Tag: PML N

  • ن لیگ والے ٹھنڈا پانی پیئں اور لمبے لمبے سانس لیں، بلاول بھٹو

    ن لیگ والے ٹھنڈا پانی پیئں اور لمبے لمبے سانس لیں، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کو کہوں گا کہ ٹھنڈا پانی پیئں اور لمبے لمبے سانس لیں، اپوزیشن لیڈر شپ ہمارا حق ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا اپوزیشن لیڈر کا امیدوار بہت ہی متنازع تھا،میں کیسے اپنے ارکان کو یہ کہتا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہ دیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اے این پی اور جماعت اسلامی کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے، پولنگ ڈے پر سینیٹ ہاﺅس کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا گیا، پارلیمنٹ کی بالادستی پیپلزپارٹی زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالت میرٹ پر مقدمہ سنے گی تو جیت ہماری ہوگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ن لیگ والوں کو کہوں گاٹھنڈا پانی پیئں لمبے لمبے سانس لیں ،پارلیمان میں حکومت کو شکست دینا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے،پارلیمان سے شکست دلوانے والاآپشن درست ثابت ہوا۔

    ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، اپوزیشن متحد رہے گی تو حکومت کو نقصان پہنچا سکے گی، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کا لفظ میں نے دیا جانتا ہوں کس پر استعمال ہو سکتا ہے کس کیلئے نہیں ،میں سمجھتا ہوں اپوزیشن کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس غیرقانونی ہے، یہ آرڈیننس پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے ،ہم چاہتے ہیں اسٹیٹ بینک اپنی مختاری کے ساتھ فیصلے کرے ،ہم اس آرڈیننس کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔

  • مریم نواز کی نیب  میں پیشی، مسلم لیگ ن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی

    مریم نواز کی نیب میں پیشی، مسلم لیگ ن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی

    لاہور: مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی نیب میں پیشی سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی، مریم نواز ریلی کی صورت میں نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی پر مسلم لیگ ن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز ماڈل ٹاؤن سے نیب آفس کیلئے روانہ ہوں گی، اس سلسلے میں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کو ذمہ داریاں دے دی گئیں اور ہر رکن قومی وصوبائی اسمبلی کو 200 کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مریم نواز ریلی کی صورت میں نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی، ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے، مسلم ٹاؤن موڑ پر بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔

    ن لیگی ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازبھی مریم کے ہمراہ ریلی کی قیادت کریں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کل صبح 9بجے پی ڈی ایم قائدین نیب آفس روانہ ہوں گے، تمام کارکنان کل ظلم وجبر کےخلاف مریم نواز کے ساتھ ہوں گے۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں پرامن سیاست پر یقین رکھتی ہیں،پی ڈی ایم کا نعرہ ہے ووٹ کو عزت عوام کا مینڈیٹ قبول کرو، پی ڈی ایم مریم نواز سے اظہاریکجہتی کیلئے نیب آفس کےباہر جاناچاہتی ہے، ہم صرف پرامن آواز اٹھانے نیب آفس جائیں گے۔

  • مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا اقدام غیرآئینی قرار دے دیا

    مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا اقدام غیرآئینی قرار دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا اقدام غیرآئینی قرار دے دیا اور کہا آرٹیکل91 کے تحت کل ہونیوالا قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھو نے وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاصدرلکھیں کہ وزیراعظم ایوان کااعتمادکھوبیٹھےہیں توووٹ لیاجاسکتا، وزیراعظم نے اجلاس بلایا ہے وہ آئین کےمطابق غیرقانونی ہے، آرٹیکل91کےتحت کل ہونیوالاقومی اسمبلی اجلاس غیرقانونی ہے۔

    یاد رہے صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کی دوپہر طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

    قومی اسمبلی 341 کے ایوان میں حکومت کو 181ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے، اعتماد کے ووٹ میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان کو 172 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، اعتماد کے ووٹ کے لیے اوپن بیلیٹنگ ہوگی۔ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

    گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا ، میانوالی ، گوجرانولہ ، منڈی بہاالدین سیالکوٹ اور نارووال سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا اور لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا ، شیڈول میں بتایا گیا تین مارچ کو میانوالی،5مارچ کو گوجرانولہ ، منڈی بہاالدین میں احتجاج ہوگا۔

    جاری شیڈول کے مطابق ن لیگ 6مارچ کو گجرات اور چکوال جبکہ سیالکوٹ اور نارووال میں 7مارچ کو احتجاج کیا جائے گا ، اسی طرح اٹک میں 5مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو 3احتجاج کیے جائیں گے۔

    راولپنڈی میں ن لیگ کا احتجاج 13 مارچ، پنڈی سٹی میں 5مارچ ، ملتان میں 19 مارچ، خانیوال میں 13 مارچ، لودھراں میں 7مارچ کو ہو گا جبکہ ڈی جی خان میں 15مارچ رحیم یار خان میں 17 اور 20 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا۔

