Tag: Nawaz Sharif

  • نوازشریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل روانگی

    نوازشریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل روانگی

    لاہور:  ضمانت ختم ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف جاتی امرا سےکوٹ لکھپت جیل روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نوازبھی گاڑی میں موجود ہیں،نواز شریف کی گاڑی حمزہ شہباز چلا رہے ہیں۔ ریلی کی وجہ سے کئی علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے اور شہریوں کو پریشان کا سامنا ہے۔ 

    ادھر جیل پہنچنےکا دیاگیا وقت ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کا لاک اپ بندکر دیا گیا،  اسسٹنٹ سپرنٹڈنٹ جیل جاتی امرا میں لیٹر دی کر  چلےگئے۔ بعد ازاں اب محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو وصول کرنےکے لئےجیل حکام کو احکامات بھجوا دیے۔

    کوٹ لکھپت جیل کےداخلی راستوں پر پولیس کا سخت پہرہ ہے، پولیس نےکوٹ لکھپت جیل کاداخلی راستہ مکمل طورپر بندکر دیا، امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنےکے لئےجیل کےباہر جیمرز لگائےگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ میاں نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا، جس کے بعد جیل پولیس سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ  پہنچ گئی. جیل پولیس نواز شریف کےگھر سے باہر آنے کا انتظار کر تی رہی.

    مزید پڑھیں: لاہورپولیس نے ن لیگ کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا

    خیال رہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے شخص کے لیے غروب آفتاب سے پہلے خود کو پولیس کے حوالے کرنا ضروری ہے، البتہ سابق وزیر اعظم کے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق میاں نواز شریف اور ان کے حامی اس واقعے کو سیاسی ایونٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • نوازشریف کو قانوناً شام پانچ بجے جیل پہنچنا چاہیے، جیل حکام

    نوازشریف کو قانوناً شام پانچ بجے جیل پہنچنا چاہیے، جیل حکام

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملنے والی چھ ہفتوں کی ضمانت آج ختم ہورہی ہے اور قوائد کے مطابق انہوں نے خود کو جیل حکام کے حوالے کرنا ہے، جیل حکام کے مطابق وہ شام پانچ بجے تک آسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قید ی نمبر 4470 میاں محمد نواز شریف کی مدت ضمانت آج ختم ہورہی ہے اور جیل حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق انہیں شام 5 بجے تک جیل پہنچ جانا چاہیے، چھ بجے قیدیوں کی گنتی مکمل کرلی جاتی ہے۔

    دوسری جانب میاں نواز شریف کا ارادہ ہے کہ وہ ریلی کی شکل میں شام ساڑھے سات بجے کوٹ لکھپت جیل کی جانب روانہ ہوں گے جس کی قیادت مریم نوازشریف کریں گی ، اور اندازاً یہ ریلی رات دس بجے تک جیل پہنچے گی ۔

    جیل حکام نے مزید بتایا ہے کہ تاخیر سے آمد محکمہ داخلہ کی منظوری سے مشروط ہے ، اگر محکمہ داخلہ اس کی اجازت دے دیتاہے، جیل حکام نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو نواز شریف کی منتقلی کے عمل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی آمد کے موقع پر کوٹ لکھپت میں ان کے سیل کی صفائی ستھرائی بھی کی گئی ہے، وہاں نئے پردے نصب کیے گئے ہیں، ٹھنڈے پانی کے کولر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات نےجیل منتقلی سےمتعلق اعلیٰ حکام کوآگاہ کردیا ، نواز شریف رات10بجےخودکوجیل حکام کےحوالےکریں گے۔نواز شریف کی 6بجے کےبعدجیل منتقلی کامعاملہ محکمہ داخلہ کی منظوری سےمشروط ہے ، پولیس کو نواز شریف کی رات کوجیل منتقلی سے آگاہ کردیاگیا۔افطارکےبعدرات 8بجے پولیس کی نفری جیل کےباہر تعینات کی جائے گی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو بذریعہ خط نواز شریف کی جیل واپسی ریلی کے بارے میں آگاہ کردیا۔ خط کے مطابق نواز شریف شام ساڑھے سات بجے جاتی امرا سے روانہ ہوں گے ۔ خط میں پنجاب حکومت سے مکمل سیکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

     

  • نواز شریف رات بارہ بجے سے پہلے کوٹ لکھپت جیل پہنچ جائیں گے، ن لیگ

    نواز شریف رات بارہ بجے سے پہلے کوٹ لکھپت جیل پہنچ جائیں گے، ن لیگ

    لاہور : ڈی سی لاہور نے نواز شریف کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مغرب سے پہلے جیل آجائیں، جبکہ ن لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نواز شریف رات بارہ بجے سے پہلے سرنڈر کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماﺅں کو جیل حکام نے پیغام دیا ہے کہ نواز شریف جیل قوانین کے مطابق شام 6 بجے سے پہلے سرنڈر کر دیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کارکن جیل انتظامیہ کی نوازشریف کو شام چھ بجے کے بعد قبول نہ کرنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    نواز شریف طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوں گے اور رات بارہ بجے سے پہلے سرنڈر کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لیگی رہنماﺅں کو یہ پیغام پہنچایا تھا کہ نواز شریف جیل قوانین کے مطابق 7مئی شام چھ بجے سے پہلے سرنڈر کر دیں اور کوٹ لکھپت جیل پہنچ جائیں۔

    جیل میں انہیں نیا قیدی نمبر الاٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅ ں نے اس حوالے سے انتظامیہ کو اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے جسے انہوں نے جیل حکام تک پہنچا دیا ہے۔

  • نوازشریف کل شام خود کو کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالےکریں‌ گے

    نوازشریف کل شام خود کو کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالےکریں‌ گے

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کل شام خودکو کوٹ لکھپت جیل حکام کےحوالےکریں گے، کارکنان کو نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی 45 روزہ ضمانت کی مدت کل ختم ہوگی، جس کے بعد نوازشریف خود کو کل شام کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کریں گے ، وہ افطار کے بعد جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے، پارٹی رہنمااورکارکنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کارکنان کو نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور مختلف مقامات پر کارکنوں کو اکٹھا کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے، اڈہ پلاٹ، فیروزپور روڈ پر کارکنا ن کو جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ضمانت علاج کے لیے دی تھی، آپ نے ٹیسٹ پر صرف کردی، ہم تو یہ سمجھیں گے ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

    خیال رہے نواز شریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت ملی تھی لیکن انہوں نے علاج نہ کرایا، 6 ہفتے میں نواز شریف صرف طبی معائنے کے لئے 7مرتبہ اسپتال گئے اور ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، گرفتاری دینا ہوگی

    واضح رہے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔

    26 مارچ 2019 کو سپریم کورٹ نے انہیں 6 ہفتے کے لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی تھی تاہم ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں، پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا: مریم نواز

    نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں، پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا: مریم نواز

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جرم کی نہیں، عوام کی آواز بننے کی سزابھگت رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا. ان کہنا تھا کہ نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں، ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا.

    مریم نواز نے مزید لکھا کہ یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئے ہے، یہ جدوجہد آپ کے لئے ہے. مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف انشااللہ آپ کا سر جھکنےنہیں دیں گے.

    خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی ہے.

