Tag: PML N

  • مسلم لیگ ن  نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی

    مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی

    لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ کا شیڈول کردیا ، 24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ، لیگی قائد نوازشریف اور صدرشہبازشریف کی منظوری سے شیڈول جاری کردیا گیا۔

    لانگ مارچ کے حوالے سے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی،وارڈ کی سطح پرعہدیداران،کارکنان کو ہدایا ت جاری کردی گئیں ہیں ، 24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔

    شیڈول کے تحت کارواں رات گوجرانوالہ میں قیام کےبعد25مارچ کوگوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا اور جہلم میں قیام کےبعد26مارچ کوروالپنڈی پہنچے گا۔

    جس کے بعد 27 مارچ کوحمزہ شہباز،مریم نوازکی قیادت میں کارواں اسلام آباد روانہ ہوگا اور ن لیگ کے کارواں کا 2 یا اس سے زیادہ دن اسلام آباد میں قیام کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں ن لیگی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کوتیاری کاحکم دیا تھا۔

    ن لیگی قیادت نے23مارچ کولانگ مارچ کیلئے صوبائی،ڈویژنل،ضلعی عہدیداروں کوباضابطہ ہدایات جاری کرتے ہوئے عہدیداروں کومؤثراشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

  • تحریک عدم اعتماد : پی ٹی آئی کے ساتھ ن لیگ کا بھی جلسے کا فیصلہ

    تحریک عدم اعتماد : پی ٹی آئی کے ساتھ ن لیگ کا بھی جلسے کا فیصلہ

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے ایک روز پہلے جلسے کے اعلان کے بعد ن لیگ نے بھی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کے دن ہی اسلام آباد میں اپنا جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر لاکھوں افراد کے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے دن مسلم لیگ (ن) نے بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے حمزہ شہباز نےلاہور کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے، جس میں جسلے کی حکمت عملی اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک جلسے پر پارٹی عہدیداروں سے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے روز اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جلسہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا گفتگو میں کہنا تھاکہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

  • قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا، حمزہ شہباز

    قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا، حمزہ شہباز

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو آئے ہوئے4سال ہوگئے ہیں لیکن قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا۔

    لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا ہے ہماری حکومت 5اعشاریہ 8فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئی تھی، اس کے علاوہ ہمارے دورمیں 1300ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں شہبازشریف نے میثاق معیشت کی با ت کی تھی، ان کو نیب نیازی گٹھ جوڑنے صاف پانی کیس میں گرفتار کیا، صاف پانی کیس میں 16افراد بری ہوچکے ہیں۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کی بات کی جائے تو یہ پتلی گلی میں چھپ جاتا ہے، ریاست مدینہ کاجھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

  • مسلم لیگ ن نے پیکا قانون اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    مسلم لیگ ن نے پیکا قانون اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے پیکا قانون اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، جس استدعا کی گئی ہے کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پیکا قانون کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، مریم اورنگزیب نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔

    درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری صدرآفس ، سیکرٹری آئی ٹی اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کہا گیا کہ غیر آئینی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیں، غیر آئینی آرڈیننس اسلامی جمہوریہ کے آئین کی اسکیم کے خلاف ہے۔

    دائر درخواست میں کہا ہے کہ آرڈیننس پاکستان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پیکا 2016 کا سیکشن 37(1) مبہم، غلط، اوور بورڈاور غیر آئینی ہے جبکہ پیکا 2016 کےسیکشن37(1)میں سالمیت، سلامتی ،دفاع کی تعریف ہے، عدالت سیکشن 37(1) اور (iv) ایسی دوسری ریلیف دے جو مناسب سمجھے۔

    مسلم لیگ ن نے استدعا کی کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، پیکا آرڈیننس پر عملدرآمد روکا جائے۔

  • مسلم لیگ ن  کا پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، آرڈیننس چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن جلد دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، شہبازشریف نےآرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے آرڈیننس چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن تیار کرلی گئی ہے ، جلد دائر کی جائے گی ، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔

    یاد رہے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں آرڈیننس کےذریعےترمیم کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا قانون کی ‘ دفعہ 20 ‘ کےتحت گرفتاریوں سے روک دیا تھا ، عدالت نےکیس میں معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل پیش ہونے کا حکم دیا اور پیکا ایکٹ سےمتعلق تمام زیرسماعت کیسزیکجا کردیئے۔

  • نون لیگ کی قیادت تحریک عدم اعتماد پر تقسیم، ذرائع

    نون لیگ کی قیادت تحریک عدم اعتماد پر تقسیم، ذرائع

    وزیراعظم عمران خان کیخلاف مسلم لیگ نون کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ن لیگی رہنما انتشار کا شکار ہیں، علیحدہ علیحدہ بیانات سے بات کھل کر سامنے آگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی قیادت حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر تقسیم ہوگئی ہے مختلف رہنماؤں کے الگ الگ بیانات سامنے آنے سے ڈھول کا پول کھلنے لگا۔

    ایک جانب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اسمبلی میں نمبر پورے ہونے کی دعویدار ہیں اور ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی عدم اعتماد کی تاریخ سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ن لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کابینہ کے پانچ وزراء کو ساتھ ملانے کے دعویدار ہیں، ن لیگ کے سینئر نائب صدر نے خود ہی مان لیا کہ اتحادی ریاست کے ساتھ ہیں۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ن لیگ کی خاتون نائب صدر، سینئر نائب صدر اور جنرل سیکریٹری کے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تینوں کے الگ الگ بیانات کس جانب اشارہ کررہے ہیں؟، یہ ن لیگ ہے یا بھان متی کا کنبہ؟

  • کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: ن لیگی امیدوار کی واضح کامیابی

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: ن لیگی امیدوار کی واضح کامیابی

    لاہور : پنجاب میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار نے سب پر سبقت حاصل کرلی، غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ میں نعیم بٹ نے میدان مار لیا۔

    لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر7 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے تحریک انصاف کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

    وارڈ نمبر7 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے نعیم بٹ5ہزار187 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ کسان اتحاد کےامیدوار ارشد علی2ہزار531ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ووٹوں کی گنتی میں تحریک انصاف کے محمدالحسن2ہزار501ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تحریک لبیک کے محمد افضل1ہزار781ووٹ لے کر چوتھے اور جماعت اسلامی کے لئیق253 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر رہے۔

    غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار30پولنگ اسٹیشنز سے صرف26ووٹ لے سکے، حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح24اعشاریہ75فیصد رہی۔

    وارڈ نمبر7میں12ہزار609ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،7ہزار843مرد ووٹرز جبکہ4ہزار666خواتین نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

    یاد رہے کہ اس وارڈ میں امیدوار کی وفات کےباعث الیکشن ملتوی ہوا تھا، وارڈ نمبر 7 میں ووٹرز کی کل تعداد 50 ہزار 935 ہے، جس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک سمیت 16 امیدوار میدان میں اترے تھے۔

  • مسلم لیگ ن کی اکثریت نےعدم اعتماد کو فوری الیکشن سے مشروط کردیا

    مسلم لیگ ن کی اکثریت نےعدم اعتماد کو فوری الیکشن سے مشروط کردیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کی اکثریت نےعدم اعتماد کو فوری الیکشن سےمشروط کردیا ، نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے رائے مانگی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اکثریت نے عدم اعتماد کو فوری الیکشن سےمشروط کردیا اور کہا محض تبدیلی نہیں بلکہ شفاف الیکشن کی ضمانت پر عدم اعتماد ہو۔

    ذرائع نے بتایا تین رہنماؤں نے ان ہاؤس اور عدم اعتماد کی مخالفت کی،رہنماؤں نے آرا دی کہ ایسےکھیل کاحصہ نہیں بنناچاہیےجس سےساراملبہ ہمارے اوپر آجائے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےپارٹی کےاہم رہنماؤں سےواٹس ایپ پررائےمانگی تھی، جس کے بعد ن لیگ کے14سینئر رہنماؤں نےنوازشریف کو اپنی رائےسے آگاہ کیا۔