    شیڈول کے مطابق 10مارچ کو ساہیوال ، 15مارچ کو اوکاڑہ ،رحیم یار خان میں 17 اور 20 مارچ کو دو احتجاج ہوں گے جبکہ پاکپتن میں ن لیگ کا احتجاج 11 مارچ, وہاڑی میں12 مارچ کو ہو گا تاہم لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخ فائنل نہ ہوسکی۔

  • مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کی استدعا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کردی، جس پر چیف الیکشن کمشنرنےپی ٹی آئی امیدوار سے تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 75انتخابات اور نتائج کیس سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن سماعت کررہا ہے۔

    ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا دوران پولنگ اچانک کورونا ایس او پیس نافذ کردیےگئے اور علاقہ میدان جنگ بنایا گیا، ڈی پی او نظر ہی نہیں آئے۔

    ریٹرننگ آفیسر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 337پولنگ اسٹیشن کاریکارڈ ساڑھے 3بجے تک آر این ایس میں آ چکاتھا ، صورتحال بہت خراب تھی،لوگ اکٹھے ہو گئے تھے، ہمارے کمپیوٹرز کو نقصان کا خطرہ تھا۔

    دیگر پولنگ سٹیشنز کے نتائج بھی آتے رہے، واٹس ایپ پر بھی نتائج آتے رہے، نتائج 3سے 6بجے تک موصول ہوئے، صرف 20پولنگ اسٹیشن کےنتائج کا مسئلہ تھا، میں نےپولیس افسران سے رابطہ کیا ،کوئی جواب نہیں ملا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا کوئی وائرلیس رابطوں کے انتظامات تھے؟ آر او نے جواب میں کہا جی ایسا کوئی انتظام نہیں تھا، جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے سے روکا گیا، این اے 75 میں فائرنگ ہوئی لوگوں کی جانیں گئیں، تمام لاپتہ پریذائڈنگ افسران ایک ساتھ ہی سامنےآئے، بات صرف 20پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی نہیں۔

    مسلم لیگ ن نے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کردی، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی دستاویز ہے، پریس ریلیز میں اعلی ٰترین سطح پردھاندلی کی نشاندہی کی گئی، آئی جی، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سب ہی لاپتہ تھے، پہلا الیکشن ہے جہاں 20پریزائیڈنگ افسران غائب
    اور جس ڈی ایس پی کو الیکشن کمیشن نےہٹایا تھا ،ایس پی بناکرتعینات کیاگیا۔

    ن لیگی وکیل کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران کی گمشدگی اس دھاندلی سے توجہ ہٹانے کیلئے تھی، الیکشن کمیشن کی ڈسکہ الیکشن پر پریس ریلیز تاریخی ہے، کورونا ایس او پی کو ووٹرزکو ووٹ ڈالنے سے روکنے کیلئے استعمال کیا گیا، سلمان اکرم راجہ

    ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ 337 پولنگ اسٹیشنز کااندراج ساڑھے 3 بجے تک ہوچکا تھا، پونے 2 بجے تک 305 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آگئے، حلقےمیں 360 پولنگ اسٹیشن ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے آراو سے استفسار کیا آپ نے ایس او ایس کال کی ؟آپ گھبرائےہوئےتھے،کیا صورتحال تھی ؟پولیس کو آپ نے کال کی۔

    ریٹرننگ افسر نے کہا کہ تیسری بار آر او کے فرائض سر انجام دیے، ممبر الیکشن کمیشن ارشادقیصر نے سوال کیا کیا موصول فارم 45 کی تفصیلات آپ نے دی ہیں ، جس پر ریٹرننگ افسر نے جواب میں کہا تفصیلات فراہم کی جا چکی ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں اُس سے غرض نہیں ہے کو جیتتا کون ہارتا ہے ، چند پولنگ اسٹیشن کا معاملہ ہےتودوبارہ پولنگ کرائی جائے گی اور اگرماحول بنایا گیا ووٹ نہیں ڈالنے دیےگئے تو ہم سب معلوم کرنا چاہتے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنرنےپی ٹی آئی امیدوارسے تمام تفصیلات طلب کر لیں ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کوئی دستاویزات فراہم کرنا چاہتےہیں تودیدیں، رکن الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم کا کہنا تھا کہ وقت مختصر ہے جو بھی ہے جلدتفصیلات فراہم کریں ،دونوں فریقین کےنتائج کا تقابل کریں گے۔

    وکیل پی ٹی آئی نے مؤقف میں کہا ریکارڈ پرسوں پیش کر سکتے ہیں ، ہم تصدیق شدہ کاپیاں پیش کریں گے ایک دن دیا جائے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کل تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن میں این اے 75انتخابات اور نتائج کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔

  • سینیٹ انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    سینیٹ انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    مظفرآباد : مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں ایک اور بڑا دھچکا لگا، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندرحیات نے ن لیگ سے علیحدگی اختیارکرلی اور مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارسکندرحیات نے ن لیگ سےعلیحدگی اختیارکرتے ہوئے مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔

    شمولیت کے بعد سردارسکندر حیات نے مسلم کانفرنس کی سربراہی قبول کر لی اور انھیں مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈمقرر کردیا گیا۔

