Tag: PML N

  • ن لیگ کے ایک اور رہنما اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

    ن لیگ کے ایک اور رہنما اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

    پشاور : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اورنگزیب نلوٹھ نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا، اسمبلی سیکریٹریٹ نے انہیں سات روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ رہنما اورنگزیب نلوٹھ اپنی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے استعفیٰ اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کو جمع کرادیا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اورنگزیب نلوٹھہ کو7روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ، ترجمان اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اورنگزیب نلوٹھہ اگر اسپیکر کے روبرو پیش نہ ہوئے تو ان کا استعفیٰ منظور کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ لکھ دیا مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے استعفے کی کاپی بعد میں جاری کی جائے گی۔

    حمزہ شہباز شریف ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کردی اور ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دی تھی۔

  • سرگودھا : ن لیگ کو بڑا دھچکہ، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

    سرگودھا : ن لیگ کو بڑا دھچکہ، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

    سرگودھا : نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا لگا ہے، کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ سے تعلق توڑ دیا دو سینئر رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے گڑھ میں نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ مسترد کردیا گیا، سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف سے تعلق جوڑ لیا، جس کا سبب ن لیگی قیادت کا ملک مخالف بیانیہ بتایا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا کی اعوان برادری کے ملک آصف اعوان اور ملک ظہیر اعوان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اعوان برادری کے ملک مظہر اعوان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عنصر ہرل کا کہنا ہے کہ اعوان برادری نے ن لیگی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانیے سے تنگ آکر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

  • ن لیگ کے رکن جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

    ن لیگ کے رکن جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

    مسلم لیگ نون پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا، ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر آج بھی قائم ہوں۔

    لاہور : ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پارٹی قیادت کی جانب سے اجتماعی استعفوں کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ اسپیکر کو ہپیش کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل شرقپوری کا استعفیٰ اسپیکر کو موصول ہوگیا ہے، اپنے استعفے کے متن میں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا پورا پینل اگر استعفیٰ دے تو میرا استعفیٰ بھی قبول کرلیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ این اے120،پی پی137،پی پی 138اور139کے ارکان استعفے بھی دیں، ن لیگ کے یہ ارکان استعفیٰ دیں تو میں بھی بات پر قائم ہوں۔

    مزید پڑھیں : جلیل شرقپوری نے نواز شریف کو ’لوٹا‘ قرار دے دیا

    جلیل شرقپوری کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا چاروں اراکین کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں، مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

  • ن لیگی دانشوروں نے معیشت کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا، حماد اظہر

    ن لیگی دانشوروں نے معیشت کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دانشوروں نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونےکے قریب پہنچا دیا تھا، کچھ لوگ ملک کو  اداروں سے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مالی خسارے، خالی زرمبادلہ، مہنگی بجلی اور گیس کا بحران ان ہی ن لیگی دانشوروں کے کارنامے تھے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ایسے لوگوں کی پالیسیوں کے سبب ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ایف اے ٹی کی ایف گرے لسٹ بھی ان کے چند کارناموں میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت کے اقدامات کے باعث آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کرچکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کی وبا کے باعث سکڑرہی ہے، اس کے باوجود پاکستان میں معیشت کی مثبت گروتھ ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور وڑلڈ اکنامک فورم پاکستانی اقدامات کی تعریف کررہے ہیں، خارجی معاملات میں پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں اور بہترہوا ہے۔

    حماداظہر نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، انہیں حسب روایت اپنے ارادوں میں مایوسی ہوگی۔

  • استعفوں کے لیے باضابطہ نہیں کہا لیکن گھر پر انبار لگ گیا ہے: مریم نواز

    استعفوں کے لیے باضابطہ نہیں کہا لیکن گھر پر انبار لگ گیا ہے: مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفوں کے لیے ابھی باضابطہ طور پر نہیں کہا ہے لیکن پھر بھی گھر پر استعفوں کا انبار لگ چکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور جلسے سے قبل آج ایک ریلی سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں سے 13 دسمبر کے بعد استعفے مانگوں گی، انشاء اللہ استعفے ان کے منہ پر ماریں گے، نواز شریف کے شیر آخری دم تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ مریم نواز آج بھی لاہور کی سڑکوں پر رہیں، اور ریلیوں میں کارکنوں کی 13 دسمبر کے جلسے کی دعوت دی، انھوں نے کہا میں جلسے کے لیے آپ کو خود دعوت دینے آئی ہوں، ادھر تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ استعفوں کے مشن میں اپوزیشن مشکل کا شکار ہے، اور ن لیگ کو استعفے طلب کرنے کے لیے اب لاہور جلسے کا انتظار ہے۔

    پی ڈی ایم جلسہ تھریٹ الرٹ، مریم نواز سمیت دیگر قیادت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے

    مریم نواز نے کہا یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے، دن رات کہتے تھے کہ این آر او نہیں دیں گے، لیکن پچھلے دو دن سے یہ ہاتھ جوڑ کر نواز شریف سے این آر او مانگ رہے ہیں، عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا۔

    انھوں نے کہا میاں صاحب نے کہا تھا میرے لاہوریوں کو جا کر جلسے کی دعوت دینا، میں آپ سب کی احسان مند ہوں، لاہور حکومتیں بناتا ہے اور گراتا بھی ہے، موجودہ حکومت لاہور نے نہیں بنائی اسے مسلط کیاگیا ہے پاکستان پر۔

    انھوں نے کہا لاہور میں پی ڈی ایم کا آخری جلسہ ہے، لاہور میں آخری جلسہ اس لیے رکھا کیوں کہ جب لاہور بولتا ہے تو پاکستان سنتا ہے۔

