Tag: پاکستان کی خبریں

  • عدالت کا سینیٹری ورکرز کو کم از کم 25 ہزار تنخواہ ادا کرنے کا حکم

    عدالت کا سینیٹری ورکرز کو کم از کم 25 ہزار تنخواہ ادا کرنے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹری ورکرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار ادا کرنے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے مختلف محکموں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹری ورکرز کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں سینیٹری ورکرز کو 17 ہزار تنخواہ دی جارہی ہے، 25 ہزار روپے سے کم تنخواہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت نے 7 جولائی 2022 کو مزدوروں کی تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کی تھی۔

    عدالت نے مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار ادا کرنے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ صوبے میں سینیٹری ورکرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے یقینی بنایا جائے۔

    عدالت نے محکمہ لیبر کو مختلف محکموں سے رپورٹ منگوا کر جائزہ لینے کا حکم بھی دیا جبکہ سندھ حکومت کو درخواست گزار کی تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    درخواست کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

  • سیکریٹری خارجہ کا اسپین کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور

    سیکریٹری خارجہ کا اسپین کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور

    میڈرڈ: پاکستان اور اسپین کے درمیان پانچویں سالانہ دو طرفہ مشاورت کے دوران دہشت گردی کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پاکستان اور اسپین کے درمیان پانچویں سالانہ دو طرفہ مشاورت ہوئی، مشاورت میں تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاورت میں ڈیجیٹلائزیشن، اسٹارٹ اپس اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے دہشت گردی کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اسپین کے حکام کو بریف کیا گیا۔

  • امدادی ٹیمیں جلد ترکی پہنچیں گی: شہباز شریف کا طیب اردگان کو ٹیلی فون

    امدادی ٹیمیں جلد ترکی پہنچیں گی: شہباز شریف کا طیب اردگان کو ٹیلی فون

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جلد امدادی ٹیمیں ترکی پہنچیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا، شہباز شریف نے ترک صدر سے زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جلد امدادی ٹیمیں ترکی پہنچیں گی۔

    خیال رہے کہ آج صبح 4 بجے ترکیہ کے جنوبی حصوں میں ہولناک ترین زلزلے نے قیامت ڈھا دی جس کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ شام میں بھی آیا جبکہ یونان، مصر، قبرص، اردن، لبنان، عراق، جارجیا اور آرمینیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    ترکیہ میں زلزلے سے سینکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور اب تک 900 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

    شام میں بھی زلزلے سے اب تک 400 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ترک صدر طیب اردوان نے تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اقوام عالم سے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی: خواجہ سعد رفیق

    کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی: خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی، گوادر میں ریلوے کی کافی جگہ موجود ہے، گوادرمیں ریلوے کا دفتر کھول دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کا مسافروں کی سہولت کے لیے معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے ذریعے جہاں رکاوٹیں تھیں وہ ختم کردیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ٹرین کی ٹکٹ، ہوٹل اور کھانے پینے کی سہولت میسر ہوگی، ایپ کے ذریعے پارسل کی بکنگ اور ٹریکنگ بھی ہو سکے گی، رابطہ ایپ کے ذریعے شہری اپنا سفر آسان بنا سکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر یہ سروس ریلوے میں دستیاب ہوگی، یہ ایپ ریلوے کے آپریشنل معاملات کو بہتر بنانے میں اہم قدم ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سبی ہرنائی ٹریک اور چیک پوسٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا، کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی، گوادر میں ریلوے کی کافی جگہ موجود ہے، گوادرمیں ریلوے کا دفتر کھول دیا گیا ہے، حالیہ سیلاب سے ریلوے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں کے معاملے میں وزارت خزانہ سے بات چیت کی ہے انشا اللہ کوئی حل نکلے گا، ہمیں توقع ہے قسطوں میں ہی صحیح تنخواہوں کے لیے پیسہ ملے گا۔

  • توانائی بحران: پنجاب کی صنعتوں کے لیے سستی بجلی لانے پر غور

    توانائی بحران: پنجاب کی صنعتوں کے لیے سستی بجلی لانے پر غور

    لاہور: ملک میں مہنگی بجلی کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ کی صنعت کے لیے سستی بجلی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ صنعت کے لیے سستی بجلی پر جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے متعلقہ وزارتوں کو سستے متبادل منصوبے لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد موجودہ مہنگی بجلی کا بوجھ کم کرنا ہے، 10 روز میں متعلقہ وزارتیں جن میں صنعت، توانائی اور معدنیات شامل ہیں، تجاویز دینے کی پابند ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں 30 سال سے سستی بجلی کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا سکا، اس دوران مہنگے تھرمل فیول اور کمزور ٹرانسمیشن سسٹم سے بجلی لی جاتی رہی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلد پنجاب میں شمسی توانائی، ہوا کی توانائی اور کوڑے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کا آغاز ہوجائے گا، پرائیویٹ سیکٹر منصوبے شروع کرے گا جبکہ نیپرا اپنے رولز میں ضروری ترمیم کرے گا۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز ریکارڈ ہونے کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز ریکارڈ ہونے کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 17 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 640 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 379 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 493 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار 438 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • سائرہ یوسف کی بیٹی کے ننھی بہن کے لیے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    سائرہ یوسف کی بیٹی کے ننھی بہن کے لیے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکاروں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بیٹی نورے کی اپنی ننھی بہن کے لیے نظم گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوگئی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بیٹی نورے سبزواری گلوکاری کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں، ان کی نظم پڑھتے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں نورے کو صدف کنول کی بیٹی اور ان کی چھوٹی بہن زہرا سبزواری کے لیے اپنی خوبصورت آواز میں نظم گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

    شہروز کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں نورے اپنی ننھی بہن کے لیے اتنی کمال مہارت سے انگریزی زبان کی نظم گاتی ہیں کہ اس ویڈیو کو دیکھنے اور سننے والے صارفین کو یہ گمان ہو رہا ہے کہ جیسے اس نظم کو نورے سبزواری نے ہی گایا ہو۔

    نورے کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ساتھی فنکار بھی انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے، اس ویڈیو کو اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

  • حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

    حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے سری لنکا میں ہیں، شرکت سے قبل ان کی ملاقات بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تقریبات میں جنوب ایشیائی ممالک کے معززین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

    اس دوران حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیش کے ہم منصب اے کے عبدالمومن سے ملاقات ہوئی، دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تیزی آرہی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔

  • ’عمران خان نے 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا‘

    ’عمران خان نے 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھی جسے عمران خان نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں امن و امان اور سیاسی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھی جسے عمران خان نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور بلند ترین قرضوں کے باعث ملکی معیشت کو نقصان ہوا، ہرکوئی جانتا ہے کہ عمران خان خود غرض شخص ہے۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کے باعث مہنگائی بڑھی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

  • توانائی بحران: حکومت کا سولر انرجی سے متعلق پالیسی لانے پر غور

    توانائی بحران: حکومت کا سولر انرجی سے متعلق پالیسی لانے پر غور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت جلد سولر انرجی سے متعلق سہولت دینے کے لیے پالیسی لا رہی ہے، سولر پینل پر اس وقت کوئی ڈیوٹی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد سولر انرجی سے متعلق سہولت دینے کے لیے پالیسی لا رہی ہے، سولر کو فوسل فیول کے متبادل کے طور پر لانا چاہتے ہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں ایک سے چار میگا واٹ کے سولر دینے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی تمام عمارتوں کو سولر پر تبدیل کر رہے ہیں، سولر پینل پر اس وقت کوئی ڈیوٹی نہیں ہے۔