Tag: PML N

  • این اے 133: پیپلز پارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام، ن لیگ الیکشن کمیشن پہنچ گئی

    این اے 133: پیپلز پارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام، ن لیگ الیکشن کمیشن پہنچ گئی

    لاہور: این اے 133 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کا الزام پر ن لیگ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکایت لیگی کارکن محمد عارف کی جانب سے پاکستان الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری کے ویڈیو ثبوت بھی جمع کروائے گئے ہیں۔

    شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی طرف سے حلقہ این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے، امیدوار کے مرکزی انتخابی دفتر واقع پیکو روڈ اور مادر ملت روڈ پر فیصل میر کے ڈیرے ووٹ خریداری کے بڑے مراکز ہیں، جہاں ووٹروں کے شناختی کارڈ چیک کر کے ان کی مذہبی کتاب پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حلف لے کر فی کس 2 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: این اے133 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو لیک، پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ

    لیگی کارکن نے موقف اپنایا کہ ووٹوں کی خریداری الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167، 168 اور ضابطہ فوجداری ہی دفعہ 174 کے تحت قابل سزا جرم ہے، الیکشن کمیشن اپنے ذرائع سے ان معلومات اور شکایت کی تصدیق کر سکتا ہے۔

    درخواست گزار کا موقف تھا کہ پہلے بھی ایسی شکایت درج کروائی گئی تھی لیکن ثبوت نہ ہونے کا کہہ کر اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا، الیکشن کمیشن ووٹوں کی خریداری کے لئے رشوت اور کرپٹ پریکٹسز روکنے کا پابند ہے، اسلم گل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اسلم گل کو نااہل قرار دیا جائے۔

  • مسلم لیگ ن  کا  حکومتی قانون سازی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا حکومتی قانون سازی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے حکومتی قانون سازی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں، ملک میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس ہوا ، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کی ، جس میں مشترکہ اجلاس میں حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی آئین دشمنی کو چیلنج کریں گے۔

    اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے حکومتی قانون سازی عدالت میں چیلنج کرنے پر بریفنگ دی گئی اور اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات بغیراتفاق رائےہوئیں۔

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا آئین حکومتی قانون سازی کوقانونی نہیں مانتا، فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں، مہنگائی کی بمباری کرنے والی حکومت نے پارلیمنٹ پرخود کش حملہ کیا ، حکومت عوام کے سامنے رسوا ہوچکی ، اب آئین پر حملہ آور ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا بیان حکومتی قانون سازی ، ای وی ایم کےغلط ہونےکا ثبوت ہے، عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ایل پی جی، آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس عوام کی پہنچ سے باہر ہیں، حکومت غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، اپوزیشن اتحاد ، جذبے کو سراہتا ہوں، جدوجہد رنگ لائے گی۔

    شہبازشریف نے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد آئین اور عوام کو ریلیف دلائے گا، ظالم ، عوام دشمن ،قانون شکن حکومت کا ساتھ دینے والے عوام کے مجرم ہیں۔

  • ثانیہ عاشق ہراسمنٹ اور دھمکیوں کے خلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں

    ثانیہ عاشق ہراسمنٹ اور دھمکیوں کے خلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے خلاف ایف آئی اے آفس پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے کو ہراساں کیے جانے اور دھمکیاں ملنے کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں دی گئی درخواست میں ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد نے مہم چلا رکھی ہے۔

    درخواست کے متن کے مطابق ثانیہ عاشق نے کہا کہ ٹک ٹاک پر میری ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی بنائے گئے ہیں جن میں میری تصاویر استعمال کی جا رہی ہیں۔

    انھوں نے درخواست میں لکھا کہ میرا نام منسوب کر کے میرے خلاف نازیبا ویڈیوز وائرل کی گئیں۔

    ثانیہ عاشق کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں روزانہ مختلف نمبرز سے متعدد کالز اور میسیجز موصول ہو رہے ہیں۔ ن لیگی ایم پی اے نے ان کالز کا ریکارڈ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس بھی ایف آئی اے کو فراہم کر دیے ہیں۔

    درخواست موصول ہونے کے بعد فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے شکایت کے مطابق اس پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ عاشق پاکستان کی تاریخ کی کم عمر ترین رکن اسمبلی تھیں، جب 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں انھوں نے نشست جیتی تھی، اس وقت ان کی عمر 25 سال تھی۔

  • رکن پارلیمنٹ پر 60 دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کے خلاف اپیل دائر

    رکن پارلیمنٹ پر 60 دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کے خلاف اپیل دائر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے رکن پارلیمنٹ پر 60دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کےخلاف اپیل دائر کردی ، جس میں کہا ہے کہ بدنیتی پر مبنی صدارتی آرڈیننس کامقصد مسلم لیگ ن کوٹارگٹ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رکن پارلیمنٹ پر60دن میں حلف کی پابندی کےآرڈیننس کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ، ن لیگ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکی ہے۔

