Tag: کراچی

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔ کراچی شہر کی ساری خبریں اس پیج پر دیکھیں

Karachi News Urduکراچی

  • کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گرد  گرفتار

    کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی سےکالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    کارروائیاں منگھوپیر اور کشمیر روڈ کے علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں، جبکہ القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے سلیم، جہانزیب اور امداد اللہ کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے نیٹ ورک سے وابستہ تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک میں عسکری تربیت حاصل کرچکے ہیں اور کراچی میں بڑی تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

  • کراچی: گمشدہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی: گمشدہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی(یکم ستمبر 2025): گمشدہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق  سماعت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے 4 میں سے 2 شہری گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 4 گمشدہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق  سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شعیب اور محمد عارف نامی 2 شہری گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

    عدالت نے بتایا کہ دونوں شہری سپر سائٹ تھانے کی حدود سے گم ہوئے تھے،کیماڑی سے گمشدہ شہری پر مقدمہ درج ہے اور کیس  زیر سماعت ہے۔

    عدالت نے تینوں گمشدہ افراد سے متعلق معلومات ریکارڈ پر آنے پر درخواستیں نمٹا دیں اور سندھ ہائیکورٹ نے نعمت اللہ اور محمد اکمل نامی شہریوں کی بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر، بوندا باندی کا امکان

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر، بوندا باندی کا امکان

    کراچی(یکم ستمبر2025):شہر میں  سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا، درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ساتھ ہی شام اور رات میں بوندا باندی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہے جبکہ ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے دن میں گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ شہر میں رواں ہفتے تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ فرجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز اور موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/flood-threat-in-sindh-monitoring-cell-updates-9-1-2025/

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش، کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، مری اور گلیات سمیت شمال مشرقی پنجاب میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش، دیر، سوات اور مانسہرہ میں موسلادھار بارش کی توقع ہے، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقوں میں بارش کے باعث پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

    سندھ کے سانگھڑ، گھوٹکی، تھرپارکر اور عمرکوٹ میںں رات کو بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی: اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی(یکم ستمبر 2025): اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 کارندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرجانی پولیس نے تیسر ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق  ملزمان میں حیات اللہ اور شہاب شامل ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان ارشد، اقرار اور رضوان لمبا فرار ہوگئے۔

    طارق مستوئی نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور 4 موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے، موٹرسائیکلیں سرجانی اور بوٹ بیسن سے چھینی اور چوری کی گئی تھی، جس کے مقدمات سرجانی اور بوٹ بیسن تھانے میں درج ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی : گٹر سے لڑکے کی 3 دن پرانی لاش ملی

    کراچی : گٹر سے لڑکے کی 3 دن پرانی لاش ملی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے سلطان آباد میں گٹر سے ایک لڑکے کی 3دن پرانی لاش ملی ہے، گلشن معمار  میں جھگڑے کر دوران ڈنڈے اور لاٹھیاں لگنے سے 4خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ سلطان آباد میں نجی اسکول کے قریب ایک گٹر سے پندرہ سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، لاش دو سے تین دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔

    لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے موت کی اصل وجہ معلوم کی جائے گی ، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب گلستان جوہر میں پانی کے گڑھے میں گر کر 3 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ موسمیات کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گڑھوں کو فوری طور پر بند کرکے حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے میں ڈنڈے اور لاٹھیاں چل گئیں، جھگڑے میں 4خواتین، ایک مرد سمیت 5افراد زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • کراچی: ملزمان گھر میں گھس کر صرف 10 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار

    کراچی: ملزمان گھر میں گھس کر صرف 10 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملزمان نے دیدہ دلیری کی انتہا کردی، گھر میں گھس کر صرف 10 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملزمان گھر میں گھسے دو شہریوں سے موبائل چھینے اور فرار ہوگئے، ملزمان کی جانب سے اس طرح واردات کرنے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

    گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اسی دوران بائیک سے اگر کر ایک ملزم نے پستول نکالی اور کھلے ہوئے گیٹ سے اندر داخل ہوگیا۔

    دونوں شہریوں سے یوں لوٹ مار کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، اس تیز ترین واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہیں سکی ہیں، موٹرسائیکل سوار ملزمان گلی سے گزر رہے تھے، انھوں نے گھر کا دروازہ کھلا دیکھا تو فوری واردات انجام دے ڈالی۔

  • کراچی: ماں اور ماموں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار

    کراچی: ماں اور ماموں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار

    کراچی(31 اگست 2025): کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بچے کو اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی، کار سوار ملزمان بچے کو اغوا کیا اور فرار ہونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں کار سوار ملزمان نے بچے کو اغوا کرلیا، بچے کے ماموں اور والدہ نے گاڑی کا تعاقب شروع کیا، بچے کے ماموں کو گاڑی کے پیچھے بھگتا دیکھ کر علاقہ مکین بھی ساتھ ہوگئے۔

    ملزمان آگے گئے تو پولیس موبائیل کھڑی تھی، ملزمان نے بچے کو ایوان تجارت کے قریب چھوڑ دیا اور کچھ فاصلے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی سے اغوا ہونے والی 4 سالہ مائرہ کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے جبکہ ملزمان کی تلاشی جاری ہے۔

