Tag: KE

  • نوجوان کی ہلاکت، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    نوجوان کی ہلاکت، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کے عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ایف آئی آر انتظامیہ کے خلاف درج کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں یکم جولائی کو 11 ہزار میگا واٹ کی ہائی ٹینشن لائن سے کرنٹ لگ کر جاں بحق ہونے والے 22 سالہ نوجوان فیضان ولد سید فرقان کے اہل خانہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

    پولیس حکا نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ اہل خانہ کی جانب سےسرجانی ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 136/16 مقتول فیضان ولد سید فرقان کی مدعیت میں کے الیکٹرک کے نامعلوم عملے کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل عمد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    سرجانی ٹاؤن کا رہائشی نوجوان کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ’’نوجوان کی ہلاکت کے الیکٹرک کے عملے کی وجہ سے ہے‘‘۔
    حادثے کے فوری بعد مشتعل علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے وہاں موجود کے الیکٹرک کی دو گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اورنظر آتش کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر سرجانی تھانے منتقل کردیا تھا۔

    علاقہ مکینوں کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے کے الیکٹرک کا عملہ علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

  • لوڈ شیڈنگ کے سبب کراچی کو پانی کی سپلائی معطل

    لوڈ شیڈنگ کے سبب کراچی کو پانی کی سپلائی معطل

    کراچی: لوڈ شیڈنگ کے سبب شہرکو پانی کی سپلائی مکمل طور پر تعطل کا شکارہوگئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے سبب کراچی کو 20 کروڑ گیلن پانی کی سپلائی نہیں کی جاسکی۔

    واٹربورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کی تنصیبات پرلوڈ شییڈنگ کی جارہی ہے۔

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب شہر کو پانی کی سپلائی ممکن نہیں ہے جس کے سبب شہر میں پانی کی شدید قلت پیش آسکتی ہے۔

    پانی کی سپلائی پربندش سے کراچی کے شہریوں کو رمضان کے ماہ المبارک میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک گزشتہ ایک ہفتے میں تین بار لائن ٹرپ ہونے کا بہانہ بنا کرشہر کے بیشتر علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کرچکے ہیں اور ابھی بھی شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

  • کراچی میں ماہِ رمضان کے دوران تیسرا بریک ڈاؤن

    کراچی میں ماہِ رمضان کے دوران تیسرا بریک ڈاؤن

    کراچی: کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت کے سبب ماہِ رمضان میں بجلی کا تیسرابریک ڈاؤن ، شہر کےبیشتر علاقو ں کو رات دس بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث شہر کے بیشترعلاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

    ملیر،شاہ فیصل کالونی،لیاقت آباد ،بفرزون ،نیوکراچی اور لانڈھی کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کواذیت کا سامناہے۔

    پیری ،دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنزپر بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہونےکے باعث شہرکو پانچ کروڑ سے زائد گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پیری آئی سی آئی کی دوسوبیس کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے کے سبب دس گرڈاسٹیشنز متاثر ہوئے۔

    ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہوا میں نمی کے باعث ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

    لوڈشیڈنگ کے سبب ماہ رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنے والے معتکفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کراچی میں لوڈ شیڈنگ: وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس، کیمرہ مین بے ہوش

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ: وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس، کیمرہ مین بے ہوش

    کراچی: وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بجلی بحران کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے سندھ کے عوام کو جان بوجھ کرتنگ کیا جارہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب گھروں میں بجلی میسر نہیں ہوگی تو عوام بلاشبہ مشتعل ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ کا کنٹرول وفاق کے پاس ہے اورسندھ حکومت اس معاملے میں ازخود کوئی بھی قدم اٹھانے سے قاصرہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کا پیسہ حکومت کے پاس امانت ہے لہذا دیکھ بھال کراستعمال کریں گے۔

    وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کا کیمرہ مین گرمی کی شدت سے بے ہوش ہوگیا، بے ہوش کیمرہ مین کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    کراچی میں جان لیوا گرمی، اموات 531 تک جا پہنچی


    واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور گرمی کے سبب سینکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں اور ہزاروں افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ایسے سنگین موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کسی سنگین انسانی المیے سے کم نہیں ہے۔
  • کے ای نے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار سوئی گیس کو قراردےدیا

    کے ای نے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار سوئی گیس کو قراردےدیا

    کراچی: رمضان المبارک میں سحرکے اوقات میں غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ پرشدید عوامی احتجاج کے جواب میں کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشرکم فراہم کیا جارہا ہے جس کے سبب یہ مسئلہ پیدا ہوا۔

