Tag: Nawaz Sharif

  • نواز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

    نواز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں، وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔

    سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ شمیم اختر 93 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انتقال کے وقت وہ بیٹے نواز شریف کے ساتھ لندن میں تھیں۔

    پشاور میں موجود مریم نواز کو جلسہ گاہ میں دادی کے انتقال کی خبر دے دی گئی ہے۔

    بیگم شمیم اختر 9 مارچ سنہ 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں، ان کی شادی میاں شریف سے ہوئی جن سے ان کے 3 بیٹے عباس شریف، نواز شریف اور شہباز شریف تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کےا نتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

    تاحال ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

  • نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیب ایک اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیار

    نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیب ایک اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیار

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی، آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کیخلاف ایک اورریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آئندہ ہفتےنوازشریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائرکرے گا ، ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئےغیرقانونی طریقےسے73سیکیورٹی گاڑیاں خریدی گئیں، نوازشریف نےسارک کانفرنس کےشرکاکیلئےبلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کرائی تھیں، جس کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نوازکے زیر استعمال رہیں۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےغیرقانونی اقدام سے1ارب95کروڑ کانقصان پہنچا ، ریفرنس میں سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیوروآفتاب سلطان بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز،فوادحسن فواد ودیگربھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

    یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پہلے ہی نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔

  • پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس : ‘نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں’

    پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس : ‘نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں’

    لاہور : احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کا تحریری حکم جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج اسد علی نے تحریری حکم جاری کیا۔

    تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف بار بار طلبی کےباوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، اشتہارات آویزاں کرنے کے30 دن بعدبھی نواز شریف پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔

    عدالت نے حکم نامے میں کہا کہنوازشریف کی گرفتاری کےدائمی وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں ، متعلقہ ایس ایچ اودائمی وارنٹ گرفتاری کو رجسٹر میں نوٹ کریں۔

    نوازشریف کی حد تک کیس کوریفرنس سے الگ کر دیا گیا ہے ، نیب نوازشریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات پیش کرے اور آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔

  • غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس :  نواز شریف اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس : نواز شریف اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے کا بھی حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے متعلق سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

    عدالت نے نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرجائیداد قرقی کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

    عدالت نے کہا کہ :نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات جاری کیےگئے اور ملزم نواز شریف کی عدم پیشی سے متعلق رپورٹ اور طلبی کے اشتہارات کی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی، 30دن کاوقت گزرنے کےباوجود ملزم نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نےآئندہ سماعت 26نومبرتک ملتوی کردی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ احتساب عدالت کے جج اسد علی خان نے غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد عدالتی حکم پر تفتشی افسر نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس عدالت کے باہر اور ان کی رہائش گاہ پر آویزاں کئے گئے۔

    تفتیشی افسر وزرات خارجہ کے ذریعے اشتہاری قرار دینے کا نوٹس لندن بھی ارسال کیا جائے گا جبکہ نیب نوازشریف کو اشتہاری قراردلانے کا اعلان ڈھول بجا کر بھی کرے گی۔

    خیال رہے اس سے قبل عدالت نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔

  • نواز شریف کی مریم نواز کو حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کی ہدایت

    نواز شریف کی مریم نواز کو حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کی ہدایت

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے اور اپوزیشن قائدین سے رابطوں میں تیزی کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی نواز شریف سے طویل مشاورت ہوئی ، جس میں نواز شریف نے مریم نواز کو گلگت بلتستان انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی اورحکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کی ہدایت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے میں نواز شریف کو واپس لانے والے حکومت کےخط کےمندرجات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 25اکتوبر کوئٹہ کے جلسے کے حوالے سے بھی اہم مشاورت ہوئی۔

    مریم نواز نے کوئٹہ جلسے میں تقریر نواز شریف سے شیئر کی، جس پر نوازشریف نے مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسوں کیساتھ پارٹی کومتحرک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپوزیشن قائدین سے رابطوں میں تیزی کی بھی ہدایت کی۔

    یاد رہے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ایک بار پھر حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے   اپنے دور حکومت کو شاندار قرار دیا تھا۔

  • ‘امید ہے  15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے’

    ‘امید ہے 15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے’

    اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں ، امید ہے پندرہ جنوری سے پہلے نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے کہا کہ برطانوی حکومت اہلکاروں کا بھی ماننا ہے تیسری دنیا سےلوٹ مار کرکے آنےوالوں کی وجہ سے بدنامی ہوتی ہے، برطانوی نظام اور حکومت میں بھی یہی بیانیہ چل رہاہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں امید ہے برطانوی حکومت جلد فیصلہ کرے گی، امید ہے15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔

    خیال رہے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

  • نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر چسپاں

    نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر چسپاں

    اسلام آباد : العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کر دیا گیا ، نواز شریف 30 روز میں عدالت پیش ہوں ورنہ انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر جنگ اور ڈان اخبارات میں جاری کردہ نواز شریف کی طلبی اشتہارات کی کاپیاں ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کر دی گئی ہیں، اشتہارات کی پلاسٹک کوٹنگ کر کے ہائی کورٹ کے گیٹ پر چسپاں کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے نواز شریف کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حدود میں چسپاں کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ نواز شریف کی بزریعہ اشتہار طلبی کے لئے عدالتی حکم پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

    اشتہار میں کہا گیا تھا کہ از شریف 30 روز میں عدالت پیش ہوں ورنہ انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا ، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار احاطہ عدالت اور نواز شریف کی رہائش گاہ پر بھی چسپاں کیا جائے جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کے لاؤڈ سپیکر سے ڈھول بجا کر اعلانات بھی کیے جائیں گے۔

    اشتہار کے متن میں کہا گیا ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے۔

    متن میں کہا گیا تھا کہ ان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں، جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 1.5 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ان کی اس ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کی جانب سے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن کے 2 اخبارات میں شائع ہونے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

  • آپ پریشان نہ ہوں  ، یہ وقت جلد گزر جائے گا ،  شہباز شریف کی بڑے بھائی کو تسلی

    آپ پریشان نہ ہوں ، یہ وقت جلد گزر جائے گا ، شہباز شریف کی بڑے بھائی کو تسلی

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بڑے بھائی کو تسلی دیتے ہوئے کہا یہ وقت جلد گزر جائے گا ، آپ پریشان نہ ہوں جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    شہباز شریف نے نواز شریف کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بھی جلد گزر جاٸے گا، سب ٹھیک ہوگا اورآپ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔

    اس سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوٸے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے ساتھ کراچی ہوٹل میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے ، اس واقعے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، شہباز شریف کو 27اکتوبر تک کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔

    واضح رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن شہبازشریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔

     

     

  • محمد صفدرکی گرفتاری ، نوازشریف کا مریم نواز سے رابطہ

    محمد صفدرکی گرفتاری ، نوازشریف کا مریم نواز سے رابطہ

    کراچی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کو محمد صفدرکی گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا ، اس حوالے سے پیپلز پارٹی اورن لیگ میں رابطے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم صفدر کے درمیان رابطہ ہوا ، جس میں مریم نواز نے نواز شریف کو محمد صفدر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

    محمد صفدرکی گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں رابطے کاامکان ہے جبکہ پی ڈی ایم نے جلد حقائق سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی۔

    دوسری جانب مریم نواز کی شاہد خاقان، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل ودیگر سے مشاورت جاری ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت کرائی جائے یا صورتحال کا سامنا کریں۔

    یاد رہے گزشتہ روزمزارقائد پرکیپٹن ریٹائرڈصفدرکےنعرے اورہلڑبازی کی ویڈیوسامنے آنے کے بعد شدیدردعمل سامنےآیا تھا ، جس کے بعد کراچی پولیس نے صبح سویرے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے نامزد مرکزی ملزم کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتارکرلیا تھا۔

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی کامقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکوپولیس نےعزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے مزار قائد تقدس پامالی کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

    مریم نواز نے ٹوئٹ میں الزام عائد کیا پولیس ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حراست میں لیا۔

  • نوازشریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری، 24 نومبر تک پیش ہونے کی مہلت

    نوازشریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری، 24 نومبر تک پیش ہونے کی مہلت

    اسلام آباد : العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات شائع ہو گئے، جس میں نواز شریف کو 24 نومبر تک پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، عدالتی احکامات کی روشنی میں نواز شریف کے اشتہارات آج کے لاہورایڈیشن میں شائع کرائے گئے۔

    اشتہار میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے۔

    متن میں کہا گیا کہ ان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں، جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 1.5 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ان کی اس ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن کے 2 اخبارات میں شائع ہونے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی، وفاق نے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارڈین لندن میں بھی اشتہار شائع کرنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