Tag: Russia

  • روس کا وائٹ ہاؤس پر قبضہ

    روس کا وائٹ ہاؤس پر قبضہ

    بین الاقوامی جریدے ٹائم میگزین کے حالیہ متنازعہ سرورق نے امریکی حکام میں تشویش کی لہر دوڑا دی جس میں روس کو وائٹ ہاؤس پر قبضہ یا برتری حاصل کرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

    ٹائم میگزین کے مذکورہ کور میں دکھایا گیا ہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود سینٹ باسلز کیتھڈرل وائٹ ہاؤس پر قبضہ کر رہا ہے۔

    میگزین نے اس کور کے ذریعے علامتی طور پر دکھانے کی کوشش کی ہے کہ وائٹ ہاؤس میں روس کی مداخلت اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہورہا ہے۔

    یہ کور ایسے وقت میں پیش کیا جارہا ہے جب چند دن قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو ان کے عہدے سے برطرف کرچکے ہیں۔

    دراصل ایف بی آئی اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ کی فتح میں روسی ایجنسیوں کا کوئی کردار تھا یا یہ صرف افواہیں ہیں۔

    سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں روسی رابطوں سے متعلق تحقیقات روکنے کا کہا تھا جبکہ وائٹ ہاؤس نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    مذکورہ ڈائریکٹر کی برطرفی ٹرمپ کی روسی سفارتکار سے ملاقات کے اگلے ہی دن عمل میں لائی گئی۔

    اب ٹائم کے حالیہ سرورق کے بعد امریکی حکام سخت پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں جو پہلے ہی تحقیقات کی زد میں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روسی صدر چینی ہم منصب کا انتظار میں پیانو بجانے لگے

    روسی صدر چینی ہم منصب کا انتظار میں پیانو بجانے لگے

    بیجنگ: روسی صدر ولادی میر پیوٹن چینی سربراہ ژی جن پنگ کا انتظار کرتے ہوئے پیانو بجانے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق پیوٹن دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور تجارتی تعلقات میں بہتری کے لیے چین کے دارلحکومت بیچنک میں موجود ہیں، اتوار کے روز چینی صدر کا انتظار کرتے ہوئے روسی صدر پیانو بجانے لگے۔

    چین کے مقامی میڈیا نے انتظار کے دوران آلہ موسیقی بجاتے ہوئے روسی صدر کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردی جس کے بعد روسی میڈیا نے بھی یہ ویڈیو ٹیلی ویژن پر نشر کی۔

    روسی صدر کی اس صلاحیت کو دیکھ کر نہ صرف روسی بلکہ دنیا بھر کے لوگ حیران رہ گئے، 64 سالہ روس کی خفیہ ایجنسی کے جاسوس نے ماضی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔ واضح رہے روسی صدر گھڑ سواری، جنگی جہاز کو اڑانے کا فن بھی بخوبی جانتے ہیں۔

  • کلہاڑی سے بال کاٹنے والا روسی حجام

    کلہاڑی سے بال کاٹنے والا روسی حجام

    ویسے تو بالوں کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تراش خراش کے لیے ایسے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن سے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے لیکن روس کا ایک حجام بالوں کو تراشنے کے لیے کلہاڑی کا استعمال کرتا ہے۔

    ڈینیل نامی یہ حجام منفرد طریقے سے بال کاٹتا ہے اور اس کے لیے قینچی کا نہیں بلکہ کلہاڑی کا استعمال کرتا ہے۔

    یہ صرف کلہاڑی سے بالوں کے بے دردی سے کاٹتا ہی نہیں بلکہ مختلف طریقے سے ان کی اسٹائلنگ بھی کرتا ہے۔

    حتیٰ کہ بالوں کی کٹنگ کو حتمی ٹچ دینے کے لیے بھی یہ کلہاڑی کا ہی استعمال کرتا ہے۔

    اس کا دعویٰ ہے کہ کلہاڑی سے بال کاٹنا، قینچی سے بال کاٹنے کی نسبت آسان ہے۔

    اب اس قدر زور آزمائی کے بعد لوگوں کے سر پر بال بچتے ہیں یا نہیں یہ تو نہ پتہ چل سکا، البتہ اس انوکھے حجام سے بالوں کی کٹنگ کروانے کے لیے آنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روس کے پاس امریکا سے زیادہ خطرناک تمام بموں کا باپ

    روس کے پاس امریکا سے زیادہ خطرناک تمام بموں کا باپ

    امریکا نے گزشتہ روز افغانستان میں دنیا کا سب سے بڑا غیر جوہری بم گرا دیا۔ تاہم اس کا یہ بم روس کے اس بم کے آگے کچھ بھی نہیں جو اپنے ہدف کو بھاپ بنا کر اڑا سکتا ہے۔

