Tag: Russia

  • ٹرمپ کا بیان، روس نے بھی پاکستان کی حمایت کردی

    ٹرمپ کا بیان، روس نے بھی پاکستان کی حمایت کردی

    کابل: چین کے بعد روس بھی ٹرمپ کے پالیسی بیان کے خلاف پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا‘ پاکستان پر دباؤ بڑھانا خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان  ضمیر کبولوف نے افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کئی برس سے لڑرہا ہے، پاکستان پر دباؤ سے افغانستان پر منفی نتائج مرتب ہوں گے۔

    ٹرمپ کی پالیسیوں پر نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کا بنیادی کردار ہے پاکستان پر دباؤ بڑھانا خطے کوغیر مستحکم کرسکتا ہے، خطے میں استحکام کے اقدامات کے لئے اسلام آباد سے مذاکرات اہم ہیں۔


    مزید پڑھیں : چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی


    اس سے قبل ترجمان چینی دفترخارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں امن کے لیے پاک امریکا کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا کہ اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی بھی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماسکو: چاقو بردار شخص کا حملہ، 8 افراد زخمی

    ماسکو: چاقو بردار شخص کا حملہ، 8 افراد زخمی

    ماسکو: روش کے شمالی علاقے سرگٹ میں چاقو بردار شخص نے سڑک پر کھڑے لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شمالی علاقے سرگٹ میں چاقو بردار حملہ آور نے سڑک پر کھڑے اور چلنے والے افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کو جیسے ہی حملے کی اطلاع ملی انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پہلے حملہ آور کو گھیرا اور پھر فائرنگ کر کے اُسے ہلاک کردیا تاہم ابھی تک اُس کی شناخت نہ ہوسکی۔

    عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم اُس نے مزاحمت شروع کی جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کی اور مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا۔ روسی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ بھی روس کے دارالحکومت میں عدالت کے احاطے میں مشتبہ افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو ہلاک کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر کو گھونسا پڑ گیا

    براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر کو گھونسا پڑ گیا

    ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک رپورٹر کو ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران ایک شخص نے گھونسا دے مارا جسے لاکھوں لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا۔

    روس میں سالانہ ایئربورن ٹروپس ڈے کے موقع پر ایک ٹی وی چینل کا رپورٹر ایک پارک سے براہ راست رپورٹنگ کر رہا تھا جہاں کئی سابق پیراٹروپرز اپنی فرصت کے لمحات گزار رہے تھے۔

    اسی دوران ایک فربہ شخص رپورٹر کے قریب آیا۔ رپورٹر نے اس شخص کو دور رہنے کا کہا تاکہ وہ کیمرے کے فریم سے باہر نکل جائے۔

    لیکن اس شخص نے رپورٹر کی بات ماننے کے بجائے اس کے منہ پر گھونسا دے مارا جو ٹی وی پر بھی براہ راست نشر ہوگیا۔

    روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے تھوڑی دیر بعد ہی حملہ آور کو گرفتار کرلیا جو نشے میں تھا اور اپنے حواسوں میں نہیں تھا۔

    گھونسے کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان پیراٹروپرز کو مورد الزام ٹھہرایا جو سر عام شراب پی کر وہاں سے گزرنے والے افراد کو ہراساں کر رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شام میں روسی سفارت خانے پرمارٹر حملہ

    شام میں روسی سفارت خانے پرمارٹر حملہ

    دمشق: شامی دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے پر چار مارٹرگولے داغے گئے تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانےپرمارٹرگولے فائرگیے گئےجن میں دو گولے سفارت خانت کی عمارت اور دو گولے سفارت خانے کے کمپاؤند میں گرے۔

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور ساتھ ہی روس نے کہا کہ بشار السد کے خلاف لڑنے والے گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    روسی وزارت خارجہ نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں روسی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    یاد رہےکہ روسی سفارت خانے پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ کیا گیا ہے اس سے قبل 16 جولائی کو بھی روسی سفارت خانے پر ماٹر شیل فائر کیے گئے تھے۔


    شام میں روسی سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ


    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں شام کے دارالحکومت دمشق میں روس کے سفارت خانے پر مارٹر گولوں کے ساتھ حملہ کیا گیا تھا تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ نے پابندیاں لگا کر تجارتی جنگ کا اعلان کردیا ہے ، روس

