Tag: Nawaz Sharif

  • نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کردی

    نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کردی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہرکردی اور استدعا کی پاکستان میں علاج کی پابندی پر نظرثانی کی جائے، عدالت نے 26 مارچ کو 6 ہفتے کیلئے مشروط ضمانت دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف نےبیرون ملک علاج کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا اور 15 صفحات پر مشتمل نظر ثانی درخواست دائر کردی ، نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کوضمانت طبی بنیادوں پردی گئی 26مارچ کے حکم نامے میں کہا گیا ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے ، جس نے برطانیہ میں علاج کیاتھا۔

    درخواست میں کہا گیا حکم میں کہا تھا ضمانت میں توسیع کیلئے ہائی کورٹ سےرجوع کرسکتے ہیں، تحریری حکم میں ہائی کورٹ سے رجوع کرنےکاحصہ شامل نہیں ہے۔

    مؤقف میں کہا گیا نوازشریف کی مکمل صحت یابی 6ہفتےمیں ناممکن ہے، طبی ماہرین کےمطابق نوازشریف کی زندگی کوخطرات ہیں ، نواز شریف کودل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں، استدعا ہے نواز شریف کوعلاج کیلئےپابندکرنےکےفیصلےپرنظرثانی کی جائے اور سپریم کورٹ باہر جانے کی اجازت دے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    یاد رہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی تھی اور بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی تھی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے ضمانت پر رہا کیا گیا، اس دوران نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کے لیے 4 شرائط عائد کی گئیں، جس کے تحت وہ دورانِ ضمانت ملک کے کسی بھی اسپتال سے اپنا علاج کراسکتے ہیں۔

  • نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی

    نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی، نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ کرے گا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے استثنیٰ مانگ لیا، نوازشریف کے وکیل نے گزشتہ روز عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل علالت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ان دنوں 6 ہفتوں کی ضمانت پر ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

  • نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت کل ہوگی

    نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت کل ہوگی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کل ہوگی، نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ کرے گا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے استثنیٰ مانگ لیا، نوازشریف کے وکیل نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل علالت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ان دنوں 6 ہفتوں کی ضمانت پر ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

  • ضمانت پر رہائی کے25دن بعد بھی نواز شریف کے علاج کا فیصلہ نہ ہوسکا

    ضمانت پر رہائی کے25دن بعد بھی نواز شریف کے علاج کا فیصلہ نہ ہوسکا

    لاہور : نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کے پچیس دن بعد بھی علاج شروع نہ ہوسکا۔ نوازشریف کی انجیو پلاسٹی ہو گی یا پھر اوپن ہارٹ سرجری ہو گی ،فیصلہ اب تک نہ ہوسکا، ڈاکٹرز اور لیگی رہنما بتانے سےگریزاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کروانے کیلئے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا ہوئے25دن گزر گئے، لیکن اب تک ان کا باقاعدہ علاج شروع نہ ہوسکا، جیل میں علیل اور جیل سے باہر فٹ رہنے کے بعد ان کے علاج کیلئے کسی کی جانب سے کوئی ٹوئٹ تک نہیں کیا گیا۔

    نوازشریف کی انجیو پلاسٹی یا پھر اوپن ہارٹ سرجری ہوگی ؟ اس بات کا فیصلہ علاج کیلئے ضمانت پر رہائی کے پچیس دن بعد بھی نہ ہوسکا، سابق وزیراعظم کو ابھی تک نہ تو کسی اسپتال میں داخل کرایا گیا نہ ہی علاج کا فیصلہ ہو سکا۔

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کو مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا، اس سے قبل بھی ڈاکٹر عدنان نے باربار عارضہ قلب کو نوازشریف کی زندگی کیلئے خطرہ قراردیا تھا۔

    اس کے علاوہ نون لیگی رہنما بھی ان کی بیماری پر سیاست کرتے رہے اور اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے رہے۔ سوال یکہ پیدا ہوتا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کو بھی ایک ماہ ہونے کو ہے مگر علاج میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی آج طبی معائنےکےلیے شریف میڈیکل سٹی آمد متوقع

    ڈاکٹرز اور ن لیگ کے رہنما بتانے سے اب تک گریزاں ہیں، ناقدین صرف ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ کیا بیماری کا واویلا صرف نوازشریف کو جیل سے باہرلانے کا بہانہ تھا؟

  • ڈاکٹرز نے نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا

    ڈاکٹرز نے نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا

    لاہور: ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا  کہ معالج تیسرے باربائی پاس کے لئےغورکر رہے ہیں.