    امریکا کے غیر جوہری بم جی بی یو – 43، جسے تمام بموں کی ماں کہا جاتا ہے میں 21 ہزار 600 پاؤنڈ (قریباً 11 ٹن) دھماکہ خیز مواد تھا۔

    تاہم عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کو نہیں بھولنا چاہیئے کہ روس کے پاس اس سے بھی بڑا بم ہے جو ہلاکت خیری میں امریکا کے بم سے 4 گنا زیادہ ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا غیر جوہری بم گرا دیا

    ماہرین کے مطابق اس بم کی تباہ کاری کے سبب اگر اسے ’تمام بموں کا باپ‘ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    روس کا یہ تھرمو بیرک غیر جوہری بم اپنے اندر 44 ٹن دھماکہ خیز مواد رکھتا ہے اور اس کی تباہی کا دائرہ کار ایک ہزار فٹ تک ہوسکتا ہے۔

    سنہ 2007 میں تیار کیے جانے والا یہ بم غیر جوہری ہے اور تابکار مادوں و شعاعوں کا اخراج نہیں کر سکتا، تاہم یہ بم ہلاکت خیزی میں کہیں آگے ہے اور یہ فضا میں موجود آکسیجن کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹارگٹ کو بھاپ بنا کر اڑا سکتا ہے، عمارتوں کو بالکل ملیا میٹ کرسکتا ہے، اور وقفے وقفے سے سماعت شکن دھماکوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے ’تمام بموں کی ماں‘ کے حملے میں اب تک داعش کے 36 جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

  • سلامتی کونسل میں شام کےخلاف قرارداد کوروس نےویٹوکردیا

    سلامتی کونسل میں شام کےخلاف قرارداد کوروس نےویٹوکردیا

    نیویارک :روس نےاقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کی جانے والی اس قرارداد کے مسودے کو روس نے ویٹو کردیاجس میں گذشتہ ہفتے کے مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی کونسل میں یہ قرارداد امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی جنہوں نے روس کے ویٹو پر برہمی کا اظہار کیا۔

    اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں انسداد کیمیائی ہتھاروں کی تنظیم کی جانب سے تحقیقات کی حمایت کی گئی تھی۔اس قرارداد کے تحت شامی حکومت پر لازم ہوتا کہ وہ فوجی معلومات فراہم کرتی۔

    سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین ممالک میں شامل چین کےعلاوہ ایتھوپیا اور قزاقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سکیورٹی کونسل میں 10 ممالک کے قرارداد کے حق میں جبکہ روس اور بولیویا نےقرار کے خلاف ووٹ دیا۔


    شام میں کیمیائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی


    یاد رہے کہ چار اپریل کو باغیوں کے قبضے میں علاقے شیخون میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں 70سےزائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز


    بعدازاں امریکہ نےشامی حکومت کےخلاف کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر60 ٹام ہاک کروزمیزائل داغےتھے۔


    امریکہ نےشام کے20فیصد طیارےتباہ کردیے‘ جیمزمیٹس


    واضح رہےکہ دو روز قبل امریکی وزیردفاع کا کہناتھاکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کےحملوں کےجواب میں کیےگئےامریکی فضائی حملوں میں شام کے قابلِ استعمال طیاروں میں سے20 فیصد تباہ کر دیےگئے ہیں۔

  • امریکہ نے شام پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی

    امریکہ نے شام پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی

    جنیوا : امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ شام پرمزید حملے کیے جاسکتے ہیں جبکہ جواب میں روس نے بھی خبردار کیا کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام میں امریکی میزائل حملے کے بعد امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور طاقتیں آمنے سامنے آگئیں ہیں۔

    اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑی تو امریکہ شام میں مزید کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنا امریکا کے اپنے مفاد میں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر روسی مندوب نے کہا کہ اگر امریکا نے شام میں دوبارہ کارروائی کی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے، اس حوالے سے چین نے فریقین پر زور دیا کہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے۔

    دوسری جانب برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسرائیل، آسٹریلیا، کینیڈا، سعودی عرب اور ترکی نے شام میں امریکی کارروائی کی حمایت کی ہے جبکہ ایران نے اس کا رروائی کی سخت مذمت کی ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے امریکا اور روس تحمل سے کام لیں۔

  • روس میں ریلوے اسٹیشن پر دو دھماکے، 10 ہلاک 20 زخمی

    روس میں ریلوے اسٹیشن پر دو دھماکے، 10 ہلاک 20 زخمی

    ماسکو: روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ریلوے اسٹیشن پر 2 دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے جس کے بعد دیگر 7 ریلوے اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔

    روس کے ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے سنایا اسکوائر میٹرو اسٹیشن پر2 دھماکے سنے گئے ہیں جس میں 10 افراد ہلاک جب کہ 20 سے افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا جب کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دیگر سات ریلوے اسٹیشنزکوبند کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

    ریسکیوادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور زخمیوں کو ریل سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم  کیا جا رہا ہے تاکہ دھماکا خیز مواد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکے۔

    دھماکے کے بعد فوری طور پر 3 میٹرو اسٹیشنز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔В метро Санкт-Петербурга произошел взрыв, есть пострадавшие https://t.co/fTmg6R42oN pic.twitter.com/OX80VXcqFk

  • افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا معاملہ،روس نے طالبان کی حمایت کردی

    افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا معاملہ،روس نے طالبان کی حمایت کردی

    ماسکو : روس نے افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے معاملے پرطالبان کی حمایت کردی۔

    روسی صدر کے افغانستان سے متعلق نمائندہ خصوصی ضمیر قابلووف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کی افغانستان میں موجود غیر ملکی فوج کی مخالفت جائز ہے، غیرملکی افواج کی افغانستان میں موجودگی پرطالبان کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں، اس معاملے پرروس اورطالبان کا موقف یکساں ہے۔

    روسی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک بھی غیرملکی افواج کی افغانستان میں موجودگی کے حق میں نہیں، ماسکومیں افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے امریکا نے افغانستان میں بحالی امن کی روس کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔

    روس طالبان کی حمایت کے علاوہ معاونت بھی کرتا ہے، امریکی جنرل

    یاد رہے اس سے قبل امریکی سینیئر جنرل کارٹس سکیپروٹی کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ روس کے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ طالبان نیٹو اور امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہیں، گذشتہ 16 سالوں کے دوران افغانستان میں 1400 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور بہت ضروری ہے کہ ہم افغانستان میں کامیابی سے ہمکنار ہوجائیں۔

    امریکی جرنیل کا کہنا تھا کہ روس افغان طالبان کی حمایت کے علاوہ اس گروہ کی معاونت بھی کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ روسی حکام نے حالیہ مہینوں میں تاجکستان اور ماسکو میں طالبان کے نمائندوں سے کئی ملاقاتیں کی ہیں۔ علاوہ ازیں روسی حکومت نے ماسکو میں چین اور پاکستان کے حکام کے ساتھ افغانستان پر بات چیت کے لیے ملاقات کی میزبانی بھی کی تاہم ان مذاکرات میں افغان حکومت کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔

  • روسی فوج کے وفد کا وزیرستان کا دورہ، پاک فوج کے کردار کی تعریف

    روسی فوج کے وفد کا وزیرستان کا دورہ، پاک فوج کے کردار کی تعریف

    راولپنڈی: روس کے ڈپٹی چیف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں فوج کے ایک وفد نے وزیرستان کادورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس کے ڈپٹی چیف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع  پر  وفد کو فاٹا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشنزسے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق روسی وفد کو پاک افغان بارڈرز مینجمنٹ اور ترقیاتی سے تفصیلی آگاہ کیا گیا،  روسی فوج کے وفد نے فاٹا میں ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی بحالی پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا  ہے کہ روسی فوج کے وفد کو دی جانے والی بریفنگ میں فاٹا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    روسی فوج کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

  • چیچنیا میں فوجی بیس پر حملہ‘ 6روسی فوجی ہلاک

    چیچنیا میں فوجی بیس پر حملہ‘ 6روسی فوجی ہلاک

    ماسکو: چیچنیا میں مسلح افراد کے فوجی بیس پر حملے میں 6 روسی اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق روس کےخود مختار خطےچیچنیا میں روسی نیشنل گارڈ کےبیس کو مسلح افراد نےحملے میں نشانہ بنایا گیا۔جس میں 6 روسی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

    روسی نیشنل گارڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ حملہ آوروں نے نیشنل گارڈ بیس پر حملہ کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔جسے فوجیوں کے گروپ نے دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔


    مزید پڑھیں:دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک


    دہشت گردوں نے بیس پر دھاوا بولنے کی کوشش کی لیکن انہیں ان کے مقصد میں کامیاب ہونے سے قبل ہی فوجیوں کے گروپ نے دیکھا لیا اور ان پر فائرنگ کردی۔مسلح لڑائی کے دوران 6 فوجی اہلکارہلاک جبکہ 6 حملہ آور مارے گئے۔

    روسی فوجی بیس پر حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔داعش کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں نے چیچنیا میں شمال مغربی گروزنی کے نورسکایا گاؤں کے قریب روسی نیشنل گارڈ کی ملٹری بیس کو نشانہ بنایا۔

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں بھی چیچنیا کےایک گاؤں میں پولیس اور اسپیشل فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کےدوران بھی نیشنل گارڈ کے2اہلکار ہلاک ہوگئے تھے،جبکہ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کوماردیاگیاتھا۔