Tag: Cricket

  • آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کی پی سی بی کو مبارکباد

    آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کی پی سی بی کو مبارکباد

    دبئی : کرکٹرز کی فول پروف سیکورٹی، والہانہ استقبال، شاندار انتظامات اور آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی نے پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدام کی آئی سی سی نےبھی تعریف کردی۔

    آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کیلئے پی سی بی کے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات شاندار تھے۔


    مزید پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ورلڈ الیون کو شکست، آزادی کپ پاکستان کے

    نام


    اس حوالے سے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل کا فائنل پہلا اور آزادی کپ دوسرا قدم ہے۔

    آزادی کپ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے والے جائلز کلارک نے کہا کہ کرکٹ کیلئے شائقین کا ایسا جنون انہوں نے پہلے کہیں نہیں دیکھا۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردارادا کرنے پرخوشی ہے، عمران طاہر

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردارادا کرنے پرخوشی ہے، عمران طاہر

    لاہور: جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر اور ورلڈ الیون کے کھلاڑی عمران طاہر نے کہا ہے کہ اچھے مقصد کے لیے پاکستان آنے کی خوشی ہے۔ پاکستان کرکٹ کے لیے کچھ کرسکا تو لوگ اچھے نام سے یاد رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عمران طاہر نے کہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پاکستان آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر اپنی فیملی کے سامنے کھیلنے کی تمنا پوری ہورہی ہے، خصوصی ایونٹ کے لیے آیا ہوں ہر میچ کی طرح کے احساسات ہیں۔

    لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے بہت خطرناک ٹیم ثابت ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر آیا ہوں، مجھے یہاں موقع نہیں ملا تو جنوبی افریقہ چلا گیا، میرے وقت میں پاکستان میں مقابلہ بہت سخت تھا۔

    یہ پڑھیں: آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، سرفرازاحمد فتح کے لیے پُرعزم

    عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی ہے تو یہ سب کے لیے خوشی کی بات ہے، اللہ کرے ہماری کوششیں رنگ لائیں اور تمام ٹیمیں یہاں آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فخر زمان اور شعیب ملک اچھا کھیلتے ہیں۔ شاداب خان باصلاحیت لیگ اسپنر ہے میچ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    عمران طاہر نے کہا کہ جنوبی افریقی پلیئرز نے بھی پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے پوچھا تھا، دعا ہے سب اچھے سے ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ الیون کے میچز خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ڈیرن سیمی

    ورلڈ الیون کے میچز خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ڈیرن سیمی

    دبئی : ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ورلڈ الیون کے نامور کھلاڑی ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، میچ ریفری رچی رچرڈسن بھی ان میچوں کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، پاکستان میں کھیل کر خوشی ملی تھی اب اور بھی ملے گی، وہ پاکستان جانے کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی آسان ہو گی، اس کی کامیابی سے ویسٹ انڈیز کی بھی پاکستان میں آمد ہو سکتی ہے، ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کا میچ دلچسپ ہو گا۔

    مارچ میں پی ایس ایل فائنل کا حصہ بننے والے ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے ماضی کے بیٹسمین رچی رچرڈسن میچ ریفری ہوں گے۔ وہ بھی سیریز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی دبئی میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کر رہے ہیں، ورلڈ الیون کے خلاف معرکہ کے لئے قومی ٹیم نے لائٹس میں پریکٹس کی۔

    اس موقع پر نئے نویلے دولہا رومان رئیس کو سب کھلاڑیوں نے مبارکباد دی، ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو کھیلا جائیگا۔

     

  • آزادی کپ کی کامیابی کے بعد کراچی میں میچز ہوں گے، نجم سیٹھی

    آزادی کپ کی کامیابی کے بعد کراچی میں میچز ہوں گے، نجم سیٹھی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آزادی کپ کی کامیابی کے بعد کراچی میں بھی میچز ہوں گے، آئی سی سی سیکورٹی ٹیم کو کراچی کا دورہ بھی کرائیں گے۔

    آزادی کپ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں ایک میچ کھیلنے کا وعدہ کیا ہے، کوشش کررہا ہوں سری لنکا دوسرا میچ بھی پاکستان میں کھیلے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے سپورٹ کی ضرورت ہے، آزادی کپ کے میچز کراچی میں کراچی کے لیے بہت کوشش کی ہے، آئی سی سی سیکورٹی ٹیم کو کراچی کا دورہ بھی کرائیں گے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ تھوڑی جدوجہد ہے اس کے بعد انٹرنیشنل میچز پاکستان میں ہوں گے، میری پوری کوشش ہے انٹرنیشنل کرکٹ واپس پاکستان لائیں۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل تھری کے چارمیچ کراچی میں ہوں گے، نجم سیٹھی

