Tag: K electric

  • کراچی : بجلی کی طویل بندش کیخلاف شہری سراپا احتجاج

    کراچی : بجلی کی طویل بندش کیخلاف شہری سراپا احتجاج

    کراچی : شہر قائد میں غیر اعلانیہ بجلی کی طویل بندش کے سبب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا لوگوں کی بڑی تعداد کےالیکٹرک کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں آئے روز پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بارش کو بنیاد بنا کر نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں35 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی بند ہے، علاقہ مکینوں نے کےالیکٹرک کے شکایتی مرکز پر دھرنا دے دیا۔

    اس کے علاوہ گلشن اقبال ای13 میں 36گھنٹوں سے بجلی فراہمی معطل ہے عالقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کل دوپہر ایک بجے بجلی سپلائی منقطع ہوئی تھی اور تاحال بحال نہ ہوسکی۔

    سی ویو اپارٹمنٹ، گلشن اقبال بلاک 5 اور معین آباد میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے، بجلی کی طویل بندش پر گلستان جوہر کے مشتعل مکین بھی سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی30 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، احتجاجی مظاہرین نے سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق منگھوپیر کے علاقوں میں بھی 24 گھنٹے سے بجلی غائب ہے، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہوگیا، نمازیوں کو وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔

    علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کے شکایتی مرکز کا آن لائن سسٹم بھی بیٹھ چکاہے،
    کےالیکٹرک کے آن لائن سسٹم پر مسلسل ریکارڈنگ آرہی ہے

  • کراچی میں بارش، کے الیکٹرک نے ہدایات جاری کر دیں

    کراچی میں بارش، کے الیکٹرک نے ہدایات جاری کر دیں

    کراچی (19 اگست 2025): شہر قائد میں بادل برستے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مبنی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری تیز ہواؤں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، بارش اور کھڑے پانی میں موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔

    کے الیکٹرک کی ہدایات کے مطابق شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے تاروں اور بجلی کی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں، غیر قانونی ذرائع اور کنڈوں سے بجلی کا حصول جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

    کراچی میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

    ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر حفاظتی اقدام کے تحت بجلی بند کی جا سکتی ہے، نیز کے الیکٹرک صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر موجود ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جو آج صبح تیز برسات میں بدل گیا ہے۔ صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، جن میں نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد، شارع فیصل، ائیرپورٹ، قائد آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی شامل ہیں۔

    کراچی کے دیگر علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33، صفورا چورنگی، ملیر کینٹ اور اطراف، نارتھ کراچی، منگھو پیر، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں بھی موسلادھار بارش برسی، نارتھ ناظم آباد اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔

  • پمپنگ اسٹیشنز کی مینٹیننس : کراچی میں آج پانی کی فراہمی متاثر

    پمپنگ اسٹیشنز کی مینٹیننس : کراچی میں آج پانی کی فراہمی متاثر

    کراچی : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کےالیکٹرک نے دھابیجی میں مرمتی کام کیلیے 4 پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی جزوی طور پر بند کرنے کااعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پر 22 میں سے 4 پمپنگ اسٹیشنز مینٹیننس کیلئے شٹ ڈاؤن کیے جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق آج 4 اگست بروز پیر کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا۔

    اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میننٹینس کیلئے شٹ ڈاؤن واٹر کارپوریشن حکام کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

    کےالیکٹرک ترجمان کے مطابق بجلی کی قابلِ بھروسہ فراہمی کیلئے مینٹیننس کا کام ضروری ہے، کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    دوسری جانب ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کا یہ دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل صبح 10 سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ لہٰذا 4 اگست کو دھابیجی پر بجلی کی بندش کے سبب شہر کو پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔

    ترجمان کے مطابق بجلی کی معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، بن قاسم، ڈی ایچ اے اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

  • کے الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے، مونس علوی

    کے الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے، مونس علوی

    کراچی: چیف ایگزیکٹو مونس علوی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹو پاور پر چلنے والی صنعتوں کو گرڈ پر منتقلی کے حوالے سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کی صنعتوں کو قومی گرڈ پر منتقل کرنے کا عمل شروع کیا ہے، اور کراچی الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے۔

    مونس علوی نے کہا کراچی الیکٹرک مزید 45 کیپٹو پاور پلانٹس کو گرڈ سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے، اور کے الیکٹرک کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔


    ’’کے الیکٹرک کا مؤقف ہے جھگڑا کرنے والے معافی مانگیں‘‘ پنجاب چورنگی مکینوں کا بجلی بندش پر احتجاج


    انھوں نے کہا کیپٹو پاور کے گرڈ پر منتقل ہونے سے نیشنل گرڈ کو بہت فائدہ ہوگا، ملک میں بجلی کا استعمال جتنا بڑھے گا، اتنے ہی کیپسٹی چارجز کم ہوں گے اور ٹیرف میں کمی ہوگی۔

  • کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز بند

    کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز بند

    کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ڈی ایچ اے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔

    کے الیکٹڑک نے ابھی تک بہت سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ تین دنوں کے دوران شہر بھر میں 1110 سے زائد فیڈرز ٹڑپ کرگئے جس سے گلبہار، ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، سائٹ اور گڈاپ کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کے تفصیلی اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں ریکارڈ کی گئی جہاں 23 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ سرجانی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    یونیورسٹی روڈ پر 11 ملی میٹر جبکہ شاہراہ فیصل پر 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • بجلی کے بلوں سے متعلق کے الیکٹرک کی اہم وضاحت

    بجلی کے بلوں سے متعلق کے الیکٹرک کی اہم وضاحت

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔

    نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی ملٹی ایئر ٹیرف مدت مالی سال2023-24 سے 2029-30 تک ہوگی، ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی سے صارفین پر براہ راست قیمتوں کا اثر نہیں پڑے گا، ٹرانسمیشن پر 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی کی منظوری دی گئی۔

    فیصلے کے مطابق نیپرا نے نقصانات کے اہداف میں کوئی نرمی نہیں کی، مقررہ ہدف برقرار ہے، قرض اور ایکویٹی تناسب ٹیرف کے لیے 70:30 برقرار رکھا گیا۔

    اس فیصلے کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کا یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری پلان میں اہم سنگ میل ہے۔

    صارفین کے بلوں پر بجلی کی قیمتوں میں فوری طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اب سپلائی ٹیرف اور سرمایہ کاری منصوبے کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : کےالیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری

    ترجمان کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ ٹیرف فیصلے کی بنیاد پر نیٹ ورک میں بہتری اور توسیع کی جائے گی، کےالیکٹرک نے نجکاری کے بعد 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی تھی۔

    نیپرا کے مطابق 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی ہے، کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔

     

  • کےالیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری

    کےالیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے مطابق 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی ہے، کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن ٹیرف درخواستوں پر FY 2023–24 سے FY 2029–30 تک کے لیے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلے تفصیلی عوامی سماعتوں، تکنیکی جائزوں، اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی آراء کی روشنی میں کیے گئے۔

    یہ فیصلے صارفین پر براہ راست لاگو نہیں ہوں گے کیونکہ بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت طے کی جاتی ہیں۔

    کے-الیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) کی درخواست دی تھی تاکہ سرمایہ کاری اور آپریشنل استحکام کو ممکن بنایا جا سکے۔ نیپرا نے ٹرانسمیشن کے لیے 12% اور ڈسٹریبیوشن کے لیے 14% ریٹرن آن ایکوئٹی (RoE) کی منظوری دی ہے، جبکہ کمپنی کی درخواست بالترتیب 15% اور 16.67% تھی۔

    آپریشنل اور مینٹیننس اخراجات کے لیے کے-الیکٹرک کی درخواست پر بھی نظرثانی کی گئی۔ ٹرانسمیشن کے لیے 9.22 ارب روپے مانگے گئے، مگر نیپرا نے 6.66 ارب روپے کی منظوری دی۔ نیپرا نے CPI کے مطابق O&M میں اضافہ منظور کیا اور X-فیکٹر کی کٹوتی لاگو نہیں کی۔

    ڈسٹریبیوشن نقصانات کے اہداف میں کے-الیکٹرک کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست مسترد کی گئی۔ نیپرا نے یکساں کارکردگی معیار برقرار رکھتے ہوئے مقررہ نقصان اہداف کو نافذ رکھا۔

    غیر ملکی قرضوں پر سود اور اصل رقم کی شرح تبادلہ میں تبدیلی کو تسلیم کیا گیا ہے، اور ہیجنگ اخراجات کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔

    ریگولیٹری وضاحت کے بعد، کے-الیکٹرک اب اپنے منصوبہ بند سرمایہ کاری اقدامات پر آگے بڑھ سکے گا، جس کا مقصد کراچی میں بجلی کی فراہمی، نظام کی بہتری، اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنا ہے۔

  • کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی : مہنگائی کی چکی میں پسے شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 2 پیسے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    کےالیکٹرک کی درخواست پر 22 اپریل کو نیپرا میں سماعت ہوگی، من و عن منظوری سے کےالیکٹرک صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/electricity-tariff-likely-to-drop-in-pakistan/

  • خوش خبری: ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان

    خوش خبری: ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

    بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر نیپرا 15 مئی کو سماعت کرے گا، پاور پرچیز پرائس میں 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


    عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی


    آئندہ مالی سال پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے تک فی یونٹ لگایا گیا ہے، جس سے آئندہ مالی سال بجلی صارفین کو 140 سے 400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ ہے۔

  • کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر بلدیہ کی بجلی منقطع کی، کے الیکٹرک

    کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر بلدیہ کی بجلی منقطع کی، کے الیکٹرک

    کراچی : بلدیہ میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف عوامی احتجاج پر کے الیکٹرک ترجمان نے وضاحت دے دی۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر سوات کالونی کے رہائشیوں نے بجلی منقطع کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بلدیہ میں کروڑوں روپے کی عدم ادائیگیوں کے باعث نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی۔

    کے الیکٹرک

    انہوں نے بتایا کہ علاقہ معززین کی جانب سے واجب الادا رقم کی ادائیگیوں کی یقین دہانیوں کے بعد بجلی کو بحال کردیا گیا تھا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق منقطع کیے گئے نادہندگان پرواجب الادا رقم32کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہیں۔