    اپیل میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی انتخابات 2023 اور سینیٹ انتخابات 2024 میں ہونے ہیں، آرڈیننس سےقانون سازی پارلیمنٹ کاجمہوری اختیار روکنے کی کوشش ہے۔

    ن لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونےکےایک ماہ کے اندر آرڈیننس جاری کیا گیا، بدنیتی پر مبنی صدارتی آرڈیننس کامقصد مسلم لیگ ن کوٹارگٹ کرنا ہے۔

    دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کےسنگل رکنی بینچ کافیصلے کالعدم قرار دیاجائے جبکہ اپیل میں وفاق، وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری سینیٹ فریق بنایا گیا ہے۔

  • خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات، مسلم لیگ ن کا  وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات، مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    لاہور : مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے خواتین کےساتھ بدسلوکی کےبڑھتےواقعات پراظہارتشویش کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہورمیں خواتین کےساتھ بدسلوکی کےبڑھتےواقعات پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتی صورتحال کےذمہ داروزیراعلیٰ اوروزیرقانون پنجاب ہیں، عثمان بزدار،راجہ بشارت کوفوری طورپرمستعفی ہوناچاہیے.

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات سےخواتین خودکوغیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں، ایسےواقعات کامقصدورکنگ ویمن کوگھروں تک محدود کرنےکی سازش ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے مزید کہا کہ تضحیک آمیزسلوک کی فوٹیجزنےپولیس کی کارکردگی پرسوالات اٹھادیےہیں، سیف سٹی کےمتعددکیمرےعرصہ درازسےخراب پڑےہیں جبکہ لاہورشہرکےمتعدداہم مقامات کے کیمرے کئی ماہ سےخراب پڑےہیں۔

    یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    بعد ازاں لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی کے روز خواتین سے دست درازی کے مزید واقعات سامنے آئے تھے ، گریٹر اقبال پارک میں 2 خواتین سے متعدد افراد کی دست درازی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔

  • ملیکہ بخاری نے مریم نواز کو کھری کھری سنادیں

    ملیکہ بخاری نے مریم نواز کو کھری کھری سنادیں

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما اور پارلمیانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے ایک بار کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔

    وہ لوگ آج ہمیں مودی کے نام کے طعنے دے رہے ہیں جو چار سال تک اپنا وزیر خارجہ تعینات نہ کر سکے وہ خارجہ پالیسی کی بات کس منہ سے کرتے ہیں؟،مسلم لیگ ن میں اب شہباز شریف اور مریم نواز گروپ ہے ، چچا بھتیجی دونوں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے لڑ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھی عمران خان کا نام ہی گونجے گا،مودی کو اپنے گھر بلانے، گلابی رنگ کی پگڑیاں پہنانے والے کس منہ سے کشمیریوں کا سامنا کریں گے؟

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں عوام کے ہاتھوں مسترد ہونے والے کشمیر میں بھی شکست کھائیں گے، نواز شریف کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ وزارت خارجہ کو کچھ پتہ نہ تھا کہ کون سی پالیسی چلا رہے ہیں، نواز شریف کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ ان کے بھارتی کاروباری دوست خاموشی سے آتے اور ڈیل کر کے چلے جاتے۔

    پارلمیانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، عوام نے پوری جماعت کو مسترد کر دیا ہے، اداروں کو متنازعہ بنانے والے اب مفاہمت کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز کا مزاحمت کا بیانیہ اب مفاہمت میں بدل چکا ہے، عوام بھی ان کو پہچان گئی، سارا مقصد اقتدار کا حصول ہے۔

  • بجٹ سیشن میں ارکان کی غیر حاضری پر ن لیگ کا اہم فیصلہ

    بجٹ سیشن میں ارکان کی غیر حاضری پر ن لیگ کا اہم فیصلہ

    لاہور: پیپلز پارٹی کی شدید تنقید کے باعث مسلم لیگ (ن) نے وفاقی بجٹ پاس ہونے پر غیر حاضر اراکین کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع نون لیگ کے مطابق بجٹ پاس ہونے کے دن ن لیگ کے بارہ اراکین غیر حاضر تھے، چھ اراکین نے پارٹی کو درخواست دی تھی کہ وہ اجلاس میں نہیں آسکتے جبکہ چھ ایم این ایز اسمبلی ہونے کے باوجود ایوان میں نہیں آئے۔

    نون لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان سے غیرحاضر ارکان میں چوہدری عابد رضا ، شیخ روحیل اصغر، نجیب الدین اویسی ،عالم داد لیکا سمیت دیگر دو ایم این ایز شامل تھے، مذکورہ ارکان نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ذرائع نون لیگ کا کہنا ہے کہ ان چھ ایم این ایز سے پارٹی پوچھ گچھ کرے گی، پارٹی کو بتائےبغیر نہ آنیوالے مطمئن نہ کر سکے تو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: اپوزیشن میں مزید دراڑ، پی پی پی کا اہم اعلان

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت متعدد لیگی ارکان غائب تھے، جس کا اظہار گذشتہ روز بلاول بھٹو نے قوی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران بھی کیا تھا، بلاول کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کے کچھ ارکان اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانبداری کے باعث بجٹ پاس ہوا۔

    سیاسی حلقوں میں بھی یہ چہہ مگوئیاں کی جارہی تھی کہ کن وجوہات کی بنا پر لیگی ارکان قومی اسمبلی کے اہم ترین سیشن کے دوران غیر حاضر رہے جس کے باعث حکومت با آسانی بجٹ منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

  • مسلم لیگ ن کا کورونا ریلیف پیکج سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کا کورونا ریلیف پیکج سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے کوروناریلیف پیکج سےمتعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پرلانےکامطالبہ کردیا اور کہا قوم کوسچائی کاپتہ چلناچاہیے، حکومت سے رسیدیں مانگنے پرآڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوروناریلیف پیکج سےمتعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پرلانےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا 1200 ارب پرآڈٹ رپورٹ پبلک ہونےسےروکی جا رہی ہے ، پہلےدوائیوں کے500 ارب ،اب ریلیف پیکج کھا گئے جبکہ سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی خودآڈیٹرجنرل نے کی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے1.386 ارب ڈالرکوروناکےلیےآئے ، ورلڈ بینک کے153 ملین ، ایشیائی بینک کے300 ملین ڈالرز اور یورپی یونین کے 150 ملین یوروز کاحساب ابھی رہتا ہے ، یہ پیسہ کوروناوباکےمقابلے کےلئےپاکستانی حکومت کودیاگیا۔

    ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف فسکل مانیٹرمیں اس پیسے کے استعمال پرسوال اٹھایاگیا ، 1200ارب کامعاملہ ایک اوررنگ روڈسکینڈل دکھائی دیتاہے ،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سامنے لائی جائے ، قوم کوسچائی کاپتہ چلناچاہیے، حکومت سے رسیدیں مانگنےپرآڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےویکسین کی بروقت بکنگ میں کیوں مجرمانہ غفلت برتی؟ بروقت ویکسین منگوالی جاتی توہزاروں زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں ، ریلیف فنڈکےکےساتھ وہی ہواجوآٹاچینی ، رنگ روڈمیں ہوچکا۔

  • الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج

    الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج

    اسلام آباد : الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا صدارتی آرڈیننس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا آرڈیننس کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست لیگی ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا وکیل عمر گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نو مئی کو حکومت ایک صفحاتی آرڈیننس جاری کیا ، اہم نوعیت کی قانون سازی سے متعلق عوام یا عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، 24 ستمبر 2018 سے اب تک حکومت 54 سے زائد صدارتی آرڈیننس جاری کرچکی ہے، حکومت نے آرڈیننس جاری کرنا معمول بنا لیا ہے۔

    دائر درخواست میں کہا ہے کہ آرڈیننس جاری کرکے عوامی نمائندوں کو قانون سازی کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے،آرڈیننس جاری کرنے کا صدر کا اختیار ہنگامی صورت کے لیے ہے،ہنگامی صورتحال کے بغیر صدارتی آڑڈیننس جاری کرنا پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے، پی ایم ڈی سی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ واضح کرچکی ہے کہ کن حالات میں صدارتی آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آرڈیننس کے ذریعے ووٹ دینے کا حق غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے اور الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا آرڈیننس کالعدم قرار دیا جائے۔

    صدر پاکستان اور وزیراعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے فریق بنایاگیا ہے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری قانون و انصاف فریقین میں شامل شامل ہیں۔

  • پی پی 84 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا

    پی پی 84 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا

    خوشاب: پی پی 84 ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی چوراسی خوشاب میں ضمنی انتخاب کا میدان مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر مار لیا، فارم 47 کے مطابق ن لیگ کے ملک معظم کلو 73 ہزار 81 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

    غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے علی حسین خان 62 ہزار 903 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، واضح رہے کہ یہ نشست ن لیگی امیدوار وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    شہباز شریف نے کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کر دیا، مریم نواز نے فتح پر کہا نواز شریف کے بیانیے کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔

    خیال رہے کہ پولنگ دن بھر پُر امن رہی، تاہم کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی، لیگی رہنما عطا تارڑ بھی بغیر ماسک گھومتے رہے۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، امیدوار ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچنے لگے ہیں، گنتی آج ہو رہی ہے، کشیدگی کے خدشے سے نمٹنے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ اور ڈی رینجرز کو کمانڈوز کی تعیناتی کے لیے خط لکھ کر کہا ہے کہ گنتی مکمل ہونے تک کمانڈوز تعینات کیے جائیں۔

    پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حصہ بنیں گے، ری کاؤنٹنگ کا عمل شفاف ہوا تو فیصلہ تسلیم کر لیں گے۔