Tag: Cricket

  • آسٹریلیا کے خلاف تیسراٹی20، پاکستانی ٹیم کے پرتھ میں‌ ڈیرے

    آسٹریلیا کے خلاف تیسراٹی20، پاکستانی ٹیم کے پرتھ میں‌ ڈیرے

    پرتھ: آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی ٹیم پرتھ میں موجود ہے، قومی ٹیم آج پریکٹس کرے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کل اہم ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کینبرا سے پرتھ پہنچ چکی ہے، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج سے پریکٹس کا آغاز کریں گے، پاکستانی ٹیم جیت کے لیے پرعزم ہے۔

    بابراعظم تیسراٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پر عزم ہیں، آوٹ آف فارم فخرزمان اور آصف علی کی کارکردگی ٹیم کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے، تیسرے ون ڈے میں ناکام کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، کپتان بابر اعظم کو کل کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کو جیتنے کے لیے جان لگانی ہوگی، بابراعظم کے لیے قیادت کرنا ایک چیلنج بن گیا۔

    سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    دوسری جانب آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلیے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی جگہ بلی اسٹین لیک ٹیم کاحصہ ہوں گے، آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے، ان کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں،سرفراز کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

  • سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، ان کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

    انہوں نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے کہا کہ پرتھ کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار ہے، ہمیں میچ جیتنے کے لیے رنز بنانے پڑیں گے، آسٹریلیا کی ابتدائی تین وکٹیں اہم ہیں، نوجوان فاسٹ بولرز کا آنا خوش آئند ہے، نوجوان بولرز کو آسٹریلیا کی کنڈیشن میں بولنگ سے سیکھنے کو ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے پہلا میچ متاثر ہوا، اگر پہلا ٹی 20مکمل ہوتا تو160رنز بناسکتے تھے، دوسرے ٹی 20میں ہم نے 20رنز کم اسکور کیے، آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو جلد آؤٹ کردیتے تو میچ جیت سکتے تھے، اسمتھ کے لیے منصوبہ بنایا ہے کوشش کریں گے اس پر عمل کریں۔

    کپتان بنتے ہی بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • محمد عامر ڈیوڈ وارنر کے لیے خطرہ بن گئے

    محمد عامر ڈیوڈ وارنر کے لیے خطرہ بن گئے

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے لیے خطرہ بن گئے، ناقابل شکست رہنے کا تسلسل توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد عام نے ڈیوڈ وارنر کے لیے مشکلات کھڑی کردیں، مسلسل چار میچوں میں ناٹ آؤٹ رہنے والے وارنر کو بلآخر محمد عامر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر نے ڈیوڈ وارنر کو 20 رنز کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا، اور اس طرح ان کا ناٹ آؤٹ رہنے کا تسلسل ٹوٹ گیا۔

    آسٹریلوی بلے باز نے سری لنکاکے خلاف تینوں مچوں میں عمدہ اور جارح بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بولر کو اپنے سامنے ٹکنے نہیں دیا تھا، تاہم پاکستان کے اسٹار بولر نے ان کا یہ غرور خاک میں ملا دیا۔

    ’’مصباح! پوری ٹیم نہیں بلکہ کپتان نمبر ون تھا‘‘

    البتہ پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے صرف دو رنز ہی بنائے تھے کہ اچانک بارش ہوئی جس کے بعد میچ روک دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سرفراز کو ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی بیٹنگ لائن کینگروز گیند بازوں‌ کے آگے ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور فخر زمان ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف دو رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے تھے۔

  • پاکستان آکر اور کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے: کپتان بنگلادیش ویمن ٹیم

    پاکستان آکر اور کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے: کپتان بنگلادیش ویمن ٹیم

    لاہور: بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان جہاں آرا کا کہنا ہے کہ بہترین سیکیورٹی انتظامات سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک نے ٹیموں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔

    دونوں ٹیموں کو سیف سٹیز کے قیام کے مقصد اور ورکنگ سے متعلق آگاہی دی گئی، اس موقع پر بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان کاکہنا تھا کہ پاکستان آکر اور کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہترین سیکیورٹی انتظامات سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی، لاہور میں بہت پیار ملا اور اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملی۔

    جہاں آرا کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی ورک فورس میں خواتین کی کثیر تعداد خوش آئند ہے۔ خیال رہے کہ سیف سٹیز کی جانب سے ویمن ٹیمز کو تحائف اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

    بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز، ویمنز ٹیم کا اعلان

    خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کیا، جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں۔

  • شاہینوں کی کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

    شاہینوں کی کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، شاہین آج آرام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کینگروز کو آسٹریلیا میں ہی ڈھیر کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے لیے قومی کھلاڑی پریکٹس کے دوران خوب اپنے پسینے بہا رہے ہیں۔