    امریکہ نے پابندیاں لگا کر تجارتی جنگ کا اعلان کردیا ہے ، روس

    ماسکو : روسی وزیر اعظم دیمیتری میودیو نے کہا کہ روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطلب ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف ‘تجارتی جنگ’ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ایران نے کہا ہے کہ  تہران پابندیوں  کا موزوں جواب دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے روس پر نئی پابندیوں کے بل پر دستخط کرکے قانونی شکل دینے کے بعد روسی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرکے مکمل تجارتی جنگ کا اعلان کیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔

    ان نئی پابندیوں کی وجہ سے روس کے تیل اور گیس کے پراجیکٹس پر اثر پڑے گا۔

    دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور تہران اس کا موزوں جواب دے گا۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کی نئی منطق، شام کی مدد پر امریکا کی روس پرپابندیاں


    یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خامیوں کے باوجود روس پر نئی پابندیوں کے بل پر دستخط کرکے اسے قانونی شکل دے دی، ٹرمپ نے کہا کہ نئی پابندیوں سے روس، چین اور شمالی کوریا قریب آئیں گے، دوسرے ممالک سے کانگریس سے بہتر معاہدے کر سکتا ہوں، نئی پابندیوں سے روس کے توانائی اور دفاع کے شعبے متاثر ہوں گے۔

    نئے قانون کے تحت ایران اور شمالی کوریا پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے باوجود کانگریس نے روس پر پابندیوں کے حق میں ووٹ دیا، بل میں تجویز ہے کہ صدارتی انتخاب میں روس نے مبینہ مداخلت کی جبکہ روس کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پرتاحال تحقیقات جاری ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • روس کا امریکی سفارتی عملے کے775 ارکان کوملک چھوڑنےکا حکم

    روس کا امریکی سفارتی عملے کے775 ارکان کوملک چھوڑنےکا حکم

    واشنگٹن : روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو پرنئی امریکی پابندیوں کے بعد ملک میں امریکی سفارتی عملے کے 755 ارکان کو لازمی ملک چھوڑنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی سفارتی عملے کے775 ارکان کو رواں سال ستمبر تک ملک سے نکلنا ہوگا۔

    امریکی سفارتی عملے کے775ارکان کے نکلنے کے بعد ماسکو میں امریکی عملے کے ارکان کی تعداد 455 ہو جائے گی اور اتنی ہی تعداد میں روسی عملہ اس وقت واشنگٹن میں ہے۔

    روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کام کر رہے تھے اور 775 لوگوں کو روس میں اپنی لازمی اپنی سرگرمیاں ختم کرنا ہوں گی۔


    امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دی تھی جبکہ صدرڈونلڈٹرمپ نے بل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر کے درمیان تعلقات امریکی صدراتی انتخاب کے دوران مبینہ روسی مداخلت کےباعث شدید دباؤ میں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی

    امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی

    واشنگٹن : امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی، صدرڈونلڈٹرمپ نے بل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی روس سے تعلقات بڑھانے کی کوششوں کو بڑا دھچکہ لگا، ایوان نمائندگان نے روس پرنئی پابندیاں لگانے کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، روس پرنئی پابندیوں کے حق میں چارسوانیس اور مخالفت میں صرف تین ووٹ ڈالے گئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کے ارکان ٹرمپ انتظامیہ کے تحفظات نظرانداز کرتے ہوئے بل منظورکرانے کے لئے اپنے مخالفین کا ساتھ دیا، نئے بل میں روس پر پابندیوں کو مزید سخت بنایا گیا ہے، جس کی وجہ پچھلے سال صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت تھی۔

    روس پر پابندیوں کی سینٹ سے منظوری لی جائیگی، جس کے بعد صدرکے دستخط کے لئے بھیجا جائے گا۔


    مزید پڑھیں :  امریکی سینیٹرزکاروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ


    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ نے ابھی بل کوویٹو کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی بھاری اکثریت نے ان اقدامات کی حمایت کی ہے، جس کے ذریعے شمالی کوریا اور ایران پر بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ نے بل کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ روسی حکام نے نئی پابندیون کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنما صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت پر اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے قانون سازی پر رضامند ہوئے تھے۔

    دلچسپ بات یہ کہ ان نئی پابندیوں میں ایسی قانون سازی کی جارہی ہے، جو امریکی صدر کو ان پابندیوں کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ختم کرنے سے باز رکھے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ سفارتی کمپاؤنڈز واپس کرے‘روس

    امریکہ سفارتی کمپاؤنڈز واپس کرے‘روس

    ماسکو: روس نےامریکہ سےسفارتی کمپاؤنڈز کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاہےکہ بنا کسی شرائط اوربات چیت کےکمپاؤنڈز واپس کیے جائیں۔

    تفصیلات کےمطابق روس کی جانب سے امریکہ پر گذشتہ سال قبضے میں لیے جانے والے دوسفارتی کمپاؤنڈز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مطالبات بڑھائےجا رہے ہیں۔

    امریکہ اورروس کےدرمیان اعلیٰ سطح کےمذاکرات کےبعد روسی نائب وزیرخارجہ سرگے ریبکو نےکہاکہ سفارتی کمپاؤنڈز کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوگیاہے۔

    روسی صدارتی دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکو کا کہنا تھا کہ شرائط کے ساتھ سفارتی عمارتوں کی واپسی ناقابل قبول ہے، ہمارے خیال میں انھیں بنا کسی شرائط اور بات چیت کے واپس کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے امریکی حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اورنہ صحافیوں کو اس بارے میں بتایا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےروس کا کہنا تھا کہ وہ مخصوص جوابی اقدامات پر غورکر رہا ہے جن میں 30 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے اور امریکی املاک پر قبضہ کرنا شامل ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکہ نے35 روسی سفارت کاروں کوامریکی انتخاب میں مداخلت کےشک میں ملک سےنکال کرکمپاؤنڈز کوبند کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی سینٹ میں ایران اورروس پرنئی پابندیوں کی بھاری اکثریت سے منظوری

    امریکی سینٹ میں ایران اورروس پرنئی پابندیوں کی بھاری اکثریت سے منظوری

    واشنگٹن : امریکی سینٹ نے ایران اور روس پر نئی پابندیوں کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، سینٹ کے اس اقدام کے بعد صدر ڈونلڈٹرمپ اپنی صوابدید پر روس پر عائد پابندیاں ختم نہیں کرسکیں گے۔

    ایران اور روس پر نئی پابندیوں پر امریکی سینٹ نے بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، ایران اور روس پر پابندیوں کے حق میں اٹھانوے اور مخالفت میں صرف دو ووٹ ڈالے گئے۔

    سینٹ کی پابندیوں کی منظوری کے بعد روس سے قریبی تعلقات رکھنے کے خواہشمند امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اب اپنی صوابدید پر روس پرعائد پابندیاں ختم نہیں کرسکیں گے۔

    سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چئیرمین بوب کورکر کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے مذموم سرگرمیوں میں ملوث روس کو سخت پیغام جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس پر نئی پابندیاں امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کا ردعمل ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکی سینیٹرزکاروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ امریکی در ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہشات کے برعکس امریکی سینیٹرز نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ان نئی پابندیوں میں ایسی قانون سازی کی جارہی ہے، جو امریکی صدر کو ان پابندیوں کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ختم کرنے سے باز رکھے گی۔

    سینیٹر جان مکین ری پبلکن امریکی سینیٹرز کے مطابق روس پر نئی پابندیوں کی وجہ امریکی صدارتی انتخابات میں دخل اندازی، یوکرین میں کریمیا کی صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور شام میں صدر اسد کی حکومت کو مدد فراہم کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیوز اسٹوڈیو میں کتے کی اچانک آمد، اینکر اچھل پڑی

    نیوز اسٹوڈیو میں کتے کی اچانک آمد، اینکر اچھل پڑی

    روس: روس کے نیوز استوڈیو میں اچانک نئے مہمان کی آمد پر نیوز اینکر خوف کے مارے اچھل پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق رشیا میں براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر ایرونا لینوریٹ  خبریں پڑھنے میں مصروف تھیں اس وقت اچانک ایک کالے کتے کی  آمد ہوتی ہے۔

    خاتون اینکر نے نشریات کے دوران کتے کو دیکھ کر نشریات جاری رکھنے کا ارادہ کیا لیکن وہ اس میں ناکام رہی۔

    خاتون اینکر ایرونا نے باآواز بلند کہ ڈالا (میں نے ایک کتا دیکھا ہے ادھر)، کتا اسٹوڈیو میں کیا کررہا ہے؟

    کتے کو دیکھ کر خاتون پہلے تو خوف کے مارے اچھل جاتی ہے تاہم بعد اپنے حواس بحال کرکے اس سے بچنے کے لیے اسے پیار کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کے یہ سارے حربے ناکام ثابت ہوتے ہیں۔

    چینل انتظامیہ کے مطابق کتے کو کسی اور شو میں لے کر آنا تھا تاہم وہ وہاں سے غائب ہوکر اچانک خاتون اینکر کی براہ راست نشریات میں نمودار ہوجاتا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈڈیا پرتیزی سے وائرل ہوئی اور اب اس ویڈیو کو 3 میلین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