Tag: CM Punjab

  • عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، سات نکاتی ایجنڈے پرغور

    عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، سات نکاتی ایجنڈے پرغور

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری ودیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم کے احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈ کے جنرل منیجر کے عہدے پر شاہ نواز نادر شاہ کی تقرری کی منظوری دی گئی اور سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادیوں، زرعی اراضی اور باغات وغیرہ کو نقصانات سے بچانے کیلئے ہنگامی نوعیت کے فلڈ پروٹیکشن ورکس کی مجوزہ پالیسی کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب وٹنس پروٹیکشن رولز کی منظوری کے علاوہ پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ترمیمی ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں ٹیوٹا ایکٹ 2010میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں راولپنڈی کے موضع تخت پڑی او ردیگر شاملات کے بارے میں قواعد وضوابط کے مطابق اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔

    وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ ادارے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کفایت شعاری اور بچت کا آغاز وزیراعلیٰ آفس سے کر کے مثال قائم کی ہے۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

  • افغان صدراشرف غنی دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

    افغان صدراشرف غنی دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

    لاہور : افغانستان کے صدر اشرف غنی پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس چلے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افغان صدر کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد جمعہ کی شام افغانستان واپس روانہ ہوگئے انہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے الوداع کہا۔

    ایئرپورٹ پر افغان صدر اشرف غنی کو رخصت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ کا دورہ پاک افغان تعلقات کو نئی جہت دے گا، پاکستان اور افغانستان برادرانہ اسلامی ملک ہیں، ہماری قدریں مشترک ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پاک افغان تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے، عثمان بزدار نے افغان صدر کو دورہ لاہور کی تصاویر کا البم پیش کیا۔

    اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے تصاویر دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھے بہت محبت ملی، یہ البم میرے لئے یاد گار ہے، شاندار مہمان نوازی پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جارہا ہوں۔

  • عمران خان، عثمان بزدار ملاقات، وزیر اعلیٰ نے داتا درباردھماکے کی تفتیش سے آگاہ کیا

    عمران خان، عثمان بزدار ملاقات، وزیر اعلیٰ نے داتا درباردھماکے کی تفتیش سے آگاہ کیا

    لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    اس موقع پر  وزیراعلی پنجاب نے داتا دربارد ھماکے میں تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا.

    وزیراعظم کو شیلٹرز ہومزکی تعمیر مکمل ہونے سےمتعلق بھی آگاہ کیا گیا، پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریوں پربھی وزیراعظم کوبریفنگ دی. وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کوشہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی.

    وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ سے روانہ ہوگئے. وزیراعظم شوکت خانم اسپتال میں تقریب میں شریک ہوں گے.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی مؤثر ڈرگ پرائسنگ پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج لاہور پہنچے، جہاں وزیر اعلیٰ نے ان کا استقبال کیا،  اس دورے میں  وزیر اعظم کو صوبائی وزیر خزانہ مجوزہ بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

    ذرایع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک میں اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

  • داتا دربار دھماکہ : وزیراعلیٰ پنجاب کے تمام دورے منسوخ، امن و امان پر ہنگامی اجلاس طلب

    داتا دربار دھماکہ : وزیراعلیٰ پنجاب کے تمام دورے منسوخ، امن و امان پر ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربارکے باہر ایلیٹ فورسز کی گاڑی پر حملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے امن و امان پر اجلاس فوری طلب کر لیا اور بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس اورایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سےرپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ نےدھماکےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس اورلواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اورزخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےامن وامان پر ہنگامی اجلاس طلب کرتےہوئےبھکر،سرگودھااورشیخوپورہ کے دورے بھی منسوخ کردئیے، اجلاس کچھ دیر بعدپنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ آفس میں ہوگا۔

    مزید پڑھیں : داتادربارکے باہرایلیٹ فورس کی گاڑی کےقریب دھماکہ، 8 افرادشہید، 25 زخمی

    یاد رہے لاہورمیں داتا دربار کے باہر دہشت گردوں نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد کے شہید ہونےکی تصدیق ہوگئی جبکہ اہلکاروں سمیت 25 افرادز خمی ہیں ، جن میں 9کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو اہلکار جائے دھماکا پرامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے بعد لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیلئے دیہاتی خاتون کی جذباتی دعائیں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیلئے دیہاتی خاتون کی جذباتی دعائیں

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خورو نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا، ایک ضعیف دیہاتی خاتون نے جذبات میں آکر ان کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد میں رمضان بازاروں کے دوروں کے دوران اسٹال مالکان اور خریداری کے لیے آئے ہوئے لوگوں سے گھل مل گئے۔

     انہوں نے متعلقہ افسران سے رمضان بازار میں فراہم کردہ اشیاء کی کوالٹی، مقدار اور نرخوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اور عوام کو ریلیف دینےکیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔

    اس موقع پر مختلف خواتین اور مردوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ ایک دیہاتی خاتون نے جذباتی انداز میں وزیر اعلیٰ کو بہت سی دعائیں دیں۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے معمر بزرگ خاتون کے احترام کے طورپر مقامی رواج کے مطابق ان کے سر پر ہاتھ رکھا اور انہیں مالی امداد کا تحفہ پیش کیا۔

  • لاہورمیں صفائی مہم : پنجاب میں پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    لاہورمیں صفائی مہم : پنجاب میں پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اورشہروں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ نے لاہور اور بڑے شہروں کی صفائی کے موثر انتظامات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اورکارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور میں صفائی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی جبکہ اجلاس میں پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔رقم دینے کے باوجود کوڑا کرکٹ کا نظر آنا افسوسناک ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کےلئے موثر انداز میں کام کیاجائے۔ لاہورکی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کی موجودگی متعلقہ اداروں کی کا رکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مہم بھی چلائی جائے اورمجھے نتائج چاہئیں اورصفائی نظر آنی چاہیے۔ کام نہ کرنے والے افسر وں اوراہلکاروں سے بازپرس ہوگی۔

    وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر بلدیات و قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

    کمیٹی پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی اوراس ضمن میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔

  • وزیراعظم کا ایک بار پھر اپنے دونوں وزرائے اعلیٰ پراعتماد کا اظہار

    وزیراعظم کا ایک بار پھر اپنے دونوں وزرائے اعلیٰ پراعتماد کا اظہار

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک بار پھر  اپنے دونوں وزرائے اعلیٰ پراعتماد کا اظہار کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی. وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کو ہٹانے کی افواہیں دم توڑ گئیں.

    اجلاس میں وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار اور محمود خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں.

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اپنے فرائض نبھاتے رہیں اور کام جاری رکھیں. وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مثبت پالیسیاں اپنا رہے ہیں، ملک بحران سے نکل آئے گا.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ کی ملاقات

    اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ حفیظ شیخ قابل آدمی اوردنیا کے بڑے اکانومسٹ ہیں، وزیراعظم نے ہیلتھ ایڈوائزرکو ادویات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی.

    وزیراعظم عمران خان نے دوران اجلاس وزیر ریلوے شیخ رشید کے کردار کی تعریف کی اور انھیں سراہا.

    خیال رہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے بعد یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ جلد پی ٹی آئی کے دونوں‌ وزرائے اعلیٰ بھی تبدیل کر دیے جائیں گے، البتہ اب اس افواہ نے دم توڑ دیا ہے۔

  • لاہور: قومی خواتین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز

    لاہور: قومی خواتین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب قومی خواتین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، ملک بھر سے آنے والی خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، واپڈا کی کھلاڑی نے نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق الحمرا کلچرل کمپلیکس میں شروع ہونے والی تین روزہ وزیراعلیٰ پنجاب قومی خواتین پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد اور ڈیپارٹمنٹس کی پاور لفٹرز حصہ لے رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق ابتدائی روز کھلاڑیوں کے درمیان پاور لفٹ اور بینچ پریس کے مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

    مقابلوں میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر انہیں دیگر سہولیات دی جائیں تو وہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ چیمپئین شپ کے ابتدائی روز واپڈا کی کھلاڑی سائیبل سہیل نے سو کلو گرام وزن پاور لفٹ کر کے نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

  • عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب اور اس کے وسائل محفوظ ہاتھوں میں ہیں، شہبازگل

    عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب اور اس کے وسائل محفوظ ہاتھوں میں ہیں، شہبازگل

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، حسن مرتضیٰ کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، صوبہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سےادا کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب پر پورا اعتماد ہے، حسن مرتضیٰ کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، عثمان بزدار پنجاب کے بااختیار وزیراعلیٰ ہیں۔

    ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ وسائل پنجاب کے پاس ہی ہیں اور وہ صوبے کی امانت ہیں، وسائل پر وفاق کے قبضے کی بات حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حسن مرتضیٰ پہلے اپنے لیڈرز کی لوٹ مار کا حساب دیں، صوبہ سندھ کے عوام کو بدحال کرنے میں ان کی قیادت کا پورا حصہ ہے.

    مسٹر ٹین پرسنٹ کا کچا چٹھہ ملک کے22کروڑ عوام پہلے سے جانتے ہیں، حسن مرتضیٰ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنجاب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

  • مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، عثمان بزدار

    مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور صحت مند افراد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

    نئے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری او ر مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، شعبہ صحت کو عوام کی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے اصلاحات کا جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں،ہسپتالوں میں مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع روڈ میپ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام میں تبدیلی لا کر مریضوں کو جدید علاج معالجہ مہیا کریں گے اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحاتی پروگرام کے دورس نتائج حاصل ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا دائرہ کار بتدریج پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔

    بلاشبہ صحت انصاف کارڈ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے اور اس کارڈ کے ذریعے ہر خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک طبی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر سکتا ہے۔