    قومی ٹیم چار دن مسلسل ٹریننگ کے بعد آج آرام کرے گی، کھلاڑیوں نے اپنی نظریں سیریز پر جمالی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کینگروز کو انہیں کے میدان میں ڈھیر کردیں گے۔

    سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں شائقین کرکٹ بابراعظم کی قیادت کے گر دیکھنا چاہتے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے موجودہ کپتان نے اگر پرفارم نہیں کیا تو مستقبل میں مسائل کھڑے ہوں گے۔

    دوسری جانب معین خان سمیت دیگر سابق کپتان اور کھلاڑیوں نے مشورہ دیا ہے کہ بھرپور حکمت عملی سے میدان میں اترا جائے، بڑی ٹیم سے مقابلہ آسان نہیں ہوتا۔

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز پہلے ٹور میچ میں آسٹریلیا الیون کو یکطرفہ مقابلے میں چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ٹیم 3 نومبر کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکا پہلا میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا، بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

    آسٹریلیاسےسیریز جیتیں گے، فخر زمان

    اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی: وہاب ریاض

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی: وہاب ریاض

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، ٹیم کو اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا اچھا موقع ہے، بڑی ٹیم سے سیریز آسان نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹی20 میں اچھی کرکٹ کھیلتی آئی ہے، ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان بولرز کا اچھا کمبی نیشن ہے، کوچ اور مینجمنٹ بہت سپورٹ کرتی ہے۔

    کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا سیریز مشکل ضرور ہے لیکن مقابلہ اچھا ہوگا، اسٹریلیا میں جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، یہ سیریز سب کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اگر اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے تو ضرور کامیاب ہوں گے، پاکستان کے باولنگ ٹیم میں سنئیر اور ینگ کھلاڑی شامل ہیں۔

    فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بہت اچھی چیز ہے مصباح الحق اور وقار یونس ہماری کوچنگ کر رہے ہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس دونوں بہت پازیٹو ہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال کن ممالک سے سیریز کھیلے گی؟

    قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال کن ممالک سے سیریز کھیلے گی؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم آئندہ برس آئرلینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلے گی، یہ سیریز دورہ انگلینڈ سے قبل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے سے قبل یہ سیریز کھیلے گی، ہالینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز ایک روزہ اور ٹی20 مقابلوں پر مشتمل ہوگی جس کا شیڈول جولائی میں طے کیا جا رہا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی ندر لینڈز کے خلاف سیریز 3 ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی جب کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ٹی20 مقابلے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلنے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 30 جولائی سے شروع ہو کر دو ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

    دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ مذکورہ 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

    بحیثیت کپتان آسٹریلیا کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے: بابراعظم

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 مقابلہ 29 اگست کو لیڈز میں ہوگا، دوسرا 31 اگست 2020 کو کارڈف اور تیسرا ٹی 20 میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں ہوگا۔

  • بحیثیت کپتان آسٹریلیا کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے: بابراعظم

    بحیثیت کپتان آسٹریلیا کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے: بابراعظم

    سڈنی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ دورے آسٹریلیا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

    مایہ ناز بیٹسمین نے کہا کہ مجھے اپنی نوجوان ٹیم پر اعتماد ہے اور پاکستان کی ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر پہنچ گئی ہے، اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔

    پہلا میچ 3، دوسرا 5 اور سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے ہٹا کر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ڈیرے، کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

    ٹی 20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ڈیرے، کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

    قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ڈیرے، کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں ڈیرے ڈال لیے، گرین شرٹس نے کینگروز کو ہرانے کے لیے جم کر پریکٹس کی۔

    تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں بھرپور محنت کی، نمبر ون ٹیم کی آسٹریلیا میں کینگروز کو ہرانے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

    گرین شرٹس نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن لی، قومی کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی سربراہی میں بیٹنگ اور بولنگ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کی۔

    قومی ٹیم اکتیس اکتوبر کو آسٹریلیا الیون سے پریکٹس میچ کھیلے گی، گرین شرٹس نے آسٹرلیا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کینگروز ٹیم پر جھپٹنے کے لیے سڈنی میں ہے، ٹی 20 ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

    پہلا ٹی 20، آسٹریلیا نے سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان کو خبردار کردیا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ٹی 20 میچ 5 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    ٹی 20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

  • وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب کہاں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے؟

    وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب کہاں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے میدان میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد اب اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

    گلف نیوز کے مطابق وسیم اکرم نے اداکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ”منی بیک گارنٹی“سائن کی ہے۔

    یہ فیصل قریشی کی بھی بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہے، فلم میں سابق کھلاڑی اپنی اندر چھپے اداکاری کے جوہر جوہر دکھائیں گے، مداحوں کا فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    فلم”منی بیک گارنٹی“ میں مرکزی کردار فواد خان اداکریں گے جب کہ میکال ذوالفقار، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی نہ صرف فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے اور فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں۔

    فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جب کہ یہ فلم اگلے سال 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