    سردارسکندرحیات نےساتھیوں کومسلم کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ریاستی تشخص کی بحالی کیلئےمسلم کانفرنس کااستحکام ناگزیرہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس آباواجدادکی جماعت،نظریہ الحاق پاکستان کی داعی ہے، مسلم کانفرنس کومضبوط،منظم کرنےکیلئےاقدامات کریں گے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات ن لیگ آزاد کشمیر کے بانی رہنما تھے اور آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے میں کلیدی کردار تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے نائب صدر سردار ارزش ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اور کہا تھا مستقبل اہل کشمیر اور سفیر کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے۔

  • مسلم لیگ ن کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیرِبحث لانے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیرِبحث لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیربحث لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک التواجمع کرادی، جس میں کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر117 سے گر کر 124ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیربحث لانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں ن لیگی ارکان نے کرپشن میں اضافے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرادی ہے۔

    تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر117 سے گر کر 124ہوگیا، 2018 کے بعد پاکستان کے کرپٹ ملک ہونے کے اثر میں 7درجےاضافہ ہوچکا ہے۔

    تحریک التواشاہدخاقان، راناثنااللہ، عائشہ غوث بخش کے دستخط سے جمع کرائی گئی جبکہ مریم اورنگزیب، رومینہ خورشیدعالم اور شزہ خواجہ کے بھی تحریک التوا پر دستخط موجود ہیں۔

    یاد رہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی گزشتہ 2 سالہ کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا تھا، چیئرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر کا کہنا تھا کہ نیب کی غیر معمولی کوششوں سے 2 سال میں 363 ارب روپے وصول کیے گئے اور قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

    نیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تعریف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں بڑی مچھلیوں کو کٹہرے میں لانے پر یقین رکھتا ہے۔

  • نیب گرفتاریوں کیخلاف ن لیگی رہنماؤں کی جارحانہ حکمت عملی تیار، ذرائع

    نیب گرفتاریوں کیخلاف ن لیگی رہنماؤں کی جارحانہ حکمت عملی تیار، ذرائع

    لاہور :مسلم لیگ ن نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپنے رہنمائوں کی گرفتاریوں کیخلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے اس حوالے سے ن لیگ نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی لیگی رہنما کی نیب گرفتاری کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی رہنما کی گرفتاری پر نیب دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، ن لیگ نے پارٹی کارکنوں اور شیر جوان فورس کو تیاریوں کی ہدایت جاری کردی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ لاہور کے ہر صوبائی حلقے سے کم ازکم200کارکنوں کوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ہر ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر200کارکنوں اور20خواتین کو لانے کا ذمہ دار ہوگا۔

  • ن لیگ کے استعفے دینے والے 2 ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے مکر گئے

    ن لیگ کے استعفے دینے والے 2 ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے مکر گئے

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت ن لیگ کے استعفے دینے والے2ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے مکر گئے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے شیر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے جاکر ڈھیر ہوگئے

    ن لیگ کے ممبران قومی اسمبلی سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اس سلسلے میں تحریری درخواست دے دی۔

    سجاداعوان اور مرتضیٰ جاوید کی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں، اس کے علاوہ ن لیگی ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات بھی کی۔

    یاد رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک سابقہ بیان کہا تھا کہ اپنے ایم این ایز سے کہوں گی اسپیکرسے کہو یہ پڑے ہمارے استعفے انہیں قبول کرو، قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے24دسمبر کو خط لکھ کر دونوں اراکین اسمبلی کو طلب کیا تھا، استعفوں کی تصدیق یا تردید کیلئے7دن کی مہلت دی گئی تھی۔

  • ‘ن لیگ، جمیعت میں واضح اختلاف ہے، پی پی کا انکار سامنے آگیا’

    ‘ن لیگ، جمیعت میں واضح اختلاف ہے، پی پی کا انکار سامنے آگیا’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے فیصلوں نے پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے، پیپلز پارٹی میں فیصلے آصف زرداری کرتے ہیں، بلاول صرف دکھاوا ہیں اسی لیے پیپلز پارٹی کے فیصلوں نے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔

    وزیر خارجہ سی ای سی اجلاس نے واضح کردیا کہ پی ڈی ایم، پی پی کی راہیں جدا ہیں، ن لیگ، جمعیت میں واضح اختلاف ہے، پی پی کا انکار سامنے آگیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے بیانیے کے بخیے ادھیڑ دیے، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو نواز شریف کی واپسی سے جوڑنے کا مقصد واضح ہے لیکن پیپلزپارٹی نہ استعفوں پرسنجیدہ ہے اورنہ ہی لانگ مارچ پر، پیپلز پارٹی سندھ حکومت قربان کرنے کےلیے تیار نہیں، پیپلز پارٹی کبھی استعفے نہیں دیں گے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری حکومت نے نہیں کی، نہ ہماری ایما پر ہوئی، خواجہ آصف کی گرفتاری نیب نے کی ہے جو خودمختار ادارہ ہے۔