Tag: PML N

  • رضا ربانی نے سینٹ کےچئیرمین کےعہدے کا حلف اٹھالیا

    رضا ربانی نے سینٹ کےچئیرمین کےعہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے چئیر مین سینٹ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

    نو منتخب چئیر مین سینٹ رضاربانی نے بحیثیت چئیرمین سینٹ حلف اٹھا لیا ان سے حلف سینیٹر اسحاق ڈار نے لیا۔

    رضا ربانی پا کستان کی تاریخ کے پہلے چئیرمین سینٹ ہیں جو چئیرمین منتخب ہو نے کے ساتھ ساتھ قائم مقام صدر مملکت بھی بن گئے ہیں، صدر مملکت ممنون حسین کے غیرملکی دورے کے با عث انہیں یہ عہدہ تقویض کیا گیا ہے۔

    حلف برداری سے قبل رضا ربانی نے سینٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ سینٹ کے وقار کو بلند کر نے کی حتی الوسع کو شش کریں گے۔

  • نوازشریف نے چیئرمین سینٹ کے لئے رضا ربانی کی حمایت کردی

    نوازشریف نے چیئرمین سینٹ کے لئے رضا ربانی کی حمایت کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدواررضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کے لئے حمایت کا اعلان کردیا۔

    متحدہ اپوزیشن میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، اے این پی، مسلم لیگ (ق)، کے ارکان شامل ہیں جن کی تعداد کل 53 ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے سینٹ میں موجود ارکان کی تعداد 26 ہے جبکہ اتحادی ارکان کوملا کریہ تعداد 32 ہوجاتی ہے۔

    سینٹ میں کوئی بھی بل منظور کرانے کے لئے 51 ارکان کی حمایت درکارہوتی ہے جبکہ آئین میں ترمیم کے لئے 75 ارکان کی تعداد درکارہے۔

    موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی اگر اپنے اتحادیوں سمیت رضاربانی کو چیئرمین سینٹ بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو مسلم لیگ (ن) کے لئے آئندہ تین سال کسی بھی قسم کا کوئی بل منظور کرانا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

    اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں بھی اس مشاورت میں شریک کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا لیکن فیصلہ ہوچکا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

  • سینیٹ الیکشن : ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ دے د یا

    سینیٹ الیکشن : ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ دے د یا

    کراچی: روٗف صدیقی نے کہا ہے کہ پچاس سال سے دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتے رہے اب ووٹ لینا ایم کیو ایم کا حق ہے۔

    ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کے ارکان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے مشاورت ہوئی ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ماضی میں بھی دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتی رہی ہے، اس بار ایم کیو ایم  موقع دینا چاہیئے کہ وہ ہم اپنا امیدوار سامنے لائیں۔تاکہ قومی مفاد میں کوئی مثبت پہلو سامنے آئے۔صلح مشورے کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما روئف صدیقی کا کہنا تھا کہ پچاس سال سے دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتے رہے اب ووٹ لینا ایم کیو ایم کا حق ہے،مختلف جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل ایم کیوایم نے شروع کررکھاہے۔

    حکومتی وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما روئف  صدیقی اور فاروق ستار شریک ہوئے۔

    جبکہ حکومتی وفد میں شامل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  ایم کیوایم سے ملاقات میں ملکی معملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ان کا کہناتھا کہ سینیٹ کے موثر کردار کے کے لئے تمام جماعتوں سے مشاورت ہونے چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات مثبت رہی،کوشش ہے کہ قومی مفاد میں اچھا فیصلہ ہو۔

    واضح رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی کے تقرری کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے مشاورت کر رہی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ایم کیو ایم ن لیگ کے وفد سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کا وفد بھی ایم کیوا یم سے ملنے پہنچ گیا۔

  • نواز لیگ نے وفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکانِ اسمبلی کی تلاش شروع کردی

    نواز لیگ نے وفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکانِ اسمبلی کی تلاش شروع کردی

     

    پشاور: پاکستان مسلم لیگ(ن)نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کے دوران پارٹی سے بے وفائی کرنے والے دو ارکان کی پتہ لگانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھہ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی اراکین اسمبلی صالح محمد اور شیراز خان پر مشتمل ہوگی۔

    اسی طرح قومی وطن پارٹی نے بھی وفاداری بدلنے والے اپنے دو اراکین صوبائی اسمبلی کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر کا کہنا ہے کہ تحقیقات صوباقئی صدر اور پارلیمانی لیڈر سکندر شیرپاو کی قیادت میں جاری ہیں اورجلد ہی پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے والے اراکین تک پہنچ جائیں گے۔

  • لاہور: ن لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح کی طبیعت پولنگ کےدوران خراب

    لاہور: ن لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح کی طبیعت پولنگ کےدوران خراب

    پنجاب: ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح طبیعت خراب ہونے کے باعث پولنگ اسٹیشن میں گر گئیں۔

    سینٹ کے انتخابات پنجاب اسمبلی میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور ارکان اسمبلی اپنی شرکت یقینی بنارہے ہیں،  ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح اپنا ووٹ کاسٹ کرنے جارہی تھیں کہ اچانک پولنگ اسٹیشن میں طبیعت خراب ہونے کے سبب گر گئیں۔

    جس کے فورا بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ثوبیہ صبیح کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مسلم لیگ ن کی سینئیر رکن ہیں، بتایا جارہا ہے کہ وہ طبیعت بحال ہوتے ہی ووٹ کاسٹ کرنے جائیں گی۔

  • عمران فاروق قتل: برطانوی اداروں سے تعاون کررہے ہیں، نثار

    عمران فاروق قتل: برطانوی اداروں سے تعاون کررہے ہیں، نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہناہے کہ عمران فاروق قتل کی تحقیقات میں برطانوی اداروں سے تعاون کررہے ہیں۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے لندن میں میڈیاکوبتایاکہ حکومت عمران فاروق کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچانے کیلئے برطانیہ سےتعاون کررہی ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا ایسے شواہد فراہم کردیئے جن کے باعث کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکاہے۔

    چوہدری نثارکاکہناتھا ن لیگ کی حکومت شروع سے ہی کیس کوحل کرانے کیلئے متحرک رہی۔

    چوہدری نثار کاکہناتھا پہلی مرتبہ دنیا نے تسلیم کیا کہ دہشت گردی کااسلام کے ساتھ کوئی واسطہ ہے نہ اسے اسلام کے ساتھ جوڑاجاسکتاہے۔

  • سینیٹ انتخابات : سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

    سینیٹ انتخابات : سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

    اسلام آباد: تین مارچ کو سینیٹ میں سیاسی میدان سجے گا، مختلف سیاسی جماعتیں حلیفوں کے ساتھ ایوان کی باون نشستوں کے لئے مد مقابل ہوں گی، تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، اصل معرکہ پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ نون کےدرمیان متوقع ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ سے پیپلزپارٹی کے سات امیدواروں ، اسلام الدین شیخ، رحمان ملک، سلیم مانڈوی والا، عبداللطیف انصاری، اور انجنیئرگیانچند ، فاروق ایچ نائیک اور سسئی پلیجو کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے، خیبرپختونخواہ میں خانزادہ خان ، نورعالم اور ہمایوں خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے، پنجاب سے ندیم افضل چن اور اسلام آباد سےنرگس فیض ملک کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ۔

    ایم کیو ایم نے سینیٹ کے لیے بیرسٹر سیف، محمد عتیق اورضا زیدی اور نگہت خاتون کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مسلم لیگ ن نے پنجاب سے سینیٹ کے لیے راجا ظفر الحق، پرویز رشید، نہال ہا شمی اور مشاہد اللہ خان ، اقبال ظفر جھگڑ ا اور راحیلہ مگسی کے نام فائنل کیے ہیں، بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر ، امیرافضل خان مندوخیل،میرنعمت اللہ زہری، شہباز خان دورانی، دانش کمار اور کلثوم پروین کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ سے سینیٹ کے لیے حاجی عدیل، افرسیاب خٹک، ستارہ ایاز اور امر جیت ملھوترا کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

    جے یوآئی ف نے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری ،اور بلوچستان کے سابق اسپیکر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ، ہیمن داس مسز نسرین کھیتران کوٹکٹ جاری کیے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن نے سینٹ امیدواروں کے انٹرویو مکمل کرلیے

    مسلم لیگ ن نے سینٹ امیدواروں کے انٹرویو مکمل کرلیے

    اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ ن نےسینیٹ کے امیدواروں کے لیے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ امیدواروں سے متعلق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی چیئرمین راجا ظفر الحق کی صدارت میں اسلام اباد میں ہوا۔

    اجلاس میں سندھ ،اسلام آباد ،فاٹا اوربلوچستان سےچھیاسٹھ امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

    پنجاب سے گیارہ نشستوں کے لیئے امیدواروں کے انٹرویوز پہلے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں۔

    پارلیمانی بورڈ ٹکٹ کے اجراء کے لیے سفارشات وزیراعظم کوارسال کرے گا جس کے بعد وزیراعظم حتمی امیدواروں کے ناموں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

  • بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے استعفیٰ دے دیا

    بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے استعفیٰ دے دیا

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی حکومت کے ساتھ تحفظات کی بنا پراستعفیٰ دے دیا۔

    انہوں نے بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے حلقے کے معاملات میں دخل اندازی کررہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان اسمبلی کےاسپیکر انکے اختیارات انہیں تفویض نہیں کررہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عضو معطل بن کردفترمیں نہیں بیٹھنا چاہتے۔

    انہوں نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سربراہ برائے بلوچستان اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری کو بھجوادیا ہے۔

  • گورنرپنجاب چوہدری سرورنے استعفیٰ دے دیا

    گورنرپنجاب چوہدری سرورنے استعفیٰ دے دیا

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، شام چار بجے نیوزکانفرنس میں استعفے کی وجوہات بتائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپنجاب کے گورنرچوہدری محمد سرورنے پنجاب حکومت اوروفاقی حکومت سے اختلافات کے باعث استعفیٰ  دیا۔چوہدری سرور تقریباً سترہ ماہ تک گورنر پنجاب کے عہدے پرفائزرہے۔

    گزشتہ کئی مہینوں سے گورنرپنجاب اورحکومت کے درمیان چپقلش کی خبریں گردش کررہی تھیں اورپاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے کے دوران یہ خبریں زورپکڑگئی تھیں۔

    گورنر پنجاب مختلف مواقع پروفاقی اورصوبائی حکومت کو ناقص کارکردگی کی بنا پرتنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب اورحکومت کے درمیان اختلافات کی خبریں پہلی بارلندن میں اے آروائی نیوزکے اینکرپرسن عامرغوری کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومت پرتنقید کے بعد منظرِعام پرآنا شروع ہوئیں۔

    دوروزقبل چوہدری محمد سرورنےامریکی صدرباراک اوبامہ کے دورہ بھارت پرحکومتی خارجہ پالیسی پرشدید تنقید کی تھی اورملٹری کورٹس کے معاملےمیں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    اے آروائی نیوزکے سینئراینکرپرسن مبشر لقمان نے اپنے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ مخدوم احمد محمود جوکہ چوہدری محمد سرور سے قبل پنجاب کے گورنر تھے انہیں دوبارہ گورنرمنتخب کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

    چوہدری محمد سرورکو 2 اگست 2013 کو نوازشریف نے گورنرپنجاب منتخب کیا تھا۔

    چوہدری سرورتین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئےاور13 سال گلاسگو مرکزکی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی، وہ برطانیہ کے پہلے مسلم پارلیمینٹیرن ہیں۔