    مزید پڑھیں: نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، گرفتاری دینا ہوگی

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک علاج اور ضامنت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

    سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت میں توسیع کی ضرورت ہو تو ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ یہ بات سپریم کورٹ نے زبانی حکم میں کہی تھی، تحریری فیصلے میں ایسی بات نہیں ہے۔

  • نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، گرفتاری دینا ہوگی

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، گرفتاری دینا ہوگی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک علاج اور ضامنت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

    سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت میں توسیع کی ضرورت ہو تو ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ یہ بات سپریم کورٹ نے زبانی حکم میں کہی تھی، تحریری فیصلے میں ایسی بات نہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں یاد ہے ہم نے یہ آبزرویشن دی تھی، ہم مستقبل کی پیش گوئی نہیں کرسکتے اس لیے فیصلے میں نہیں لکھا، یہ آپ پر منحصر ہے آپ اپنے مؤکل کو کیا مشورہ دیتے ہیں۔ آپ کے مؤکل کے پاس بہت سے آپشن ہیں۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور

    خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی حالت ابھی تک بہتر نہیں ہوئی، فیصلے کے مطابق دوبارہ گرفتاری کے بغیر وہ درخواست ضمانت نہیں دے سکتے۔

    بعد ازاں درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت علاج کے لیے دی تھی، آپ نے ٹیسٹ پر صرف کردی۔ ہم تو یہ سمجھیں گے ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

    عدالت نے ڈاکٹر عدنان کی نواز شریف سے خط و کتابت پر سوال بھی اٹھا دیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کوئی انہونی بات ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف کو اب دوبارہ ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا ہوگا، نواز شریف کو دوبارہ ضمانت کے لیے گرفتاری بھی دینا ہوگی۔

    خیال رہے کہ نواز شریف نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کے لیے دائر درخواست میں استدعا کی تھی کہ نظر ثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت کی مدت 7 مئی کو ختم ہو رہی ہے جبکہ انہوں نے 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

    نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔

    26 مارچ 2019 کو سپریم کورٹ نے انہیں 6 ہفتے کے لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی تھی تاہم ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • میں نواز شریف سے کراچی کیلئے25 ارب روپے کا پیکج لایا تھا، وسیم اختر

    میں نواز شریف سے کراچی کیلئے25 ارب روپے کا پیکج لایا تھا، وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صرف ٹھیکے بانٹے ہیں، میں نواز شریف سے کراچی کیلئے25 ارب روپے کا پیکج لے کر آیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ میں نے شہر کے ہر ڈسٹرکٹ میں کام کرایا ہے، محدود اختیارات کے تحت میئر ڈھائی کروڑ سے زیادہ کا پروجیکٹ نہیں دے سکتا، اگر میئر کو بےاختیار ہی ررکھنا ہے تو اگلا الیکشن کرانے کی ضرورت ہی نہیں، صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو کام کرنے نہیں دیتی۔

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ مشیر اطلاعات سندھ پہلے اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی دیکھیں، مرتضیٰ وہاب بتائیں سندھ حکومت نے کراچی میں اب تک کیا کام کیا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان وفاق سے کراچی کیلئے پراجیکٹس لے کر آئی، کے ایم سی شہر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل حل کررہی ہے۔،

    انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے کراچی کیلئے25ارب روپے کا پیکج لے کر آیا تھا، اس پیکج میں فائیو اسٹار، کے ڈی اے چورنگی اور ناگن چورنگی کے پراجیکٹس تھے جبکہ سندھ حکومت نے دس سال میں صرف ٹھیکے بانٹے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہم سے ریونیو جنریشن مانگ رہی ہے جبکہ خود اس کے اپنے اسپتالوں کا برا حال ہے، صوبائی حکومت ہم سے کے ایم سی کا اسپتال دینے کا کہہ رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: میئر کراچی وسیم اختر کا خرم شیرزمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

    اس کے نمائندے کس منہ سے کرپشن کی بات کررہے ہیں، جبکہ سندھ حکومت نے تو لاڑکانہ سمیت پورے سندھ کو تباہ کردیا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جو پیسہ دیتی ہے وہ صرف ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنزمیں جاتا ہے۔

  • نواز شریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کےلیے درخواست دائر کردی

    نواز شریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کےلیے درخواست دائر کردی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کےلیے درخواست دائر کردی، 6 ہفتےکی مدت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا نظر ثانی درخواست پرفیصلے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی توناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

    درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا چھ ہفتوں کی مدت سات مئی کو ختم ہورہی ہے، چھبیس مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے۔ اُس درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا امید ہے سپریم کورٹ سے نطر ثانی کی استدعامنظور ہوجائے گی۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی جانب سے مستقل ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، متفرق درخواست میں ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے بھی شامل کی گئی جبکہ درخواست کے ساتھ اضافی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں :  سپریم کورٹ میں نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست دائر

    اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کر دی تھی اور سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ پاکستان میں علاج کی پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔

    نواز شریف کی درخواست میں کہا گیا کہ حکم نامے میں کہا گیا تھا ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے لیکن علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے جس نے برطانیہ میں علاج کیا تھا۔

    واضح رہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی تھی اور بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی تھی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے ضمانت پر رہا کیا گیا، اس دوران نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کے لیے 4 شرائط عائد کی گئیں، جس کے تحت وہ دورانِ ضمانت ملک کے کسی بھی اسپتال سے اپنا علاج کراسکتے ہیں۔

  • وہ سہولت پرویز مشرف کو بھی نہیں ملی، جو نواز شریف مانگ رہے ہیں: صمصام بخاری

    وہ سہولت پرویز مشرف کو بھی نہیں ملی، جو نواز شریف مانگ رہے ہیں: صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات، پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ نواز  شریف کو باہر  جانے کی اجازت صرف عدالت دے سکتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میاں نواز شریف کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے باہر جانے کی اجازت دی، تو  حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی.

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ یہ سہولت تو  مشرف کوبھی نہیں ملی، جو نواز شریف مانگنے جا رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ اب کیا نئی مثال قائم ہوتی ہے.

    وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بارے میں اندازے درست ثابت ہوئے، نواز  شریف کا واحد مقصد ملک سے باہر جانا ہے.

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست دائر

    سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سہولت ملی، تو باقی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟ 12 ہزار دیگر قیدیوں کو بھی علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت ہونی چاہیے.

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیر  اعظم نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی، متفرق درخواست میں اضافی دستاویزات بھی شامل کی گئی ہیں۔

  • میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا:  فردوس عاشق اعوان

    میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی بیماری ڈرامے کا کلائمکس بھی آن پہنچا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا. ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے آج عدالت میں بیرون ملک علاج کی درخواست دی، ثابت ہوا کہ میاں صاحب جیل سےنجات اور لندن جانا چاہتے ہیں.

    [bs-quote quote=” غریب اس لیےغریب ہے، کیوں کہ وسائل پرن لیگ اور پی پی نے ڈاکا ڈالا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

    فردوس عاشق نے کہا کہ مریم اورنگزیب کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں، ان کی ترجمانی پاپڑ  والے سے نکلے اربوں روپے نہیں چھپا سکتی، بلاول صاحب آپ کو عوام کے درد کا احساس ہونا تعجب سے کم نہیں.

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ غریب اس لیےغریب ہے، کیوں کہ وسائل پرن لیگ اور پی پی نے ڈاکا ڈالا، چوری اور سینہ زوری دیکھنی، ہو تو اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر دیکھ لیں. آپ ٹھاٹ باٹھ سے رہتے ہیں، کیا جانیں کے بنیادی اشیا کی قیمتیں کیا ہیں؟ بلاول روزمرہ چیزوں کے نرخ بتا دیں، تو یہ معجزے سے کم نہ ہوگا.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات کی ذمہ دارپی پی، ن لیگ کی غلط پالیسیاں ہیں، بلاول بھٹو آپ غریب کے درد میں نہیں چیخ رہے، آپ عوام پرمسلط ہونے کے لئے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عوام باشعورہیں انہوں نے موروثی سیاست کو مسترد کر دیا.

    معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول کو مہنگائی کا احساس ہے، تو ابو، پھوپھو سے کہیں لوٹی دولت واپس کریں.