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم صرف کرکٹ نہیں کھیل رہے دنیا کو بہت کچھ دکھانا ہے، اس سلسلے میں منفی خبریں ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسپانسرز نے پی سی بی کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے کچھ خاص اسپانسرز ہیں جن کا بے حد مشکور ہوں۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ مسائل ہیں تو ہمیں آگاہ کریں انہیں ٹھیک کریں گے، ہم سے غلطی ہورہی ہے تو ہمیں آگاہ کیا کیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب تیاری کے ساتھ آرہے ہیں اور سپورٹ کررہے ہیں، ٹکٹس سے متعلق کچھ لوگ مایوسی کا اظہار کررہے ہیں، پی ایس ایل فائنل کے وقت پانچ دن پہلے ٹکٹس فروخت ہوگئی تھیں، ایونٹ کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شاداب خان بگ بیش لیگ میں کھیلیں گے

    شاداب خان بگ بیش لیگ میں کھیلیں گے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر شاداب خان بیگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

    ان دنوں ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنے گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے والے نوجوان اسپنر آسٹریلیا کی بیگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن میں برسبین ہیٹ سے کھیلتے دکھائی دیں گے۔

    اسپنر شاداب خان کو نومبر میں ہونے والے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی منتخب کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ نوجوان اسپنر شاداب خان نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں دو اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    یہ پڑھیں: شاداب اورحسن کی کریبیئن لیگ میں دھماکہ خیز انٹری، میچ جتوا دیئے

    شاداب خان نے 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 10 وکتیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 9 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر بلے باز فخر زمان نے بھی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے چار ہفتے کا معاہدہ کیا تھا جس کا این او سی پی سی بی کی جانب سے جاری کیا جاچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دورہ پاکستان: ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان

    دورہ پاکستان: ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ورلڈ الیون کی ٹیم میں 7 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں، ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان کیا، ورلڈ الیون کی قیادت جنوبی افریقی کھلاڑی ڈوپلیسی کریں گے۔

    ٹیم میں بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے، ورلڈ الیون کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، فاف ڈوپلیسی (کپتان)، عمران طاہر، ہاشم آملہ، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ، گرانٹ ایلیٹ، ڈیوڈ ملر، بین کٹنگ، مورنی مورکل، تھسارا پریرا، سیموئل بدری، ڈیرن سیمی، تمیم اقبال اور ٹیم پین، جبکہ کوچنگ کے فرائض اینڈی فلاور انجام دیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے محفوظ ہے، تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون‘ گرانٹ ایلیٹ نے دستیابی ظاہر کردی

    انہوں نے کہا کہ پہلا قدم بہت مشکل تھا کوئی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تھی، ہم کامیاب ہوگئے ہیں انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہوں گی، پی ایس ایل کا میچ ٹاسک تھا جو مکمل کیا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، سری لنکا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد ساری ٹیمیں پاکستان آٗئیں گی۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی اپنی سیکورٹی ٹیم پاکستان اور خصوصاً کراچی بھیج رہا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز ہوں، کراچی میں کھیلنے کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑی مان گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • معین علی کا شراب کے ساتھ جیت کا جشن منانے سے انکار

    معین علی کا شراب کے ساتھ جیت کا جشن منانے سے انکار

    لندن: انگلش کرکٹر معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد شراب کے ساتھ جشن منانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے معین علی نے جیت کا جشن شراب کے ساتھ منانے سے انکار کردیا۔

    سیریز میں آل راؤنڈر معین علی نے چار میچوں میں 250 رنز بنائے اور 25 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

    جشن منانے کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلش ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی تھامے وائن کی بوتل اٹھائے جشن منارہی ہے جبکہ آل راؤنڈر معین علی جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر انگلش کرکٹر معین علی کے بحیثٰت مسلمان اس اقدام کو کافی سراہا جارہا ہے۔

