Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھنے  کا عزم

    پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھنے کا عزم

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر خارجہ کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل خارجہ امورکا اجلاس ہوا.

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی ہر محاذ پر مدد جاری رکھے گا.

    انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات سے امن کی حمایت کی ہے، آج ساری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی تائید کرتی ہوئی نظر آتی ہے.

    اس موقع پر افغان امن عمل کی کوششوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے روابط پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور  روابط کے فروغ سمیت خارجہ پالیسی کے کثیر الجہت پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    اجلاس میں وزیر خارجہ نے مشاورتی کونسل کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کی تفصیل سے آگاہ کیا، سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کی والدہ مرحومہ کے لیےدعائے مغفرت کی گئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی طویل المدتی کوششوں کے بعد افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے.

  • بری گورننس کی وجہ سے پاکستان میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے‘ شاہ محمود قریشی

    بری گورننس کی وجہ سے پاکستان میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ گڈ گورننس کا بہترین ماڈل متعارف کراسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں گلوبل گورننس سمٹ منعقد ہو رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بطورکلیدی اسپیکرسمٹ میں اظہار خیال کریں گے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے خصوصاً پاکستان کوگورننس کی بے حد ضرورت ہے، بری گورننس کی وجہ سے پاکستان میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے گڈ گورننس کا بہترین ماڈل متعارف کراسکیں، وزیراعظم کی کوشش ہے اصلاحات سے اداروں کی کارکردگی بہتربنائیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے کے دوران ہماری آئی ایم ایف سربراہ سے میٹنگ ہوگی، آئی ایم ایف سے ایسی شرائط پرآگے بڑھنا چاہتے ہیں کہ عوام پربوجھ نہ پڑے۔

    وزیرخارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ دورے کے دوران کراؤن پرنس اوریواے ای قیادت سے ملاقات ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پرورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔

  • نیا پاکستان بہترین طرزحکمرانی کی مثال بنے گا‘ شاہ محمود قریشی

    نیا پاکستان بہترین طرزحکمرانی کی مثال بنے گا‘ شاہ محمود قریشی

    مانچسٹر: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، موجودہ حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ حکومت پربھرپوراعتماد کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی توبہت سے چیلنجزکا سامنا تھا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں ایمانداری کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے،عمران خان کوان کی ایمانداری اوربہترین وژن کی وجہ سے منتخب کیا گیا، پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ساتھ شامل ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا، عمران خان نے جوکہا وہ کرکے دکھایا، تبدیلی اوربہتری کے لیے وقت درکارہوتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زرکے ذریعےمعاونت کررہے ہیں، موجودہ حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ نیا پاکستان بہترین طرزحکمرانی کی مثال بنے گا، موجودہ حکومت کی میٹرو، موٹرویزکے بجائے تعلیم اورصحت پرتوجہ ہے۔

    افغان امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے‘ وزیرخارجہ شاہ محمود

    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پرامن افغانستان کے لیے کوشاں ہے، افغان امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔

  • افغانستان میں قیام امن کیلئے سہولت کاری کا عمل جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

    افغانستان میں قیام امن کیلئے سہولت کاری کا عمل جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

    لندن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل میں سہولت کاری جاری رکھے گا، کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی مفاہمت ہے۔

    ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ فوجی طاقت سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، امریکا نے سیاسی مفاہمت میں دلچسپی لی تو پاکستان نے سہولت کاری کی، پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔

    پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے 

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، امریکی حکام نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں، ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے۔

    افغانستان کو اپنی سرحد کے اندر ابھی بہت کچھ کرنا ہے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں باقی ہیں تو سرحد پار افغانستان میں ہیں، وزیراعظم عمران خان ملکی مفاد کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کسی سے بھی ملنے کو تیار ہیں۔

    بھارت کشمیرکی صورتحال پر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے

    مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہا تھا کہ دورہ برطانیہ کا مقصد عالمی برادری میں کشمیریوں کی آواز بلند کرنا ہے، پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کا خواہاں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    یو این رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا، ہم نے آزاد جموں وکشمیر میں سب کو رسائی دی ہے کہ وہ آئیں اور خود صورتحال کا جائزہ لیں، ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اس لئے وہاں کسی کو رسائی نہیں دیتا۔

    آسیہ بی بی آزاد ہیں، وہ ملک چھوڑنا چاہیں تو چھوڑ سکتی ہیں

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آسیہ بی بی آزاد ہیں، وہ ملک چھوڑنا چاہیں تو چھوڑ سکتی ہیں اور اگر پاکستان میں رہنا چاہتی ہیں تو حکومت پاکستان ان کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

  • کشمیر کانفرنس میں شرکت کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے، شاہ محمود قریشی

    کشمیر کانفرنس میں شرکت کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے، شاہ محمود قریشی

    لندن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے، انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں شرکت کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں ناروے کے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے پر سابق وزیراعظم ناروے کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم نے سنگین بحران کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے، جس نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی آواز میں آواز ملا کر عالمی ضمیر جھنجھوڑنے آئے ہیں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے کا یہ نادر موقع ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ فی الفور بند کرے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق اور ان کے حق خود ارادیت کا احترام کرے، بھارت مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین منسوخ کرے۔

    مزید پڑھیں : احتجاج کا خوف ، نریندر مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

    اس موقع پر سابق وزیراعظم ناروے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر عالمی برادری میں کافی تشویش پائی جاتی ہے، جموں و کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے، اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ ہوتے رہنا چاہیے۔

     

  • کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے‘ شاہ محمود قریشی

    کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارامؤقف انتہائی واضح اوردو ٹوک ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اوربرطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹوں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر پرلندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرخارجہ یوم یکجہتی کشمیر پرلندن میں بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کریں گے اور وہ کل برطانوی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔

  • نہ کوئی ڈیل تھی اورنہ کوئی ڈیل کریں گے،  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    نہ کوئی ڈیل تھی اورنہ کوئی ڈیل کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان ڈیل سے متعلق واضح کردیا ہے کہ نہ کوئی ڈیل تھی اورنہ کوئی ڈیل کریں گے ، اس وقت ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ڈیل ہورہی ہے، کل تک جودست وگریباں تھے آج شیروشکرہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کےعوام نےپی ٹی آئی کومینڈیٹ دیاہے، کوئی ڈیل نہیں ہے اورنہ کوئی ڈیل کریں گے، اس وقت ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ڈیل ہورہی ہے، کل تک جودست وگریباں تھے آج شیرو شکر ہو رہے ہیں۔

    کل تک جودست وگریباں تھے آج شیروشکرہورہےہیں

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ لندن میں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق انٹرنیشنل کانفرنس ہورہی ہے، بھارت کا میرواعظ عمرفاروق سے رابطےپراعتراض کی حیثیت نہیں، کل مقبوضہ کشمیرکانفرنس میں شرکت کیلئےروانہ ہورہاہوں، ہماری خواہش ہےزیادہ سےزیادہ پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں۔

    جمہوریت اور18ویں ترمیم کوکوئی خطرہ نہیں ہے

    18اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا فیصلہ کن قوت پاکستان کے عوام ہیں اور عوام فیصلہ کرچکےہیں، 18 ویں ترمیم پر ایشو نہیں، سیاسی بقا کیلئے غیرضروری واویلا کیا جارہا ہے، جمہوریت اور18ویں ترمیم کوکوئی خطرہ نہیں ہے، آئین کوکوئی خطرہ نہیں چندشخصیت کوخطرہ ہوسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےایک دوسرے پر مقدمات بنائے تھے، ہم نے کسی پارٹی کیخلاف مقدمات نہیں بنائے، پاکستان کی عوام نے فیصلہ دیا ، ن لیگ پی پی کوتسلیم نہیں کی۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا جنوبی پنجاب کے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیاہے، جنوبی پنجاب صوبہ ہمارا مؤقف تھا جس پر اب بھی قائم ہیں، سندھ حکومت کو اپنی ناقص حکمرانی اور لوٹ مار سے خطرہ ہے، سندھ میں ہم کوئی جوڑ توڑ نہیں کررہے۔

    سب ملکوں کاماننا ہے داعش کو بڑھنا نہیں چاہیے

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اور شام میں داعش موجود ہے ، خطے کا امن تباہ کرسکتی ہے، سب ملکوں کاماننا ہے داعش کو بڑھنا نہیں چاہیے۔

    بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے کہا بھارت میں جو بھی حکومت آئےگی پاکستان بات چیت کے لئے تیار ہے۔

  • افغان امن عمل مشترکہ ذمہ داری ہے، امن کا فائدہ سب کو یکساں ہوگا: وزیر خارجہ

    افغان امن عمل مشترکہ ذمہ داری ہے، امن کا فائدہ سب کو یکساں ہوگا: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، افغانستان میں امن کا فائدہ سب کو یکساں ہوگا۔ حالات خراب ہوئے تو خطے کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغان امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والی نشست اور پاکستان کی سوچ سے آگاہ کیا، روسی وزیر خارجہ کے گرمجوشی سے استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ خطے کے ممالک سے روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، افغانستان میں امن کا فائدہ سب کو یکساں ہوگا۔ حالات خراب ہوئے تو خطے کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ خوشی محسوس ہو رہی ہے ہماری اور روس کی سوچ قریب تر ہے، باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ سینیٹر لنڈسے گراہم کچھ دن پہلے میری دعوت پر تشریف لائے تھے، سینیٹر کی وزیر اعظم عمران خان سے اچھی نشست ہوئی، ان کے خیالات کا اظہار سب کے سامنے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل سینیٹر لنڈسے گراہم سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، افغانستان سے متعلق نئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توقع ہے کہ اگلے چند دن میں مزید اچھی پیش رفت ہوگی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اور معتبر ادارے ایک پیج پر ہیں، سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی امور خارجہ کے ارکان کو بھی اعتماد میں لیا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کریں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کریں گے جہاں وہ اومان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ اومان کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ دارلعلوم میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے اورکشمیریوں پرہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔

    صحافی کے سوال پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور بھارت کے ساتھ آبی مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

    پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگیا‘ شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان اورامریکا کوایک میزپرلے آیا، پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیک نیتی سے کوشش کررہا ہے، امن کا عمل جاری رہے، افغانستان کا امن پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے۔

  • پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگیا‘ شاہ محمود قریشی

    پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگیا‘ شاہ محمود قریشی

    ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان اورامریکا کوایک میزپرلے آیا، پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ دوحہ مثالی تھا، قطرمیں وزیراعظم عمران خان کا فقیدالمثال استقبال ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ آگے بڑھنا ہے، پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا، پاکستان افغانستان اورامریکا کوایک میز پر لے آیا، پاکستان افغان امن مذاکرات کرانےمیں کامیاب ہوگیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نیک نیتی سے کوشش کررہا ہے، امن کا عمل جاری رہے، افغانستان کا امن پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، افغان قوم کو جلد اسپتال کا تحفہ دیں گے، اپنے مستقبل کا فیصلہ افغان قوم نے ہی کرنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے سرحدیں جڑی ہیں، دل جوڑ رہے ہیں، قوموں کا وقار ہوتا ہے، دورے پیسوں کے لیے نہیں ہوتے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سینیٹرکہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے تعلق ہوں سودا نہ ہو، دیرپا امن کے لیے مذاکرات ایک واحد راستہ ہے، پاکستان کا موقف دنیا نے تسلیم کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیامیں پاکستان کا موقف تسلیم کیا گیا، آگےخوشخبریاں ملیں گی، ہم ایک قوم ہیں بھکاری نہیں، تعلقات پیسے میں نہیں تولنے چاہییں، ہمیں اس وقت پیسے نہیں خطے کا امن درکارہے۔

    افغان طالبان اور امریکا کے درمیان طویل عرصے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکا کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں17سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے پر معاہدہ ہوگیا، فریقین افغانستان سے غیر ملکی افواج کے پرامن انخلاء پر متفق ہوگئے۔