطر میں ون ویلنگ کرنے والا نوجوان بائیک سے محروم، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست ڈیلاویئر میں ایک شخص نے اپنی گاڑی امریکی صدر کے قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرادی تھی، جس پر نشے میں ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگا دیا گیا تھا۔

  • امریکا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری

    امریکا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری

    امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آج برفانی طوفان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برفانی طوفان سے سفری بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ گنجان آباد علاقوں میں برفباری سے بجلی معطل اور درخت گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

    نیشنل ویدر سروس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے مشرقی ساحلی علاقوں میں سفر ناممکن ہوسکتا ہے۔ امریکی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان سے تقریباً ڈھائی کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے شمالی سرحدی علاقے میں شدید دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورا علاقہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔

    کینیڈا کے ورک پرمٹ کے نظام میں اہم تبدیلیاں

    رپورٹ کے مطابق العوقلیہ کا علاقہ دھند سے زیادہ متاثر ہے جب کہ دیگر شہر بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلومیٹر تک کم ہو گئی ہے۔

  • امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں چاہتا، سراج الحق

    امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں چاہتا، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہو۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوں بلکہ اس کی مرضی یہ ہے کہ ہر الیکشن میں اس کا ایجنڈہ شامل ہو۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت تبدیل ہوتی ہے لیکن نظام قائم رہتا ہے۔ایک حکومت جاتی تو دوسری آتی ہے اور اسی طرح ظلم کے اس نظام کی چوکیداری جاری رہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم اور اب نگران حکومت آئی ہے اور ظلم کا نظام ایسے ہی جاری ہے، عوام سمجھتی ہے ملک کے حالات بدلیں گے مگر سب ایک اسٹیٹس کو کے ہی پاسبان ہیں۔

    چینی کی قمیت میں اضافے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جو چینی برآمد کی گئی وہ یہاں سے نکلی ہی نہیں، کاغذوں میں بتایا جارہا ہے کہ چینی درآمد کی گئی۔

    بجلی کے بلوں میں اضافے پر ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے بل قسطوں میں لینے کی اجازت مانگی ہے لیکن شاید آئی ایم ایف والوں نے ان کی کال بھی نہیں سنی۔

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لیں کیونکہ لوگوں کے پاس دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، قربانی دینی ہے تو اشرافیہ دے جنہوں نے ملک اوراداروں کو لوٹا ہے۔

    سرکاری افسران بجلی کا بل نہیں دیتے، قوم کا مطالبہ ہے مفت بجلی بند کریں، 500ارب سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے جس کا نقصان عوام کو ہوتا ہے، اشرافیہ کو بوجھ عوام پر ڈالنے کی کوشش ہوتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اجلاس پر اجلاس بلارہے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں ملا، پانی کے بلز میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے، ریکارڈ گندم ،گنے کی پیداوار بھی ہوتی ہے اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے

    نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ ستمبر  میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 19 ستمبر کو دورہ امریکا پر روانہ ہوں گے،اس دورے پر یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی وفد کے ہمراہ 19 ستمبر کو روانگی متوقع ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا باقاعدہ ہائی لیول اجلاس 19 ستمبر سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