Tag: CM Punjab

  • وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، عثمان بزدار

    وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، حکومت اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، انڈسٹری کی ترقی سے معاشی استحکام آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی معیشت پرمثبت اثرات مرتب کرے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی ترقی سے معاشی استحکام آئے گا، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، صوبے کے مختلف حصوں میں خصوصی اکنامک زون قائم کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں۔

    مزید پڑھیں : قوم عمران خان کو انقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی، عثمان بزدار

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان کے اہداف پورےکریں گے، عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہیں، وعدے نبھائیں گے، پنجاب حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے،نئے قوانین، ترامیم 100روزہ پلان پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا ہماری توجہ کا محور پنجاب کا عام آدمی ہے، قوم عمران خان کوانقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی۔

    اس سے قبل یاد رہے دو روز قبل سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی ہے، حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندارپروگرام نہیں دے سکی۔

  • قوم عمران خان کو انقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی، عثمان بزدار

    قوم عمران خان کو انقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قوم عمران خان کوانقلابی رہنماکےطورپریادرکھےگی، عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہیں، وعدے نبھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان کے اہداف پورےکریں گے، عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہیں، وعدے نبھائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے، لائیواسٹاک میں وزیراعظم کے وژن کے مطابق تبدیلیاں لائیں گے، نئے قوانین، ترامیم 100روزہ پلان پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہماری توجہ کا محور پنجاب کا عام آدمی ہے، قوم عمران خان کوانقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے دو روز قبل سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی ہے، حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندارپروگرام نہیں دے سکی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پہلی بارکسی حکومت نے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کرپالیسیاں بنائیں، 100روزمیں مختلف شعبوں کے اصلاحاتی ایجنڈے پرسنجیدگی سے کام کیا گیا۔

    اس سے قبل حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، نئے پاکستان کامستقبل روشن اور تابناک ہے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ 100 روزہ پلان سے ثابت ہوا عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں،عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا۔

  • عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

    عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، نئے پاکستان کامستقبل روشن اور تابناک ہے، عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا حکومت کا 100روزہ پلان تبدیلی کی امید ہے، 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈا ملکی تاریخ میں عمران خان کا منفرد اقدام ہے، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”100 روزہ پلان سے ثابت ہوا عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کامستقبل روشن اورتابناک ہے، حکومت نے داخلی محاذ پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ادائیگیوں کے بحران کا خاتمہ حکومت کی قابل ذکر کامیابی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا، زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیےجارہے ہیں، 100 روزہ پلان سے ثابت ہوا عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف کی حکومت کے سو روزہ پلان مکمل ہونے پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر تقریب منعقد ہوئی تھی ، جس میں  وزیراعظم نے حکومتی اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کیا تھا۔

    تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ آنےوالےدن آسان نہیں،  اندازہ ہی نہیں تھا کہ ملک میں اتنی چوری ہوئی، ہرروز نیاانکشاف ہوجاتا ہے،  چھبیس ملکوں میں پاکستانیوں کےگیارہ ارب روپےپڑےہیں۔

    مزید پڑھیں : جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

    وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا شہباز شریف سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ  نئے وزیر اعلیٰ ڈرامے باز نہیں، سادہ آدمی ہیں ۔ بڑی بڑی ٹوپیاں یا بوٹ پہن کر نہیں پھرتے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا وزیراعظم کا ہر لمحہ پاکستان کو بہتر بنانے میں صرف ہورہا ہے، عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات سےنکالیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عمران خان نے مختصر عرصے میں اپنی لیڈر شپ کو منوایا ہے۔

  • وزیراعظم جنوبی پنجاب میں ریفارمز کا جلد اعلان کریں گے، سردارعثمان بزدار

    وزیراعظم جنوبی پنجاب میں ریفارمز کا جلد اعلان کریں گے، سردارعثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ مجھ سے زیادہ جنوبی پنجاب اور غریبوں کا درد کسے ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب میں ریفارمز کا جلد اعلان کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ میرے علاقے میں جہاں بچے پڑھتے ہیں اس جگہ کا تصور بھی نہیں کرسکتے، 25جولائی کو الیکشن لڑا27جولائی کو بھی زمین پرسویا تھا، مجھ سے زیادہ جنوبی پنجاب اور غریبوں کا درد کسے ہوگا؟

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب میں ریفارمز کا جلد اعلان کریں گے، بلدیاتی نظام سے متعلق بہت حد تک کام ہوچکا ہے، میرے علاقے میں بجلی پہنچ گئی ہے اب آگے بھی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوابدیدی فنڈ سے متعلق کوئی یو ٹرن نہیں لیا، ہر معاملے میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھیں گے اور ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے۔

  • ترقیاتی اسکیمیں حکومت کا احسان نہیں، عوام کا حق ہیں: عثمان بزدار

    ترقیاتی اسکیمیں حکومت کا احسان نہیں، عوام کا حق ہیں: عثمان بزدار

    ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں، عوام کا حق ہیں.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں نے ڈی جی خان میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا.

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا، جتنا لاہورکوملے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں عوام کا حق ہیں، ڈی جی خان سے مظفرگڑھ تک دو رویہ سڑک کے لئے 3 ارب فنڈز فراہم کردیے، دورویہ سڑک دو ماہ میں مکمل ہوگی، دس جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈ ی جی خان میں جدید کارڈ لوجی اسپتال بنائیں گے، ٹیکنیکل کالج کو  یونیورسٹی کی سطح پر لے کر جائیں گے، پانچ کروڑ روپے سے ہاکی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کریں گے، بی سی بی کے تعاون سے کرکٹ ٹریننگ اکیڈمی بنائیں گے.