    حالیہ رپورٹس اور اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 2025 میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اضافہ خاص طور پر شہر کے غریب اور متوسط علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے۔

    شہری حلقوں نے بچوں کے مسلسل اغوا اور پولیس کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-12-year-old-muhammad-hassan-missing/
  • کراچی: اے وی ایل سی اہلکار کا بوڑھے باپ اور بیٹے پر مبینہ تشدد، لاکھوں روپے لینے کا انکشاف

    کراچی: اے وی ایل سی اہلکار کا بوڑھے باپ اور بیٹے پر مبینہ تشدد، لاکھوں روپے لینے کا انکشاف

    کراچی(31 اگست 2025): متاثرہ شہری نے  اے وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) اہلکار پر بوڑھے باپ سمیت اپنے اوپر ہونے والے مبینہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مومن آباد تھانے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں متاچرہ شہری رضوان نے الزام عائد کیا کہ اے وی ایل سی پولیس نے ان پر تشدد کیا ہے۔

    متاثرہ شہری محمد رضوان نے کہا کہ پولیس پہلے 20 لاکھ روپے مانگتی رہی پھر 5 لاکھ روپے لیکر چھوڑا، اہلکار نے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    متاثرہ شہری محمد رمضان نے وزیراعلیٰ سندھ،گورنر اور آئی جی سندھ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیسے واپس دلائے جائیں اور ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کے الزامات پر مبنی ویڈیو بیان موصول ہوا ہے، معاملے کی شفاف تحقیقات کروارہے ہیں اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-avlc-officials-accused-of-robbery-short-term-kidnapping-of-elderly-citizen/

  • کراچی کی کس مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کےلیے بند کیاگیا؟ عوام کےلیے اہم خبر

    کراچی کی کس مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کےلیے بند کیاگیا؟ عوام کےلیے اہم خبر

    کراچی: کراچی کی مرکزی شاہراہوں میں سے ایک مین یونیورسٹی روڈ کا ایک مخصوص حصہ ٹریفک کےلیے بند ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مین یونیورسٹی روڈ صفورہ سے سمامہ تک ٹریفک کےلیے بند ہوگیا ہے، بازار کٹ کے پاس بی آر ٹی منصوبے کا ترقیاتی کام جاری ہے، سڑک بند ہونے کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

    متبادل راستوں پر کوئی ٹریفک پولیس اہلکار عوام کےلیے موجود نہیں ہے، رانگ وے آنے والوں نے شاہراہ پر ٹریفک جام کردیا۔

    خیال رہے کہ کراچی میں تجارتی مراکز اور کھدے ہوئے راستوں کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جگہ جگہ پارکنگ مافیا کے کارندے بھی سرگرم ہیں، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    کراچی جسے کبھی روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا اب اسے ٹریفک جام کا شہر کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا، کوئی شہری اپنے گھر سے نکلے اور تھوڑا سا بھی فاصلہ طے کرکے منزل مقصود تک پہنچنا چاہے تو اسے لامحالہ کہیں نہ کہیں ٹریفک جام سے واسطہ ضرور پڑتا ہے۔

    شہر میں ٹریفک جام کی بدتر صورتحال میں سب سے زیادہ ہاتھ کھودی گئی سڑکوں اور پارکنکگ مافیا کا ہے، اس کے علاوہ بس اسٹاپس پر پتھارے اور ٹھیلے والوں کی وجہ سے بھی شدید ٹریفک جام ہوتا ہے۔

    پارکنگ مافیا اس قدر بے لگام ہوچکا ہے کہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کی جانے لگی ہے جبکہ شہریوں سے صرف بائیکس کی پارکنگ کے 30 روپے اور کہیں 50 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

    کے ایم سی چارج پارکنگ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک پولیس کی آنکھیں اس صورتحال پر بند ہیں، شہری کا کہنا ہے کہ پارکنگ مافیا کے کارندے گھنٹوں کے حساب سے پیسے لیتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-both-tracks-main-highway-closed-traffic-citizens-worried/

  • کراچی میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا ایک اور واقعہ

    کراچی میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا ایک اور واقعہ

    کراچی : بچوں کے لاپتہ ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ، کورنگی کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی سے 12 سالہ محمد حسن تین روز سے لاپتہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم پولیس اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) اب تک کسی ایک بچے کو بھی بازیاب نہیں کراسکے۔

    کورنگی کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی سے 12 سالہ محمد حسن تین روز سے لاپتہ ہے، 27 اگست کو 12 سالہ حسن ولد محمد صالحین کو مبینہ طور پر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب سے اغوا کیا گیا۔

    والدین نے بتایا کہ بیٹا بدھ کی صبح مدرسے جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہ آیا۔

    واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،جس میں کہا ہے کہ متاثرہ بچے کے بھائی محمد عمیر نے بتایا کہ حسن اپنے ہمسائے عبدالرحمن کے ساتھ گھر سے نکلا تھا اور کہا تھا کہ اُس کی ایک مفتی صاحب سے بات ہوئی ہے اور وہ اندرونِ سندھ کسی مدرسے جانے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی سے اغوا ہونے والی 4 سالہ مائرہ کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، لیکن تاحال بچے کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی۔

    شہری حلقوں نے بچوں کے مسلسل اغوا اور پولیس کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