Tag: CM Punjab

  • عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

    عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدکےبعدصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانے کا اعلان کردیا اور محکمہ صحت کوجامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب بھرکےصحافیوں کوترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانےکافیصلہ کرلیا اور کابینہ کمیٹی برائےانسدادکوروناکی سفارشات منظور کر لیں۔

    عثمان بزدار نے محکمہ صحت کوجامع حکمت عملی کےتحت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عیدکےبعدصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانےکاآغاز ہوگا، پریس کلب میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ،ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    یاد رہے مارچ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے ڈاکٹر فیصل سلطان کو خط لکھا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے حوالے سے آگاہی مہم میں ٹی وی اور ریڈیو چینلز نے اہم کردار ادا کیا۔صحافیوں نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائینرز کے طورپر کام کیا ۔ روزانہ کی بنیاد پر صحافی کورونا کا شکار ہورہے ہیں جبکہ کورونا کے خلاف جنگ کے دوران کئی صحافی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ رپورٹرز اور میڈیا ورکرز کی ویکسینیشن کی جائے۔ وزارت کی جانب سے صحافیوں کی فری ویکسی نیشن کے لیے متعلقہ ادارے کو ہدایات دی جائیں ۔ وزارت کی جانب سے اس اقدام سے میڈیا ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں  وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز فوری بڑھانے کی ہدایات کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوروناکی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز فوری بڑھانےکی ہدایات دیدیں، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں رہے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کوہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور آکسیجن سلنڈر مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی گہاتھوں نمٹاجائے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا عوام خداراہوش کےناخن لیں،ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائیں، عوام اپنی قیمتی زندگیوں کی قدرکریں، کورونا پر قابو پانے کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے انقلابی اقدامات

    وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے انقلابی اقدامات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے خصوصی بچوں کیلئے 500ملین کی لاگت سے اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے 40 سال بعد شرقپورمیں ادارے کی104کنال اراضی واگزار کرالی،واگزارزمین کی چاردیواری کیلئے 2کروڑ کافنڈفوری جاری کردیا گیا اور خصوصی بچوں کیلئے 500ملین کی لاگت سے اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسپیشل ویلیج میں بچوں کی ضروریات کےمطابق تفریح کےمواقع فراہم کیےجائیں گے ،اسپیشل ویلیج میں بچوں کوقیام، کھانااورتمام تفریحی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی ،پہلی اسپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کرائی گئی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اورجدیدتکنیکی سہولیات سےآراستہ 51بسوں کی فراہمی بھی گئی۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کوبروئےکارلاتےہوئے ری اسٹرکچرنگ کرتے ہوئے ہیلپ لائن1162 فعال کی گئی، ماضی کےحکمرانوں نےخصوصی بچوں کوانکےحق سےمحروم کرنےکےسوا کچھ نہ کیا، عثمان بزدار اسپیشل بچوں کومعاشرےکافعال شہری بنانےکیلئےپرعزم ہیں۔

  • ‘پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کررہے ہیں’

    ‘پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کررہے ہیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ عمران خان پوراکررہےہیں، لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیا پاکستان اپارٹمنٹس کےسنگ بنیادکی تقریب میں شرکت کریں گے ، اس حوالے سے عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی خوشحالی، ملک کی ترقی کیلئےپرعزم ہے، ماضی میں کسی نے غریب کے گھر پر توجہ نہیں دی اور اپنے محلات بنالیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ عمران خان پوراکررہےہیں، لاہورمیں35ہزارسےزائداپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے، نیادورہےاوراب نیالاہورہے، گھروں کی فراہمی کاوعدہ پوراکیا،باقی عہد بھی نبھائیں گے۔

    عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ کےتحت اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا ، منصوبے میں 8500کنال پر 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنائےجائیں گے، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، چھوٹے ملازمین کو گھر کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دی جائے گی۔

  • غلط سرجری سے 16مریض بینائی سے محروم ، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

    غلط سرجری سے 16مریض بینائی سے محروم ، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ملتان:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں 16افراد کی آنکھوں کی غلط سرجری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو واقعے کی تحقیقات اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھوں کی غلط سرجری کے باعث 16 افراد کی بینائی سے محروم ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    عثمان بزدار نےسیکرٹری صحت اور کمشنر ملتان ڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ صحت کوواقعےکی تحقیقات اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعےکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور ذمےداروں کاتعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا حقائق منظرعام پرلائےجائیں اور بینائی سےمحروم افرادکی دادرسی کے ساتھ ساتھ ان کے علاج پرخصوصی توجہ دی جائے۔