    ذرائع لیگی رہنما نے کہا پہلے نمبرز تو پورے کرلیں پھر ایسا بڑا قدم اٹھانا چاہیے، 22جنوری کو پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھی نمبرزکا سوال اٹھایاگیا۔

    پی ڈی ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے حکومت سےعلیحدگی کااشارہ نہیں دیا تو عدم اعتماد کیسے ہوگا،کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ ن لیگ اور جےیو آئی کے کچھ رہنما اتحادیوں سے رابطےکریں گے۔

    ، پی ڈی ایم رہنما نے بتایا کہ 10 سے 15 پی ٹی آئی ایم این ایز ٹکٹ کی ضمانت پرساتھ دےسکتےہیں، وقتی فائدے کیلئے ہمیں اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹناچاہیے، ہمارااتحاد جس مقصد کیلئے تھا اسی پر رہنا چاہئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز سربراہی اجلاس میں رکھی جائیں گی۔

  • منی بجٹ منظور نہیں، یہ پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہے، شہباز شریف

    منی بجٹ منظور نہیں، یہ پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہے، شہباز شریف

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے پاکستان کے ہاتھ پاؤں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے، امید ہے حکومت کے باضمیر ارکان جرات مندانہ مؤقف اپنائیں گے۔

    اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں منی بجٹ منظور نہیں یہ پارلیمنٹ کے ہر باضمیر رکن کا امتحان ہے، اتحادی بھی ہمت سے کام لیں، کلمہ حق کہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اگر حکومت کے اتحادی اس ظلم میں شامل ہوئے تو وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے، حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، کے الیکٹرک کا بجلی قیمت میں اضافے کا تقاضا ظلم ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈالر کے حصول کیلئے غیرملکی کمرشل بینکوں پر انحصار کیا جارہا ہے اور یہ انحصار ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، موجودہ حکومت قرض کی سطح 40ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مالی سال کے پہلے5ماہ4ارب 96کروڑ ڈالر قرض لیا، قرض میں سے3ارب 45کروڑ غیر ترقیاتی مقاصد کیلئے ہیں،14ارب ڈالر بجٹ تخمینے میں سے 4.699ارب ڈالرجمع ہوئے۔

    حکومتی نظام قرض پرکھڑا ہوگا تو جیو اکنامکس لطیفہ بن جائے گا، عوام کی آمدن اور قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔100کلوچینی کا تھیلا880روپے پرفروخت ہورہا ہے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈالر180.7روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، حکومت ڈالر نہیں ہیں کا کہہ کر مزید عدم استحکام پیدا کررہی ہے، حکومت کے پاس سنجیدگی، درست معاشی پالیسی ٹیم نہیں ہے۔

  • احسن اقبال نے عابد شیرعلی کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کردی

    احسن اقبال نے عابد شیرعلی کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کردی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنی جماعت کے اہم رکن کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی پاکستانی کی تضحیک سے گریز کرنا چاہیے۔

    احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ میں اُس ٹوئٹ کو مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈس اون کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی زبان کا استعمال کہ جس سے پاکستان کے کسی لسانی، نسلی یا مذہبی طبقے یا گروہ کی کسی بھی لحاظ سے تضحیک کا پہلو نکلتا ہو، اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی شکست پر وہاں کے عوام سے متعلق ایک نازیبا جملہ کہا تھا۔

    بعد ازاں احسن اقبال کی جانب سے مذمت کے بعد انہوں نے وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، عابد شیرعلی نے کہا کہ میں کسی بھائی کی دل آزاری کرنا نہیں چاہتا تھا خاص طور پر اپنے پختون بھائیوں کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس لیے میں وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کررہا ہوں، میرا مطمع نظر عمران خان انتظامیہ پر تنقید ہے کسی بھی طبقے کی دل آزاری نہیں۔