Tag: Cricket

  • پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا

    پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو پی سی بی نے ٹی ٹوینٹی کے پہلے میچ سے معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسکینڈلز کے بادشاہ عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ئمر اکمل پاک نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    واضح برہے کہ عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پی سی بی نےایکشن لیتے ہوئے عمراکمل پر ایک نٹرنیشنل میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

  • ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں منعقد کرائے، اس کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں اے آر وائی کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا.

    اس موقع پرانہوں نے پی ایس ایل کی کراچی کی ٹیم کراچی کنگز کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی کے حالات کرکٹ کیلئے انتہائی ساز گار ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی کھیلنا چاہیئے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کراچی اور سندھ کی عوام بھی سپورٹ کریں گے۔

    کراچی پاکستان کا دل ہے، اس سے یہاں کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے ترس گئے ہیں، اگر پی سی بی کرکٹ مییچز کا انعقاد کراچی میں کرے گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہر قسم کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

     

     

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز کی  امیدیں دم توڑ گئیں

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امیدیں دم توڑ گئیں

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاک بھارت سیریزپرامیدیں دم توڑ گئیں۔ سیریز دسمبر میں نہیں ہوسکتی، پی سی بی کل باقاعدہ اعلان کرےگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث سیریز دسمبر میں نہیں ہو سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بھارتی خاموشی کے سامنےہتھیارڈال دئیے، شہریارخان نے پاک بھارت سیریز کی امیدیں چھوڑدی۔

    پی سی بی سیریز کی منسوخی کاباقاعدہ اعلان کل کرسکتاہے۔ پی سی بی کاکہناہےکہ وقت کی کمی کےباعث سیریزدسمبرمیں نہیں ہو سکتی، بی سی سی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

    آئی سی سی میں بھارتی بدنیتی کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ آئندہ برس پاک بھارت کیلئے ونڈوکی تلاش کی جائےگی۔ دوہزارسولہ میں بھی سیریز کی کوششیں جاری رہیں گی۔

    پچھلے ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاں کی اورمعاملہ مودی سرکارکے کورٹ میں ڈال دی، لیکن بھارت نے خاموشی نہ توڑی۔ بھارتی میڈیااوربی سی سی آئی گذشتہ کئی روز سے سیریزنہ ہونے کے اشارے دے رہاہے۔

    بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے دوروزقبل بیان دیاکہ سیریز ہوئی بھی تو دسمبرکے آخرتک ختم کرناہوگی۔ کئی ماہ تک انتظارکی سولی پرلٹکنے کے بعدشہریارخان نے آخر کار سیریز کاقصہ تمام کردیا۔

  • پاک بھارت سیریزکاانعقاد مستقل بنیادوں پر ہوناچاہیے، یونس خان

    پاک بھارت سیریزکاانعقاد مستقل بنیادوں پر ہوناچاہیے، یونس خان

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاتی ہیں، سیریز کا انعقاد مستقبل بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہم سب پاک بھارت سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں، سیریز ہوگی تو دونوں ممالک کی عوام قریب آئیں گی، اس لئے پاک بھارت سیریز کا انعقاد ضروری ہے۔

    ایک سوال پر یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی شرکت کرنا ممکن نہیں، انہیں کسی اور رول کی پیشکش ہوئی تو غور کریں گے، سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کا کوچ ایسا ہونا چاہیے جو کھلاڑیوں کو متحد کرسکے۔

    عامر کے بارے میں یونس نے کہا کہ ٹیم میں فاسٹ بولر کی واپسی کا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • کرکٹ سیریز کیلئےانڈیا کی منتیں نہیں کرنی چاہئیں، مخدوم جاوید ہاشمی

    کرکٹ سیریز کیلئےانڈیا کی منتیں نہیں کرنی چاہئیں، مخدوم جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ہماری حکومت کو انڈیا کی منتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان مٰن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا ہے انہیں کھل کر کام کرنے دینا چاہیئے۔ رینجرز کو بھی چاہیے کہ وہ جن لوگوں کو بھی پکڑے ٹھوس شواہد کے ساتھ پکڑے تا کہ عوام میں ان کا اعتماد برقرار رہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میں جانے کا میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، تحریک انصاف کے مستقبل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو ختم کرنے کے لئے خود ہی کافی ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ اپنی پارٹی کو خود منظم کریں۔

    ڈکٹیٹر شپ کی سوچ سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے گا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ امریکہ کے ذریعے ہمارے نیوکلئیر پروگرام کو ختم کر سکتا ہے تو اس کی سوچ غلط ہے۔

  • کل تک جواب نہ آیاتوسیریزکوختم سمجھیں گے،شہریارخان

    کل تک جواب نہ آیاتوسیریزکوختم سمجھیں گے،شہریارخان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھارتی بورڈ سے جواب مانگ لیا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بی سی سی آئی کو کل تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کھیلنی ہے یا نہیں؟

    تفصیلات کے مطابق شہریارخان نےبھارتی بورڈ کو ایک اورخط تحریر کردیا ہے۔ جس میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ سیریز کھیلنی ہے یانہیں پیر تک بتایا جائے۔ اگر پیر تک جواب نہیں آیا تو سیریز کو ختم سمجھیں گے۔

    پاک بھارت سیریزپرکئی ماہ سے خدشات کے بادل چھائے ہیں، پی سی بی اورحکومت پاکستان کی ہاں کے بعد بی سی سی آئی کی ٹال مٹول نے سیریزپرشک کے سائے مزید گہرے کردئیے ہیں۔