  • پشاور کے عوام نے بھی پی ڈی ایم کا جلسہ مسترد کردیا، مراد سعید

    پشاور کے عوام نے بھی پی ڈی ایم کا جلسہ مسترد کردیا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام نے بھی پی ڈی ایم کا جلسہ مسترد کردیا، گلگت بلتستان کے الیکشن میں قوم نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں کی لڑائی این آر او کیلئے ہے، ہم کہتے ہیں کہ نہ رو، انہوں نے 40سال عوام کا خون چوسا ہے، یہ صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں عوام سے ان کا دور دور تک تعلق نہیں۔

    ن لیگ سے متعلق ایک سوال پر مرادسعید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں ان کی کرپشن اور لوٹ مار سامنے آئی، نوازشریف حسن، حسین، علی عمران، اسحاق ڈار، سلیمان شہباز لندن میں بیٹھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کا پورا ٹبر عدالت سے اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے یہ مسترد ہوچکے ہیں، خود اشتہاری بن کر ملک سے باہر بیٹھے ہیں، پاکستان ان کی وجہ سے گرے لسٹ میں گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں قوم نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دیا، اس کے علاوہ پشاور کے عوام نے بھی پی ڈی ایم کا جلسہ مسترد کردیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، سرمایہ کاری نے10سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ملک کے لٹیروں سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا ہے اور ان اشتہاریوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔ ان کو پاکستان اور عوام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں ہے کہ انھوں نے ملک کا پیسہ کیسے لوٹا، کرپٹ ٹولے نے پاکستان کو لوٹا ہے یہ صرف تقریریں کرسکتے ہیں، عوام پہلے بھی مسترد کرچکےہیں آئندہ بھی انھیں مسترد کریں گے۔

  • گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل کل سجے گا، تینوں جماعتوں کے کارکنان تیار

    گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل کل سجے گا، تینوں جماعتوں کے کارکنان تیار

    گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل کل سجے گا، تئیس نشستوں پر تین سو بیس امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے۔

    گلگت بلتستان میں کل ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس الیکشن میں ملک کی تین بڑی جماعتیں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ مد مقابل ہیں۔

    مذکورہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے سات لاکھ پنتالیس ہزار تین سو اکسٹھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والے سروے رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں پر سبقت حا صل ہے۔

    چوبیس میں سے تیئس نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں تین سو بیس امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہرصورت شفاف الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ الیکشن پرامن اور شفاف ہوں گے۔ دوسری جانب آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے پورے ملک سے پولیس فورس بلائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر انتخابات جو اس سے قبل 18 اگست کو ہونے تھے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے تھے۔

    گزشتہ اسمبلی کی 5 سالہ میعاد 24 جون کو ختم ہوگئی تھی جس سے وہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوا تھا۔

  • گلگت بلتستان  انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن  کو بڑا جھٹکا

    گلگت بلتستان انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا

    لاہور : مسلم لیگ ن کےسابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ 15 نومبر گلگت بلتستان کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی گلگت بلتستان میں موجودگی کے دوران مسلم لیگ ن کوبڑا جھٹکا لگا، ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات ہوئی ، جس میں علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری بھی موجود تھے۔.

    تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کردیا ،اس موقع پر میجر (ر) امین نے کہا کہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا سلسلہ ہرحلقےہر شہر تک وسیع ہورہا ہے، 15 نومبر گلگت بلتستان کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہے۔

    سیف اللہ خان نیازی نے مزید کہا کہ گلگت کو محرومیاں دینےوالوں کا ووٹ سےاحتساب کیا جائے گا، شکست کے آثار نےشریفوں اور زرداریوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

  • بغاوت کا مقدمہ،  ن لیگ  کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ

    بغاوت کا مقدمہ، ن لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ

    لاہور : نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، نواز شریف نے کل اہم اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمہ کے بعد ن لیگ نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا یے۔

    اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ ممبران کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ، اجلاس مسلم لیگ ن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

    لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے اور وہ شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے، اجلاس سے راجہ ظفر الحق مریم نواز شاہد خاقان عباسی احسن اقبال سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔

    لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ڈسپلن پر عملدرآمد سمیت اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

    اجلاس میں ن لیگ کی قیادت سے ملک بھر میں جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر بھی رائے لی جائے گی۔

  • مسلم لیگ ن نوازشریف سے اختلاف کرنے والے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر پھنس گئی

    مسلم لیگ ن نوازشریف سے اختلاف کرنے والے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر پھنس گئی

    لاہور : مسلم لیگ ن نوازشریف سے اختلاف کرنے والے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر پھنس گئی، ارکان اسمبلی کو بھجوائے جانے والے شوکاز نوٹسز کی کوئی قانونی اورآئینی حیثیت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نوازشریف سے اختلاف کرنے والے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر مشکل میں پھنس گئی۔

    محکمہ قانون پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ نون کے جن ارکان اسمبلی کو پارٹی قیادت کی جانب سے شو کاز نوٹسسز دئیے گئے تھے ان کی کوئی آئینی اور قانونی حثیت نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرسکتا ہے، جس پر اس کی پارٹی کی جانب سے صرف سیاسی اور اخلاقی طور پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی کی رکنیت سے نااہل کرنے کےلئے تین شرائط ضروری ہیں ، جن میں عدم اعتماد ، فنانس بل اوروزیراعلی پر اعتماد کے دوران پارٹی لائن پر چلنا ضروری ہوتاہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ نون کےذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ کے سینئر رہنمائوں نے بھی آئینی صورتحال دیکھتے ہوئے معاملہ صرف شوکاز تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