    معین علی کی عمدہ باؤلنگ‘ انگلینڈ نےمیچ اورسیریزجیت لی

    واضح رہے کہ معین علی نے انگلینڈ کی جیت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف انیس سال بعد اپنی سرزمین پر کامیابی دلوائی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازنہ نہیں پاکستان کا بابر اعظم کہلوانا پسند کروں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ میں نے اپنا کیریئر ابھی شروع کیا ہے میرا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    مداح نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ انہیں ایکشن فلمیں پسند ہیں یا رومانوی؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایکشن فلمیں زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں۔

    بابر اعظم سے کھانے کے بارے میں پوچھا گیا کہ بریانی اور پیزا میں سے کیا زیادہ پسند ہیں جس پر بابر نے کہا کہ دونوں ہی نہیں۔

    بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ بابر اعظم کو ٹیم میں ان کے نام بابر اعظم سے نہیں بلکہ ‘‘بوب سے’’ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ جب بابر سے پوچھا گیا کہ مداح آپ کو اسی نام سے پکار سکتے ہیں جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاں پکار سکتے ہیں۔

    مڈل آرڈر بلے باز سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں کتنے رنز بنارکھے ہیں؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 1455 رنز بنائے ہیں۔

    آخر میں بابر اعظم نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کرکٹر شاہ زیب کیس: عدالت وزارتِ داخلہ پر برہم

    کرکٹر شاہ زیب کیس: عدالت وزارتِ داخلہ پر برہم

    لاہور : ہائی کورٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹرشاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وزارت داخلہ اورپی سی بی سے 7اگست کو جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آج جسٹس یاور علی نے کرکٹر شاہ زیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی . عدالت نے حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

    معزز عدالت نے وزارت ِداخلہ کے ذمہ دار آفیسر کو بھی طلب کر لیا کہ وہ کرکٹر کے خلاف تمام ریکارڈ پیش کریں جس کی روشنی میں ان کا نامی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ۔


    معطل کرکٹرشاہ زیب حسن پرفردِ جرم عائد کردی گئی


    عدالت کے روبرو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبونل میں زیر سماعت ہے. آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت کسی بھی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں گردانا جا سکتا نہ ہی اس کے خلاف قانون کے برعکس کوئی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کے ایماء پر وزارت داخلہ نے شاہ زیب کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کردیا ہے۔

    شاہ زیب کا نام کسی مقدمے میں شامل نہیں مگر نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ شاہ زیب کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے انگلینڈ جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 7اگست کو دوبارہ جواب طلب کر لیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عمران خان نے اس سے قبل کبھی5صفر سے میچ نہیں جیتا تھا

    عمران خان نے اس سے قبل کبھی5صفر سے میچ نہیں جیتا تھا

    کراچی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کبھی کرکٹ کے میدان میں 0-5 نہیں ملا لیکن عدالت میں مل گیا، عمران خان کبھی کوئی سیریز 0- 5 سے نہیں جیتے تھے، عدالت سے ان کے حق میں 0-5 سے فیصلہ آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کرکٹ کے میدانوں میں پانچ صفر سے کبھی نہیں جیتے لیکن پانامہ کیس میں انہیں ججوں نے پانچ صفر کا کلین سوئپ دے دیا۔

    عمران خان کی ان سوئنگ کرکٹ کی مہلک ترین ڈلیوری کہلاتی تھی، انہوں نے اپنی اس تیکنیک سے کئی بیٹسمینوں کو کلین بولڈ کیا، عمران خان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، سپریم کورٹ میں وہ پھر جیت گئے۔

    شدید مخالفت کے باوجود عمران خان نے بین الاقوامی کرکٹ میں نیوٹرل امپائرز متعارف کروائے، اس کے علاوہ بھارت کو پہلی بار بھارت میں اور انگلینڈ کو پہلی بار انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز ہرانے کا اعزاز بھی عمران خان کی قیادت میں ملا لیکن اس سب کے باوجود عمران خان کبھی پانچ صفر سے نہیں جیتے تھے۔


    مزید پڑھیں: پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    عمران خان کو پانچ صفر کا کلین سوئپ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے دیا، پہلے میچ کے بعد اسکور ان کے خلاف تین دو تھا، عمران نے کرکٹ میں اپنے وارث بھی تیار کئے جن میں وسیم اکرام اور وقار یونس شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: پوری قوم کو عمران خان پر فخر ہے، وقار یونس کا ٹوئٹ


    دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارث ان کے خاندان میں ہی ہیں لیکن عدالت نے آج ان کی قسمت پر بھی مہر لگادی۔