    مزید پڑھیں: ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم

    انھوں نے کہا کہ ڈی جی خان کو فرنیچر آئی ٹی مصنوعات کے لئے20 کروڑ دے جائیں گے، سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 50 کروڑ روپے فراہم کر دیے، ڈیرھ لاکھ لاگوں کوانصاف کارڈ مہیا کیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا  کہ تین میٹرنٹی ایمبولینس فراہم کریں گے، ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میڈیکل افیسر لائیں گے، ضلع کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔

  • وزیراعظم نے چوہدری سرور، پرویزالٰہی اورعثمان بزدار کو طلب کرلیا

    وزیراعظم نے چوہدری سرور، پرویزالٰہی اورعثمان بزدار کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور، پرویزالہٰی اور عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا، گزشتہ دنوں ویڈیو لیک ہونے والے معاملے پر فریقین کے تحفظات کا بغور جائزہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پرویزالٰہی اورجہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے اور میڈیا میں اس کا چرچا ہونے پر معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر چوہدری سرور اور اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے جس میں تینوں رہنماؤں سے معاملے کے سلسلے میں بات کی جائے گی عمران خان خود فریقین کے تحفظات کا جائزہ لے کر ہدایات جاری کریں گے۔

    مزید پڑھیں: جہانگیر ترین اور اتحادیوں کی گفتگو، وزیراعظم کا نوٹس، اجلاس بلانے پر غور

    واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر معدنیات حافظ عمار کی ملاقات ہوئی تھی۔

    اس ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی، جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں‌ گورنر پنجاب پر  تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

  • جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

    جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا، جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، وہ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کامیاب دورہ چین پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی چینی لیڈرشپ سےانتہائی سود مند ملاقاتیں ہوئیں، دورے سے پاک چین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا، سی پیک کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وزیراعظم کا ہر لمحہ پاکستان کو بہتر بنانے میں صرف ہورہا ہے، عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات سےنکالیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عمران خان نے مختصر عرصے میں اپنی لیڈر شپ کو منوایا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے، دورے کے موقع پر عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار   نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

    لاہور : وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا اور کہا منصوبے کے افتتاح سے بجلی بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردارمحمد عثمان بزدار نے ہیڈ  مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جس کی مجموعی پیدواری صلاحیت 7.64 میگا واٹ ہے۔

    منصوبے کی تکمیل پر 3 ارب 97 کروڑ 23 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، مرالہ پاور پروجیکٹ سے سالانہ 381.64 ملین روپے مالیت کی 43.37 گیگا واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔

    اس موقع پر سیکرٹری توانائی پنجاب عامر جان نے مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر وزیر اعلی کو بریفنگ بھی دی۔

    افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ ہیڈ مرالہ پاور پراجکیٹ کے افتتاح سے بجلی کے بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی، پسرور اور ہیڈ مرالہ روڈ کی تعمیر کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے لئے اکنامک زون بنایا جائے گا۔ میرا پہلا دورہ سیالکوٹ ہے، میں اپنے گھر نہیں گیا یہاں آیا ہوں۔

    ہم ملکی ترقی کے لئے ڈویژن اور پھر ڈسٹرکٹ سطح پر جائیں گے اور کیبنٹ میٹنگ کو ڈویژن سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات طے ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

    وزیراعلٰی نے حکام کو ہدایت کی کہ قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم نبوت ﷺ کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے، کوشش ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات طے ہوں، ہم پاکستان کی بہتری کی سوچ لے کر آگے چل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں، متعلقہ ادارے اسی تناظر میں فول پروف اقدامات یقینی بنائیں اور اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

    وزیراعلٰی پنجاب نے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ قومی مفاد میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو امن عامہ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

    گذشتہ روز بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔ شہریوں کے روزمرہ کے معمولات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، ٹریفک کے متبادل روٹس کی تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

    انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ کاروبار زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔

  • پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کےعوام ترک قوم کی طرح پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترکی کےقومی دن کی مناسبت سے ترک عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور ترکی میں باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجودہے، پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے، ترک صدر نے محنت کےساتھ اپنے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترک قوم کی طرح پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، ترکی کی حکومت اور عوام نےعالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

    یاد رہے پاکستان کے سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوگان اور عوام کو مبارک باد کے پیغام میں ترکی سے اظہار یکجہتی کیا۔

    مزید پڑھیں : ترکی کا یوم جمہوریہ، صدر اور وزیر اعظم کی ترک عوام کو مبارک باد

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ترکی کا بھائی اور گہرے دوست کی مانند احترام کرتے ہیں، آج کا پر وقار دن ترکی اور ترک عوام کی ترقی اور خوشحالی پر گامزن ہونے کا دن ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ترکی کے یوم جمہوریہ پر ترک عوام و طیب اردوگان کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور کامیاب رہی۔

    وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ترک قوم بھی ہر مشکل اور چیلنج میں ہمارے شانہ بشانہ رہے، باہمی تعاون کی میراث تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے گہری ہے، پاکستان اور ترکی نے مشترکا طور پر کئی محاذوں پر اکٹھے کام کیا ہے