    بھارتی میڈیابھی چیخ چیخ کرکہنےلگاکہ سیریز کے امکانات کم ہیں ۔بھارتی بورڈکی ہٹ دھرمی کے باعث سیریز یواے ای کی بجائے سری لنکا میں طے ہوئی، یہ خبر شیوسیناکے غنڈوں پر بجلی بن کرگری۔

    شیو سینا نے بیان دیا کہ سیریز ہوئی تو بھارتی بورڈپرحملہ کریں گے۔ بالآخر بھارتی بورڈ کا کفرٹوٹا اورسیریزکی حامی بھرلی۔ لیکن سیریز کوحکومتی اجازت سے مشروط قراردے دیا۔

    اب پاکستان اوربھارتی بورڈ سیریز کیلئے تیار ہے، مودی سرکارکی اجازت ملتے ہی پندرہ دسمبرسے پاک بھارت مقابلے شروع ہوجائیں گے۔

  • انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور مینجمنٹ دوبئی سے واپس لاہور واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محمد حفیظ، صہیب مقصود، بلال آصف، عامر یامین، کوچز گرانٹ فلار، گرانٹ لڈن، مشتاق احمد ، مینجر انتخاب عالم ، ہیڈ کوچ وقاریونس ایمرٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے تاہم کسی کھلاڑی یا ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کے حوالے سے میڈیا سے کوئی بات نہ کی۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں ہار نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو آپے سے باہر کردیا۔ وقار یونس نے ناکامی کا سارا ملبہ سلیکٹرز اور کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اب وہ بچے نہیں رہے، انھوں نے کہا کھلاڑی سیریز میں ایسے رن آؤٹ ہوئے جیسے اسکول کے بچے ہوں۔

    وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم منتخب کرنا ان کا نہیں سلیکٹرز کا کام ہے، دستیاب کھلاڑی ہی میدان میں اتارے جائیں گے۔

  • شارجہ ون ڈے میچ شفاف انداز سے کھیلا گیا،  آئی سی سی

    شارجہ ون ڈے میچ شفاف انداز سے کھیلا گیا، آئی سی سی

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ شارجہ ون ڈے میچ شفاف انداز سے کھیلا گیا،تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار کا دعوی دھرے کا دھرا رہ گیا۔

    آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ ون ڈے کو کلین چٹ دے دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ یہ میچ شفاف انداز سے کھیلا گیا ہے۔

    پاکستانی کھلاڑی مشکوک پیشکش کی رپورٹ کررہے ہیں۔ ڈیو رچرڈسن نے اپنی آپ بیتی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خود کرکٹ کے دوران کتنی مرتبہ رن آؤٹ ہوئے وہ خود نہیں جانتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے کرپشن کی روک تھام میں بہتری آئی ہے، کرپشن سےبچنے کیلئےدی جانیوالی تعلیم مؤثر ثابت ہورہی ہے۔

    بہت جلد آئی سی سی سراغ رسانی کیلئے کورآڈینیٹر مقرر کرے گا جو تمام کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے ساتھ کام کرے گا۔

  • عمر اکمل عماد وسیم کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل

    عمر اکمل عماد وسیم کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل

    لاہور: ڈانس پارٹی اسکینڈل میں ملوث کرکٹرعمر اکمل کو کلین چٹ دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    حیدرآباد پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ نے عمراکمل کو بے قصور قراردے دیا جس کے بعد پی سی بی نے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    عمراکمل پرحیدرآباد میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کےدوران ڈانس پارٹی میں جانے کاالزام تھااورمیڈیا پرخبریں آنے کے بعد پی سی بی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمراکمل کو معطل کیاتھا۔

    پی سی بی کے فیصلے کے بعد چیف سلیکٹر ہارون رشید نےمبینہ پارٹی میں جانے کے الزام میں عمراکمل کومعطل کرکے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہربھی کردیاتھا۔

    شاہدآفریدی نے پی سی بی سے مطالبہ کیاتھا کہ عمراکمل کے خلاف جلد تحقیقات جلد کی جائیں اورکلئیرہونے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹرعماد وسیم کو انجری کے سبب تین ہفتے کے لئے آرام کی خاطر ٹیم سے باہر کردیا ہے۔

  • کرکٹر یونس خان سماجی کاموں میں مصروف

    کرکٹر یونس خان سماجی کاموں میں مصروف

    کراچی: ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعد یونس خان نے سماجی خدمات میں خود کو مصروف کرلیا ہے، ہیڈکوچ اور پاک بھارت سیریز سے متعلق سوالات کے جواب بھی انھوں نے مسکراتے ہوئے دیئے۔

    کرکٹر یونس خان مسکراتے چہرے کیساتھ میڈیا کا بھرپور انداز سے سامنا کررہے ہیں، ہیڈ کوچ وقار یونس کے بارے میں پوچھا گیا سوال انھوں نے بڑے سلیقے سے گھما دیا۔

    پاک بھارت سیریز پر انکا کہنا تھا کہ مزید دس سال انتظار کریں شاید چیئرمین پی سی بی بن جائیں پھر دیکھیں گے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان سماجی خدمات میں مصروف ہیں، انکا کہنا ہے کہ لوگوں کی خدمت کرکے روح کو سکون ملتا ہے، آخر بابائے قوم کا خواب بھی پورا کرنا ہے۔