    مریم نواز نے لکھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے آخری تجاویز کا بھی انتظار کیا جارہا ہے، دل کے علاوہ، کیروٹڈ آرٹریز کو بھی اسٹنگ یا سرجری کی ضرورت ہے.

    سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی نے کہا کہ دماغ میں خون کی سپلائی متاثرہو سکتی، جس سے خطرہ ہو سکتا ہے.

    مزید پڑھیں: عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

    خیال رہے کہ آج نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، اگر اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔

    آج سابق وزیر اعظم نواز شریف ضمانت پر رہائی کے 20 دنوں میں چھٹی بار طبی معائنہ کے لیے شریف میڈیکل سٹی پہنچے۔ اس دوران نواز شریف ایک نجی اسپتال میں میڈیکل ٹسیٹ کرانے بھی گئے، شریف میڈیکل سٹی میں نواز شریف ایک گھنٹہ 6 منٹ تک اسپتال میں رکے رہے۔

  • نوازشریف کی آج طبی معائنےکےلیے شریف میڈیکل سٹی آمد متوقع

    نوازشریف کی آج طبی معائنےکےلیے شریف میڈیکل سٹی آمد متوقع

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو شریف میڈیکل اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کا آج پھر طبی معائنہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی اسپتال پہنچیں گے، اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    نوازشریف کے شریف میڈیکل سٹی میں 5 طبی معائنے ہوچکے ہیں، ان کی ای سی جی سمیت ایم آر آئی بھی ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کا پانچویں بار شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا تھا

    نوازشریف کے دماغ میں خون کی گردش کو معمول پر لانے کے لیے نیورو سرجری کے ماہر پروفیسرز نے مختلف ٹیسٹ کیے تھے۔

    قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے معاملات انتہائی پیچیدہ ہیں، وہ اسپتال میں تو داخل نہیں البتہ گھر پر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہتے ہیں۔

    نواز شریف کا پانچویں بار شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ

    نواز شریف کے دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کے لیے مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا جبکہ دل میں انٹروینشن کی بھی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ نواز شریف کوسپریم کورٹ کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت پر رہائی ملی، ان کو ضمانت پررہا ہوئے 20 روز ہوچکے ہیں۔

  • نواز شریف کا پانچویں بار شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ

    نواز شریف کا پانچویں بار شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ

    لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پانچویں بار شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا اور دماغ میں خون کی گردش کو معمول پر لانے کیلئے نیورو سرجری کے ماہر پروفیسرز نے مختلف ٹیسٹ کئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف آج پانچویں بار طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچے جہاں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور نیوروسرجری کے ماہر پروفیسر کی نگرانی میں چیک اپ کیا گیا۔

    سابق وزیراعظم کے دماغ میں خون کی گردش کو معمول پر لانے کیلئے نیورو سرجری کے ماہر پروفیسرز نے بھی مختلف ٹیسٹ کئے، ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والے معائنے کے بعد سابق وزیراعظم واپس روانہ ہو گئے۔

    نوازشریف کو دل گردوں، شوگر اور دماغ میں خون کی کم سپلائی کے مرض لاحق ہیں۔

    قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے معاملات انتہائی پیچیدہ ہیں، وہ ہسپتال میں تو داخل نہیں البتہ گھر پر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کےدل کی دھڑکن نارمل نہیں، مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا ،ڈاکٹرعدنان

    نواز شریف کے دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کیلئے مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا جبکہ دل میں انٹروینشن کی بھی ضرورت ہے۔

    خیال رہے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی کہہ چکے ہیں کہ پیس میکر لگانے کے لئے ٹائم لائن واضح نہیں کچھ اور چیزیں بھی ہیں جنہیں دیکھ رہے ہیں۔ علاج کا روڈ میپ ابھی طے نہیں کیا نہ ہی یہ بتا سکتے ہیں کہ علاج کب تک چلے گا۔

    یاد رہے نواز شریف کو علاج کروانے کیلئے 6ہفتوں پر مشتمل ضمانت دی گئی تھی، 15دن گزرنے کے بعد اب کے پاس 4 ہفتے باقی بچے ہیں۔

  • شریفوں سے نہ ڈریں، اب وہ واپس نہیں آئیں گے: وزیر اعظم عمران خان

    شریفوں سے نہ ڈریں، اب وہ واپس نہیں آئیں گے: وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں سے نہ ڈریں، وہ واپس نہیں آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ اب شریف خاندان واپس نہیں آئے گا.

    وزیر اعظم نے وزرا کوشریف خاندان کی کرپشن بےنقاب کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ شریف فیملی کی کرپشن کی مزید معلومات جمع کی جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی فیملی پر اب تک جو کیس چل رہے تھے، وہ پرانےتھے۔ اب نئے کیس دائرہوں گے، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، مستقبل میں دو جماعتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے، حمزہ شہباز کے کرپشن کیس میں بڑی محنت کی گئی، وہ جلدگرفتارہوں گے۔

    وزیر اعظم کا ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کاحک

    وزیر اعظم نے کہا عوام کومزید مہنگائی برداشت کرنا پڑے گی، اگلے تین ماہ نہایت مشکل ہیں، ارکان اسمبلی کو مزید فنڈز کے اجرا کی خوشخبری دے دی۔

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو کارروائی کی ہدایت کی تھی کہ 72 گھنٹے میں ادویات کی قیمتوں کوپرانی سطح پرلایاجائے۔

  • نوازشریف کی حکومت مخالف تحریک کا حصہ بننے سے معذرت

    نوازشریف کی حکومت مخالف تحریک کا حصہ بننے سے معذرت

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی.

    پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کسی بھی حکومت مخالف تحریک کاحصہ بننے سے معذرت کر لی.

    [bs-quote quote=” پارٹی سے مشاورت کے لئے کچھ وقت درکار ہے، صحت ٹھیک نہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”میاں نواز شریف”][/bs-quote]

    نوازشریف نے مؤقف اختیار ہے کہ انھیں‌ پارٹی سے مشاورت کے لئے کچھ وقت درکار ہے، صحت ٹھیک نہیں، وہ پہلے پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہییں گے.

    پارٹی ذرائع کے مطابق اس موقع پر  مسلم لیگ ن کے قائد میاں‌ نواز شریف نے شکوہ بھی کیا کہ جب میں جیل میں تھا، تو مولانا صاحب ملنے نہیں آئے.

    اس کے جواب میں‌ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ سے ملنا چاہتا تھا، مگر اجازت نہیں ملی.

    اس کے جواب میں‌ نواز شریف نے کہا کہ مولانا صاحب جیل میں سب ملنے آتے رہے. انھوں نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ مولانا صاحب، آپ کس سےاجازت مانگ رہے تھے؟

    مزید پڑھیں: عمران خان اپنے خاتمے کا سوچیں ہماری فکرنہ کریں، مولانافضل الرحمان

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اس وقت ن لیگ، پی پی کا ساتھ چلنا ضروری ہے.

    جواب میں میاں‌نواز شریف نے کہا کہ وقت آنے پر ساتھ چلیں گے، بلاول بھٹو کی مثبت سوچ سے متاثر ہوں، انھوں نے جیل میں ملاقات کرکے حوصلہ بڑھایا، مہنگائی کا طوفان برپا ہے، عام آدمی شدید مشکلات کاشکار ہے.

    خیال رہے کہ آج میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، پاور پلے میں انکشاف

    دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، پاور پلے میں انکشاف

    اسلام آباد : شہباز شریف کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے کمپنی بنا کر لاکھوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی، دبئی کی برلاس کمپنی آصف زرداری اور شریف خاندان کیلئے آلہ کار نکلی، سلیمان شہباز، مشتاق چینی میں 50کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دبئی کی کمپنی سے بہت بڑی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ آصف زرداری اور شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا ایک اور باب کھل گیا۔

    دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، اےآر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انکشاف ہوا، منی لانڈرنگ میں مشتاق عرف چینی، ٹیلی گرافک ٹرانسفر اور برلاس ٹریڈنگ کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

    زرداری اور شریف خاندان کے منی لانڈرنگ کا گورکھ دھندا بے نقاب ہوگیا، مشتاق عرف چینی نے کمپنی بنا کر لاکھوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی، جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دبئی کی کمپنی سے ٹرانزیکشن کی گئی۔

    برلاس ٹریڈنگ کمپنی سے لاکھوں ڈالر مشتاق کی کمپنی کو بھیجے گئے، برلاس ٹریڈنگ کمپنی کا نام بھی جےآئی ٹی رپورٹ میں موجود ہے، سلیمان شہباز، مشتاق چینی میں 50کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، مشتاق چینی کےاکاؤنٹ سے50کروڑروپے سلیمان شہباز کو گئے۔

    مشتاق چینی نے سات لاکھ سے زائد درہم کی ٹی ٹی منگوائی تھی، سال 2002میں سلیمان شہباز نےاپنی دولت20ہزار روپے ظاہر کی، سلیمان شہباز کی دولت دیکھتے ہی دیکھتے اربوں روپے ہوگئی، سلیمان شہباز کو اربوں روپے ٹی ٹی کے ذریعےدیے گئے، سلیمان شہباز کو اربوں روپے برلاس ٹریڈنگ ٹی ٹی کیے۔