    یاد رہے ملتان کے علاقے لاڑ میں واقع نجی شعبے کے اسپتال لئیق رفیق میں گزشتہ دنوں 20 افراد نے حکومت کیجانب سے فراہم کردہ صحت کارڈ کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے آنکھوں کی سرجری کروائی تاہم آپریشن کے اگلے ہی روز 20 میں 16 مریضوں کی آنکھوں شدید نوعیت کا انفیکشن ہوگیا اور یکے بعد دیگر متاثرہ مریضوں کی بینائی چلی گئی۔

  • ملتان : ذرا سی بات پر دس سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

    ملتان : ذرا سی بات پر دس سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

    ملتان : پنجاب میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، سفاک مالکان نے دس سالہ بچی پر بیہمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں چھوٹی بچی کو فیڈر بنا کر نہ دینے کی غلطی پر کم سن گھریلو ملازمہ پر مالکان کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا بچی کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ دس سالہ بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

    اس حوالے سے متعلقہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بچی پر تشدد کی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی، متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال، وزیراعلیٰ پنجاب نے وارننگ دے دی

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، وزیراعلیٰ پنجاب نے وارننگ دے دی

    لاہور :  کورونا کی تیسری لہر کےباعث صورتحال سنگین ہونے لگی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش ںظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان سے ویڈیولنک کے ذریعے اہم اجلاس کیا، جس میں صوبے میں کورونا صورتحال، حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور چیف سیکرٹری نے کورونا کی صورتحال سمیت حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کے تحفظ کیلئے ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنائے اور عوام کی صحت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار  کی جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  کوروناکی تیسری لہرخطرناک ہے، عوام کےتعاون سےہی کوروناپرقابوپایاجاسکےگا، شہری باہرنکلتےوقت ماسک لازمی پہنیں۔

    اعدادو شمار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں24گھنٹےمیں کوروناکے2330 نئےمریض سامنےآئے، 24گھنٹےمیں پنجاب میں کورونا کے43 مریضوں کاانتقال ہوا، پنجاب میں اب تک کوروناکے6188 مریض انتقال کرچکےہیں،عثمان بزدار

    عثمان بزدار نے مزید بتایا پنجاب میں کوروناکےایکٹومریضوں کی تعداد21311 ہوچکی، گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناکے16473ٹیسٹ کیےگئے، پنجاب میں اب تک3735705کوروناٹیسٹ کیےجاچکے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہم

    وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہم

    لاہور: جنوبی پنجاب کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے کوشاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں کےتعینات سیکرٹریز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر پر بھی متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں سختی سےتاکید کی ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل حل کرنےکیلئے اقدامات کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  قبضہ چھڑائی گئی زمینیں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں استعمال ہوں گی

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح طور پر کہا کہ محکموں کو اب کام کرکےدکھاناہوگا، سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کرکےسخت کارروائی کی جائےگی۔

    سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ افسران کو دو ٹول الفاظ میں کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق ڈلیو رنہ کرنے والےافسر کو عہدے پر رہنےکا حق نہیں، جونتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا، عوامی منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےشیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا اور کہا کہ سڑک کی تعمیرسےنقل و حمل میں آسانیاں ہوں گی اور روزانہ ہزاروں گاڑیوں کوآمدو رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےشیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا ، وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیادرکھا گیا، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 43کلو میٹرطویل سڑک5 ارب 70کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوگی اور یہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ سڑک کی تعمیرسےنقل و حمل میں آسانیاں ہوں گی اور روزانہ ہزاروں گاڑیوں کوآمدو رفت کی بہترین سہولت ملے گی جبکہ گوجرانوالہ سے موٹر وے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیزاورآسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 25 سال تک سڑک کی دیکھ بھال پرائیویٹ پارٹنرزکے ذمہ ہوگی، سڑک کی تعمیرسے2 صنعتی شہرآپس میں منسلک ہوں گے، اس منصوبے سے کاروبار کرنے والوں کوآسانی ہوگی اور شہریوں کوبھی آمد و رفت کی بہترین سہولت ملےگی جبکہ دورویہ سڑک بننےسےوقت اورایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

  • ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا، عثمان بزدار

    ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سے کرپشن سے معتلق کہا کہ کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں، سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا عوام سے ظلم کے مترادف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرپشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نےکہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے، سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا اور ماضی میں بے دردی سے قومی وسائل کو لوٹا گیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا عوام سے ظلم کے مترادف ہے، کرپشن کے مضر اثرات سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا، کرپشن سے معاشرے کو تباہ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کرپشن سے پاک نئے پاکستان کےلیے انتھک محنت کررہے ہیں، قوم اس نیک مقصد میں جرات مند لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