    جاری کردہ بیان میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روات سوئی گیس کی جانب سے کے الیکٹر ک کے سائٹ ایریااورکورنگی میں واقع الیکٹرک پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل کردی جس کے سبب گیس پر چلنے والے دونوں پلانٹ بند ہوگئے جس سے ’’کے ای‘‘ کی پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوگئی اور شہر سحر کے اوقات مین اندھیرے میں ڈوب گیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ بجلی کی طلب بڑھ کر 3100 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے اورگرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔ کے الیکٹرک نے ان علاقوں میں اپںی ٹیمیں تعینات کررکھی ہیں جہاں تارٹوٹنے اور غیر قانونی کنڈوں کی شکایات عام ہیں۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے اپنے بیان کے اختتام پر اپنے صارفین سے معذرت طلب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی کمپنی حتی الامکان رمضان المبارک میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت بجلی مہیا کرنے کی کوشش کرے گی۔

  • نیپرا نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    نیپرا نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پہلے، کے الیکٹرک دوسرے نمبرپرآئی اورسکھرالیکٹرک پاورکمپنی کی کارکردگی بدترین رہی۔

    نیپراکی رپورٹ کےمطابق سال دوہزار تیرہ اورچودہ میں بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کو ہونے والے نقصانات، وصولیاں، لوڈشیڈنگ اور سسٹم فالٹس جیسےعوامل کو مد نظر رکھ کر کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

    نو تقسیم کارکمپنیوں میں سکھر الیکٹرک سپلائی کارکردگی کے لحاظ سےسب سےآخری نمبر پر آئی۔

    سال دوہزار تیرہ اورچودہ کےدوران آئیسکو ،کیپکو، گیپکو فیسکو، لیسکو، میپکو اورکیسکو کےنقصانات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئےجبکہ کیسکواور حیسکوکی وصولیاں بھی کم رہیں۔

    آئیسکو ، فیسکو اور بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کی وصولیاں سو فیصد سےبھی تجاوزکرگئیں۔ وجہ اووربلنگ ہے یاپھربقایاجات کی وصولیاں، اس معاملےکا جائزہ لیاجائیگا۔

  • شہراندھیروں میں ڈوب جائے گا، کےالیکٹرک کی تنبیہہ

    شہراندھیروں میں ڈوب جائے گا، کےالیکٹرک کی تنبیہہ

    کراچی: کے الیکٹرک نے متنبہ کیا ہے کہ کراچی کو فراہم کی جانے والی چھ سوپچاس میگاواٹ بجلی کی کٹوتی شہرکو اندھیرے میں ڈبودے گی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے چھ پچاس میگاواٹ بجلی کی کٹوتی پرحکم امتناعی جاری کیا ہواہے۔

    ترجمان کے مطابق نیشل گرڈ سے بجلی منقطع کرنے کا وفاقی حکومت کااقدام ناصرف توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا بلکہ کراچی سمیت حب کے صنعتی علاقے بھی شدید متاثرہونگے۔

    ترجمان کا کہناتھا کہ کے الیکٹرک پربے جاتنقید سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو منفی تاثرمل رہا ہے۔

    وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک کے درمیان 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ گزشتہ ماہ جنوری کے اواخرمیں ختم ہوگیا جس کے بعد وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ پرانی شرائط پرمعاہدہ کرنے پرراضی نہیں ہے۔

    کے الیکٹرک کودرپیش 650 میگاواٹ کی کمی کے باعث سردیوں میں بھی شہرکو سنگین لوڈ شیڈنگ کا سامان کرنا پڑرہاہے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہرکے متعدد پمپمنگ اسٹیشن بھی کام نہیں کرپارہے جس کے سبب شہرمیں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

    کراچی سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

    کراچی: جامشورو ٹرانسمشن لائن میں گذشتہ روز آتشزدگی کے نتیجے میں چار سو پچاس کے وی ای کا پاور ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے چود اضلاع میں اٹھارہ گھنٹے سے زائدبجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    گزشتہ روز جامشورو ٹرانسمشن میں لگنے والی آگ کے باعث چار سو پچاس کے وی ای کا پاور ٹرانسفارمر مکمل طور پر جل گیا ،ایگزیکٹو انجینئر کا کہنا ہے کہ سندھ کے گرڈ اسٹیشن ریجنل کنٹرول سینٹر کے ذریعے تمام پاور پلانٹس کو بجلی فراہم کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

    کے الیکٹرک کے تمام پاور پلانٹ بند ہونے سے کراچی شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان،دادو،میرپورخاص اور دیگر اضلاع میں اٹھارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی جبکہ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن،ناظم آباد، ایف بی ایریا،نارتھ کراچی،ابو الحسن اصفہانی روڈ، بلدیہ ،گلبائی،گلستان جوہر،اسکیم تینتیس، گلزار ہجری،گلشن معمار،شاہ فیصل کالونی،لیاری،گارڈن،کورنگی،لانڈھی،ملیر،کھوکھراپار سمیت بہت سے علاقوں میں بجلی بند ہے۔