Tag: iqbal day

  • یوم اقبال پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات

    یوم اقبال پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات

    اسلام آباد: یوم اقبال کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیغامات دیتے ہوئے اقبال کے افکار پر عمل کرنے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم اقبال پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اپنی شاعری میں اقبال نے پیغام دیا ہے کہ بہادر اقوام مشکلات سے نمٹنے کے لیے محنت اور دل جمعی سے لڑتی ہیں۔

    انہوں نے زور دیا کہ قوم کو علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔


    وزیر اعظم کا پیغام

    یوم اقبال پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق نے آزاد اور خود مختار ریاست کا تصور پیش کیا۔ علامہ اقبال کے افکار نے منزل کے راستے کی نشاندہی کی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقبال ہماری فکری روایات کا سب سے روشن حوالہ ہیں، علامہ اقبال نے ایک مستحکم ریاست کا خواب دیکھا جبکہ افکار اقبال نے مایوسی کے ماحول میں امید کا چراغ روشن رکھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی، دہشت گردی کے خاتمے سے معیشت مستحکم اور ملکی ترقی ہوئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شاعرِمشرق علامہ اقبال کی آج 139ویں سالگرہ ہے

    شاعرِمشرق علامہ اقبال کی آج 139ویں سالگرہ ہے

    آج شاعرِ مشرق مفکر ِپاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کی آج 139 ویں سالگرہ ہے، ان کا فکری پیغام برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا کرنے کا بنیادی سبب بنا تھا۔

    ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877کو پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے تھے‘ آپ بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔

    اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجۂ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔

    علامہ اقبال کو دورجدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔

    یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی خالق سمجھا جاتا ہے گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔

    علامہ اقبال کی اردو، انگریزی اور فارسی زبان میں تصانیف میسرہیں


     سندھ اوربلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان


    نثر

    علم الاقتصاد

    فارسی شاعری

    اسرار خودی
    رموز بے خودی
    پیام مشرق
    زبور عجم
    جاوید نامہ
    پس چہ باید کرد اے اقوامِ شرقأ
    ارمغان حجاز


    ایران کی ایک شاہراہ ’شاعرِمشرق‘ کے نام سے منسوب ہے


    اردو شاعری

    بانگ درا
    بال جبریل
    ضرب کلیم

    انگریزی تصانیف

    فارس میں ماوراء الطبیعیات کا ارتقاء
    اسلام میں مذہبی افکار کی تعمیر نو

    آپ 21 اپریل 1938 کو ساٹھ سال کی عمر میں لاہور میں انتقال فرما گئے آپ کا مزار بادشاہی مسجد کے سائے میں مرجع خلائق ہے۔

  • اسٹیٹ بینک ’’اقبال ڈے ‘‘ پرمعمول کے مطابق کھلا رہے گا

    اسٹیٹ بینک ’’اقبال ڈے ‘‘ پرمعمول کے مطابق کھلا رہے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان 9 نومبر 2015 کو حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے بموجب کھلا رہے گااور تمام امورمعمول کے مطابق انجام دئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 9 نومبرمفکرِپاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال سے منسوب ہے اوراس دن ملک بھرمیں عام تعطیل ہوا کرتی تھی۔

    وزارتِ داخلہ کی اپنی ویب سائٹ پرسالانہ تعطیلات کے نوٹیفیکشن میں اقبال ڈے موجود ہے تاہم رواں سال مذکورہ وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت اقبال ڈے کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے اقبال ڈے کو ورکنگ ڈے قرار دیا ہے لہذا 9 نومبرکو اسٹیٹ بینک معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔

    دوسری جانب پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزماں کا کہنا ہے کہ یوم اقبال کے موقع پرنجی اسکول بند رہیں گے تاہم تاجر اتحاد نے اس موقع پر حکومتی حکم نامے کے بموجب مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • یوم اقبال کے موقع پر نجی اسکول بند رہیں گے، شرف الزماں

    یوم اقبال کے موقع پر نجی اسکول بند رہیں گے، شرف الزماں

    کراچی: پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ یوم اقبال کی تعطیل فوری بحال کی جائے، پرائیویٹ اسکولز میجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزماں کا کہنا ہے کہ یوم اقبال کے موقع پر نجی اسکول بند رہیں گے.

    محکمہ تعلیم کے کیلنڈر میں 9 نومبر کی چھٹی تحریر ہے تاہم حکومت نے اقبال پر چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے.

    وزارت داخلہ کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر 9 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن موجود ہونے کے باوجود ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اقبال ڈے پر سرکاری چھٹی نہیں ہوگی اور تمام ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے.