Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • حالات بدلنے کے لئے جرات ہونی چاہیے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا:‌ وزیر خارجہ

    حالات بدلنے کے لئے جرات ہونی چاہیے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا:‌ وزیر خارجہ

    اسلام آباد:   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سرحدکی خلاف ورزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کا معاہدہ برقراررہنا دونوں کے مفاد میں ہے.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جارحانہ عناصرسے پوچھتا ہوں کہ مذاکرات کے سوا کوئی راستہ ہے تو بتائیں. پورے برصغیر میں پانی کا بحران جنم لے رہا ہے، نئے مسئلے سے دوچار ہونے والے ہیں.

    شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں عید کے دن رونما ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلات آنے پر  اس پر مزید بات کروں گا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے پہلے قومی خطاب میں ترجیحات اوروژن کا ذکر کیا، جو بھی کہا، وہ ان کے دل کی کیفیت تھی.

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم کی کوشش ہے ان کے وژن کو آگے بڑھائے، حالات آسان نہیں،  ہمیں عوام کا ساتھ درکار ہے. معاشی حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، قوم کی دعائیں پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ ہیں.

    کچھ طبقات حالات کو سدھارنا ہی نہیں چاہتے

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ نوجوت سدھو عمران خان کی دعوت پرپاکستان تشریف لائے، سدھو نے کہا کہ جو محبت لے کر آیا تھا، اس سے کئی زیادہ لے کرجا رہا ہوں.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سے جو محبت اورعزت ملی، اس کا انھیں اندازہ نہیں تھا، حالات بدلنے کے لئے جرات ہونی چاہیے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا.

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ طبقات ایسے ہوتے ہیں، جو حالات کو سدھارنا ہی نہیں چاہتے، میری خواہش ہے کہ سدھو کی آمد کے مثبت پہلو کو دیکھنا اور سمجھا جائے.

  • محبت اور دوستی کا پیغام لے کر افغانستان جانا چاہتا ہوں: شاہ محمود قریشی

    محبت اور دوستی کا پیغام لے کر افغانستان جانا چاہتا ہوں: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: نو منتخب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپنا پہلا غیر ملکی دورہ افغانستان کا کرنا چاہتا ہوں۔ محبت، دوستی اور ایک نئے آغاز کا پیغام لے کر افغانستان جانا چاہتا ہوں۔ افغان عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پہلی پریس کانفنرس کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی پاکستان سے شروع ہو کر پاکستان پر ہی ختم ہوگی۔ پاکستان کا مفاد سب سے مقدم ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو از سر نو دیکھا جائے گا۔ خارجہ پالیسی کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کو تنہائی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ 4 سال پاکستان کا وزیر خارجہ ہی نہیں رہا۔ وزیر خارجہ نہ رہتے ہوئے ایسی طاقتوں کو موقع ملا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کمزور ہو تو دشمن فائدہ اٹھاتا ہے۔ ہمیں خارجہ پالیسی میں اصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، خواجہ آصف کو دعوت دوں گا۔ ’ایم ایم اے کے رہنما کو بھی مدعو کروں گا، چاہوں گا ان سابق وزرائے خارجہ سے مشاورت کروں‘۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ کابینہ میٹنگ کے بعد تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کروں گا، تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں ان کے تجربہ سے سیکھوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی بات کی ہے، آج افغان ہم منصب کو ٹیلی فون کروں گا۔ ’اپنا پہلا غیر ملکی دورہ افغانستان کا کرنا چاہتا ہوں، افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ محبت، دوستی اور ایک نئے آغاز کا پیغام لے کر افغانستان جانا چاہتا ہوں۔ افغان عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا دوسرا پیغام بھارت کی وزیر خارجہ کے لیے ہے۔ ہم صرف ہمسائے ہی نہیں ایٹمی قوتیں بھی ہیں۔ ہم دونوں ممالک کے مسائل سے سب واقف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل گفت و شنید کے بغیر ممکن نہیں۔ ہم ایک دوسرے سے منہ نہیں موڑ سکتے، ہمیں حقائق تسلیم کرنا ہوں گے، کشمیر ایک مسئلہ ہے، ایڈونچر کا کوئی فائدہ نہیں، دونوں ملکوں کا نقصان ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی نے آج نہیں ماضی میں مسائل کو تسلیم کیا۔ واجپائی صاحب کے اسلام آباد مذاکرات تاریخ کا حصہ ہیں۔ آج پھر کہتا ہوں ہمیں بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ ہم حاکم نہیں خادم ہیں، ہمیں اپنے رویے تبدیل کرنے ہیں، خدمت کے جذبے سے ہی اقتدار میں آئے ہیں۔ اخلاق سے کبھی نقصان نہیں ہوتا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ خوش دلی سے پیش آنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیلنجز کا احساس ہے، قوم پر مشکل وقت آتے ہیں، خارجی اور داخلی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ عمران خان کے 100 روزہ پروگرام میں میرا چھوٹا سا حصہ ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ احساس ہے وزارت خارجہ میں سلجھے ہوئے بہترین افسران ہیں۔ وزارت خارجہ کے افسران سے ہر قدم پر مشاورت کروں گا۔ ہمارے بہت سے سفارت کار ہیں جو بہترین تجربہ رکھتے ہیں، سابق سفارت کاروں سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    شاہ محمود نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نے کل خط کے ذریعے عمران خان کو مبارک باد دی، بھارتی وزیر اعظم نے گفت و شنید کے راستے کا پیغام دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کی ترجیحات اور تشویش سے اچھی طرح آگاہ ہوں۔ تعلقات دو طرفہ اور عزت و احترام کے ساتھ ہوتے ہیں، کس نے کیا کیا اور کیا کردار رہا سب معلوم ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کا فقدان ہے۔

  • اپوزیشن جومثبت بات کرے گی، ہم میں سننے کا حوصلہ ہے ،شاہ محمود قریشی

    اپوزیشن جومثبت بات کرے گی، ہم میں سننے کا حوصلہ ہے ،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا آصف زرداری نے فراخدلی سے بہت اہم فیصلے کیے، اپوزیشن کا پارلیمنٹ سے باہرنہ رہنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، اپوزیشن جومثبت بات کرے گی، ہم میں سننے کا حوصلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی‌ ٹی آئی کے رہنما نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری بڑی جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں، انھوں نے فراخدلی سے بہت اہم فیصلے کیے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ سے باہرنہ رہنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، خورشید شاہ نے جو گفتگو کی یہ سیاسی عقل مندی کا مظاہرہ ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا اپوزیشن میں پیپلزپارٹی کیساتھ بیٹھے تھے مل کرکام کیا، خورشید شاہ نے مشترکہ اپوزیشن لیڈر کا بھرپور کردار ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں حلیف جماعتوں کا ساتھ دینے کا شکریہ اداکرتےہیں، 176ووٹوں کا حساب لگا کر آئے تھے، الحمداللہ اتنے ہی ووٹ ملے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حزب اختلاف کارول تسلیم کرتےہیں، اپوزیشن جومثبت بات کرےگی ہم میں سننے کا حوصلہ ہے۔


    مزید پڑھیں :  تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب


    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ،پاکستان کے معاشی چیلنجز بے پناہ ہیں دعاگو ہوں آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، اسدقیصرکوایک سو چھیترووٹ پڑے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے خورشیدشاہ ایک سو چھیالیس ووٹ حاصل کرسکے۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قدریں مشترک نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قدریں مشترک نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتحادیوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے دونوں امید واروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہےآج پی ٹی آئی کےامیدوارکامیاب ہوں گے، کیوں کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اراکین اسمبلی کی واضح حمایت حاصل ہے۔

    پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے ہمارے دونوں امید واروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا غیر فطری الائنس ہے۔

    پاکستان تحریک کے مرکزی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قدریں مشترک نہیں ہیں، اس لیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا الائنس دیرپا نہیں ہے، دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے ممبران کا حوصلہ ہوگا کہ خورشید شاہ کو ووٹ دیں، آئندہ ایک دو روزمیں دونوں جماعتوں میں تحفظات سامنے آجائیں گے۔

    خیال رہے کہ آج اراکان قومی اسمبلی اپنے حق رائے دہی کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی برائے قومی اسمبلی کا انتخاب کریں گی، اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور پی پی پی کے خورشید شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    ڈپٹی اسپیکرکے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار قاسم سوری اوراپوزیشن کے امیدوار اسد محمود میدان میں ہیں

    یاد رہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لئے 4 امیدوارمیدان میں ہیں، چاروں امیدواروں نے کاغذات گذشتہ روز جمع کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا، پہلے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب قاعدہ 9 باب 3 کے تحت ہوگا.

    موجودہ اسپیکرایازصادق نئے اسپیکر کے لئے اجلاس کی صدارت کریں گے، اس موقع پر کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویربنانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہرووٹرکو بیلٹ پیپر سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوگا.

  • عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

    عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، عمران خان ممکنہ چیلنجز کے پیش نظر بہتر فیصلے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو مبارکباد دینے کے لئے بلایا ہے، وہ ممبران کوآنے والے ممکنہ چیلنجز سے آگاہ کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں اراکین کا ایک پیج پرہوناضروری ہے، اپوزیشن کے احتجاج پراعتراض نہیں، بہترہوتا پہلے قانونی طریقہ اپناتے، پی ٹی آئی نے احتجاج سے پہلےعدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میرےعہدے کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے،مشاورت جاری ہے، عمران خان ممکنہ چیلنجز کے پیش نظر بہتر فیصلے کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سےمشاورت کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک کے وزارتِ خارجہ کے منصب کے لیے معذرت کرنے والے پی ٹی آئی لیڈر شاہ محمود کو عمران‌ خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز دی ہے۔

    یاد رہے چند دن قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ عمران خان عوام کے وزیرِ اعظم بن کر سامنے آ رہے ہیں، مرکز میں پی ٹی آئی مکمل طور پر مطمئن ہے، نمبر پورے کیے جا چکے ہیں اور تحریکِ انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

  • تحریک انصاف کے خوف سے اسٹیٹس کو کا ٹولہ یکجا ہوگیا ہے: شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے خوف سے اسٹیٹس کو کا ٹولہ یکجا ہوگیا ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔ تحریک انصاف کے خوف سے اسٹیٹس کو کا ٹولہ یکجا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس تھا، عمران خان نے نو منتخب ممبران کو مبارک باد پیش کی۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج سب سے بڑی جماعت ثابت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف نے 1 کروڑ 68 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج وفاق اور ہر صوبے میں موجود ہے، عددی لحاظ سے مرکز میں حکومت بنانے کے قابل ہوگئے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی نے آج عمران خان کو اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چیلنجز سے متعلق عمران خان نے آپارٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔ تحریک انصاف ثابت کرے گی کہ ہمارا طریقہ کار مختلف تھا اور ہے۔ تحریک انصاف کے خوف سے اسٹیٹس کو کا ٹولہ یکجا ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے باور کروایا کہ یکسوئی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عمران خان نے چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے پر روشنی ڈالی ہے۔ ’انہوں نے ٹیکس وصولی، معاشی اصلاحات کی بہتری پر روشنی ڈالی جبکہ ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی ایک نظر دہرائی ہے‘۔

    شاہ محمود نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلے پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کرنے ہیں۔ ہم نے پاکستان کے مفاد اور عوام کی خواہشات کو ترجیح دینی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر ہاؤس کو اپوزیشن کا اکھاڑا بنایا جائے گا تو پارلیمانی آداب کے برعکس ہوگا، نئے اسپیکر کے آنے تک ایاز صادق کو پارلیمانی روایات کا احترام کرنا ہے۔

    اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کا ثمر سامنے آچکا ہے۔ ’الحمد اللہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر اب اقتدار میں بھاری ذمہ داری عائد ہے، تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں باقاعدہ طور پر عمران خان کو آئندہ وزیر اعظم نامزد کردیا گیا۔

    اجلاس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ آزاد ارکان کی شمولیت سے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔


  • ہمارے نمبر پورے ہیں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں: شاہ محمود قریشی

    ہمارے نمبر پورے ہیں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مرکز میں ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مبصرین نے الیکشن کو شفاف قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل سے غیر مطمئن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی۔ بیشتر جماعتوں نے مولانا فضل الرحمٰن کی بائیکاٹ کی تجویز مسترد کردی۔ ’جمہوری عمل متاثر ہونے کے خدشے کے باعث تجویز مسترد کی گئی‘۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہرے معیار کے تحت سیاسی جماعتیں نہیں چل سکتیں۔ پاکستان کے عوام نے عمران خان کے نظریے کو تسلیم کیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں الیکشن کے بعد استحکام آیا، روپیہ مستحکم ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ جتنے بھی طبقے ہیں الیکشن تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ’عوام ہمارا ساتھ دیں اور رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کرنے والوں کو مسترد کریں‘۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان عوام کے وزیر اعظم بن کر سامنے آئیں گے۔ مرکز میں ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ کی عوام نے صرف دوسرا موقع ہی نہیں بلکہ لینڈ سلائیڈنگ وکٹری دی۔ مجھ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے آزاد امیدواروں کے رابطے ہیں۔ ’بلوچستان میں بھی ہم حلیفوں کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود کا سابق گورنرسندھ عشرت العباد کوٹیلی فون

    رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود کا سابق گورنرسندھ عشرت العباد کوٹیلی فون

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےسابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ کیا، عشرت العباد نےعمران خان اورتحریک انصاف کو الیکشن میں جیت پرمبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں متحدہ کو ساتھ لے کرچلنے کے عزم کا ظہار کیا گیا۔

    ڈاکٹرعشرت العباد نے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی پرعمران خان اور تحریک انصاف کو مبارکباد دی۔

    اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن کے لیے کردار ادا کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے بغیرمعیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، شہر سے ووٹ لینے والوں کو ساتھ لے کرآگے بڑھنا ہوگا۔

    دوسری جانب ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ تحریک انصاف کا متحدہ کوساتھ لے کرچلنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، تمام جماعتیں کراچی کے لیے مل کرکام کریں، شہر کے امن کومستحکم کرنے کے لیے سیاسی اتحاد ضروری ہے۔

    پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم کو حکومت سازی کےعمل میں مل بیٹھنے کی دعوت

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیق سے رابطہ کیا اور حکومت سازی کےعمل میں مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، عمران خان کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، الیکشن 2018کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج کی موجودگی میں پولنگ کے عمل سے مثبت پیغام گیا، پولنگ اسٹیشنز سے مثبت رحجان دکھائی دے رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے اور ملک کی خدمت کا موقع دے گا، پنجاب اور کے پی میں صورتحال بہت مثبت ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی پرمبارکباد دیتا ہوں، ان کی گفتگو پر قوم نے توجہ دی ہے، پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، پورا دن پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری رہا، الزام اور قیاس آرائیوں میں بات نہیں کرسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج شام زین قریشی کی کامیابی دکھائی دے رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    آج شام زین قریشی کی کامیابی دکھائی دے رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، آج شام زین کی کامیابی دیکھائی دے رہی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، 2013 اور 2018 الیکشن میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹرز پر جوش و منظم دیکھائی دے رہا ہے، پر امید ہوں شیخ رشید جیتیں گے، آج شام زین کی کامیابی دیکھائی دے رہی ہے، زین نے اچھی مہم چلائی، خوش دلی سے قبول کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انتظامات بہت اعلیٰ ہیں، فوج پولیس کی تعیناتی سے نظم و ضبط نظرآرہا ہے۔


    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں